बुधवार, 11 नवंबर 2020

Roohani Sawal o Jawab Q/A Session November 2020

 




سوال

Aslam o alaikum, mera naam Aijaz Ahmed he aur me Karachi Pakistan se hu, guzarish ye he meri 40000 salary he lekin har mah qarz lena parta he ek takke ki barkat nae hoti, ap koi aisi dua / wazifa bataen take mere rizq me kushadgi aur barkat ho. Duago Aijaz Ahmed

جواب

وعلیکم السلام

فجر میں سنت و فرض کے درمیان ۱۰۰ مرتبہ سبحان اللہ و بحمدہ سبحان اللہ العظیم و بحمدہ استغفر اللہ پڑھ لیا کریں

 

سوال

Hazrat g my mumbai se mera sawaal ye he ki mene shreh yaseen shareef ki 41 din tak padhai ki thi koi rizalt nahi aaya

Mera naam qari muhmmad shadab he

جواب

اس میں سوال کیا ہے ؟ خدا کا کلام پڑھنا ہی نقد رزلٹ ہے اللہ تعالی کا شکر ادا کرو کہ اس نے تمہیں توفیق بخشی

 

سوال

استاذ محترم حضور صوفی صاحب قبلہ

 

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ

امید قوی ہے کہ مزاج شریف بخیر ہوں گے

بعدہ عرض ہے کہ فقیر قادری کے مطب میں ایسی عورتیں اور مرد آتیں ہیں کہ جن کی شادی کے 5 سال یا 10 سال  ہو گۓ لیکن اولاد سے محروم ہیں میڈکل رپورٹ میں سب نارمل ہے

    اور کچھ ایسی عورتیں بھی آتی ہیں جن کے ماہواری کا نظام درست نہیں رہتا دوا علاج کے بعد بھی کوٸ فاٸدہ نہیں ہوتا اور حمل بھی نہیں ٹھرتا۔

       تو حضور سے گزارش ہے  کہ ان حالات کے مد نظر استقرار حمل اور بانجھ پن کے طریقۓ علاج کی طرف رہنماٸ فرماٸیں

آپکا کا شاگرد رشید

فقیر محمد مھدی حسن قادری غفرلہ  سون بھدر یوپی انڈیا

سوال

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ

حمل اور حاملہ کے لئے جو نقوش دئے جاتے ہیں انہیں ہی استعمال میں لائیں بالخصوص اسم مصور کا نقش جو کہ اعلی حضرت عظیم البرکت قدس سرہ کا ہے باقی جو نقائض جسمانی ہو اس کے لئے ڈاکٹر سے ہی رابطہ کرنے کا بتایا کریں اللہ تعالی سب کو شفاء عطاء فرمائے آمین

 

سوال

Aajiz hafiz Mohamed Imran Bijapur Karnataka state India

Sawal ye hai ke aajiz tohda bahut amliyat karta hun mareez jadu awr jinnat ke aate hain isleye zafran se likhhe Hove naqsh awr tavizat kibzarat Hoti hai isleye aap by corer mere pate par tavizat bejdenge to badi maherbani hogi apka tavizat Jo hadya hota hai bejta hun insha'Allah zarur

جواب

ان شاء اللہ نقوش بھیجے جائیں گے اس کے آپ واٹ ساپ پے ہی معلوم کر لیا کریں

 

سوال

Asslam waliyakum HAZRAT JI ...Mujhe ek Kamil Murshid ki Talaash hai ...koi ek Aisa  Isam Azam bathyai ke...ALLHA TALLHA ke Fazal se...jaldi mujhe MURSHID mile Jaye.....app ki Badi Meharbani ho gi...

SALIM BELGAONKAR

ATHANI .DIST.BELGAUM...KARNATKA....

جواب

وعلیکم السلام

آپ بکثرت درود شریف پڑھا کریں ان شاء اللہ درود شریف کی برکت سے کامل مرشد مل جائے گا کوئی سا درود جو آپ چاہیں پڑھیں اللہ کامیاب کرے آمین

 

سوال

Assalamu'alaikum Sufi Sahab. Jadoo ko khatam karne ke liye Surah Baqarah ko kitne din padna hoga. Please jawab de dijiye. Jazakallahukhairan. Aamin.

Sayed Shoaib hoon. Pune se.

جواب

وعلیکم السلام

اگر آپ خدا نخواستہ جادو کے شکار ہیں تو خود سے اس کا علاج وہ بھی سورہ بقرہ سے ،مت کیجئے بلکہ کسی معالج روحانی سے اپنا علاج کروائیں عام طور پر یہی دیکھا گیا ہے کہ اس طرح معاملہ مزید بگڑ جاتا ہے

 

سوال

Mera naam  الطاف hai mere naam ka isme aazam batayiyega..

