गुरुवार, 7 जनवरी 2021

Roohani Sawal o Jawab روحانی سوال و جواب (Q/A Session 7January 2021)

 


سوال

Mayra nam Syed Sawood hai mayray nam ka isam e azam kya hogaBBangalore

جواب

یا سمیع یا وھاب یا ودود

 

سوال

Asalaam u alikum from Indian Kashmir Srinagar hazratbal Name .Gulam Mohiuddin shah .mera savaal hay ke loohe taskeer kisay banaya jata  hay .es pur video bana deejeyaa please. Kaounke may utube pur aksar lohe taskeer kay baray may sunta houn .jes tarah (loohe humzaad) voh too may nay seekha hay .lakin lohe taskheer kay baray may puta nahi?

جواب

وعلیکم السلام

تسخیر کے لئے نقش میرے چینل پر دالا ہوا چیک کر لیجئے

 

سوال

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ بعد سلام کے عرض یہ ہے حضرت میں مدرسے پڑھنے کے لئے گیا  میری طبیعت خراب ہوئی   امام صاحب سے دریافت کیا کہ حضرت میری طبیعت خراب رہتی ہے انہوں نے کہا  اللہ ہو اللہ ہو کا ورد کرو میں نے ورد شروع کیا تو مجھے پریشانی اور زیادہ بڑھ گئی پھر جس نے جو وظیفہ بتایا میں نے وہ کر لیا یا پھر  سر اور پورےمیں سے آگ نکلنے لگی پھر پورا سر سن ہو گیا سر پر پورے بدن پر بندش لگ گئی انگڑائی لیتا ہوں ہو تو بدن میں سے چٹ چٹ آواز آتی ہے دماغ اور پورہ بدن بندھا ہوا  رہتا ہے کوئی بات بھی یاد نہیں رہتی نماز میں تسبیحات بھی بھول جاتا ہوں گھر والے سب پریشان رہتے ہیں اب میں کوئی بھی وظیفہ کرتا ہوں تو بجائے سکون کے لیے میں تبدیل ہو جاتا ہے اب گھر والوں کے بھی کسی کے سر میں درد بچے رات بھر روتے ہیں اب آپ مجھے کوئی وظیفہ دیں پریشانی کا حل نکلے اور بھی بہت سی باتیں ہیں جو کہ مجھے دھیان ہٹ جاتا ہے میرا نام نظام حسین والدہ کا نام  حکومت جہاں  ہے آٹھ سال سے پریشان ہوں   مہربانی فرماکر میرے علاج کی کوئی سورت نکالیں آپ کی بڑی مہربانی ہوگی آپ کا خادم نظام حسین رضوی

جواب

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ

صبح و شام ایک مرتبہ سی و سہ آیات پڑھ کر پانی پر دم کریں خود پئے گھر والوں کو پلائیں یہ مسلسل چھ ماہ کریں اللہ تعالی آپ سب کو شفاء دے آمین

 

سوال

Musallas naqsh ki zakat kaise ada kare

Mohammad Anas qadri razwi

Nagpur city

 

جواب

زکات نقش کی ہو کسی عمل کی استاد کے ایما پر ان کی نگرانی میں کرنا چاہئے محض طریقہ جان لینا کافی نہیں ،الاوفاق قسط دوم میں طریقہ درج ہے

 

 

 

سوال

حضرت صاحب ۔گستاخی کی معافی ۔اچھا سر یہ اپ نے دعا جامع المطلوب کی وڈیو یوٹوب پے دی ھے اس دعا کی مکمل اجازت اور مکمل طدیقہ بھی بتاین ۔محمدعرفان بن نسیم اختر ۔ct۔بھلوال سرگودھا پاکستان۔

جواب

سنی صحیح العقیدہ اور اہل پونے کی شرط پر اجازت ہے

 

 

سوال

Aslam O Alykum

Mera Name MUHAMMAD WAQAS ha Rawalpindin Pakistan sa

Mjy mery name k Adad or isme azam janna ta..

Or Rohani Taraqi k liey koi amal bata dein JazakAllah

جواب

وعلیکم السلام

یا مجید یا کبیر اسم اعظم ہے نام کا عدد ۲۸۹ ہے

  

سوال

استاد محترم اسلام علیکم عرض ہے کہ میں آپ کی تمام ویڈیو دیکھ رہا ہوں سرکار عرض ہے کہ میں آپ سے بہت کچھ حاصل کرنا چاہتا ہوں مجھے اپنے روحانی ممبران میں شامل کرے تاکہ آپ سوال کرکے بہت کچھ حاصل کر سکوں مجھے جواب دیجیے آپ کا بڑا احسان ہوگا شکریہ. میرا نام حکیم طارق محمود سرکار مجھے حکمت میں دلچسپی ہے اور عملیات کی دنیا میں آنا چاہتا ہوں شکریہ

جواب

وعلیکم السلام

کہاں سے ہیں یہ لکھنا چاہئے ، آپ رابطے میں رہیں جو سوال ہو پوچھ لیا کریں

 

 

 

سوال

Pir sahab mera sawal ye ha ke mjhe ayat e qutub janubi or shumali ki zakat ki ijazat drkar ha or tadad bi kam kr dejiye kun ke baki kaam kaaj bi krna hota ha or ghar me 2 rooms han khalwat mumkin ni ha or ihram ki shart bi hata dijiye mere pas koi aisa kapra mojud ni ha mehrabani hogi...

Farhat Ullah nowshera KP, Pakistan

جواب

سادہ طریقے سے روزانہ ۷ مرتبہ آیت قطب حصول برکت کے لئے روزانہ پڑھ لیا کریں

 

 

 

سوال

🌹اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ🌹

HUZOOR QASEEDA E GAUSIYA K CHOTE CHILLLEY SE MERI MURAAD YEH HAI KI 7  ROZ 11 ROZ YAA 21 ROZ  AUR INKI TADAAD KITNI PADHNI HOGI REHNUMAAI FARMAYE DIJIYE

KEHNE LIKHNE MAIN AGAR KOI GUSTAKHI HUI HO TOH MAAZRAT CHAHTA HU HUZOOR

AAPKE KAADMO KI KHAAK

SHAIKH SHAMSHOUDDIN YUNUS (QUADRI)

جواب

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ

محترم مجھے یہ ترکیب جو آپ لکھ رہیں ہیں اس کا علم نہیں نہ چوتھے چلے کے بارے میں سنا ،میں کیا عرض کر سکتا ہوں آپ اپنے استاد یا مرشد سے رابطہ کریں

 

 

سوال

السلام علیکم ورحمتہ اللہْ

امید ہے حضرت بخیروعافیت ہونگے۔حضور مجھے یہ بات معلوم کرنی تھی کہ

 ١۔اگر کوئی شخص مکمل پرہیز کے ساتھ کسی عمل کی زکوة ادا کر رہا ہے یا عمل کر رہا ہے ۔ تو دوران پرہیز وہ اناج جس میں گھن یا کوئی کیڑا وغیرہ ہو جاۓ ۔ تو کیا ایسے اناج کو صاف کرکے استعمال میں لا سکتے ہیں۔کیونکہ عموماََ ایسا ہوتا ہے کہ اناج میں کچھ گھن وغیرہ ہو جاتے ہيں۔

٢۔ اور کسی عمل کی زکوة کو عشاء بعد مسجد میں ادا کیا جا سکتا ہے۔ یا یہ ضروری ہے کہ دوران عمل کسی کی نظر ہم پر نہ پڑھے۔

Farhat Ullah nowshera KP, Pakistan

جواب

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ

اناج دھوکر کی استعمال کیا جاتا ہے نہ کہ گھن یا کیڑے کے ساتھ لہذا یہ سوال ہی بے جا ہے ،زکات وغیرہ اپنے ہجرے میں ہی ادا کرنی چاہئے مسجد اس کام کے لئے نہیں ،دوران عمل خواہ کیسا عمل ہو تنہائی ضروری ہے

 

سوال

السلام عکیم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ محترم دعا دافع الکروب  کے وظیفہ اور عمل کی اجازت چاہتا ہوں ۔۔سید محمد حسن نقشبدی حلیفہ مجاز درگاہ حضرت سیدنا مجدد الف ثانی ۔۔خلیفہ مجاز   باواجی فرید الدین مسعود  گنجشکر ۔n

جواب

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ

اجازت ہے اللہ تعالی برکت دے آمین

 

سوال

Hajrat alofaaq ke nuqush ki ijaazat ata hojaaye huzur

Account number send farmaye

Hafiz mohammad amjad ashrafi

Dhar chikhalda marg kukshi  jila dhar. M.P

جواب

الاوفاق کے نقوش کی اجازت آپ کو کسی بھی سلسلہ صحیحہ سے اجازت و خلافت حاصل کی شرط پر ہے اللہ تعالی برکت دے کامیاب کرے آمین

 

 

سوال

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ

میرا نام رفیق احمد قریشی قادری اشرفی  ادونے کا رھنے والاہون  اپنے شہر مین مسجد

محمدیہ اہلسنت  کا

امام و خطیب  ہوں اور والد محترم کا خلیفہ و  جانشین ھوں والد محترم کا نام مولانا عبدالصمد قریشی قادری اشرفی رحمتاللہ تعالعیہ سابق امام وخطیب مسجد دھولشاہ بھلوان  میں اپ کا شاگرد بنا چھتا ہوں دعا جامعالمطلوب و دافعالکروب اجازت دیجےٕ  اور تحریر بتاےٕ تاکہ صحی مخارج سے پڑسکے اور برإے مہربانی یوگی

جواب

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ

دعاء جامع المطلوب کی اجازت ہے یہ الاوفاق میں صحیح درج ہے یہاں سے پی ڈی ایف حاصل کر لیجئے اور رابطے میں رہئے آللہ کامیاب کرے آمین

 

سوال

Agar koi amil kisi ki roohani taqat ko sulb karle ya cheen le

To us roohani quwat ko vapas kis tarah hasil kare hazrath

Mera naam Mohammed mokhtaar faruk hai aur mai bangalore se hu

جواب

سلب کرنے والا اگر اس کا استاد یا مرشد ہے تو چاہئے کہ انہیں کسی صورت رازی کرے بغیر اس کے کوئی چارہ نہیں اور اگر ان کے علاوہ کوئی شخص ہے تو اگر اس نے بے جا تصرف کیا ہے تو غلط کیا اس صورت میں بھی اپنے مرشد یا استاد کو باخبر کرے خود توبہ و استغفار کے ساتھ آیۃ الکرسی روزانہ ۷۰ مرتبہ پڑھ لیا کرے تا وقتیکہ خود اِس کا تصرف بحال ہو ،اور اگر اس کی کسی گستاخی پر سلب کیا تو بغیر راضی کئے کام نہ بنے گا

 

سوال

Mera nam zakir hussain rajasthan banswara se hu..apne duwa jameal matlub dafa al kurub pdne ki izazt di he..mere ko us aml ke bare me 3 sawal he..1.agr kisi din pdne ka smy chuk jae to us din kese pda jaega..2. Agr kisi din naga ho jae pda nhi jae kahi kam se jana pde to us smy kese pda jae..3 msjid me bethkr aml kr skte he ye dua jamel al mtlub dafa al kurub wala aml..braye tino sawal ke jwab de...

جواب

سات مرتبہ روزانہ بطور وظیفہ ورد میں رکھیں بس۔

 

 

سوال

اسلام علیکم!

سورہ طہ کی زکواہ مع اجازت اور پرہیز بتا دیں اور زکواہ کب سے شروع کرنی ہے نیز یہ بھی بتا دیں عورتیں چلہ کر سکتی ہیں؟

سعدیہ فرام کے پی کے پاکستان

جواب

وعلیکم السلام

فی الوقت مجھے اس کی زکات کا طریقہ مستحضر نہیں

 

سوال

سوال اسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ حضور قدم بوسی قبول فرمائے

حضور میں بسم اللہ شریف کا چلا ،درود تنجینا کا چلا ،یا شیخ عبدالقادر جیلانی کا چلا ،اور 33 آیات کا چلا کرنا چاہتا ہوں۔حضوراجازت فرمائے اور دعاؤں میں یاد رکھیے گا آپ کا غلام نوید چشتی فرام پاکستان 👏👏👏👏👏

جواب

وعلیکم السلام

اپنے مرشد یا استاد سے ان کی اجازت حاصل کیجئے اللہ کامیاب کرے آمین

 

سوال

حضرت صوفی صاحب قبلہ

 میں اتر پردیش ضلع بارہ بنکی سے ہوں اس سے پیشتر ستمبر 2020 میں  میں نے آپ سے رابطہ کیا تھا درود شریف جو مبتدیوں کو پڑھنے کے لئے حکم فرماتے ہیں

میں نے وہ درود *المستغاث الی حضرت اللہ تعالیٰ الصلاۃ و السلام علیک یا رسول اللہ*

سوا لاکھ پڑھا تھا ماشاء اللہ اس سے فائدہ ہوا

اب میں ایک دن کی ذکات آیت قطب کی ادا کرنا چاہتا ہوں

تمام شرائط آپ نے ویڈیو میں بیان فرمایا ہے آپ کی اجازت چاہتا ہوں امید ہے حضرت ذرہ نوازی فرمائیں گے

نصیرالدین قادری

 فاضل درس نظامی

قدیم متعلم (1983سن فراغت )  الجامعۃ الاسلامیہ روناہی فیض باد اتر پردیش انڈیا

جواب

جی اجازت ہے اللہ تعالی کامیاب کرے آمین فقیر کو اپنی دعاوں میں یاد رکھیں

 

 

سوال

Salaam  muhtram ustad sb main ny Sura muzamil Sharif    

ka 1 chila 40 din 40 martba ma chily k ahtiyat apny ustad sb ki ijazat sy kiya h our 2sra bhi is  tarah sy insha Allah ma tarq e jalali o jamali mukamal ho jae ga hasol burkat our faizan hasil krny k lya ap jaisy bouhat piyary our waliye kamil ki bhi ijazat darkar h. 🌹🌹🌹

Muhammad Asif Qadri  City Layyah Punjab  Pakistan

جواب

دانہ جب زمین کے اندر پوشیدہ ہوتا تب جاکہ اس سے کونپل نکلتا ہے ،دوران چلہ عمل کی شہرت بے وقوفی ہے اس سے بچئے اللہ کامیاب کرے آمین

 

 

سوال

محترم جناب حضرت صوفی صاحب قبلہ السلام علیکم ورحمتہ اللہ امید ہے کہ بخیر ہونگے۔آپ بارگاہ میں عرض یہ ہے کہ مجھ کو دلائل الخیرات شریف پڑھنے کی اجازت عطا فرمائیں ۔

عین نوازش ہوگی

۔اوراس حقیر فقیر کو نیک دعاؤں میں یاد رکھیں۔

فقط والسلام۔

نور الحسن قادری بہیڑی۔بریلی شریف ۔یو۔پی۔ الہند

جواب

وعیلکم السلام ورحمۃ اللہ

آپ کو دلائل الخیرات شریف کی اجازت اہل ہونے شرط پر ہے اللہ کامیاب کرے خوب برکت دے آمین

 

 

 

سوال

میرا نام محمد علی رضا ہے پاکستان کے شہر شکرگڑھ میں رہتا ہوں میں حروفِ تہجی کی زکات ادا کرنا چاہتا ہوں سو اس کیلئے اجازت و رہنمائی چاہیے اور یہ بھی بتا دیں حروف تہجی کی زکات ادا کرتے وقت کوئی حاضری وغیرہ تو نہیں ہوتی کسی قسم کا کوئی ڈر خوف رجعت وغیرہ تو نہیں ہوتی

جواب

حروف ِ تہجی کی زکات کا طریقہ الاوفاق میں شائع کر دیا جائے گا ان شاء اللہ ،لیکن آپ کو مشورہ یہ ہے کہ اپنے استاد یا مرشد سے اسکو حاصل کریں اور ان کی نگرانی میں زکات نکالیں اللہ کامیاب کرے آمین

 

 

سوال

Hazrat Mera sawal ye hai k jo log ijazat k mutaliq puchte hai , amliyat mein ijazat ki Kya hesiyat hai ? Jab koi kisi amal ki ijazat deta hai to Kya YouTube par dekhne wale har ek  viewer ko us ki ijazat hoti hai,

Hazrat Maine Al aufaq vol 4 padha hai, hazrat main dua e zami al matalub padhne Ka khawaishmand hu, ise kis trah padha hai, aur agar is k liye ijazat darkar hai to Kya aap mjhe is ki ijazat de ge ?

Name: Mohammed Yunus

From : Rajasthan, District Jhunjhunu

جواب

عملیات و نقوش میں اجازت بنیادی شرائط میں سے ہے ،میرے نزدیک اجازت عام کوئی شئے نہیں ہر اجازت کہیں نہ کہیں کسی نہ کسی شرط سے مشروط ہوتی ہے پھر دیکھنے والے کی کیا قید سننے والے نے کیا جرم کیا جو اجازت نہ ہو؟ غرض یکہ ہر دیکھنے والے سننے والے کو اجازت ہو ایسا نہیں اگر کہیں کوئی عام اجازت دیتے بھی ہیں تو شرط بہر حال لاگو ہوگا چاہے وضاحت کرے یا نہ کرے، آپ کو دعاء جامع المطلوب کی اجازت ہے سنی صحیح العقیدہ ہونے کی شرط پر روزانہ ۱۱ مرتبہ پڑھ لیا کریں

 

سوال

Sufi  sahab iam from Hyderabad India my name is Mohammed Rahmath I want to take permission for nadee Ali

جواب

۱۱۰ مرتبہ روزانہ بطور وظیفہ ورد میں رکھیں سنی صحیح العقیدہ ہونے کی شرط پر اجازت ہے

 

سوال

Assalamoalaikum  hazrat

MOHAMMAD  kashif  noori  bareilly  u.p se

Hazrat me aapse taalib hona chahhta hoon.

2. Mein ayte karima ki sawa lakh zakat 40 din wali ki ijazat chahta hoo.

Mein hazrat tehseen raza khan sahab se mureed hoon

جواب

وعلیکم السلام

حضور صدر العلماء کے مرید کو کون طالب بنا سکتا ہے ، یک در گیر محکم گیر پر عمل پیرا ہوں عمل کی اجازت اہل ہونے کی شرط پر ہے ۵۰۰ روپئے کسی بھی سنی ادارے میں جمع کرا دیں اللہ کامیاب کرے آمین

 

سوال

Aslkm wr wb

Mai Hafez Syed Ali sha Qadri Sangareddy Telangana se hoon

Ait Alhamdulillah Faqeer peshe se Homeopathic Doctor hai aur ek masjid me khitabat o imamat taqreeban 10 saal se jari hai (without any salary or hadiya) Aur Faqeer ko 4 salasil se khilafat o ijazat bhi hai aur mai amaliyath bhi krta hoo uska hadiya leta hoon

Hazrath mujhe en 2 amal 1.suraj grahan wala taskheer ka amal.

2.Alif laam ra ka nasooti amale hub

In dono amal ki ijazath🙏🏻ata farmadein to karam nawazi hogi.

