Friday, January 11, 2019

Naqsh Shifa e Kul Amraaz e Zanana نقش شفائے کل امراضِ زنانہ

نقش شفائے کل امراضِ زنانہ
از ۔ صوفی محمد عمران رضوی القادری
ماخوذ از الاوفاق قسط اول
یہ نقش عورتوں بچیوں کے ہر قسم کے پوشیدہ امراض اور حفاظت حمل کیلئے حضور مفتی اعظم ہند نور اللہ مرقدہ کا خاص عطیہ ہے ہزاروں عاملین سینکڑوں پیران عظام اس نقش کو بکثرت لکھتے آئے ہیں احباب عاملین و روحانی ممبران کو معمول مطب بنالیں 
 بسم اللہ الرحمن الرحیم اعوذ بکلمات اللہ التامات من کل عین لامات شر شیطان و ھامات ومن کل اوجاع واسقام وامراض وان یکادا الدین کفر والیز لقو نک با بصار ہم لما سمعو ااذکر و یقولون انہ لمجنون و ما ھوالا ذکر للعلمین اھیا اشراھیا بحق کھیص و بحق حمعسق بسم اللہ الشافی بسم اللہ الکافی بسم اللہ الذی لا یضر مع اسمعہ شی فی لا رض ولافی السماء و ھو السمیع العلیم برحمتک یا ارحم لر حمین بسم اللہ الرحمن الرحیم قل اعوذ برب الناس ملک الناس الہ الناس من شر الو سو اس الخناس الذی یو سوس فی صدور الناس من الجنتہ و الناس و صلی اللہ تعالیٰ علی سید نا محمد والہ و صحبہ و باریک و سلم 