Name :  الطاف

State :   karnataka

جواب

یا احد یا حق

 

سوال

Mera name Muhammad Qasim Khan father name Tariq Khan from lahore ma chahal kaaf ka amil banana chata ha

جواب

اپنے استاد یا مرشد سے اجازت حاصل کرکے ان کی نگرانی میں عمل کیجئے اللہ کامیاب کرے آمین

 

سوال

Mujhe quran ki talim hasil karna hai aoor surha muzammil ka amal kaise karre  aoor qhurbe oosatad aoor qhurbe Amal battaye .md moosa siti tellangana zahirabad .bataiye piliz

جواب

اللہ تعالی آپ کو نور قرآن سے منور فرمائے آمین آپ اپنے محلے یا آس پاس کے کسی حافظ قرآن سے رابطہ کریں

 

سوال

حضرت میں مدناپور ضلع اور تھانہ   رامنگر سے بول رہا ہوں مجھے کچھ عمل سیکھنا تھا اس لیے آپ سے درخواست کررہا تھا کہ آگر آپ کچھ عمل سکھا دیں تو مہربانی ہوگی،میرا نام اسعد اللہ ہے اور میں مدرسہ مظاہرہ علوم سہارنپور سے مولویت پڑھ چکا ہوں۔

جواب

الاوفاق قسط نمبر سات دیکھ لیجئے اللہ کامیاب کرے آمین

 

سوال

حضرت صوفی صاحب قبلہ

السلام علیکم ورحمتہ اللہ

ہم آپ کے بہت مشکور ہیں کہ آپ سے میں نے ایک تعویذ کی اجازت مانگی تھی

آپ نے اجازت دی اور ساتھ میں دعائیں بھی دیں اللّٰہ آپ کے اس خلوص کا بدلہ دے آمین

حضرت صوفی صاحب قبلہ

پہلے میں ادھر ادھر بھٹکتا تھا یہ کرلوں وہ کرلوں جب آپ کے ایک مضمون کو میں نے پڑھا جس میں آپ نے فرمایا کہ مرشد اپنے مرید کو اسم کے ساتھ ایک نور بھی عطا کرتا ہے اسی وقت میری آنکھ کھل گئی کہ میں ادھر ادھر بھٹکتا ہوں میرے مرشد کریم تاج الشریعہ

نے جو کچھ شجرہ شریف میں پڑھنے کو فرمایا ہے وہی تو اجازت نامہ ہے اب شجرہ شریف کے ہی اوراد ووظائف کو کر رہا ہوں

آپ سے عریضہ پیش ہے کہ آپ مجھے دعا جامع المطلوب و دافع الکروب اور سی وسہ آیات جو الاوفاق میں درج اس کو وظیفہ کے طور پر پڑھنے کی اجازت عطا فرمائیں پھر جب آپ کے رابطے میں رہ کر اس کے عمل بھی کرونگا ان شاءاللہ تعالیٰ

بس حضور اسی طرح نظر عنایت فرمایا کریں

اللہ کریم آپ کے اقبال کو دونوں جہان میں بلند فرمائے آمین یارب العالمین بجاہ النبی الکریم صلی اللّٰہ تبارک وتعالی علیہ وسلم وآلہ وبنہ غوث الاعظم ذخیرۃ الاولیاء رضی اللہ تعالیٰ عنہ

محمد شہباز مرکزی

رضا جامع مسجد ریگائیں فرخ آباد یوپی

جواب

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ

سوال میں مذکور دونوں وظیفے کی اجازت ہے اللہ تعالی آپ کو کامیاب کرے امین

 

سوال

Abdul Wahid Hussain Qadri

Muazzan jama masjid hasan bagh Nagpur

Quwaat e baah ke liye is taweez ki Ijazat farmaiye

Hazrat ne video me ijazat ke liye farmaya

To Do Aur is taweez me timing ka bhi asar rakhta hai iski bhi Ijazat farmaiye

جواب

لکھئے اللہ تعالی شفاء دے آمین

 

سوال

استاذ محترم اسلام علیکم و رحمت الله ۔

     ہمیں امید ہے کہ آپ اللہ کے فضل و کرم سے بخیر ہونگے۔ اللہ آپکو دونوں جہاں کی خوشیاں عطا فرمائے۔ آمین۔