Faqeer Syed Ali Sha Qadri

Sangareddy

Telangana

جواب

وعلیکم

المر کا ناسوتی عمل کی اجازت ہے  سنی صحیح العقیدہ ہونے کی شرط پر اللہ کا میاب کرے آمین سورج گہن کا کیا عمل ہے مجھے نہیں معلوم

 

 

سوال

استاد صاحب کی بارگاہ میں سلام عقیدت کے بعد اطلاع دینا مقصود ہے ۔ 

چند عامل کی زکات ادا کرنا چاہتا ہو اجازت عطافرمائیں

نمبر ۱

دردر کبریت احمر کی زکات

کا ارادہ ہے ۔ نظر شفقت فرمائیں۔

نمبر ۲۔

 آیت قطب یک روز پھر اس کے بعد ۴۰ روز۔

نمبر۳

 بعد از ناد علی شریف کی زکات کا ادادہ ہے۔

نمبر۴

تسخیر خلائق کے لیے بھی کوئی مجرب المجرب عمل عطافرمائیں ۔

ان عملیات کی ترتیب جس طرح اپ بہتر سمجھتے ہیں ۔ ارشاد فرمادیں ۔

شکریہ

سیدجوادعلی سیالکوٹ

.جواب

یہ سارے اعمال اپنے مرشد یا استاد کی اجازت سے کر سکتے ہیں بشرطیکہ وہ اور آپ  سنی صحیح العقیدہ ہوں ان کی نگرانی میں اللہ آپ کو کامیاب کرے

 

سوال

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ

میرا نام مولانا عمرفاروق ہے میں آپ کی رہنمائی میں حرف صوامت کی زکوۃ کبریٰ ادا کرنا چاہتا ہو

آپ اجازت عطافرماۓ

جواب

وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ

کہاں سے ہیں وہ تو لکھنا چاہئے حروف صوامت کی زکات کبری کا کیا طریقہ میں نہیں جانتا

 

سوال

Salam

Jazak ALLAH o khairan kaseera bohat ziada shukr guzar hoon APKI mohabbat ka bhala kon aisa dedia kartay hain ALLAH PAK APKO BEHTREEN AJAR ATA FARMAYE shukria

Sarkar agar iski ijazat b ata hojaye tu APKI raza o khushnoodi se is idara ka faizan yahan b aam hojaye fi sabilillah buzrgon k warsay ka sacha ameeen AGR ijazat nai hai b tu b me apka bohat SHUKR guzar wahan ki muqaddas bargaaahon me gunahgar ka salam aarz kardiye ga jazak ALLAH

wassalam

Faisal Khan

Karachi - Pakistan

جواب

وعلیکم السلام

کس چیز کی اجازت کا پوچھ رہے ہیں وہ نہیں لکھا

 

 

سوال

السلام علیکم حضور

حضور میں آپ کی اجازت سے درود تسخیر پڑھ رہا ہوں ۱۷ بار روزانہ اب میں اسکی زکات ادا کرنا چاہتا ہوں لہذا کرم فرما کر عمل کی اجازت عطاء فرمائیں بڑی کرم نوازی ہوگی آپ کی حضور

آپکا خادم

محمّد شاداب تحسینی

بریلی شریف یوپی

جواب

وعلیکم السلام

اجازت ہے اللہ کامیاب کرے آمین

 

 

سوال

Naam: mustafa hassan

City: Karachi Pakistan

Sawal:meri nokari choot gaee thi lockdown mai or phr bike bhi choori ho gaee or mob bhi gaya  abhi dubara nokari pr wahi lag gaya tha phr saith nikaal rahen hai

Perhne ba Bata den surah muzammil ka koi amal Bata den plzz

جواب

اللہ فضل فرمائے آمین ۷ مرتبہ سورہ مزمل اور ۱۰۰ مرتبہ تیسرا کلمہ پڑھ لیا کریں

 

 

سوال

Name Muhammad Hameed Abid from pakistan Rawalpindi mn surat muzammel shareef ka wazifa krna chata hn ap meri rehnmai frmayn Allah pak apko ajr e eazeem inayat frmayn   ( Shukreya)

جواب

۷ مرتبہ روزانہ پڑھ لیا کریں اللہ برکت دے آمین

 

سوال

السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ

Hazrat mein dua karta hoon ke aap khayr o afiyat se hai. Meine akhbaar mein parha ke 21st December Jupiter aur Saturn ka kuch conjunction hogha. Kya is waqt mein koi khas taweez likne ka mauqa hai ya nahi? Agar ho toh konsa taweez? Aur iski mujhko Ijazat aur tariqa bhi batayeh.

Talib e ilm Muhammad Afzal Qadiri UK

جواب

وعلیکم السلام

قران زحل مشتری ایک نحس وقت ہے اس میں کیا کرنا

 

سوال

Muje pariyo ke hazere ka amliyat sekna hy.

Name=Shahzad Hussain

Pakistan khyber pokhton khwa district malakand

جواب

لاحول ولا قوۃ الا با للہ ، یہ سب شیطانی خیال ہے کثرت سے استغفار کیجئے

 

 

سوال

صوفی صاحب سے ایک عجیب وغریب سوال ہے کہ میں اپنے پیر سے کسی خاس وظیفے کی اجازت  چاہتا ہوں اور پیر صحب دنیا میں نہی رہے ہیں تو اسکا کوئ طریقہ بتائیں میرے پیر کانا م حضورصدرالعلماءمفتی تحسین رضاخان بریلی شریف .  ہے کرم فرمائیں

جواب

کوئی طریقہ نہیں ،اگر کوئی طریقہ اختراعاً نکالا بھی جائے تو گمراہی و فتنہ بازی کا سبب ہو حضرت کے جو جانشین ہیں ان سے اجازت حاصل کیجئے کہ یہی حضرت کی اجازت ہے اور اسی میں برکت

 

 

سوال

السلامُ علیکم

Sitaron ke insaan ki Zindagi par kya asraat murattab hote hai ?

Islam me ilm e najoom ke mutalik kya kaha gaya hai ?

Islam me Kisi waqt ya din ki nahosat pe yaqeen karna kaisa hai ?

Zaicha (kundali) jo ki sitaron ki chaal ko padh ke  banaya jata hai wo kis hadh tak kargar sabit hota hai ?

Areefmiya

Gulbarga shreef

جزاک اللہ خیرا

جواب

وعلیکم السلام

انسانی زندگی ہی کیا اس کائنات میں جو کچھ ہوتا ہے وہ اللہ تعالی کی قدرت کے تحت ہے سیارے  از خود موثر نہیں بلکہ ان کی تاثیر باری تعالی کی قدرت کے زیر اثر ہے اور ان کی تاثیر علامات کے طور پر ہے،علم نجوم جس سے مستقبل کا حال بیان کرنا مقصود ہو تو اس کی سخت ممانعت ہے اور نقوش و الواح کی تیاری میں نجوم سے استفادہ کرنا مشائخ کرام رحمہما اللہ سے ثابت،نحوست اور سعادت کا تعلق دن سے نہیں دل سے ہے اگر دل خدا کی قدرت کا منکر تو ہر دن نحس اور جو دل میں خدا کی قدرت پر یقین محکم تو ہر دن ہر وقت سعد باقی نقوش و عملیات کی تیاری میں کسی وقت کا لحاظ کرنا یہ اہل اللہ کے لئے خلاف توکل ضرور ہے لیکن بلا کراہت جائز،جنم کنڈلی یا زائچہ کیوں کار گر ہونے لگا یہ کوئی نقش یا تعویذ تو نہیں اور اگر سوال پیشن گوئی سے متعلق ہے تو جواب اوپر گذر چکا

 

 

 

سوال

اسلام علیکم استاد محترم جناب صوفی صاحب قبلہ اللہ پاک سے امید ہےکہ آپ خیریت سے ہونگے اللہ و رسول ہر لمحہ آپ کا  آپکے پیاروں کا حامی و ناصر ہو

بارگاہ عالی میں نا چیز محمد قمر رضا قادری یہ عرض کرنا چاہتا ہےکہ

حضور  اگر حکیم صاحب غسل کرنے کے لیے ۱مہینے تک منع کردے علاج کے دوران 

تو پھر ایسی صورت میں اگر  ناپاک ھو جائے احتلام ہو جائے تو کیا

وظائف جو معمول میں ہیں انکو پڑ سکتے ہیں

غسل تو کر نہیں سکتے مجبور ہیں 

کیا کریں قبلہ رہنمائ فرمائیں عین نوازش ہو گی 

قمر رضا قادری بریلی شریف یوپی

جواب

فقہی سوال آپ کسی دارالافتاء سے کریں،شرع شریف میں آسانی ہے لہذا یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ بندہ اتنے دنوں تک ناپاک رہے اس صورت میں تیمم کا حکم ہوگا بہار شریعت دیکھئے یا کسی متفی شرع سے پوچھ لیجئے

 

 

سوال

Hozoor mean ne ayate qutub 33 mertba 40days perhaez jlali jmali k sath perhi he ab 11 mertba bamowaqil meray wird mean hea mujay tak tak ki awzean atean hean . mera swal ye hea meri kon si zkaat ada hoi aur eaysa kiuon hota hea? Imran Qari from bilal, colony, sialkot, pakistan

جواب

محترم یہ میں کیسے بتا سکتا ہوں کہ زکات ادا ہوئی یا نہیں ،آوازوں کا آنا اچھا نہیں اپنے استاد کو  اطلاع کریں اور ان سے ہی ہر مرحلہ میں رجوع کریں اللہ تعالی خیر کرے آمین

 

 