Tuesday, January 8, 2019

33 Ayaat سی و سہ آیات مسمیٰ بہ ۳۳ آیات


بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
اَلۡحَمۡدُ لِلّٰہِ رَبِّ الۡعٰلَمِیۡنَ ۙ﴿۱﴾ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ ۙ﴿۲﴾ مٰلِکِ یَوۡمِ الدِّیۡنِ ﴿۳﴾ اِیَّاکَ نَعۡبُدُ وَ اِیَّاکَ نَسۡتَعِیۡنُ ﴿۴﴾ اِہۡدِ نَا الصِّرَاطَ الۡمُسۡتَقِیۡمَ ۙ﴿۵﴾ صِرَاطَ الَّذِیۡنَ اَنۡعَمۡتَ عَلَیۡہِمۡ ۙ۬ غَیۡرِ الۡمَغۡضُوۡبِ عَلَیۡہِمۡ وَ لَا الضَّآلِّیۡنَ ﴿۷بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِالٓـمّٓ ۚ﴿۱﴾ ذٰلِکَ الۡکِتٰبُ لَا رَیۡبَ ۚۖۛ فِیۡہِ ۚۛ ہُدًی لِّلۡمُتَّقِیۡنَ ۙ﴿۲﴾ الَّذِیۡنَ یُؤۡمِنُوۡنَ بِالۡغَیۡبِ وَ یُقِیۡمُوۡنَ الصَّلٰوۃَ وَ مِمَّا رَزَقۡنٰہُمۡ یُنۡفِقُوۡنَ ۙ﴿۳﴾ وَ الَّذِیۡنَ یُؤۡمِنُوۡنَ بِمَاۤ اُنۡزِلَ اِلَیۡکَ وَ مَاۤ اُنۡزِلَ مِنۡ قَبۡلِکَ ۚ وَ بِالۡاٰخِرَۃِ ہُمۡ یُوۡقِنُوۡنَ ﴿۴﴾ اُولٰٓئِکَ عَلٰی ہُدًی مِّنۡ رَّبِّہِمۡ ٭ وَ اُولٰٓئِکَ ہُمُ الۡمُفۡلِحُوۡنَ ﴿۵﴾ وَ اِلٰـہُکُمۡ اِلٰہٌ وَّاحِدٌ ۚ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ الرَّحۡمٰنُ الرَّحِیۡمُ ﴿۱۶۳﴾ اَللّٰہُ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَۚ اَلۡحَیُّ الۡقَیُّوۡمُ ۬ۚ لَا تَاۡخُذُہٗ سِنَۃٌ وَّ لَا نَوۡمٌ لَہٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الۡاَرۡضِ مَنۡ ذَا الَّذِیۡ یَشۡفَعُ عِنۡدَہٗۤ اِلَّا بِاِذۡنِہٖ یَعۡلَمُ مَا بَیۡنَ اَیۡدِیۡہِمۡ وَ مَا خَلۡفَہُمۡ ۚ وَ لَا یُحِیۡطُوۡنَ بِشَیۡءٍ مِّنۡ عِلۡمِہٖۤ اِلَّا بِمَا شَآءَ ۚ وَسِعَ کُرۡسِیُّہُ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضَ ۚ وَ لَا یَـُٔوۡدُہٗ حِفۡظُہُمَا ۚ وَ ہُوَ الۡعَلِیُّ الۡعَظِیۡمُ ﴿۲۵۵﴾ لَاۤ اِکۡرَاہَ فِی الدِّیۡنِ ۟ۙ قَدۡ تَّبَیَّنَ الرُّشۡدُ مِنَ الۡغَیِّ ۚ فَمَنۡ یَّکۡفُرۡ بِالطَّاغُوۡتِ وَ یُؤۡمِنۡۢ بِاللّٰہِ فَقَدِ اسۡتَمۡسَکَ بِالۡعُرۡوَۃِ الۡوُثۡقٰی ٭ لَا انۡفِصَامَ لَہَا وَ اللّٰہُ سَمِیۡعٌ عَلِیۡمٌ ﴿۲۵۶﴾ اَللّٰہُ وَلِیُّ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا ۙ یُخۡرِجُہُمۡ مِّنَ الظُّلُمٰتِ اِلَی النُّوۡرِ۬ؕ وَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡۤا اَوۡلِیٰٓـُٔہُمُ الطَّاغُوۡتُ ۙ یُخۡرِجُوۡنَہُمۡ مِّنَ النُّوۡرِ اِلَی الظُّلُمٰتِ اُولٰٓئِکَ اَصۡحٰبُ النَّارِ ۚ ہُمۡ فِیۡہَا خٰلِدُوۡنَ ﴿۲۵۷لِلّٰہِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الۡاَرۡضِ وَ اِنۡ تُبۡدُوۡا مَا فِیۡۤ اَنۡفُسِکُمۡ اَوۡ تُخۡفُوۡہُ یُحَاسِبۡکُمۡ بِہِ اللّٰہُ فَیَغۡفِرُ لِمَنۡ یَّشَآءُ وَ یُعَذِّبُ مَنۡ یَّشَآءُ وَ اللّٰہُ عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ قَدِیۡرٌ ﴿۲۸۴﴾ اٰمَنَ الرَّسُوۡلُ بِمَاۤ اُنۡزِلَ اِلَیۡہِ مِنۡ رَّبِّہٖ وَ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ کُلٌّ اٰمَنَ بِاللّٰہِ وَ مَلٰٓئِکَتِہٖ وَ کُتُبِہٖ وَ رُسُلِہٖ ۟ لَا نُفَرِّقُ بَیۡنَ اَحَدٍ مِّنۡ رُّسُلِہٖ ۟ وَ قَالُوۡا سَمِعۡنَا وَ اَطَعۡنَا ٭۫ غُفۡرَانَکَ رَبَّنَا وَ اِلَیۡکَ الۡمَصِیۡرُ ﴿۲۸۵﴾ لَا یُکَلِّفُ اللّٰہُ نَفۡسًا اِلَّا وُسۡعَہَا لَہَا مَا کَسَبَتۡ وَ عَلَیۡہَا مَا اکۡتَسَبَتۡ رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذۡنَاۤ اِنۡ نَّسِیۡنَاۤ اَوۡ اَخۡطَاۡنَا ۚ رَبَّنَا وَ لَا تَحۡمِلۡ عَلَیۡنَاۤ اِصۡرًا کَمَا حَمَلۡتَہٗ عَلَی الَّذِیۡنَ مِنۡ قَبۡلِنَا ۚ رَبَّنَا وَ لَا تُحَمِّلۡنَا مَا لَا طَاقَۃَ لَنَا بِہٖ ۚ وَ اعۡفُ عَنَّا ٝ وَ اغۡفِرۡ لَنَا ٝ وَ ارۡحَمۡنَا ٝ اَنۡتَ مَوۡلٰىنَا فَانۡصُرۡنَا عَلَی الۡقَوۡمِ الۡکٰفِرِیۡنَ ﴿۲۸۶﴾ شَہِدَ اللّٰہُ اَنَّہٗ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ ۙ وَ الۡمَلٰٓئِکَۃُ وَ اُولُوا الۡعِلۡمِ قَآئِمًۢا بِالۡقِسۡطِ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ الۡعَزِیۡزُ الۡحَکِیۡمُ ﴿ؕ۱۸اِنَّ رَبَّکُمُ اللّٰہُ الَّذِیۡ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضَ فِیۡ سِتَّۃِ اَیَّامٍ ثُمَّ اسۡتَوٰی عَلَی الۡعَرۡشِ ۟ یُغۡشِی الَّیۡلَ النَّہَارَ یَطۡلُبُہٗ حَثِیۡثًا ۙ وَّ الشَّمۡسَ وَ الۡقَمَرَ وَ النُّجُوۡمَ مُسَخَّرٰتٍۭ بِاَمۡرِہٖ اَلَا لَہُ الۡخَلۡقُ وَ الۡاَمۡرُ تَبٰرَکَ اللّٰہُ رَبُّ الۡعٰلَمِیۡنَ ﴿۵۴﴾ اُدۡعُوۡا رَبَّکُمۡ تَضَرُّعًا وَّ خُفۡیَۃً اِنَّہٗ لَا یُحِبُّ الۡمُعۡتَدِیۡنَ ﴿ۚ۵۵﴾ وَ لَا تُفۡسِدُوۡا فِی الۡاَرۡضِ بَعۡدَ اِصۡلَاحِہَا وَ ادۡعُوۡہُ خَوۡفًا وَّ طَمَعًا اِنَّ رَحۡمَتَ اللّٰہِ قَرِیۡبٌ مِّنَ الۡمُحۡسِنِیۡنَ ﴿۵۶قُلِ ادۡعُوا اللّٰہَ اَوِ ادۡعُوا الرَّحۡمٰنَ اَیًّامَّا تَدۡعُوۡا فَلَہُ الۡاَسۡمَآءُ الۡحُسۡنٰی ۚ وَ لَا تَجۡہَرۡ بِصَلَاتِکَ وَ لَا تُخَافِتۡ بِہَا وَ ابۡتَغِ بَیۡنَ ذٰلِکَ سَبِیۡلًا ﴿۱۱۰﴾ وَ قُلِ الۡحَمۡدُ لِلّٰہِ الَّذِیۡ لَمۡ یَتَّخِذۡ وَلَدًا وَّ لَمۡ یَکُنۡ لَّہٗ شَرِیۡکٌ فِی الۡمُلۡکِ وَ لَمۡ یَکُنۡ لَّہٗ وَلِیٌّ مِّنَ الذُّلِّ وَ کَبِّرۡہُ تَکۡبِیۡرًا ﴿۱۱۱
فَتَعٰلَی اللّٰہُ الۡمَلِکُ الۡحَقُّ ۚ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ ۚ رَبُّ الۡعَرۡشِ الۡکَرِیۡمِ ﴿۱۱۶﴾ وَ مَنۡ یَّدۡعُ مَعَ اللّٰہِ اِلٰـہًا اٰخَرَ ۙ لَا بُرۡہَانَ لَہٗ بِہٖ ۙ فَاِنَّمَا حِسَابُہٗ عِنۡدَ رَبِّہٖ اِنَّہٗ لَا یُفۡلِحُ الۡکٰفِرُوۡنَ ﴿۱۱۷﴾ وَ قُلۡ رَّبِّ اغۡفِرۡ وَ ارۡحَمۡ وَ اَنۡتَ خَیۡرُ الرّٰحِمِیۡنَ ﴿ ۱۱۸بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِوَ الصّٰٓفّٰتِ صَفًّا ۙ﴿۱﴾ فَالزّٰجِرٰتِ زَجۡرًا ۙ﴿۲﴾ فَالتّٰلِیٰتِ ذِکۡرًا ۙ﴿۳﴾اِنَّ اِلٰـہَکُمۡ لَوَاحِدٌ ﴿ؕ۴﴾ رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ وَ مَا بَیۡنَہُمَا وَ رَبُّ الۡمَشَارِقِ ﴿۵﴾ اِنَّا زَیَّنَّا السَّمَآءَ الدُّنۡیَا بِزِیۡنَۃِۣ الۡکَوَاکِبِ ۙ﴿۶﴾ وَ حِفۡظًا مِّنۡ کُلِّ شَیۡطٰنٍ مَّارِدٍ ۚ﴿۷﴾ لَا یَسَّمَّعُوۡنَ اِلَی الۡمَلَاِ الۡاَعۡلٰی وَ یُقۡذَفُوۡنَ مِنۡ کُلِّ جَانِبٍ ٭ۖ﴿۸﴾ دُحُوۡرًا وَّ لَہُمۡ عَذَابٌ وَّاصِبٌ ۙ﴿۹﴾ اِلَّا مَنۡ خَطِفَ الۡخَطۡفَۃَ فَاَتۡبَعَہٗ شِہَابٌ ثَاقِبٌ ﴿۱۰﴾ فَاسۡتَفۡتِہِمۡ اَہُمۡ اَشَدُّ خَلۡقًا اَمۡ مَّنۡ خَلَقۡنَا اِنَّا خَلَقۡنٰہُمۡ مِّنۡ طِیۡنٍ لَّازِبٍ ﴿۱۱یٰمَعۡشَرَ الۡجِنِّ وَ الۡاِنۡسِ اِنِ اسۡتَطَعۡتُمۡ اَنۡ تَنۡفُذُوۡا مِنۡ اَقۡطَارِ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ فَانۡفُذُوۡا لَا تَنۡفُذُوۡنَ اِلَّا بِسُلۡطٰنٍ ﴿ۚ۳۳﴾ فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّکُمَا تُکَذِّبٰنِ ﴿۳۴﴾یُرۡسَلُ عَلَیۡکُمَا شُوَاظٌ مِّنۡ نَّارٍ ۬ۙ وَّ نُحَاسٌ فَلَا تَنۡتَصِرٰنِ ﴿ۚ۳۵لَوۡ اَنۡزَلۡنَا ہٰذَا الۡقُرۡاٰنَ عَلٰی جَبَلٍ لَّرَاَیۡتَہٗ خَاشِعًا مُّتَصَدِّعًا مِّنۡ خَشۡیَۃِ اللّٰہِ وَ تِلۡکَ الۡاَمۡثَالُ نَضۡرِبُہَا لِلنَّاسِ لَعَلَّہُمۡ یَتَفَکَّرُوۡنَ ﴿۲۱﴾ ہُوَ اللّٰہُ الَّذِیۡ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ ۚ عٰلِمُ الۡغَیۡبِ وَ الشَّہَادَۃِ ۚ ہُوَ الرَّحۡمٰنُ الرَّحِیۡمُ ﴿۲۲﴾ ہُوَ اللّٰہُ الَّذِیۡ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ ۚ اَلۡمَلِکُ الۡقُدُّوۡسُ السَّلٰمُ الۡمُؤۡمِنُ الۡمُہَیۡمِنُ الۡعَزِیۡزُ الۡجَبَّارُ الۡمُتَکَبِّرُ سُبۡحٰنَ اللّٰہِ عَمَّا یُشۡرِکُوۡنَ ﴿۲۳﴾ ہُوَ اللّٰہُ الۡخَالِقُ الۡبَارِئُ الۡمُصَوِّرُ لَہُ الۡاَسۡمَآءُ الۡحُسۡنٰی یُسَبِّحُ لَہٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ ۚ وَ ہُوَ الۡعَزِیۡزُ الۡحَکِیۡمُ ﴿ ۲۴
بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِقُلۡ اُوۡحِیَ اِلَیَّ اَنَّہُ اسۡتَمَعَ نَفَرٌ مِّنَ الۡجِنِّ فَقَالُوۡۤا اِنَّا سَمِعۡنَا قُرۡاٰنًا عَجَبًا ۙ﴿۱﴾ یَّہۡدِیۡۤ اِلَی الرُّشۡدِ فَاٰمَنَّا بِہٖ وَ لَنۡ نُّشۡرِکَ بِرَبِّنَاۤ اَحَدًا ۙ﴿۲﴾ وَّ اَنَّہٗ تَعٰلٰی جَدُّ رَبِّنَا مَا اتَّخَذَ صَاحِبَۃً وَّ لَا وَلَدًا ۙ﴿۳﴾ وَّ اَنَّہٗ کَانَ یَقُوۡلُ سَفِیۡہُنَا عَلَی اللّٰہِ شَطَطًا ۙ﴿۴﴾چہار قل مع بسم اللہ


