Saturday, January 5, 2019

Ibtedai Amileen Ahbab Ke Liye Durood Ka Segha ابتدائی عاملین احباب کے لئے درود کا صیغہ

 ابتدائی عاملین احباب کے لئے درود شریف
از۔ صوفی محمد عمران ضوی القادری
المستغاث الیٰ حضرۃ اللہ تعالیٰ
الصلوۃ والسلام علیک یا رسول اللہ

فن تعویذات و عملیات میں رہنمائی و استفادہ کی غرض سے جونئے احباب فقیر سے رابطے میں آئے ہیں یا آئندہ آئِنگے ان سب کے لئے یہ نصیحت ہے، اگرچہ میں پہلے بھی عرض کر چکا ہوں  کہ فنِ عملیات و تعویذات کو سیکھنے کے لئے کچھ متعین نہیں ہے کہ پہلے یہ عمل کیا جائے پھر وہ وغیرہ وغیرہ ، نہیں بلکہ اپنے صوابدید پر کہیں سے بھی شروع کیا جا سکتا ہے لیکن جو لوگ نئے ہوتے ہیں وہ انٹر نیٹ اور کتابوں کے مختلف مضامین پڑھ کر شش و پنج کا شکار ہوتے ہیں کہ کہاں سے شروع کیا جائےاس واسطے میں نے ضروری سمجھا کہ ابتدائی طور پر جیسے میں نے درود کبریت احمر شریف کی زکات کا طریقہ نئے احباب کے لئے نقل کیا اور اس کی پی ڈی ایف بھی سب کو ارسال کر دی گئی تھی پھر الاوفاق کی پہلی قسط میں بھی اسے شامل کر دیا گیا، لہٰذا ایسے احباب کی خدمت میں عرض ہے  کہ وہ سب سے پہلے درود شریف کے اس صیغے کو سوا لاکھ مرتبہ بنیتِ زکات مکمل کر لیں اس میں کوئی قید نہیں کہ چالیس دنوں میں مکمل کیا جائے آپ چاہیں جتنے دن لگائیں بس روزانہ کم سے کم ۵۰۰ کی تعداد ضرور ہو اور زیادہ جتنا ہو سکے ، اس میں کوئی پرہیز بھی نہیں ہے بس باوضو پڑھنا ہے ایک مصلیٰ خاص کریں تو بہتر خوشبو کا اہتمام کریں اپنے کپڑوں کو معطر کریں اگر خوشبو سلگا سکیں تو اور عمدہ ورنہ کم از کم عطر کا استعمال رکھیں  اور جب آپ یہ صیغہ پڑھنا شروع کریں تو زبان کو جھوت بدی غیبت اور چغل خوری جیسے گناہ جو زبان سے کئے جاتے ہیں ان سے مکمل اجتناب کریں ان شاء اللہ سوا لاکھ کی تعداد مکمل ہونے پر آپ کے دل کی دنیا بدل جائے گی جس قدر پڑھیں ایک کاغذ پر نوٹ کر لیں جس دن سوا لاکھ کی تعداد مکمل ہو جائے تو فاتحہ و ختم کسی شیرنی پر دے کر بچوں میں تقسیم کریں کچھ میسر نا آئے تو ویسے ہی اس کاثواب  نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں اور انبیاء کرام علیہما السلام کی جناب پیش کریں جیسا کہ ختم و فاتحہ کا طریقہ ہے پھر  روزانہ سو مرتبہ ہمیشہ ورد میں رکھیں ، یہ صیغہ ایسا لاجواب ہے کہ جس مقصد کے لئے پڑحا جائے وہ ضرور پورا ہوتا ہے اور میرا تجربہ ہے کہ اس صیغے کو پڑھنے کے بعد آپ کا روحانی سفر آسان ہو جائےگا پھر دیگر اعمال درود کبریت احمر وغیرہ کی زکات ادا کریں
دعاء گو
فقیر قادری گدائے چشتی
محمد عمران رضوی القادری
کلکتہ ۔الہند




Featured Post

AL AUFAAQ (Vol-14) الاوفاق

Book Your Copy Now +91-9883021668