    میری والدہ پر کئ سالوں سے جادو کا اثر ہے۔ انکے شادی کے دن ہی ان پر جادو کیاگیا تھا۔ میرا ایک چھوٹا بھائ ہے(عمر ۳۵ سال) اس پر خبیث کا اثر ہے۔ اسکے پیدائش کے دن ہی اس پر جادو کیا گیا تھا۔ دنوں پر جادو کرنے والی دونوں مسلمان عورت ہے۔

      ان کئ سالوں کی طویل مدت میں بہت ہی مشکل ترین اور پریشانکن حالات سے گزرنا پرا۔ جتنے بھی عاملین کو دکھایا گیا فائدہ بہت کم ملا ۔    ۲۰۰۰ عیسوی میں کچھوچھہ شریف مخدوم اشرف جہانگیر سمنانی رحمت اللہ علیہ کے بارگاہ عالی میں گۓ تھے۔ وہان جانے کے بعد دھیرے دھیرے امن و سکون ملنا شروع ہوگیا۔ اب بہت سکون ہے۔    ۲۰۱۰ عیسوی کے بعد سے وہان حاضری نہیں ہو پائ ہے۔

      میری والدہ کو پہلے نماز شروع کرتے ہی پورا بدن جھکجھور دیتا تھا۔ جب تک نماز پڑھتی تب تک ایسا ہوتا رہتا۔ اب ایسا بہت کم ہوتا ہے۔ اکثر انکو کوئ نہ کوئ بیماری لگی رہتی ہے۔ انکی بیماری بھی جادو کے اثر سے ہے۔ 

      میرے بھائ کو اکثرہمیشہ سردی کھانسی لگی رہتی ہے۔ اس سے وہ بہت پریشان رہتا ہے۔ اسکے بیماری کا جانچ کرنے پر Report میں کچھ بھی نہیں آتا ہے۔ وہ اکثر گھر میں کسی نہ کسی کا روپیہ چوری کر لیتا ہے۔ اس روپیہ سے کچھ خریدتا بھی نہیں ہے۔ صرف روپیہ غائب ہوتا ہے۔ وہ چوری کر تے وقت اپنے ہوشوحواس میں نہیں ہوتا ہے۔ اسکو غصہ بہت ہی زیادہ آتا ہے۔ باتیں تو بہت ہیں۔ اگر سبھی کو لکھوں تو مضمون بہت طویل ہو جاۓ گا۔

     میں دو سالوں سےآپکے رہنمائ میں کئ اعمال کیا ہوں۔ اسکے بھی بہت اچھے اثرات ہوۓ ہیں ۔ جبکہ ہم کسی کا روحانی علاج نہیں کرتے ہیں۔ پہلے بلا وجہ گھر کے افراد جھگڑ تے تھے۔ ان دو سالوں میں نفرتیں محبت میں بدل گئ ہیں۔ 

     آپسے بہت ہی عاجزانہ گزارش ہے کہ والرہ اور بھائ کے پریشانیوں پر غور فرما کر اسکا حل نکالیں۔ تاکہ پریشانیاں ہمیشہ کیلۓ ختم ہو جاۓ۔

    اسکیلۓ آپ جو بھی بتائنگے یا کرنے کو کہنگے ان شاء اللہ اس پر عمل کیا جائیگا۔

    آپکا شاگرد:- محمد اشفاق عالم اشرفی۔

         ارریہ۔ بہار۔

جواب

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ

اللہ تعالی انہیں شفائے کامل عطاء فرمائے آمین ان کے لئے ہمارے یہاں سے کورس والے نقوش بھیجے جائیں گے آپ واٹسیپ پر میرے عملہ سے رابطہ کر لیجئے

 

سوال

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ    صوفی صاحب امید قوی ہیکہ آپ اللہ تعالی کے فضل وکرم اور اسکے پیارے محبوب صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کے توسل سے خیریت سے ہونگے اور اللہ تعالی آپ کے علم وعمل میں کثیر برکات عطا فرماۓ آپ کی بارگاہ میں مٶدبانہ گزارش یہ ہیکہ آپ کی دعا سے بسم اللہ شریف کا دوسرا چلا آج پورا ہوگا  اب تیسرا چلا درود تنجینا شریف شروع کرنے کیلۓ ربیع الغوث کی نو چندی جمعرات کا انتظار کرنا ہوگا یا پھر اور کچھ  رہنماٸی فرماۓ آپ کا شاگرد مولانا عبدالعزیز اکبری قادری اشرفی بناس کانٹھا گجرات

جواب

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ

اللہ کامیاب کرے آپ ربیع الثانی سے درود تنجینا کا چلہ شروع کریں بہتر ہوگا

 