Monday, January 7, 2019

Naqsh Taskheer e Khalaiq Ki Zakat Ka Tariqa نقش تسخیرِ خلائق کی زکات کا طریقہ

نقش تسخیرِ خلائق کی زکات کا طریقہ
از ۔ صوفی محمد عمران رضوی القادری
ماخوذ از الاوفاق قسط اول
یہ نقش مشہور زمانہ ہے اور ہمارے مشائخ قادر یہ بر کاتیہ رضویہ کے نو ادارات میں سے ہے اکثر اکابر اس کے عامل ہر گذ رے ہیں اور ہزاروں بند گان خدا کو اس نقش کے ذریعہ فیض یاب کیا ہے یہ نقش تسخیر خلق میں برق رفتار ہے اورجب قمر نحوست سے بری ہو زعفران سے لکھے یا دھات پر کندہ کرے فقر قادری اس نقش کوشرف آفتاب میں بکثرت لکھتا ہے نقش یہ ہے 
وفق نمبر ۴ 


نقش کی ریاضت اور زکات کا طریقہ
  بلا زکات و ریاضت محض اجازت بھی کافی ہے مگر فقر قادری کے بتائے ہوئے طریقے سے احباب اس کی ریاضت بھی کرلیں تو نور علیٰ نور ہوجائے
بروز اتوار شروع کرے اور روزانہ
۲۲ نقوش چالیس دنوں تک لکھے اور لکھے ہوئے نقوش کو دریا میں ڈالے آٹے میں لپیٹنا ضروری نہیں اور اگر دریا پاس نہیں تو آٹے میں لپیٹ کر اسے تالاب یا حوض میں ڈالے جن میں مچھلیاں ہو انشا ء اللہ اس نقش کا عامل ہوگا ۔


