Tuesday, April 11, 2023
Biisvi.n Roze Ki Tasbeeh بیسویں روزے کی تسبیح
Monday, April 10, 2023
Lauh e Sharaf e Aftab لوح شرف آفتاب (Sun Glory Amulet)
Uneesvi.n Roze Ki Tasbeeh انیسویں روزے کی تسبیح
سَیِّدِنَا فَاتِحٌ ﷺ پڑھنے کے برکات
سَیِّدِنَا
فَاتِحٌ ﷺ پڑھنے کے برکات
اس اسم پاک کے اعداد 489ہیں ۔ اس کے معنی
ہیں کھولنے والے کشادہ کرنے والے ، فتح کرنے والے ۔ حضرت انس بن مالک رضی اللہ
تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ حضُور نبی کریم علیہ الصّلوٰۃ والسلام نے فرمایا کہ میں
قیامت کے دن جنّت کے دروازے پر آوں گا اور فاتح بن کر کہوں گا دروازہ کھولو جنّت
کا خازن عرض کرے گا کہ آپ کون ہیں ؟ میں کہوں گا میں محمّد(صلی اللہ علیہ وسلم )
خازن عرض کرےگا مجھے آپ ہی کے لیے
کھولنے کاحکم دیا گیا ہے آپ سے پہلے کسِی کے لیے نہیں کھولوں
گا ۔حضُور نبی کریم علیہ الصّلوٰۃ والسلام کے اس اسم پاک کو بکثر ت پڑھنے سے ہر
مشکل حل ہو جاتی ہے جو کوئی یہ چاہے کہ اُس
کے دل میں اللہ تعالیٰ کی محّبت موجزن ہو جائے اسے عشق الہیٰ کی دولت حاصل ہو جائے
تو اسے چاہیئے کہ وہ روزانہ نماز عشاء کی ادائیگی کے بعد باوضو حالت میں دوسو
مرتبہ اس اسم پاک کو پڑھنے کا معمول بنا لے انشاء اللہ تعالےٰ اسے مطلوبہ مقصد میں
ضرور کامیابی ہوگی ۔ جو کوئی نماز تہجّد کی ادائیگی کے بعد ایک ہزار مرتبہ اس اسم
پاک کو پڑھے تو بفضل باری تعالیٰ بارانِ رحمت کا
نزول ہوگاایمان کو تقویّت حاصل ہوگی۔جو کوئی یہ چاہے کہ دشمن کے دل میں اس کی محّبت پیدا ہو جائے اور نفرت محبّت
میں بدل جائے تو وہ ہر نماز کے بعد چار سو نواسی مرتبہ پڑھ کر بارگاہِ الہیٰ میں
دُعا مانگے سات یوم تک بلا نا غہ اسی طرح کرے انشاء اللہ تعالےٰ دشمن مغلوب ہو گا
اور اس کے دل میں موجود اس کے خلاف نفرت محّبت میں تبدیل ہو جائے گی اور وہ صلح پر
آمادہ ہوگا جو کوئی رات کو سونے سے قبل
باوضو حالت میں بکثرت یہ اسم پاک پڑھ کر سوئے تو ا س عمل کی مدامت کرنے سے اللہ تعالیٰ کی قربت
حاصل ہو جاتی ہے اور اس پر مخفی راز
کھُل جاتے ہیں۔
Sunday, April 9, 2023
Atharhvi.n Roze Ki Tasbeeh اٹھارہویں روزے کی تسبیح
Saturday, April 8, 2023
Dalailul Khairat Ki Sharah | Session 5 | دلائل الخیرات شریف کی شرح
Satrahvi.n Roze Ka Zikr سترہویں روزے کا ذکر
Friday, April 7, 2023
Solhvi.n Roze Ka Zikr سولہویں روزے کا ذکر
Thursday, April 6, 2023
Pandhravi.n Roze Ki Tasbeeh پندہرویں روزے کی تسبیح
Wednesday, April 5, 2023
سَیِّدِنَا دَاعِیٌ ﷺ پڑھنےکے برکات
سَیِّدِنَا دَاعِیٌ ﷺ پڑھنےکے برکات
اس اسم پاک کے اعدادپچاسی (85)ہیں اور اس کے معنی ہیں بلانے اور دعوت دینے والے یعنی اللہ تعالےٰ کے حکم سے اللہ تعالےٰ کی طرف بلانے والے دیِن حق کی دعوت دینے والے ۔صراطِ مستقیم کی طرف بلا نے والے ۔ حضوُر نبی کریم علیہ الصّلوٰۃ والسلام کے اس اسم پاک کا ذکر بے شمار فیوض وبرکات کے حصول کا باعث ہے جو کوئی یہ چاہے کہ خلق اس کی مطیع وتا بعدار ہو جائے اس کی شہرت ہر خاص وعام میں ہو جائے تو اُسے چاہئیے کہ وہ بکثرت اس اسم مبارک کو پڑھا کر ے انشاء اللہ تعالیٰ خلق اس کی مطیع ہو گی جو بھی بات کرے گا لوگ توجہ اور دلچسپی سے سُنیں گے لوگوں میں ہر دلعزیز ہوگا ۔ عزّت اور شہُرت خُوب حاصل ہوگی جو کوئی ہر نماز کے بعد ایک سو مرتبہ پڑھنے پر مدامت رکھے تو بفضل باری تعالیٰ اس اسم پاک کی برکت سے کسی بھی اچھے کام میں اُسے ناکامی نہ ہو ۔
Featured Post
-
ADAD NIKALNE KA AASAN TARIQA KISI BHI NAAM KA ADAD NIKALNE KA AASAN TARIQA YEH HAI KE NAAM KE HUROOF KO MUFARRAD YANI ALAG ALAG LIKH ...