سوال

السلام علیکم حضور مجھے حروف صوامت کی زکات ادا کرنے کی اجازت چاہئے اور اسکا پرہیز اور طریقہ زکات بھی ارض کردیں مقصود احمد پاکستان کراچی

جواب

وعلیکم السلام

طریقہ شاید میری اسی ویب سائٹ میں ہو دیکھ لیجئے ورنہ یہاں تو اتنی گنجائش نہیں کہ تفصیل لکھوں کہیں اور لکھا ہو تو دیکھ لیجئےسنی صحیح العقیدہ اور اس عمل کا اہل ہونے کی شرط پر اجازت ہے عمل سے پہلے ۵۰۰ روپئے کسی بھی سنی ادارے میں جمع کرا دیں

 

سوال

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

امید آپ خیریت سے ہونگے حضرت والا آپ سے پہلے تو دعاء کی درخواست

میں آپ سے سورئے یاسین کے چلہ جو ۷۲ مرتبہ دن میں پڑھنا ہے اجازت چاہتا ہوں اور سورئے یاسین شریف کے نقش کی بھی اجازت آپ دیں تو عین نوازش ہو گی

پیر احمد  مظاہری مہاراشٹر

جواب

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ

عمل کی اجازت سنی صحیح العقیدہ ہونے کی شرط پر ہے عمل سے قبل ۵۰۰ روپئے کسی بھی سنی ادارے میں جمع کرا دیں

 

سوال

bhai jan ek sawal to ya h mujh dura par jata jahan marazi diwaron pe ajeeb ajeeb shakalain nazar ati hai ab to ma33 ayat b perti hu dusri bt bhai jan mra sitar beta dain konsa hai mra name sidra shahzadi binat nasira balkees city gujranwala pakistan

جواب

اللہ شفاء دے آمین ۳۳ آیات صبح و شام پابندی سے پڑھا کریں اور ساتھ ہی کسی روحانی عامل سے علاج کرائیں ستارہ معلوم کرنے کے لئے تاریخ پیدائیش لکھیں

 

سوال

السلام علیکم ورحمت اللہ۔۔صوفی عمران قادری رضوی  صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی امید قوی ہے کہ بفضلہ تعالٰی آپ خیریت سے ہوں گے۔۔۔ بفضلہ تعالٰی آپکی دعاؤں اور پیرو مرشد کی عطا سے میں نے مندرجہ ذیل عملیات کو مکمل کرلیا ہے(1) درود شریف صلی اللہ علی محمد صلی اللہ علیہ و سلم۳۱۲۵ مرتبہ روزانہ ۴۰ دن تک اسم ذات یا اللہ کو بقول مرشد سات روز تک ۳۳۳۳ مرتبہ پڑھا پھر سات دن کے بعد ہر نماز کے بعد ۳۰۰ بار یہاں تک کہ سوا لاکھ کی تعداد مکمل ہوگئی الحمدللہاسم یا رقیب ۵۰۰۰ بار روزانہ ۴۰ تک پڑھنے کا حکم ملا وہ بھی الحمدللہ مکمل ہواپھر بسم اللہ الرحمن الرحیم ۷۸۶ مرتبہ عشاء بعد اور سورہ فاتحہ فجر کی نماز کے بعد ۴۱ مرتبہ ۹۰ دنوں تک پڑھنے کا حکم ملا وہ بھی مکمل کیاناد علی شریف بقول مرشد گیارہ سو مرتبہ ۴۰ دنوں تک پڑھنے کاحکم ملا وہ 1۔9۔2020 کو مکمل ہوا ہے۔ان تمام عملیات کو کرتے وقت آپکی کتاب الاوفاق اور آپکی ذات سے بھی کافی کچھ فائدہ لیا گیا ہے۔آپکی کتاب الاوفاق کو میں نے اپنےمرشد خلیفہ حضور تاج الشریعہ مفتی عبدالرقیب صاحب قبلہ کودکھایا تھا اور انھوں نے بھی استفادہ کی ترغیب دی تھی سو میں نے لیا۔دریافت طلب یہ ہے کہ یہ سارے عملیات جو میں نے کئے ہیں معتبر ومستند ہیں کہ نہیں اور بندگان خدا کو اس سے فیض پہونچا نے کے لئے کارآمد ثابت ہونگے یا نہیں۔کوئی کمی۔نقص خامی ہو تو نشاندہی ضرور فرمائیں تاکہ اپنی اصلاح کر سکوں۔(2) ابھی میرے مرشد نے نقوش کی زکات نہیں دلوائی ہے ان شاءاللہ اس کے بارے میں  بات  ہوگی حضرت سے۔میں آپ سے بھی کئ مہینوں سے رابطے میں ہوں اس دوران آپنے الاوفاق کے نقوش کی اجازت عطا فرمائی ہے۔دریافت یہ کرنا ہے کہ الاوفاق سے جو نقوش مجھے استعمال کر نا ہوگا مریضوں کے لئے تو کیااس کی زکات ادا کرنی ہو گی یا آپ کی اجازت ہی کافی ہے (3)آپ نے نقش مثلث کی بھی زکات ادا کرنے کی اجازت مجھے عطا فرمائی ہے نیز چہل کاف شریف ۱۱۹۹۸ مرتبہ ۲۱ روز تک کی بھی اجازت دی ہے اس کو بھی پیرو مرشد کو دکھا کر عمل شروع کرنا ہے ایک بار پھر سے اجازت طلب کرتا ہوں کہ اجازت عطا فرمائیں۔امید قوی ہے کہ میری ان باتوں گہرائی سے جائزہ لینے کے بعد مفید مشورہ سے نوازیں گے۔ان شاءاللہ۔شکیل احمد خان قادری رضوی  بنارس