سوال

حضرت صاحب میں نے کچھ عرصے قبل لوگوں کی مدد کرنے کیلئے روحانی علم سے روحانی  علاج شروع کیا ہے فی سبیل اللہ میں نے آپ کے پروگرام یو ٹیوب پر دیکھیں جس طرح آپ نبی پاک صلی الله عليه وسلم کی اُ مت کی خدمت کر رہے ہیں یہ ریکھ مجھے بہت روحانی سکون ملا اور مجھے آپ سے روحانی محبت ھو گی ھے لحاظ میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ مجھے آپ اپنی روحانی ممبر شپ عطا فرمائے تا کہ میں لوگوں کی اور بھتر طریقے سے خدمت کر سکون  شکریہ  ابرار احمد  مسلک اہلسنت  بریلوی  حیدرآباد  سندھ  پاکستان

جواب

اللہ تعالی قبول فرمائے رابطے میں رہئے جو سوال ہو کر لیا کریں

 

 

سوال

salam....hazart.se guzarish heki Esa koi amal bata.de apki izazat ke.sath jisse.me.daily apne.vird me.rkhu jisse.mere sare masle hal.ho jaye or uski barkaten mile ..

faizan Khan

neemuch Madhya Pradesh

جواب

وعلیکم السلام

فجر میں سنت اور فرض کے درمیان سو مرتبہ سبحان اللہ و بحمدہ سبحان اللہ العظیم و بحمدہ استغفر اللہ پڑھا کریں

 

سوال

Assalmu Alaykum Hazrat

Dua e Jame Ul Matloob

Dua e Taskheer E Dushmana Ke Sath 11 Bar Rojana Padne Ki Izazat Chahta Hu

Nasir Hussain Quadri

From Indore

جواب

وعلیکم السلام

سنی صحیح العقیدہ ہونے کی شرط پر اجازت ہے پڑھئے اللہ کامیاب کرے آمین

 

 

سوال

السلام علیکم

نام ۔محمد شہزاد

شہر کوئٹہ

عرض یہ ہے اللہ پاک حضرت کو سلامت رکھے آمین ۔حضرت آپ سے مجھے موکل بیجھنے کا عمل جو آپ نے اپنے رسالہ میں دیا تھا اس کی اجازت درکار ہے میں خود عامل آپ کی امنت ہے وہ اس کی اجازت درکار ہے

جواب

وعلیکم السلام

سنی صحیح العقیدہ ہونے کی شرط پر اجازت ہے اللہ کامیاب کرے آمین

 

 

سوال

میں نے سورہ مزمل شریف کی زکات 40 یوم مکمل کیا اس کے  بعد 40 یوم  عمل مکمل کیا زکات اور عمل مکمل ہوچکا ہے اب حضرات باقی رہا حضرات  کیسے کریں گے اس کے بارے میں کچھ رہنمائی فرمائیں میرا نام مولانا  مجیب الرحمن اشرفی پٹنہ بہار ہار

جواب

اللہ خیر کرے ،جس کی ہدایت یا نگرانی میں آپ نے عمل کیا ہے ان سے دریافت کیجئے میں کیا اور کیسے بتا سکتا ہوں

 

سوال

استاذ محترم اسلام علیکم و رحمت الله ۔

     ہمیں امید ہے کہ آپ الله فضل و کرم سے بخیر ہونگے۔ اللہ آپکو اور آپکے افرادخانہ کو سلامت رکھے ۔ دنیاں و آخرت کی بھلائیاں عطا فرمائے ۔ آمین ثم آمین ۔

    ہم اس جمادی الاول کے نوچندی پیر کے دن سے نقش مثلث کا زکات شروع کیئے تھے۔ دوران زکات خاکی نقش غلط پر ہو گیا تھا۔ آپ کو خبر دیئے تو خاکی نقش پر کرنے کا صحیح چال بتا دییۓ اور بولے زکات دوبارہ ادا کرنا ہو گا۔

  (۱) اب نقش مثلث کا زکات اگلے ماہ جمادی الآخر کے نوچندی پیر کے دن سے شروع کرنا چاہتا ہوں۔ کیا اس مہینے میں زکات ادا کر سکتا ہوں ؟

   (۲) نقش مثلث کا آبی. خاکی اور بادی چال جس طرح الاوفاق  قسط ۲  میں لکھا ہواہے اسی طرح دورے کتابوں میں بھی ہے۔ لیکن آتشی نقش کا چال سبھی میں الگ الگ اس طرح لکھا ہواہے : -

 ۶ ۱ ۸            ۲ ۷ ۶          ۸ ۱ ۶ 

 ۷ ۵ ۳            ۹ ۵ ۱          ۳ ۵ ۷

 ۲ ۹ ۴             ۴ ۳ ۸         ۴ ۹ ۲ 

                     پہلا             دوسرا        تیسرا

  پہلا  نقش الاوفاق  کا ہے ۔ برائے کرم ان تینوں میں جس نقش کا چال صحیح ہو اسے بتا دیں تاکہ آئندہ کوئ  غلطی نہ ہو ۔

  (۳) دوران زکات ایک دن جو نقوش لکھا گیا ہے۔ سبھی کو پاک مٹی کے نیچے دفن کر سکتے ہیں ؟

      آپ سے مودبانہ گزارش ہے کہ سبھی سوالوں کے جواب عنایت فرمائیں ۔

آپکا شاگرد:- محمد اشفاق عالم اشرفى ۔

        ارریہ ۔ بہار ۔

جواب

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ

نقش جو الاوفاق میں لکھا ہے اسی طرح لکھیں اگر دوسرے طریقے سے بھی آتشی نقش لکھا جائے تو زکات میں کوئی فرق نہیں پڑتا نقش کا عنصری لحاظ سے صحیح ہونا ضروری ہے بس

 

 

 

سوال

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ

امید ہے کہ آپ اللہ و رسولﷺ کے فضل کے ساتھ خیریت سے ہوں گٸیں صوفی محمد عمران صاحب  کی بارگاہ میں نہایت ادب کے ساتھ عرض ہےکہ  بندہ اے ناچیز  محمد ثنا ٕالرّسول  نے آپ سے ٣٣ آیات شریف و قصیدہ غوثیہ کی زکوٰة  نکالنے کی اجازت لی تھی  عرض ہے کہ وضاحت فرمادیں کہ وہ ٣٣ آیات کون کون سی ہیں اور قصیدہ غوثیہ کی زکوة نکالنے کا طریقہ ارشاد فرمادیں یہ آپ کی دی ہوٸ اجازت آپ اپنے اجازت والے لنک میں دیکھ سکتے ہیں اسی طرح قصیدہ غوثیہ شریف کی زکات کے طریقے بہت سے ہیں لیکن بندہ اے نا چیز کو آپ سے اجازت ملی تھی اس لئے آپ سے بار بار  اسرار کرہا ہوں مجھ جیسے نابینہ کو  نظر انداز نہ فرمائیں  آپ جیسے فکر رضا رکھنے والے عالم با عمل  مجھ جیسے آنکھوں سے معزور کو نظر انداز کردیا تو بلا اس معاشرے میں کس سے فریاد کریں گئیں (جزاک اللہ خیر فی الدارین)

جواب

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ

تینتیس آیات کی زکات کا طریقہ الاوفاق قسط ۳ میں ہے یہاں سے پی ڈی ایف حاصل کر لیجئے جب یہ زکات مکمل ہو جائے پھر قصیدہ غوثیہ کی زکات کا قصد کیجئے گا اور اور اس وقت پھر سے اجازت لے لیجئے گا ان شاء اللہ قصیدہ غوثیہ کی زکات کا طریقہ الاوفاق میں شائع کرا دوں گا

 

 

سوال

Assalamu alykum hazrat jee

Mera name farooque momin hai or mai bhiwandi shaher me rahta hun

Maine kafi amal kiye 11or 21 din k to 5 chilla kiya magr kuch hasil nahi bas mahsus hota hai ki koi aas paas mojud hai ab aap hi koi rasta batay maherbani hogee

جواب

وعلیکم السلام

کوئی آس پاس موجود ہے یہ وہم یا شیطانی وسوسہ ہے اس کی طرف توجہ کی حاجت نہیں باضابطہ کسی مرشد یا استاد کی خدمت میں حاضری دیجئے پھر جیسا وہاں سے ارشاد ہو ویسا کیجئے اللہ تعالی کوئی سبیل پیدا فرمائے کامیاب فرمائے آمین

 

 

سوال

Assalamualaykum.

Hazrat sey Guzarish hai ki Faqeer ko Apki Kitaab Al Auqaaf ki Ijazat e Khaas ata farmaye taki ham aur hamarey Silsillah mai Baiyat Mureedeen bhi Faizyaab ho Sakey aur Fayda utha sakain.

Shukriya.

Regards,

Mirza Jahanzeb Qadiri Chishti Beg

جواب

وعلیکم السلام

سنی صحیح العقیدہ اور سلسلہ صحیحہ متصلہ میں خلیفہ و مجاز ہونے کی شرط پر اجازت ہے اللہ تعالی برکت دے آمین

 

سوال

Muje Surha muzzmail ki Zukkat ki ijzat chaiye chaiye hai mai apki videos 3 years sai dekh raha ho Asfand From Pakistan Rawalpindi.

جواب

وہاں کسی استاد کی خدمت میں حاضر ہو کر اجازت لیں اللہ کامیاب کرے آمین

 

 

سوال

Hazrat ji mujhe shams qamar mareekh athraad mushtari Zohra zuhal ko strong karna hai toh plz wazifa bataiye

Gautam Naik Goa

جواب

کلمہ طیبہ لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ ۵۰۰ مرتبہ روز پڑھ لیا کریں اللہ تعالی برکت اور ہدایت دے آمین

 

 

سوال

Assalam o alikum

Hazur e wala

Ap se aik baat poochni thi k دلائل الخیرات شریف k padhny k liy ijazat zroori he ??

