Saturday, December 11, 2021

Roohani Amaliyat Ka Dsra Daur روحانی عملیات کا دوسرا دور




اللہ تبارک و تعالی کا  ارشاد ہے

وَ الَّذِیْنَ جَاهَدُوْا فِیْنَا لَنَهْدِیَنَّهُمْ سُبُلَنَاؕ-وَ اِنَّ اللّٰهَ لَمَعَ الْمُحْسِنِیْنَ۠(۶۹)

اور جنہوں نے ہماری راہ میں کوشش کی ضرور ہم انہیں اپنے راستے دکھادیں گے اور بےشک اللہ نیکوں کے ساتھ ہے

حضرت ابنِ عباس رضی اللہ تعالٰی عنہما نے فرمایا کہ معنٰی یہ ہیں کہ جنہوں نے ہماری راہ میں کوشش کی ہم انہیں ثواب کی راہ دیں گے ۔ حضرت جنید نے فرمایا جو توبہ میں کوشش کریں گے  انہیں اخلاص کی راہ دیں گے ۔ حضرت فضیل بن عیاض نے فرمایا جو طلبِ علم میں کوشش کریں گے انہیں ہم عمل کی راہ دیں گے ۔ حضرت سعد بن عبداللہ نے فرمایا جو اقامتِ سنّت میں کوشش کریں گے ہم انہیں جنّت کی راہ دکھا دیں گے

لائقِ صد تحسین و مبارکباد ہیں وہ احباب جنہوں نےپہلے مرحلے کے اعمال یعنی  ابتدائی عاملین کے نو چلو ں  کو مکمل کر کے اپنے روحانی سفر کا ایک صحتمند آغاز کیا ہے اللہ تبارک و تعالی محض اپنے فضل  و کرم سے آپ سب کی محنتوں کو قبول فرمائے  اور مزید توفیق بخشے آمین امین

ان نو چلوں کو نبھانے کے بعد نئے احباب کو  ابتدائی طور پر وظیفہ خوانی   کا سلیقہ اور طریقہ آ گیا ہے ،اپنے اوقات کو منضبط کرنے کا ڈھنگ وہ سیکھ گئے ہیں  ،دوران ِ عمل نفس کو سستی و کاہلی سے بعض رکھنے اور شیطانی وسوسوں کی طرف التفات نہ کرنے کا ہنر جان  گئے ہیں   ،انہیں معلوم ہوگیا ہے کہ استقامتِ قلبی کے ساتھ ذکر و اذکار کیسے کیا جاتا ہے،طبیعت کی جلد بازی بھی جاتی رہی ہے ،سکون و وقار کے ساتھ مزاج میں شگفتگی اور پختگی بھی آ گئی ہے  اب چونکہ آپ عملیات کی اس روحانی دنیا   میں خیر و سلامتی کے ساتھ داخل ہو چکے ہیں   تو آئیے آپ کو  آگے لئے چلتے ہیں

اس سے قبل کہ میں دوسرے دور کے عملیاتی چلوں کی تفصیل دوں یہ واضح کر دینا ضروری سمجھتا ہوں  میرا ارادہ  یہ بالکل نہیں تھا کہ اس دور کے چلوں میں  ہر کسی کو شامل کروں بلکہ اسے مختص کرنے کا ارادہ تھا ان احباب کے لئے جنہوں نے ابتدائی نو چلوں کو نہایت صبر و استقامت سے نکالا ہے لیکن اہلیت رکھنے والے پرانے مخصوص احباب کی طیب ِ خاطر کیلئے اور نئے آنے والے کچھ لوگوں کی طلب صادق نے مجھے مجبور کیا کہ اس تفصیل کو عام شائع کروں تاکہ اس کے اولین مخاطبین میں  وہ احباب  بھی شامل ہوں جنہوں نے فون یا میجیس کے ذریعہ فقیر سے باربار دعوات و عملیات سیکھنے کی فرمائش کی ہے