جواب

وعلیکم السلام

ایک عمل جب تک مکمل نہ ہو دوسرے کی اجازت ابتدائی مرحلے میں نہیں دی جاتی ہے ، الاوفاق کے تمام  نقوش کی جنہیں بھی اجازت ہے وہ ان کو کسی بھی سلسلہ صحیحہ سے اجازت و خلافت حاصل ہونے کی شرط پر ہے باقی نقوش کے استعمال کرنے کرانے کے تعلق سے جہاں جیسا لکھا ہو ویسا کرنا چاہئے زکات وغیرہ ادا کرنے کے تکلفانہ سوال سے بچنا چاہئے ،جو اعمال آپ نے اپنے مرشد کی نگرانی میں کی ہیں اور جو کریں گے اللہ تعالی آپ کو ان سب میں کامیابی عطاء فرمائے اور ان کے ذریعہ مخلوق خدا کو فیض پہنچائے آمین

 

 

سوال

AsSalamu Alaikum hazrat

Mere chacha syed Hamed bin syeda ummehani jinke liye ring mangai hai unpr kisi ne jadu karwaya hai aur unhone suicide karne ki koshish Kari lekin Alhamdulillah Allah ka karam hua aur kuch nahi hua ap kuch bataye kya kre

Maine nade Ali aur hizbul bahr sharif ki zakat di hui hai to kis tarah ilaj kare aur koi naqsh bhi send kare unke safety ke liye nawazish hogi hazrat

Naveed  kazi Maharashtra

جواب

وعلیکم السلام

اللہ تعالی ان کو شفاء عطاء فرمائے روزانہ ۷ مرتبہ دعائے حزب البحر شریف کو پانی اور تیل پ دم کر لیجئے اور ان کو استعمال کرایئں مسلسل ۳ ماہ تک پانی صبح سے لیکر رات تک پلا کر ختم کرنا ہے تیل سر ہاتھ پاوں کے ناخنوں میں ملیں گلے میں دالنے کے لئے یہاں سے لوح تحفظ خاص منگوا لیں

 

 

سوال

mujhe hazrat se sure ikhlas ba mukkal ki ijazat leni hai ...

barar mahar bani mujhe ijazat Ataa farmayen ...mai aapka mamnun rahunga

mera nam . Abdurrazzak qadri ibne Bibijan(fazile jamia nizamia Hyderabad )  aap dekh kar mujhe ittila den .. jazakallahu khaira

جواب

سنی صحیح العقیدہ اور اس عمل کا اہل ہونے کی شرط پر اجازت ہے عمل سے قبل ۵۰۰ روپئے کسی بھی سنی ادارے میں جمع کرا دیں

 

 

سوال

Mujhy apny name ka ism e azam chahiya hai ap buta dain gy mera name mehmood ali hai

یا مومن یا باسط

 

سوال

میرا نام طیب محمد  کشمیر سے ہوں ۔مجھے آیت قطب کا عامل بننا ہے

یا کوئی عمل بتائے تاکہ میں اس عمل کی مدد سے لوگوں کی مدد کر سکوں

جواب

صبح و شام ایک ایک مرتبہ سی و سہ آیات پابندی سے ایک سال پڑھیں عامل ہو جائیں گے پھر اسی کو ہر مرض کے لئے لوگوں کو دم کر کے دیا کریں ان شاء اللہ سب کو شفاء ملے گی عمل کی اجازت سنی صحیح العقیدہ اور اہل ہونے کی شرط پر ہے عمل شروع کرنے سے قبل ۵۰۰ کسی بھی سنی ادارے میں جمع کرا دیں