Mery murshid Ka visal ho chuka he mein دلائل الخیرات شریف padhny Ka shooq rakhta Hun

Ap MERI rahnumai farms Dy..

Inam ul haq from Pakistan

جواب

وعلیکم السلام

جی ہاں دلائل الخیرات شریف کے ورد کے لئے اجازت لازمی ہے مرشد کا وصال ہو چکا ہے تو ان کے جانشین یا کسی خلیفہ مجاز سے اجازت حاصل کر کے پڑھئے اللہ برکت دے آمین

 

سوال

Mera name gulam Hussain.. From Bharuch Gujarat.. Hazrat naqse saifi ka falita banate time bismillah likhna he ya nahi

جواب

جلانے والے نقوش میں بسم اللہ الرحمن الرحیم کی جگہ ۷۸۶ لکھنا چاہئے

 

 

سوال

السلام علیکم میرا نام مقصود احمد ہے میرا تعلق پاکستان کراچی سے ہے سوال یہ حروف صوامت میں   کہ آج کے دور میں قبرستان اور سمندر اگر قریب میسر نا ہوں تو  اسکا نعم البدل ارض کردیں کہ 3 نقش کو کیسے استعمال کریں

جواب

وعلیکم السلام

صرف ایک نقش کسی بھاری چیز کے نیچے دبانے کے لئے تیار کیا جائے بس

 

سوال

Aslamo alaikum qibla pir imran rizvi sahib  ma pir mulana niaz sherazi cheshti nezami pakistan sy hu mri khanqa chestea nezamia hazara ma mgy dua jamiul mtlub behj den aur ajazt b

جواب

وعلیکم السلام

دعاء جامع الطلوب کی پی ڈی ایف واٹساپ نمبر سے حاصل کریں سنی صحیح العقیدہ ہونے کی شرط پر اجازت ہے

 

سوال

اسلام علیکم

حضرت میں پچھلے پندرہ دن سے سی وسہ آیات پڈھ رہا ہوں لیکن جنات  تمام افراد خانہ پر حملہ آور ہورہے ہیں۔ تکالیف میں کمی کے بجائے اضافہ ہورہا ہے۔ ایسا میرے ساتھ ہمیشہ ہوتا ہے یعنی جب بھی وظائف پڈھتا ہوں، تکالیف میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ یہاں تک کہ اگر قرآن پڑھتا ہوں یا درودشریف پڈھتا ہوں یا تعویز کا استعمال کروں،تب بھی جنات کے حملوں میں اضافہ ہوتا ہے۔ اللہ کے واسطے میرے معاملہ کی طرف خاص توجہ فرماے اور میرے مشکلات کا حل مجھے بتایں

نام۔ شبنم احمد

والدہ کا نام۔ ساجہ بانو

رہائش۔ سرینگر جموں کشمیر

جواب

اللہ تعالی خیر کرے فضل فرمائے جنات و شیاطین سے مقابلے یا ان کو بھگانے جلانے کی نیت نہ کریں بلکہ محض اللہ کی پناہ میں آنے اور شفاء پانے کا قصد کریں تو کوئی وجہ نہیں کہ فائدہ نہ ہو پھر بھی حالت دگر گو ہوں تو وہاں کسی صاحب سے باضابطہ علاج کر وائیں

 

 

سوال

قابل صد احترام حضرت عامل صاحب قبلہ

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

امید ہے آپ بخیریت ہونگے۔

ہردن کا سعد ۔نحس ۔اور قمر در عقرب۔کیسے نکالا جاتا ہے۔مثال کےساتھ سمجھایا جائے مہربانی ہوگی۔

محمد ریاض الدین

ضلع۔گوپال گنج۔ بہار

جواب

وعلیکم السلام

ہر دن کا سعد و نحس سے کیا مراد ہے؟ اگر ساعت مراد ہے تو الاوفاق قسط دوم مین مثال دے کر سمجھا دیا ہے اس میں دیکھئے قمر در عقرب کسی صحیح تقویم معلوم کر لیں استخراج قمر فلکی اشارات میں دیکھ لیجئے

 

 

سوال

Name . Behazad tanveerCity. Quetta pakistan

Sir mene apke chanel se ayat e qutab ki zakat ada karne ka tarika suna  jumarat ko subha ki namaz k bad 426 bar parha jis tareke se ap ne bataya wese hi parh liya . Ab mea kisi pe dam karta ho tu asar ni hota .

Zakat bhi ada kr chuka hoon phr bhi kamyabi ni mil rahi ap allah wale hen agar ap k hope pe koi dam hea rehnumai farmayen mujhe kamyabi mil apki har vidio dekhta hoon

جواب

اپنے مرشد سے پہلے اجازت حاصل کریں پھر ان کی نگرانی میں کوئی عمل کریں تو ضرور کامیابی ملے گی اس طرح محض وڈیو دیکھ کر یا کتاب پڑھ کر خود سے کوئی عمل ہرگذ نہ کریں اللہ تعالی کامایب کرے آمین

 

سوال

Assalam alikum hazrat saheb  im from Bangalore sageer ulla shariff  please app darood e taskheer ki ijazat de please jazakallaha

جواب

وعلیکم السلام

درود تسخیر کی زکات کی اجازت ہے سنی صحیح العقیدہ ہونے کی شرط پر کسی بھی سنی ادارے میں ۵۰۰ روپئے جمع کرا دیں اللہ کامیاب کرےآمین

 

 

سوال

میں صوفی اسلم نقیبی جہانگیری قادری ،کینیڈا سے ہوں -

مسلۂ یہ ہے کہ میری تمنا ہے کہ

علم الاعداد میں دسترس ہو سکے

جواب

اللہ تعالی مجھے اور آپ کو علم نافع عطاء فرمائے آمین اس کے لئے جو کتابیں دستیاب ہوں ان کا مطالعہ اور مطالعے سے حاصل شدہ معلومات کو مریض یا سائل پر تجربہ کرتے جائیں تو بہت جلد اس فن میں دسترس حاصل ہو جائے گی

 

سوال

Bahut dino baad apka deedar huwa vdo ke zariye dil bahut huwa.

Allah apko yuhi salamath rakhe Ameen.

Puchna yeh tha ke Durud taskeer ka amal karne ke liye parhez karna hoga?

Jawab ka intezar hai..

Mohammed Abdul khaleel

Mahabubnagar telangana.

جواب

درود تسخیر کے عمل میں کسی قسم کا کوئی پرہیز نہیں بس درود شریف پڑھنے کے جو آداب ہیں بجا لایا جائے اللہ کامیاب کرے آمین

 

سوال

Mein ny sawal poocha tha k دلائل الخیرات شریف padhny k liy ijazat zroori he ...?

Or agr zroori he to  mujy ijazat dijiy mery murshid to visal farma gay hn

Mein sisla e qadria rizvia men mureed hun

Plz ...

Inam ul haq qadri

Gujrat Pakistan

جواب

اجازت لازمی ہے مرشد کا اگر وصال ہو چکا ہے تو ان کے جانشین یا کسی خلیفہ مجاز سے اجازت بالمشافہ حاصل کیجئے

 

سوال

𝙈𝙖𝙧𝙖 𝙣𝙖𝙢𝙚 𝙯𝙪𝙗𝙖𝙞𝙧 𝘼𝙝𝙢𝙖𝙙 𝙝𝙖. 𝘼𝙪𝙧  𝙡𝙖𝙙𝙖𝙠𝙝 𝙠𝙖 𝙙𝙧𝙖𝙨𝙨𝙨 𝙖𝙧𝙚𝙖 𝙨𝙖 𝙝𝙪. 𝙈𝙪𝙟𝙖 𝙖𝙢𝙖𝙡𝙞𝙮𝙖𝙩 𝙠𝙖𝙧𝙣𝙖 𝙠𝙖 𝙗𝙤𝙝𝙖𝙩 𝙨𝙝𝙤𝙖𝙠 𝙝𝙖 𝙢𝙖𝙜𝙖𝙧 𝙢𝙖𝙧𝙚 𝙧𝙖𝙝𝙖 𝙣𝙪𝙢𝙞 𝙠𝙖 𝙡𝙖𝙮𝙖 𝙠𝙤𝙞 𝙖𝙢𝙞𝙡 𝙣𝙖𝙝𝙞.

جواب

آپ رابطے میں رہیں اگر خدا نے چاہا تو کوئی سبیل پیدا ہوگی فی الوقت نمازوں کی پابندی کے ساتھ روزانہ قرآن کریم کی تلاوت کم از کم ایک پارہ اپنے اوپر لازم جانیں

 

 

سوال

Assalamoalaikum

Mera ma'am Mohammad Kashif noori Bareilly up

Hazrat me apna isme Azam Jana Chahta hoon?

2.hazrat Ka talib Hona tha

Me huzoor tehseen raza khan se bait hoon

Hazrat mujhe talib karenge?