Nad e Ali Shareef Ki Zakat Ka Tariqa ناد علی شریف کی زکات کا طریقہ

نادعلی شریف کی زکات
                       از ۔ صوفی محمد عمران رضوی القادری 

طریقہ زکات مشائخ قادریہ برکاتیہ رضویہ


احباب کی فرمائش پر ناد علی شریف کی زکات کا آسان طریقہ نقل کر تا ہوں اس طریقے سے زکات ادا کرنے پر عامل مستجاب الدعوات ہو گا اور ہر جائز مقصد کے لئے جب بھی پڑھے گا باب استجابت کو کھلا پائیگا ،ہر قسم کا جادوسحرسفلی و علوی کا علاج کر سکے گا ،کسی اڑی مشکل میں ورد کریگا تو مشکل خود مشکل میں پڑ جائیگی ،حاجتمندوں کو اس کا نقش جس مقصد کے لئے لکھ کر دے گا انہیں کامیابی ملے گی ،جسمانی امراض
والوں کو شفاء ملے گی درد مندوں کو دوا ملے گی،ناد علی شریف کا عامل اپنی قسمت پر ناز کرے گااسے کسی محاز
پر ناکامیوں کا منھ نہیں دیکھنا پڑے گا ،اس کے دشمن ذلیل و خوار ہونگے جادو ٹونے سحر سے حفاظت رہےگی ،ہر حاجت غیب سے پوری ہو جایا کرے گی ،ناد علی شریف کی زکات کا یہ طریقہ درمیانہ ہے لیکن مبتدی حضرات کے لئے عمدہ اور آسان یہ طریقہ ہمارے مشائخ قادریہ برکاتیہ رضویہ کے معمولات میں رہا اول اجازت کسی صاحب مجاز سے حاصل کرے پھر ترک جمالی کے ساتھ بد ھ یا جمعرات سے شروع کرے بعد نماز فجر کا وقت مناسب ہے چہار قل و آیۃ الکرسی پڑھ کر اپنا حصار کرے تین دن چار ہزار ۴۰۰۰ مرتبہ نصاب کی نیت سے پڑھیں یہ کل ۱۲۰۰۰ بارہ ہزار ہوئے اور اس کی نصاب ہمارے مشائخ نے اتنی ہی مقرر فرمائی، پھرزکات کی نیت سے چوتھے اور پانچویں دن ۳۰۰۰ تین ہزار مرتبہ پڑھیں یہ نصاف کا نصف ہوا اور اس کی ز کات اتنی ہی ٹھہری اب چھٹے اور آخری دن قفل کی نیت سے ۱۵۰۰ پندرہ سو مرتبہ پڑھ کر ختم کرے روزانہ ناد علی شریف سے قبل ۱۱۰ مرتبہ درود غوثیہ اور ۱۰ مرتبہ اعتصام پڑھ کر ناد علی شروع کرے تعداد مکمل ہونے پر ۱۰ مرتبہ اختتام اور ۱۱۰ مرتبہ درود غوثیہ پڑھنا ہے ،چھٹے دن حسب توفیق نیاز
مولائے کائنات حضرت علی شیر خدا کرم اللہ وجہہ الکریم کی دلاکر بچوں میں تقسیم کرے،اب آپ عامل ناد علی شریف کے ہو گئے اسے باقی رکھنے کے لئے بلکہ اس میں مزید ترقی کے لئے ۱۱۰ ایک سو دس مرتبہ مع اعتصام و اختتا روزانہ پڑھتے رہیں مداومت کے لئے اب ۳ مرتبہ درود غوثیہ اور ایک مرتبہ اعتصام ۱۱۰ مرتبہ ناد علی ایک مرتبہ اختتام اور ۳ مرتبہ درود غوثیہ پڑھا کرے،دوران زکات پرہیز جمالی لازمی ہے اوپرجو تعداد زکات کی مذکور ہوئی آسانی کے لئے اسے ترتیب وار لکھے دیتا ہوں
تعدادِ نصاب و زکات ناد علی شریف
پہلے دن۔۔۔۔۔۔ ۴۰۰۰ چار ہزار مرتبہ
دوسرے دن ۔۔۔۔۔۴۰۰۰ چار ہزار مرتبہ
تیسرے دن۔۔۔۔۔۴۰۰۰ چار ہزار مرتبہ
چوتھے دن ۔۔۔۔۔۔۳۰۰۰ تین ہزار مرتبہ
پانچویں دن ۔۔۔۔۔۳۰۰۰ تین ہزار مرتبہ
چھٹے دن ۔۔۔۔۔۔۔۱۵۰۰ پندرہ سو مرتبہ
احباب اس ز کات کی ادائیگی سے قبل اجازت ضرور حاصل کریں تاکہ آپ کی محنت رائیگاں نا جائے اور کسی قسم کاضرر نا پہنچے عامل بننے کے بعد آپ رد سحر و دفع آسیب کے لئے مریضوں کو نقش سیفی لکھ کر دے سکتے ہیں اس نقش کو مزید قوی الاثر بنانے کے لئے اس کی زکات بھی ادا کر لیں تو بہتر یہ نقش سینکڑوں مسائل میں تنہا کافی ہے فقیر نے اس سے بے شمار کام لئے اور احباب کو بھی اس سے کام لینے کے مختلف طریقے نقل
 کر وائے یہاں ناد علی شریف کا نقشِ مثلث اور مربع حاضر کرتا ہوں انہیں معمول بنایا جائے مثلث رد سحر وغیرہ میں جلانے کے لئے استعمال کرائیں بربادی دشمناں کے لئے قبر میں دفن کر وائےا ور دیگر مقاصد میں اپنے صوابدید پر لکھ کر دےاور مربع حفاظت از دشمناں و نظر بد کے لئے لکھ دے سحر زدہ کو پینے کےلئے دیاکرے  اس کے ساتھ منسب آیات کا بھی اضافہ کر سکتے ہیں