 

سوال

السلام علیکم

حضور آپ کو اللہ عزوجل شاد آباد رکھے ۔۔

درود پاک کے حوالے سے دو سوال عرض ہیں :

1) *صلى الله على محمد* کو نقش مربع آتشی چال سے لکھ سکتے ہیں۔؟

اگر لکھ سکتے ہیں تو اس کی اجازت بھی عطا فرما دے اور کتنی دفعہ روز لکھ سکتے ہیں۔۔؟

سوال نمبر2: ایک عامل سے سنا ہے کہ درود پاک چلتے پھرتے نہیں پڑھنا چاہیے، اور انہوں نے وجہ یہ بتائی کہ جب انسان درود پاک پڑھتا ہے تو فرشتہ ایک موتی کی صورت میں اس درود پاک کو سرکار صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں پیش کرتا ہے، اب اگر انسان کسی نامناسب جگہ پر درود پاک پڑھے گا تو فرشتےکو اس جگہ کی وجہ سے تکلیف ہوگی اور درود پاک پڑھنے والے پر پریشانیاں آئیں گی۔

اور ان عامل صاحب نے ایک مثال اور بھی دی کہ جس سے آپ کی دشمنی ہو اس کو چلتے پھرتے درود پاک پڑھنے کا کہہ  دیں تو وہ آپ کا دشمن پریشان ہو جائے گا۔

اس کی کیا حقیقت ہے رہنمائی فرمائیں ۔

اور ایک عرض ہے

کہ آپ ہمیں درود پاک کے حوالے سے ایک کتاب عطا فرمائے

جس میں درود پاک صیغے ہو اور درود پاک کے فضائل ہوں

سائل: حسنین قادری

کراچی پاکستان۔

جواب

وعلیکم السلام

درود کو نقش میں لکھنے کی کیا ضرورت یوں ہی جس قدر توفیق ہو لکھا کریں،چلتے پھرتے پڑھنے اور نامناسب جگہ پر پڑھنے میں فرق ہے چلتے پھرتے پڑھا جائے نا مناسب جگہ نہ پڑھا جائے،درود شریف کے مختلف صیغوں کو عالم فقری صاحب کی کتاب خزینہ درود میں دیکھ سکتے ہیں

 

سوال

Mera naam mohd danish h me up moradabad me rehta hu jese ap quran ki aayate surte ki zakat our naqsh ki zakat oun ke tarike malum krna hai

Kitab ka naam malum krna h

Bilal Hussain

Sialkot pakistan

جواب

زکات کا مختصر لیکن جامع طریقہ اعمال رضا میں دیکھئے

 

سوال

Asalam o alakom.  Janaab. Aap ki  videos  youtube pay deki hy. Mujy  NAAD E ALI ki zakaat ka tareeqa oor  us Ka Ijazat   ataa farmay...  may Pakistan say ho. Muhammad ishaq name hy. Oor Saudi arab may rehta ho. Aap say guzarish hy rehnumai kry.

Hamaray Haq may dua kay. Ghar may Maali Mishkilaat hy. Qarz boht hy oor Sara Karubaar oor Jobs  khatam ho gay  boht Parashan hy. Aap hamaray Haq may dua kry.

جواب

وعلیکم السلام

سنی صحیح العقیدہ ہونے کی شرط پر اجازت  ہے عمل سے قبل ۵۰۰ روپئے کسی بھی سنی ادارے میں جمع کرا دیں اللہ کامیاب کرے آمین

 

 

سوال

Mere Pesun maen barkat nai hy khtm ho jaty hain samj nai ati halat bi din ba din bigar rahy hain qaraz dar ho gaya hun.

Ap naen surah al nasar ka kaha tha parny ko...wo maen khuwab maen Hazoor nabi e karim S .A ko dekha wo bi surah nasar parny ko kah rahy thy.ab ap rahnumai farmain.aur is khuwab ki tabeer bi batain.