جواب

وعلیکم السلام

یا ماجد یا عزیز یا رافع

میری کوئی اوقات نہیں کہ صدر العلماء کے مرید کو طالب کروں

 

سوال

Aslmu alaikm Hazrat Sahab, Mohammed Imran Raza quadri saakin Warangal Telangana state se arze guzaar hun maarooza ye Hai Ki AL AUFAAQ teesri qist me page number 57 per NAQSH MOHABBAT PUTLA Waala wafaq nomber 128 Hai,arze maarooza ye Hai Ki kitaab me putlon ko baahum mila kar badi suin se siye Jane ke baad 2000 hazar martaba aayat padhne ke baad un puton Kya Kiya jayga?dusra sawaal 2000 hazaar martaba aayat padhne ka tariqa bataya Gaya Hai 2000 hazar martaba se Kam padh sakte Hain yaa Nahi.🙏🙏 Rahbari farmayn jazakallah Hazrat Sahab.,

جواب

وعلیکم السلام

پتلوں کو طالب اپنے مکان میں کسی ایسی جگہ رکھ چھوڑے جہاں روشنی کا گذر نہ ہو ،تعداد قرات کی جتنی لکھی ہے اتنا ہی پڑھنا چاہئے ایک بار میں نہ ہو سکے تو تین چار نششت کر لیں

 

 

سوال

Ji khwab me machli khana aur khate waqt hisse me machli ka sir hi milta hai aur sar ko jab khata hu to machli ki ankh daant means teeth ke neeche a jati hai ..

جواب

خواب کی تعبیر کسی عالم دین سے مل کر لینی چاہئے کہ تعبیر دینے والے کے لئے سائل کا سامنے آنا اور خواب بیان کرنا بعض دفعہ ضروری ہوتا ہے کس حالت میں خواب دیکھا کب دیکھا بیان کرتے وقت سائل کی کیفیت کیا ہے وغیرہ وغیرہ

 

سوال

Mera nam azharuddin h maa ka nam akbari.  H   m. Gujarat m. Surat city se  hu.   M amal seekhna chahta hu. Apki nigrani. M.   Khidmate khalk k liye ples

جواب

اللہ قبول فرمائے آپ رابطے میں رہیں

 

 

سوال

surah lkhlas amal ke ijazat chia 1002 dafa wala

naam abid

city karachi

taweez nay chia

جواب

اپنے مرشد یا استاد سے اجازت لیجئے اور ان کی نگرانی میں عمل کیجئے اللہ کامیاب کرے آمین

 

 

سوال

السلام وعلیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

میرا نام ۔ محمد حسن الرحمن رضوی

والد۔ محمد عطاء الرحمن رضوی مصباحی

مدرسہ اہلسنت قادریہ کریمیہ ،شاہی محلہ ،کلٹی ،ضلع، پچھم ،بردوان  ،مغربی بنگال

عرض گذارش یہ ہے کی آپ سے عمل کی اجازت کی خواہش رکھتا ہوں

سرکار حضور تاج الشریعہ کا مرید ہوں میرے والد محترم حضور مفتی اعظم رحمۃ اللہ علیہ سے مرید ہے اور آپ سے ہی اجازت بھی حاصل ہے

میں ، سورہ کوثر ، ‌ناد علی ، حزب البحر کا زکوٰۃ حاصل ہے

آپ حضور والا سے گذارش ہے اجازت عطا فرما کر شکریہ کا موقع عنایت کریں مہربانی ہوگی 

آپ کی کتاب الآفاق PDF بھی بھیج دیجئے جو ہدیہ قیمت ہے میں اکاؤنٹ میں بھیج دونگا

جواب

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ

اللہ کامیاب کرے آمین،ایک وقت میں ایک عمل کیجئے جب مکمل ہو پھر دوسرے کی اجازت لیجئے ،پی ڈی ایف کا کوئی ہدیہ نہیں

 

سوال

Assalamu Alaikum.

mera naam

muhammad umar ziya razvi hy mai maharashtra ke Nasik city se hu.

meri umar is wqt 50 sal hay 30 sal musalsal mai ne kitabat ki poster akhbar shadi card bhot likha Malegaon me.

mai abhi 8 din phle ayate qtub ka wazeefa ba mowakkil kiya par kamyab na huwa.tark jamali or ahram ke sath kiya tha.

aap rahnumaee frmay.

جواب

وعلیکم السلام

محترم آپ اجازت لے کر دوبارہ کریں آپ کو اجازت ہے اللہ تعالی کامیاب کرے آمین جب تک روزانہ ۷ مرتبہ ورد میں رکھیں

 

 

سوال

Mera naam Shumaila Mansoor  city Lahore h is saal Satron Dalo star m h  meri paidaaish (1 February 1975 h is liay Satron Dalo yaani meray Star m h  Satron (Zohal ki Nativity km krnay k liay koi Perhaai inayat frma daen

جواب

دعاء جامع الطلوب ۷ مرتبہ روز پڑھ لیا کریں

 

سوال

Mai Hazratji ka mureed banna chahta hun jisse roohaniyat haasil ho jaye jisse Allah ke kareeb ho sakun. Iske liye koi hazratji ka course roohaniyat aur amliyat par ho toh usmein hissa lena chahta hun.

Mohammed Baseeth Zuber aur mai Gulbarga karnataka ka rehne wala hun

جواب

اللہ قبول فرمائے،فی الوقت مرید کرنے کا کوئی سلسلہ نہیں ہے مستقبل میں ہوگا اگر اللہ نے چاہا تو قربِ خدا وندی کے لئے احکام شرع کی پابندی لازم جانیں ،اور آپ رابطے میں رہیں

 

 

سوال

Assalamo alaikum, Huzur mera naam Mohammed sirajuddin he me Odisha ka rehne wala hun, Huzur har kam me nakami ka sikar hona padh raha hai baraye karam koi kamyabi ka amal batayen

جواب

وعلیکم السلام

یا مسبب الاسباب ۵۰۰ مرتبہ اور ۷ مرتبہ سورہ مزمل شریف روزانہ پڑھ لیا کریں مع اول آخر درود ۷ بار

 

 

 

سوال

استاد محترم اسلام علیکم اللہ تعالیٰ آپ کے درجات بلند فرمائے آمین اور آپ کا سایہ ہم پر سلامت رہے. میں نے اور میری بیگم نے آپ کو اپنا استاد بنا لیا  اب ہم نے آپ سے ہی بہت کچھ لینا اور آپ نے ہمیں بہت کچھ عطا کرنا ہے انشاءاللہ استاد محترم مین حکیم ہوں اور میں چاہتا ہوں کہ مطب پر عملیات کا بھی کام کروں تاکہ اللہ کی مخلوق کو میں زیادہ سے زیادہ فائدہ دے سکوں اس لیے استاد محترم مجھے اور میری بیگم کو روحانی ممبر شپ میں شامل کیا جائے آپ کی مہربانی ہو گی شکریہ

میرا نام  طارق محمود ولد غیور حسین عمر 59 شعبہ حکمت ملک پاکستان صوبہ پنجاب شہر لاہور ذات علوی

میری بیگم کا نام.  شاہین طارق عمر 58

ذات ہاشمی ملک پاکستان صوبہ پنجاب شہر لاہور

جواباللہ خیر کرے آپ دونوں کا علم نافع عطاء فرمائے آمین تعویذ دیجئے لوگوں کو آپ کو اجازت ہے سنی صحیح العقیدہ ہونے کی شرط پر

 

 

سوال

السلام علیکم ورحمة الله وبرکاته حضور سوال یه ھے که میرا نام محمد شاکر حسین ھے میں اپنے نام کے حساب سے اسم اعظم کا انتخاب چاھتا ھوں   مکمل نام پته محمد شاکر حسین  مھونه جگدیش پور امیٹھی  سلطان پور یوپی

اور اسم اعظم  انتخاب کرنے کا طریقه کی عطاء فرمایؑیں کرم ھوگا

جواب

اسم اعظم نکالنے کا طریقہ یہ ہے کہ اپنے نام کا عدد نکالیں اور اسی عدد کا اسم الہی ایک دو یا تین منتخب کر کے جو تعداد آپ کے نام کی ہے اسے دگنا کر کے پڑھا کریں آپ کے نام کا اس اعظم یا معز یا جلیل یا متعالی ہے اسے روزانہ ۱۴۸۲ مرتبہ پڑھنا چاہئے

 

سوال

حضرت میں انڈیا اترپردیش ضلع لکھنو سے ہو حضرت مجھے یہ بتادے کہ کیا ناد علی پڑھنا شرک ہے بہت سے عامل حضرات ناد علی کے کچھ چلے کراتے ہے جس کے ذریعہ عامل کے اندر زبردست قوت بیدار ہوتی ہے۔۔۔۔۔میرا پوچھنے کا مطلب یہ کہ بہت سے علما اکرام کہتے ہے کہ ناد علی پڑھنا شرک ہے۔۔۔۔مینے بعض بزرگوں کی بہت سی کتابوں میں ناد علی پڑھنے کی اجازت دیکھی ہے ۔۔جواہرخمسہ۔۔۔۔کتاب میں حضرت ولی اللہ محدث دہلوی صاحب نے بھی اجازت دی ہے۔۔۔۔اور اعلی حضرت صاحب نے بھی اسکی اجازت دی ہے۔۔۔۔اور خاص بات یہ کہ عامل حضرات نے بھی اسکو پڑھنے کی اجازت اپنی بہت سی کتابوں میں دی ہے۔۔۔۔

تو حضرت آپ کے نزدیک اس کا کیا عمل ہے ناد علی کا۔۔۔۔

دعاٶں کا طالب شعیب ہاشمی

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ

جواب

وعلیکم السلام

اگر ناد علی پڑھنا اگر شرک ہے تو شاہ ولی اللہ مشرک ہوئے جاتے ہیں کوئی عالم ناد علی شرک نہیں بتا سکتا مگر شیطان کا پیرو اپنے اسلاف کو مشرک بنانے والا ہو العیاذ باللہ

 

 

 

سوال

السلام علیکم حضرت

حضرت میں کچھ وقت سے سی وسی آیات سے  آسیب  سحر جادو کا آپکے بتائے ہوئے طریقہ سے علاج کر رہا ہوں 