طریقہ زکات ناد علی دیگر
ناد علی شریف کی زکات کا ایک دوسرا طریقہ یہ ہے کہ اسے چایس دنوں میں سوا لاکھ مرتبہ پڑھ کر ختم کرے اس میں پرہیز جمالی کرےروزانہ ۳۱۲۵  تین ہزار ایک سوپچیس مرتبہ اسی سابقہ طریقے سے پڑھنا ہے
اس زکات کو ادا کرنے کے بعد اگر کبھی خدانخواستہ چند دنوں کے لئے مداومت ترک ہو جائے جب بھی عمل قائم رہتا ہے البتہ بلا وجہ اور شدید حرج کے مداومت ترک کرنا محرومی کا سبب بن سکتاہے
طریقہ زکات ناد علی شریف دیگر
یہ زکات سوا لاکھ والی زکات سے عمدہ اور میرا پسندیدہ زکات ہے اس زکات میں زیارت مولائے کائنات حضرت علی شیر خدا کرم اللہ وجہہ الکریم کی بطریق منام ہوجاتی ہے اس کا یہ معنی نا لیاجائے کہ پچھلی دو زکاتوں میں زیارت نہیں ہو سکتی ،دوران زکات عامل کو خواب میں بشارتیں ہوتی ہیں اور سچے خواب دکھتے ہیں میں سمجھتا ہوں اگر کس نے اس عمل کو پار لگا لیا تو اسے رد سحر وغیرہ کے لئے کسی دوسرے عمل کی ضرورت پیش نہیں آئیگی اور ساری ضرورتیں غیب سے پوری ہوتی رہیںگی اس زکات کے اصول وہی ہیںجو پہلے مزکور ہوئےیعنی پرہیز جمالی وغیرہ بس اس میں اتنا اضافہ ہے اگر ہو سکے تو کرے کہ دوران چلہ مکمل خاموشی اختیار کرے اور لکھ کر یا اشارے سے بات کرےاول تو بات کرنے کی نوبت ہی نہیں آئیگی کیوں کہ جو دل میں خواہش کریگا وہ چند لمحوں میں اپنے سامنے پائےگا یا اس چیز کے مہیّا ہونے میں اتنا ہی وقت لگے گا جتنا کہ درکار ہے ،اگر خاموش رہنا مشکل ہو تو کم از کم ضرورت کے مطابق بات کرے یعنی کچھ مانگنا ہو یا کسی کو بلانا ہو وغیرہ یہ زکات کبریت احمر ہےجس نے اسے پار لگا لیا وہ کامیاب و کامران ہوا روزانہ کی تعداد ۵۱۸۴ ہےچالیس دنوں میں عامل ہو جائےگااور یہ عمل تا عمر قائم رہےگا ان شاء اللہ
طریقہ زکات ناد علی شریف دیگر
اس زکات میں پرہیز کچھ نہیں اور یہ زکات شادی شدہ عاملین افراد کے لئے بہت عمدہ ہےکیوں شادی شدہ افراد کو ترک حیوانات بہت مشکل ہوتا ہے اس لئے اپنے احباب سے کہتا ہوں جوانی اور تجرد کے عالم میں جتنی ریاضت چاہو کرلو ورنہ بعد کو بہت مشکل ہوتا ہے ،یہ زکات    ۱۱۰ دنوں میں مکمل ہوتی ہے روزانہ ۱۱۰۰ گیارہ سو کی تعداد میں ناد علی شریف پڑھا جائےگا پڑھنے کا طریقہ وہی سابقہ ہے دوران زکات اگر سفر
در پیش ہو تو اس کا انتظام پہلے سے کرے شروع دن سے ہی ایک مصلیٰ اس عمل کے لئے خاص رکھے اور اسی پر روزانہ وظیفہ کرے جب سفر میں جانا ہو مصلیٰ ساتھ لے جائے،بعد ۱۱۰ دن کے عامل ہو جائینگے پھر جسے چاہے نقش لکھ کر دے پانی دم کرے تاثیر باذاللہ پائینگےعمل قائم رکھنے کے لئے ۱۱۰ مرتبہ روزانہ ورد میں رکھےمع اعتصام و اختتام و درود غوثیہ
ناد علی شریف بطور وظیفہ
ہر مقصد میں کایابی ،شفائے بیماراںچاہے کیسا مرض ہو،مغلوبی دشمناں،مقدمات میں کامیابی،سحر جادو سے حفاظت،امتحان میں کایابی الیکشن میں کامیابی،جاہ و حشمت کا حصول،دشمن کی زبان بندی نظر بد سے حفاطت،قید سے رہائی،دفع بلاء حصول علم لدنی غرضیکہ کسی بھی نیک مقصد و خواہش کے لئے بلا زکات بھی اس کا ورد کرنے والا نا مراد نہیں رہتا لہٰذاچاہئیے کہ کسی صاحب مجاز سے اجازت لیکر روزانہ ۱۱۰ مرتبہ بطور وظیفہ ناد علی شریف پڑھا کرے ان شاء اللہ مراد کو پہنچے گا

نقش مثمن حرفی ناد علی شریف

یہ نقش اوپر بیان ہوئے تمام تر مقاصد کے لئے جمعرا ت کے دن بساعت مشتری زعفران سے لکھیں یا دھات پر کندہ کرائیں اور اس کی دوسری جانب نقش سورہ اخلاص یا نقش سورہ نصر کا حرفی بنائیں تو یہ ایک کامل لوح جملہ مقاصد کے لئے تیار ہوگی روزی کا مسئلہ ہو ترقی کاروبار کا یا دشمنوں سے حفاظت کا جادو کی کاٹ کا یا دفع آسیب و شیاطین کا سب میں یکساں کارگر پائینگے اس نقش کو دکان و مکان میں آویزاں کرنا بھی خیر وبرکت لاتا ہے عامل اپنے فہم و فراست کو بروئےکار لاکر استعمال کرائے