جواب

اگر سورہ نصر پڑھنے کا بتایا گیا ہے تو وہ پڑھئے اللہ برکت دے کامیاب کرے آمین

 

سوال

السلام عليكم

بعد سلام کے عرض یہ ہے کہ حضور کی خدمت اقدس میں کہ  تسخیر کے لئے کوئی وظیفہ ارشاد فرمادیں اور حضور میں اور میرے شیخ مفتی نور محمّد صاحب قبلہ تزكیه نفس کے لئے آپ کے ارشاد فرموده جو نو اعمال ہیں انکو کرنا چاہتے ہیں جسکے لئے آپ کی اجازت درکار ہے اور ساتھ ہی آپ کی خصوصی نظر عنایت کی حاجت شدید

کرم فرماكر حضور اجازت عطا فرمائیں

جواب

تسخیر کے لئے درود تسخیر ۱۷ مرتبہ روز پڑھ لیجئے تزکیہ نفس کا عمل بھی کیجئے سنی صحیح العقیدہ ہونے کی شرط پر اجازت ہے اللہ کامیاب کرے آمین

 

 

سوال

علا مہ صاحب میرا تعلق اپر دیر سے ہے میں اجکل اذاد کشمیر میں رھتاہوں اور میں حافظ قرآن ھوں مجھ پرجنات حاضر ھوتے ہے جب میری گھروالے جنات سےپوچتےہےکہ اپ اسے کیو تنگ کر تے ہے تو جنات گھر والوں سے کہتا ہےیہ لڑکا ہم میں اچھا لگتاہے کھبی کھتا ہےاس لڑکے کا تلاوت ھمےاچھا لگتا ہےاور کہبی کھتا ہے ھم جادو کہ زریعے سےأیے ہےجب جنات میری جسم مئن داخل ہوجاتاھےتو چیخ چیخ کرقران کریم کہ یےایات پڑتےہے سلم علا نو ح فل عالمین  اپ رھنمایی فر مایی

سردار لدین پاکستان

جواب

تیسرا کلمہ روازانہ ۱۱۱ مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کریں اور پی لیا کریں اور اسی کو ہر وقت بکثرت پڑھتے رہا کریں اللہ شفاء دے آپکو آمین

 

سوال

السلام وعلیکم بعد سر اپ نے سورہ یاسین کی زکات کے بارے کسی عامل سے پوچھنے کے بارے میں کھا تھا تو جناب من ،میں جھاں رھتا ھوں یھاں کوئ عامل نھیں ھے تو اپ مجھےاجازت دے دیں شکریہ،

Ismail Khan village Seni gumbat kohat Pakistan

جواب

وعلیکم السلام

آپ نے کیا پوچھا تھا میں نے کیا کہا مجھے ٹھیک سے یاد نہیں لیکن یہاں سب کو اجازت بغیر کسی سابقہ تعارف کے دے ہی رہاں ہوں اگر آپ کو نہیں دی ہوگی تو ظاہر ہے کچھ ہوجہ ہوگی لہذا اپنا سوال جواب لکھ کر دوبارہ سوال کریں

 

 

سوال

السلام علیکم

حضور صوفی صاحب دعائے جامع المطلوب کا نقش مل سکتا ہے یا پھر اسی طرح مکمل دعا لکھ کر استعمال کریں

سید اویس شاہ

پاکستان سے

جواب

وعلیکم السلام

دعاء بھی لکھا جا سکتا ہے نقش اسی ویب سائٹ میں ہوگا تلاش کر لیجئے

 

سوال

Assalamualaikum Hazrath Ustadji

Allah ki rahmat aur barkat aur Huzoor pak Muhammad Sallulallu Alahi wassalam tufail se aur Shaik Abdul Qadeer Gilani Rahmatullahi (Ghous e pak) aur aapki dua se, *Durud Asma Azam* ka chilla kal raat complete hua. Alhumdulillah Allah qubool farmaye, Ameen rabilalameen.

1. Asma Azam ke chillah ke baad isko wird rakhna padega ya nahi? Tou kitni baar padna hoga?

Alfaz main kami peshi maaf kardijiye.

Shukriya JazakAllah khair.

Aapka shagird

Ibrahim Khan

Hyderabad-Riyadh.