  الحمدللہ آپکی دعاؤں سے سب کو فائدہ ہو رہا ہیں

مزید دعاؤں کی گزارش ہیں حضرت آپسے

مجھے ایک ہفتے سے ایک ہیبت سی  ہورہی ہیں پتا نہیں کیوں

 کیا وجہ ہوگی حضرت؟

آپکا شاگرد:محمد ارشد رضوی

حیدر آباد دکن انڈیا۔

جواب

وعلیکم السلام

آسیب کا علاج فی الوقت مت کیجئے

 

 

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ہنستا ہوا تعویذ اور بولتا گنڈا کا مطلب کیا ہوتا ہے برائے کرم بتائیں آپ کا نیاز مند سلطان اطہر رضوی ‏بیگبگان کولکاتہ

جواب

وعلیکم السلام

ہنستا ہوا تعویذ یا بولتا گنڈا یہ کوئی اصطلاح فنِ تعویذات کی نہیں ، عام بول چال میں ایسا کہتے ہوں گے نقش یا گنڈے کی تاثیر کے لئے

 

 

سوال

Naam: Muhammad Roushan Razvi

City: Bangalore

Suwal: Huzur mere andar mere doston ki muhabbat Had se zyada hai

Wo meri izzat Nahi karte

Mujhe sabke saamne neecha dikhate Hain

Inki muhabbat k wajah se deen SE bhi door Horaha hoon

Isliye my unse door Hona Chahta hoon

Magar unki muhabbat ki wajah se my door Nahi Horaha hoon

Isliye Koyi wazeefa ya Amal bathayiye jis k zariye my Apne doston ki muhabbat Apne Dil se Nikal saku

جواب

آپ روزانہ ۲۱ مرتبہ سورہ والعصر پڑھ کر پانی پہ دم کریں اور پی لیا کریں ۲۱ دونوں تک

 

سوال

ASSALAMU ALAYKUM. HAZRAT  MERANAM MOHAMMED  ANIS   RAZVI. AZHARI ME  U P DISTIK  BALRAMPUR SE  HNOO   MERA SAWAL HAI DAROOD SARIF KE. IS SHEGE KE BARE ME ALMUSTAGASIO ILA HADRATILLAHETALA ASSALATO WASSALAMO AALAYKA SAYYADI YA RASOOLALLAH NasETNAHI PARNA HAI YA SALLALLAHO TALA ALYHEWASALLAM BHI.   AUR SUBHA DUPHActR SAM RAT ME PARE BADME SAB IKATTHA KAR LE SAWALAKH POORA KARNAHAI YEKAR SAKTE HAI YA NAHI.  DUWAKE LIYE DARKHUWAST HAI  KARAM FAR MAYE

جواب

یا رسول اللہ تک ہی پڑھنا ہے کہ یہ مکمل درود ہے پھر صلی اللہ علیہ وسلم ایک مستقل الگ درود ہے ،بالکل جیسا وقت ملے جب جتنا ہو با وضو پڑھ کر سب کاونٹ کر لیں

 

سوال

Huzur qibla sufi sahab se sawal he ki kiya ibtedai diye gaye 9 chille alag kar k karne he ya do ya isse jiyada chille ek sath kar sakte he.  

Name : masood ibrahim sorathia

City- Junagadh (Gujarat)

جواب

یکے بعد دیگرے ایک سال کامل انہی چلوں پر جو مستقل مزاجی سے ثابٹ رہے گا ان شاء اللہ وہ ہمارے ادارے سے مکمل فیض حاصل کر سکے گا

 

 

 

سوال

اسلام علیکم ورحمتہ اللہْ بھائ جان میرے نام کا اسم اعظیم اور ستارہ بتا دے

نام سدرہ شہزادی بنت ناصرہ بلقیس شہر کامونکی ڈیٹ اف برتھ  

25_9_1998

جواب

وعلیکم السلام

یا سلام مقسط یا نور

سیارہ عطارد

 

 

سوال

*Assalamualaikum Hazrath Ustadji *

Umeed hai aap khairiyat se hongay. InshaAllah.

Yeh poochna tha koi bhi waqt jab bhi itar laga tha hoon tou shaitani waswasay atai hai. Namaz, zikr aur khali waqt bhi. Jab nahi laga tha hoon. Kuch nahi hai.

Itar pe kuch pad kar lagay sakthe hai kya ?  taki shaitani aur waswasay khatam ho aur itar ke asaar zahir ho ya maukil se madad ho zikr chillah main ya .... kuch samajh nahi bataye aap.

Alfaz main kami peshi maaf kardijiye.

Shukriya JazakAllah khair.

Aapka shagird

Ibrahim Khan

Hyderabad-Riyadh.

جواب

جب شیطانی وسوسہ آئے یہ پڑھ لیا کریں

ھو الاول والآخر والظاھر والباطن و ھو بکل شئی علیم

 

 

سوال

Assalamualekum hazrat mera naam aaftab khan indore madhya pradesh se hu mera sawal he me surah muzammil baad namaze fajr nhi pad pa rha hu firse bahot bure bure khawab aa rhe hee jaise meri ek bua ki ladki or ek meri sagi behn ko kuch lag gya he or me sirf surah fateha hi pad pa rha hu ghabraya nhi me kisi se bhi meri behn ke uper surah fateha pad rha hu rehnumai farmai hazrat 🙏

جواب

وعلیکم السلام

سوال سمجھ نہیں آیا اگر بہن پر کوئ اثر ہے تو ان کا روحانی علاج کروایئے اللہ شفا دے گا آمین

 

 

سوال

السلام علیکم رحمۃاللہ حضرت میں محد ضیاء الدین احمد نشبندی قادری حیدرآباد سے آپکی عنایت نظر کرم کا طالب ہوں اور آپ سے گزارش کرتا ہوں کہ حضرت آپ میری روحانی سفر میں میری رھبری فرمائے۔

میری آپسے اتنی گذارش ہے آپ میرے کو دعاء Hizbul Baher مے Estesam/Eqtetam روانہ کریں بڑی مھربانی ہوگی۔۔

آپکی عنایت نظر اور دعاء کا طالب وا مُنتظر۔۔۔

جواب

وعلیکم السلام

حزب البحر اعتصام و اختتام مجموعہ وظائف عالم فقری میں دیکھ لیجئے اللہ کامیاب کرے آپ کو آمین

 

سوال

Assalamu alaikum warahmatulahi wabarakatuh mera nam javed Ahmad maa ka nam halema from Srinagar Kashmir aap ko apnay murshid ka wasta meri   roohani tarbiyat kijya

جواب

وعلیکم السلام

رابطے میں رہئے جو سوال ہو کیا کیجئے اللہ کامیاب کرے آمین

 

 

سوال

السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ...

١.حضرت میرا ایک محبوب ہے وہ مجھ سےتقریباً دو سال سے بات ہی نہیں کررہاہے حضرت اس کو میں کچھ بہی نہیں کہا اور وہ کس بات سے مجھ پر ناراض ہے مجھے بتا نہیں ...لیکن میں اس سے بہت پیار کرتا ہوں اور محبت کرتا ہوں اور اس دنیا میں محبت کا نشان ہی میرا محبوب ہے لیکن وہ مجھ سے دور ہی دور ہوتا جارہا ہے اور میں بہت مایوس ہو گیا ہوں صرف وہ ایک ہی میرا دوست تھا  لیکن آج وہ میرا نہیں ہے آپ سے دعا کی درخواست کرتاہوں اور کوئی ایسا وظیفہ اور نقش دیا کریں اور میرے محبوب کے دل میں بے پناہ محبت پیدا ہو جاے پھر مچھ سے اظہار محبت کرنے والا ہوجائے...

حضرت آپ مجھے "حب عملیات" کے اعتبار سے مجھے ایسا ایک تعویذ  نقوش دیا کریں اس کے بعد کوی وظیفہ اور تعویذ و نقوش پہر ضرورت کا سامنا نہ پڑے... کیونکہ میں بہت سے حب عملیات کر چکا ہوں ،لیکن آج تک کچھ بھی فائدہ نہیں ہوا ہے،آپ مجھے ایسا ایک تعویذ تیار کرکے دیدے اس کی بدولت میرے محبوب مجھے پہر رابطہ کرنے پر قایم ہوجائے... حضرت اس صبح آپ کے چینل پر ایک ایسا تعویذ دیکھا تھا وہ تعویذ یہ ہے "لوح محبت شدید با موکل" اس تعویذ کو حب کے اعتبار سے لکھ کر مجھے دے دیا کریں،اگر آپ کے سامنے اس سے زیادہ عمدہ اور پراثر رکھنے والے کوی دوسرا تعویذ اور نقوش ہے اس کو ہمارے لیے بنا کر پیش کرے...ہم آپ کے رہنمای پر انشاءاللہ عمل کرتے ہیں اور دعاؤں کی بھی  درخواست کرتا ہوں ہم کو دعاؤں میں یاد رکھیں....

٢. حضرت دوسرا ہمارا مسلہ یہ ہے انشاءاللہ میں"سورت اخلاص با موکل"کا عامل بنا چاہتا ہوں اس لیے آپ سے براہ راست گذارش کرتا ہوں آپ مجھے اجازت دیا کرے اور سورت اخلاص کے با موکل  سے کیسے کام لینا ہے... اور سورت اخلاص با موکل کا نقش آپ کے ویڈیو میں سہی طریقہ سے دیکھای نہیں دے رہا ہے اس لیے آپ سے گذارش کرتا ہوں کہ سورت اخلاص با موکل کا نقش تعویذ کو فوٹو یہ اس کا کاپی ہمارے اس واٹساپ نمبر پر سینٹ کریں..

 اور خاص طور سے آپ سے اجازت لینا چاہتا ہوں آپ مجھے اجازت دیا کریں...