روحانی عملیات کا دوسرا دور

پہلے دورکے نو چلوں کو بحسن و خوبی  کامیابی کے ساتھ سرانجام دینے کے بعد ظاہر ہے آپ کے اندر  اوراد و وظائف اور چلہ کشی   کاذوق و شوق   مزید بڑھ   گیا ہوگا ،اس راہ میں صدق و اخلاص کے ساتھ مجاہدہ کرنے کا آپ نے عزم ِ مصمم کر لیا ہوگا اور اس تحریر  دل پذیر  کے منتظر ہوں گے کہ کب ہمیں دوسرے مرحلے کا درس اور لائح عمل ملے تو جان لیجئے کہ  انتظار کی ساعتیں ختم ہوئیں اور  دورِ مجاہدہ پھر شروع ہوا چاہتا ہے

اس دوسرے مرحلے میں بھی ہم نے نو چلوں کی ترکیب رکھی ہے  اور یہ سارے چلے با موکل ہوں گے اور  پرہیز ِکامل کے ساتھ ادا کئے جائیں گے  اور ان چلوں کا دورانیہ ۷ سے ۱۱ دن کا ہوگا جسے آپ اپنی سہولت کے اعتبار سے اپنے صوابدید پر  با آسانی ہر ماہ   نئی پلاننگ کے ساتھ  مکمل کر سکتے ہیں  سات یا گیارہ دنوں  کےکامل پرہیز  سے ابتداءً طبیعت  پر بار محسوس نہیں ہوگا بلکہ شوق میں اضافہ ہوگا اور آنے والے  دوسرے چلوں کے لئے خود کو مستعد و  آمادہ پائیں گے،

چونکہ اس سے قبل کامل پرہیز کا کوئی تجربہ آپ نے نہیں کیا ہے اس واسطے ان چلوں کا دورانیہ کم رکھا گیا ہے تاکہ آپ رفتہ رفتہ پرہیز کے عادی ہوں یکایک چالیس چالیس  دنوں کا  چلہ با پرہیز کراکے آپ لوگوں کو مشقت اور آزمائش  میں ڈالنا  کسی بھی طرح مناسب نہیں  بحمد للہ فقیر نےپچھلے کئی سال تک  بہت سارے احباب پر تجربہ کر کے پہلے اور دوسرے مرحلے کے ان  نوعملیاتی چلوں کو ترتیب دیا ہے جو مختلف قویٰ رکھنے والے افراد کے لئے یکساں طور پر مفید ہےجس میں محنت نہ کم ہے نہ زیادہ  اور فوائد بے شمار و لا تعداد کہ ان چلوں کے بعد بے شک  آپ ان اعمال کے عامل ہو جائیں گے پھر روحانی علاج و معالجہ کرنے اور حاجتمندوں کو  نقوش و تعویذات دینےکے اہل ہوں گے   ان شاء اللہ العزیز

دوسرے دور کی عملیاتی چلوں کی فہرست

  • عمل  خاص الخاص بسم اللہ شریف  
  • عمل یکے اسم از اسمائے ادریسیہ
  • عمل آیۃ الکرسی  شریف 
  • آیت قطب و آیت غوث
  • عمل ناد علی شریف
  • دعائے حیدری شریف
  • سورہ مزمل شریف
  • حزب البحر شریف
  • چہل کاف شریف

ابتدائی نو چلوں کی طرح یہ تمام ترچلیں فقیر کی اجازت کے ساتھ  نگرانی   میں کرائے جا رہے ہیں  وہ احباب جن کو ابتدائی نو چلوں میں رخصت دی گئی تھی وہ اس دوسرے مرحلے سے شامل ہو سکتے ہیں   بلکہ ضرور شامل ہوں کیوں کہ زیادہ تر احباب کی صلاحیت اسی درجے سے ابتداء کی ہے

رابطہ سے قبل ضروری ہدایات

جو احباب ان نو چلوں کے لئے رابطہ کریں وہ ان باتوں کوپہلے سمجھ لیں کہ  یہ چلے یکے بعد دیگرے کرائے جائیں گے  اور چلوں کی ترتیب اسی طرح ہوگی اور ضروری نہیں کہ نو ماہ میں نو اعمال مکمل ہو جائیں ممکن ہے تیرہ چودہ ماہ لگے کہ عمل کو اس کے معاون برج میں ہی شروع کرایا جائے گا ،ہر چلے کا طریقہ  کارعمل شروع کرنے سے ایک ہفتہ قبل دیا جائے گا جب تک اس عمل سے فارغ نہیں ہو جاتے دوسرے چلے کی تفصیل نہیں ملے گی   ،ترکیب زکات اور چلوں کی تفصیل کو ہمیشہ ہر کسی سے مخفی رکھنا  آپ کے اوپر لازم ہوگا