اجازت نامہ ناد علی شریف
میں فقیر قادری گدائے چشتی محمد عمران رضوی القادری ناد علی شریف کی اجازت برائے ادائے زکات اور ورد بطور وظیفہ کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ساکن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کودیتا ہوں اور رب قدیر کی با رگاہ میں دعاء گو ہوں کہ وہ آپ کو اس عظیم الشان وظیفے کے فیوض و برکات اور انوار و تجلیات سے مالامال فرمائے اور حقیقی معنوں میں آپ کو اس امانت کا اہل بنائے

Saturday, January 5, 2019

Ibtedai Amileen Ahbab Ke Liye Durood Ka Segha ابتدائی عاملین احباب کے لئے درود کا صیغہ

 ابتدائی عاملین احباب کے لئے درود شریف
از۔ صوفی محمد عمران ضوی القادری
المستغاث الیٰ حضرۃ اللہ تعالیٰ
الصلوۃ والسلام علیک یا رسول اللہ

فن تعویذات و عملیات میں رہنمائی و استفادہ کی غرض سے جونئے احباب فقیر سے رابطے میں آئے ہیں یا آئندہ آئِنگے ان سب کے لئے یہ نصیحت ہے، اگرچہ میں پہلے بھی عرض کر چکا ہوں  کہ فنِ عملیات و تعویذات کو سیکھنے کے لئے کچھ متعین نہیں ہے کہ پہلے یہ عمل کیا جائے پھر وہ وغیرہ وغیرہ ، نہیں بلکہ اپنے صوابدید پر کہیں سے بھی شروع کیا جا سکتا ہے لیکن جو لوگ نئے ہوتے ہیں وہ انٹر نیٹ اور کتابوں کے مختلف مضامین پڑھ کر شش و پنج کا شکار ہوتے ہیں کہ کہاں سے شروع کیا جائےاس واسطے میں نے ضروری سمجھا کہ ابتدائی طور پر جیسے میں نے درود کبریت احمر شریف کی زکات کا طریقہ نئے احباب کے لئے نقل کیا اور اس کی پی ڈی ایف بھی سب کو ارسال کر دی گئی تھی پھر الاوفاق کی پہلی قسط میں بھی اسے شامل کر دیا گیا، لہٰذا ایسے احباب کی خدمت میں عرض ہے  کہ وہ سب سے پہلے درود شریف کے اس صیغے کو سوا لاکھ مرتبہ بنیتِ زکات مکمل کر لیں اس میں کوئی قید نہیں کہ چالیس دنوں میں مکمل کیا جائے آپ چاہیں جتنے دن لگائیں بس روزانہ کم سے کم ۵۰۰ کی تعداد ضرور ہو اور زیادہ جتنا ہو سکے ، اس میں کوئی پرہیز بھی نہیں ہے بس باوضو پڑھنا ہے ایک مصلیٰ خاص کریں تو بہتر خوشبو کا اہتمام کریں اپنے کپڑوں کو معطر کریں اگر خوشبو سلگا سکیں تو اور عمدہ ورنہ کم از کم عطر کا استعمال رکھیں  اور جب آپ یہ صیغہ پڑھنا شروع کریں تو زبان کو جھوت بدی غیبت اور چغل خوری جیسے گناہ جو زبان سے کئے جاتے ہیں ان سے مکمل اجتناب کریں ان شاء اللہ سوا لاکھ کی تعداد مکمل ہونے پر آپ کے دل کی دنیا بدل جائے گی جس قدر پڑھیں ایک کاغذ پر نوٹ کر لیں جس دن سوا لاکھ کی تعداد مکمل ہو جائے تو فاتحہ و ختم کسی شیرنی پر دے کر بچوں میں تقسیم کریں کچھ میسر نا آئے تو ویسے ہی اس کاثواب  نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں اور انبیاء کرام علیہما السلام کی جناب پیش کریں جیسا کہ ختم و فاتحہ کا طریقہ ہے پھر  روزانہ سو مرتبہ ہمیشہ ورد میں رکھیں ، یہ صیغہ ایسا لاجواب ہے کہ جس مقصد کے لئے پڑحا جائے وہ ضرور پورا ہوتا ہے اور میرا تجربہ ہے کہ اس صیغے کو پڑھنے کے بعد آپ کا روحانی سفر آسان ہو جائےگا پھر دیگر اعمال درود کبریت احمر وغیرہ کی زکات ادا کریں
دعاء گو
فقیر قادری گدائے چشتی
محمد عمران رضوی القادری
کلکتہ ۔الہند




Thursday, January 3, 2019

Bismillah Shareef Ka Ba Mawakkil Naqsh Har Maqsad ke Liye بسم اللہ شریف کا با ماوکل نقش ہر مقصد کے لئے