٣.حضرت میں عاملیات کے دنیا میں قدم رکھنا چاہتا ہوں اور

میں آپ سے استفادہ کرنا چاہتا ہوں حضرت آپ مجھے عملیات کے دنیا میں ان کو سیکھنے کے لیےجو جو شرائط ہے اور جو حکم ہے وہ مجھے بتایا کریں اور حضرت میں ایک مکمل کامل عامل بنا چاہتا ہوں اور آپ مجھے پوری رہبری فرمائے...

فقط السلام...

آپ کا شاگرد

محمد عمر (سیلم تمل ناڈو،انڈیا)

جواب

وعلیکم السلام

محبت کے لئے یا وددو یا لطیف ایک ہزار مرتبہ روز پڑھئے ، سورہ اخلاص کا عمل الاوفاق میں ہے پی ڈی ایف یہاں سے لے لیجئے سنی صحیح العقیدہ اور اہل ہونے کی شرط پر اجازت ہے ۵۰۰ روپئے کسی بھی سنی ادارے میں جمع کرا دیں اللہ کامیاب کرے آمین

 

 

 

سوال

Assalamualaikum janab Mera ek dost hai job  gair Muslim hai jo aamil bananaa chahata hai or movakkil hasil karana chahata hai . Mera khayal hai agar vo aamil banata hai to roj Allah ko yaad karega to isaka sabab game bhi milega agar aap ki ijajat ho to aap tarika bataye . Mera  naaam  Mohammad Ibrahim shaikh

جواب

وعلیکم السلام

ان کو کلمہ طیبہ کا ورد بتا دیجئے روزانہ ۱یک ہزار پڑھا کرے لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ

 

سوال

اسلام علیکم ورحمتہ وبرکاتہ میرا نام مجیب الرحمن اشرفی ابن محمد تنزیل خان پٹنہ بہار سے میں ہوں حضرت میں سورہ مزمل کا ٤٠یوم چلہ زکوٰۃ کے لائن سے ادا کیا اور ٤٠یوم عمل کی نیت سے ادا کیا یہ سب مکمل ہوگیا لیکن کچھ حاضر نہیں ہوا کچھ رہنمائی فرمائے

جواب

وعلیکم السلام

اس کا جواب اوپر گذر چکا ہے

 

 

سوال

السلام علیکم ورحمتہ اللّٰہ  استاد صاحب میں نے اپ کے اجازت سے ایات قطب کی زکات نکالی ہے ایک روزی عکاج کرنے کی اجازت عطا فرمائے  عین کرم ہوگا اپ کا ساگرد محمد سعید اختر یوپی

جواب

وعلیکم السلام

اس زکات سے آپ کیا علاج کریں گے اگر عمل کامیاب ہوا ہوگا تو خڈانخواستہ رخصت ہی ہو جائے یہ زکات اس درجے کی نہیں ہے کہ اس سے دوسروں کا علاج کیا جا سکے یہ خود کو نفع پہنچا رہی ہے تو بہت بڑی بات ہے علاج کے لئے بہت محنت شاقہ اور تجربہ درکار ہے

 

 

سوال

Maukil ki Hazari  transfer de sakte hain kya?. Maukil jo Deeni aur dunyavi kaam kare Main pabandi Se rahoon ga . Mere kaam Ho jaein tho bus. Azad kardoon ga

جواب

لا حول ولا قوۃ الا باللہ

ایسا کچھ نہیں ہوتا آپ کہیں اپنا روپیہ ضائع نہ کریں

 

 

سوال

Assalaamu alaikum

Mera kaam tayyab Raza Qadri hai

Main Delhi se hu

Agar kisi ladki par jaadu ya sehr ho to kya uske sath nikah karne se us jaadu ka asar uske shohar pr bhi padega us ladki ko nikah karna chahiye ya nahi

جواب

وعلیکم السلام

سحر زدہ لڑکی کا اثر نا اس کے شوہر پر ہوگا نہ شوہر کے گھر والوں پر ،نکاح نہ کرنے کی کوئی وجہ ہی نہیں ،ہاں جب یہ معلوم ہے تو قبل از نکاح یا بعد اس کا علاج ضرور کراوائیں اللہ شفا ء دے آمین

 

 

سوال

AoA sir mera name.  jahanzeb  mother name Ashraf jan. .  ha main be aik amal  hon, mera bara daikh kar batain kon se  ring mera lia sai ho.aur kitna main ho ge kitna time luga ga.aur payment kaisa aur kab ho gi. Address: jahanzeb pakistan city Rawalpindi. .  sir syed chowk .  big bite fast food shah bibi road . . . . . . . . . . .  hazoor mera message poura par kar jawab dain

جواب

آپ عقیق یمنی کی انگوٹھی پہن لیں جمعہ کے دن اللہ کامیاب کرے

 

 

سوال

Assalamu alalum hazar Sufi Sahab qila me Hafiz Muhammad mushahid raza Sagar Madhya Pradesh se hazrat mughe 15 ke naqsh ki aor duaa barhti shreef padhne kul ijazat Chahiye hazrat Karan farmye aor apni shagirdi Ka ijaz bakhshen

جواب

وعلیکم السلام

اجازت ہے اللہ کامیاب کرے آمین

 

 

سوال

اسلام علیکم حضور

پوچھنا یہ تھا کہ 125000 کی تعداد کو 40 یوم میں پوری کرنی ہے کیا اسکو 21 یا 11 یا 7 دن پورا کرسکتے ہیں۔ کوئی بھی پڑھائی ہو اسکے جو مقررہ دن ہیں اس سے کم دنوں پوری کی جاسکتی ہے؟ رہنمائی فرمائیں۔شکریہ

محمد اسلام نقیبی شہر تلہ گنگ پاکستان

جواب

وعلیکم السلام

تعداد کا کم یا زیادہ دن میں مکمل کرنے سے کہیں کوئی منع وارد نہیں بات در اصل یہ ہے کہ مرشد یا استاد جیسا بتائے ویسا کرنا چاہئے ورنہ انسان زندگے بھر ۷ دن ۱۱ دن کے وسوسے میں مبتلا رہتا ہے اور ہاتھ کچھ نہیں آتا

 

 

سوال

Assalamualaikum Hazrath Ustadji

Allah ki rahmat aur barkat aur Huzoor pak Muhammad Sallulallu Alahi wassalam tufail se aur Shaik Abdul Qadeer Gilani Rahmatullahi (Ghous e pak) aur aapki dua se, *Salatul bir* ka chilla aaj subah complete hua. Alhumdulillah Allah qubool farmaye, aapki nazar kimia chahiye is gareeb par. Ameen rabilalameen.

 

1. *Salatul bir * ke chillah ke baad isko wird rakhna padega ya nahi? Tou kitni baar padna hoga?

Alfaz main kami peshi maaf kardijiye.

Shukriya JazakAllah khair.

Aapka shagird

Ibrahim Khan

Hyderabad-Riyadh.

جواب

وعلیکم اللہ

اللہ قبول فرمائے آمین ۷ مرتبہ ورد میں رکھ سکتے ہیں

 

 

سوال

اسلام علیکم ورحمۃ للہ وبرکاتہُ مزاج گرامی فقیر انتخاب عارف امروہہ یوپی انڈیا سے تلمیذ صوفی اقبال احمد نوری علیہ الرحمہ مصنف شمع شبستان رضا، مفتی عبدالرحیم بستوی علیہ الرحمہ مصنف اعمال رضا

حضور اپکی

 شاگردی کی کیا کیا شرائط و قواعد ہے آگاہ فرمائیں

جو اپ کے یہاں سے تبرکات اب تک شائع ہو چکے ان کی لسٹ مع ہدیہ بتانے کی زحمت فرمائے جزاک اللہ خیرا تاکہ لوگ استفادہ کرسکے دعائیں حزب البحر شریف کی اجازت مرحمت فرمایئے کرم ہوگا کوئی مستند نسخہ حزب البحر شریف کا پی ڈی ایف ارسال کیجئے احباب کو حسب مراتب دعا و سلام

اسلام علیکم ورحمۃ للہ وبرکاتہُ

اپ کا خادم ڈاکٹر انتخاب صدیقی

جواب

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ

ان بڑوں کی شاگردی کے بعد میری کیا حاجت ،نسخہ حزب البحر کا لکھوا دوں گا ان شاء اللہ،نقوش و الواح جو یہاں بنتے ہیں ان کی فہرست بھیجوا دوں گا ،دعاء میں یاد رکھیں رابطے میں رہیں

 

سوال

asalmualaikum hazrat...mera nam mohammed saboor ahmed Hyderabad India se hoo...... umeed karta hoo ba kair o afiyat hunge ap.... ap ki bargah me mera sawal ye the ke ,, mujhe ism e YA QABIZU ki zakat ada karna tha .. to zakat ka tariqa kya huga or us k parhez k bare me b jawab inayat farmay......

جواب

وعلیکم السلام

یہ اسم جلالی ہے اور اسمائے الہی کی زکات میں خوب احتیاط چاہئے آپ کو جانتا نہیں ہوں ،کیسے آپ کو اس مشکل وادی میں اترنے کا مشورہ دوں کوئی مرشد یا استاد ہیں تو ان کی خدمت میں حاضر ہو کر یہ سب معلوم کریں اگر اہل ہوں گے وہ کرا دیں گے اللہ آپ کو کامیاب کرے

 

سوال

Name - Mohammad Iqbal Hossain.

Nick Name - Shakib.

Mera namka Isme Azam and parnayka tarika.

I am from Chittagong, Bangladesh.

جواب

یا مقسط یا وھاب یا سلام

روزانہ ۷۰۸ مرتبہ مع اول آکر درود شریف ۳ مرتبہ پڑھ لیا کریں