دانہ چوں اندر زمیں پنہا شود

بعد ازاں سرسبزی بستاں شود

جیسے ہی آپ چلوں کی تفصیلات کے راز کو افشا کریں گے آپ کا عمل رخصت ہو جائے گا اور محنت اکارت جائے گی  اور قبلِ زکات و ریاضت افشا کر دیا تو کبھی  کسی صورت کامیاب نہ ہوں گے  بلکہ ممکن ہے کہ رجعت میں گرفتار ہوں واللہ اعلم

ہدیہ برائے نگرانی  اعمال و چلہ کشی

ابتدائی عاملین کے نو چلوں کا ھدیہ  فی چلہ/-1100روپئے مقرر ہے

 اور  دوسرے دور کے ان نو چلوں کا  ہدیہ /-3000 روپئے  فی عمل  مقرر کیا گیا ہے   واضح رہے کہ یہ ہدیہ اجازت ِ اعمال کا نہیں بلکہ نگرانی  اور اعمال کے طریقہ کار کی تفصیل  اور اس میں مکمل رہنمائی کا ہےاور ھدیہ مقرر شدہ  پہلے ہی ادا کرنا ہوگا   اس کے لئے دئے گئے واٹس ایپ نمبر پر رابطہ کریں  اور ھدیہ ارسال کر کے اپنا روحانی سفر خیر و سلامتی کے ساتھ جاری کریں

نو چلوں کا ہدیہ ایک بارمیں ادا کرنے  کا فائدہ

احباب جو ان چلوں کا ہدیہ ایک بار میں ادا کریں گے ان کو نقشِ مثلث و مربع کی ز کات و ریاضت اور ان دونوں امہاتِ نقوش کی طبعی چالیں اور   وضعی   ترکیبوں کی چند  مشقیں  ان نو چلوں کے دوران ہی کرا دی جائیں گی جن کا جاننا ہر عامل و روحانی معالج کے لئے ضروری ہے اس کے علاوہ آنے والے دیگر عملیاتی کورس کے ہدیہ و فیس  میں ان احباب کو  خاصی رعایت  ملے گی

دوسرے مرحلے میں کون کون شامل ہو سکتے ہیں

  • وہ  احباب کہ جنہوں نے ابتدائی عاملین کے نو چلوں کو مکمل کیا
  • وہ احباب جنہیں ابتدائی نو چلوں سے رخصت دی گئی تھی
  • خواتین بھی ان چلوں میں  سہولت کے ساتھ شامل ہو سکتی ہیں
  • وہ احباب بھی شامل ہوں  جو اگرچہ ان اعمال کے عامل ہیں   لیکن شرط یہی ہے کہ اسی ترتیب سے سارے اعمال کرنے ہوں گے

تنبیہ

اس قسم کے اعمال و اشغال کا بجا لانا ہر کس و ناکس کا کام نہیں لہذا جو لوگ اس راہ سے بالکل نا واقف ہیں وہ محض شوق پال کر ان چلوں کو نہیں کر سکتےاس لئے اگر کوئی ایسا شخص جو ان اعمال کے کرنے کی اہلیت نہیں رکھتا اس کا ہدیہ قبول نہیں کیا جائے گا   ایک نہایت اہم بات کر کے اس نشست کو ختم کروں گا کہ اعمال کی نگرانی کا ہدیہ جو مقرر کیا گیا ہے اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ صرف اور صرف سنجیدہ لوگ ہی رابطہ کریں گے جو  صحیح معنی میں اعمال و دعوات کے لئے  خود کو تیار پاتے ہیں  اور استاد کی نگرانی اور توجہ کی اہمیت سے واقف ہیں قدر جانتے ہیں ،اللہ تبارک و تعالی ٰ ہم سب کو علمِ نافع عطاء فرمائے آمین آمین

 


Log into PositivUS to start using it. Click in the toolbar button
Log into PositivUS to start using it. Click in the toolbar button

Featured Post

AL AUFAAQ (Vol-14) الاوفاق

Book Your Copy Now +91-9883021668