جواب

وعلیکم السلام

اللہ تعالی محنت قبول فرمائے  آمینروزانہ ۱۰۰ مرتبہ ورد میں رکھیں اچھا ہے لازمی نہیں

 

سوال

Assalamu alaikum hazrat

Mera sawal ye h ke maine aapse ism ya allah ke amal ki izazat li thi 2 baar to amal maine kar liya magr kaamyabi ni hui jab teeri baar krna chahta tha to kisi mazboori ki wajah se ni kr saka kya isse izazat khatm ho jayegi ya baki rahegi agr khatm ho jayegi to mujhe  dobara se izazat de dijiye ga. Or kya amal band kamre me karna h ya kisi khuli jagah pe iski bi rehnumai farma dijiye. Allah aapko khush rakhe. ameen

جواب

وعلیکم السلام

کامیابی نہیں ملی سے لوگوں کی مراد کیا ہوتی ہے اللہ ہی خوب بہتر جانے،عمل کی تفصیل جانے بغیر محض اجازت پر تکیہ کر کے آپ لوگ کیوں اس پرخار وادی میں کود پڑتے ہیں یہ نہیں معلوم کہ عمل کی نششت کیا ہوگی پھر آپ نے کیسے دو بار کیا اور کیا کیا پھر نا یہاں سوال کے ساتھ نام ہے نا شہر کا نام مجھے کیسے معلوم ہوگا میرا مخاطب کون ہے اللہ تعالی آپ کو علم و فہم عطاء فرمائے آمین

 

سوال

Aslam o alaikam guzarish hai keh india mein aik herb hai jis ko urdu mein inkole kehte hai jo india mein hoti hai sir is ka oil ya roghn bhi hota hai beejon ka sir mujhe zaroorat hai please help farmayen shukria( ansar abbas from punjab pakistan thanks

جواب

وعلیکم السلام

مجھے اس کے بارے میں کچھ بھی نہیں معلوم آپ کہیں اور پتہ کیجئے

 

سوال

Swal 1/ per sab .kia zuhl kay din zohra kay sath mae muhabat ka kam karskty hy ya nhi .kia zohra ky din zuhl kay sath me adawat ka kam karskty hay?

2/ ap ny jo ketaby mujy whatsapp par beji hay mujy unki ijazat chaye me apky ketabun sy kam karo ya zakat ada karo.

2/mae baqi kam karta ho lkn muhabat me kamzor ho muhabat ka serf ek tareqa bata dy jo sab sy powerful ho...zawjen muhabat ya reshtay waghera ki...

3/ me ny chehl kahf ka zakat ada kiya hay is par kam karta ho lkn chehl kahf sy jinnat ky elawa ar kia kam hoskty hy ...

Name; najeeb ullah sunni chishti

Pakistan /kpk /dist/ shangla.

جواب

ہفتہ زحل کا دن ہے اس دن عداوت کے کام کرنے چاہئے جمعہ زہرہ کا دن ہے اس دن محبت کا عمل ہو،آپ کو میں کیوں کتاب بھیجوں گا اور اگر یوں ہوا ہو کہ سال دو سال قبل جو براڈ کاسٹ کے ذریعہ میسجس جاتے تھے وہ ہر کسی کو چلا جاتا تھا شاید ان دنوں آپ کو کوئی کتاب ملی ہو بہر حال کسی بھی سلسلہ صحیحہ سے اجازت و خلافت ہونے کی شرط پر ان کے نقوش وغیرہ کی اجازت ہے ،محبت کے اعمال میں کامیابی بڑی مشکل سے ملےی ہے صبر کے ساتھ ریاضت و مجاہدہ جاری رکھیں ،چہل کاف کی خاصیت میری اسی ویب سائٹ میں دیکھ سکتے ہیں

 

سوال

Assalamoalaikum Huzoor

Dua Jaame Al Matloob Bagair Chilla kir aam insaan kitni baar parh sakta he....kyun ki ham aapke Gulaam He Chilla wagera karna mera kaam nahi he Huzoor....aapse darkhast he ki muje tadaad aur Parhne Ki Ijazat Ataa Farmaaye....

Ku6 Gustakhi hui ho to muaaf farmaaye

Usmangani Azhari

Jamnagar - Gujarat

جواب

وعلیکم السلام

۱۱ مرتبہ روزانہ پڑھا کریں اللہ برکت دے آمین

 

 

سوال

Sir mera naam muhammad shehbaaz hai

 Deccan Hyderabad india se hoon

Huzoor taj us sharia se baith hoon

Me amaliyat seekhna chahata hoon lakin mujhe quraan tajweed se padni nahi aata .

Kia me baghair tajweed seekhe . Amaliyat course karsakta hoon ?

جواب

اگر قرآن کم از کم صحیح سے پڑھنا نہیں آتا تو لازم ہے کہ پہلے کسی حافظ صاحب سے پڑھنا سیکھے اس دوران شجرہ شریف میں دئے گئے اوراد وظائف کرتا رہے پھر جب قرآن خوانی پر خوب قدرت حاصل ہو جائے تو اس میدان میں قدم رکھے اللہ تعالی ہم سب کو علم نافع عطاء فرمائے آمین