بسم اللہ شریف کا با مو کل نقش ہر مقصد کے لئے 
از ۔ صوفی محمد عمران رضوی القادری
ماخوذ از الاوفاق قسط اول
بسم اللہ شریف کا یہ مثلث مربع کی طرح لاجواب ہے اسے ہر مقصد کے لئے لکھ سکتے ہیں اگر تسخیر حکام کیلئے لکھنا ہوتو اتوار کے دن شمس کی ساعت میں لکھے اگر شفا کے امراض کیلئے لکھنا ہو تو پیر کے دن قمر کی ساعت میں لکھے اور اگر قوت باہ کیلئے لکھنا ہو ں تو منگل کے دن مریخ کے ساعت میں لکھے اگر قوت حافظہ و ذہن کیلئے لکھنا ہو بدھ کے دن عطارد کی ساعت میں لکھے اگر خیروبرکت کیلئے لکھنا ہو ں تو جمعرات کے دن مشتری کے ساعت میں لکھے اگر زمین جائیداد کی حفاظت کے غرض سے لکھنا ہوں تو ہفتہ کے دن زحل کی ساعت میں لکھے اور لکھنے کے بعد نقش پر یہ عزیمت پڑھ کر دم کرے اجب یا جبرائیل یا ھمواکیل یا رویائیل یا اسرافیل یا طاطائیل یا دوریائیل یا امواکیل یا تنکفیل یا حولائیل یا سرکیتائیل بحق بسم اللہ الرحمن الرحیم ایک سو انیس مرتبہ مزکورہ بالا عزیمت مع درود شریف اول آخر ۳ بار پڑھ کر نقش پر دم کرکے حاجتمندوں کو دیا کرے جس مقصد کیلئے لکھے گا موثر پائیگا 
اگر اس نقش کا عامل بننا ہو تو اجازت حاصل کرکے ایک نشست میں سات سو چھیاسی مرتبہ لکھے اور دوسری نشست میں سات سو چھیاسی مرتبہ پڑھ کر ان نقوش پر دم کرلو اسی روز عصر سے قبل دریا میں ڈلا جائے یہ عمل جمعرات یا جمعہ کو کرنا چاہیے اور روزہ سے ہوتو بہت عمدہ 






Wednesday, January 2, 2019

Daulat Ke Husool Ke Liye Bismillah Ka Naqsh دولت کے حصول کے لئے بسم اللہ کا نقش

دولت کے حصول کے لئے بسم اللہ کا نقش 
از ۔ صوفی محمد عمران رضوی القادری
ماخوذ از الاوفاق قسط اول 
یہ نقش بسم اللہ شریف کا حصول مال و زر کیلئے از حد مفید اورلاجواب ہے عرصہ ۱۵ سالوں سے فقیر کے معمول میں ہے میں نے مختلف طریقوں سے اس کی زکاتیں ادا کی اور اس کے فوائد و ثمرات بہت زیادہ ہے نو چندی جمعرات کو اول ساعت مشتری میں لکھ کر پاس رکھے تو مال و زر میں اضافہ ہو فاقہ کشی کبھی پاس نا بھٹکے شرف مشتری یا شرف شمس میں اس کی لوح تیار کرے تو بہت جلد امیر کبیر ہو جائے۔
نقش کو عمل میں لانے کا طریقہ ہمارے احباب کیلئے پیش کرتا ہوں ویسے تو بلا زکات ہی محض اجازت سے یہ نقش کام کرتا ہے لیکن عاملین کیلئے اس کی معمولی ریاضت میں ضروری سمجھتا ہوں کہ اس سے وہ خود اس کے برکات سے مالا مال ہونگے اور ان کا حوصلہ بھی بڑھے گا
چاہئے کہ عروج ماہ میں جمعرات کے دن سے شروع کرے اور روزانہ بعد نماز فجر طلوع آفتاب کے فوراً بعد
۱۹ نقوش زعفران سے لکھ کر ہر نقش پر ۱۹ مرتبہ بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ کر دم کرے اول آخر درود ۳ بار پھر آٹے میں لپیٹ کر ان نقوش کو دریا میں ڈالے یا ایسے بڑے تالاب یا حوض میں جن میں مچھلیاں بکثرت ہو ں یہ عمل ۱۹ دنوں تک کرے انشاء اللہ ۱۹ دنوں
میں قدرت خدا واندی کا مشاہدہ کریگا پھر جس حاجتمند کو چاہے صحیح وقتوں میں لکھ کر دیا کرے باذن اللہ موثر پائے گا
تصحیح
 اس نقش کے جس خانے میں رزاق ہے اس میں واحد بھی ہوگا


 


Tuesday, January 1, 2019

Naqsh Bismillah Mazhar o Muzmar Ki Khasiyat نقش بسم اللہ مظہر و مضمر کی خاصیت


نقش بسم اللہ شریف مظہر و مضمرکی خاصیت
از ۔ صوفی محمد عمران رضوی القادری
ماخوذ از الاوفاق قسط اول
نقش مظہر و مضمربرائے جملہ حاجات دینی و دنیا وی کیلئے عروج ماہ نو چندی جمعرات یا جمعہ کو پہلی ساعت میں لکھے ایک ایسا کاغذ جس کی دونوں جانب نقش مربع کے خانے ٹھیک ایک دوسرے کے پیچھے بنانا ہے اور ایک جانب عددی نقش جسے مضمر اور دوسری جانب حرفی یا عربی نقش جسے مظہر کہتے ہیں زعفران سے لکھنا ہے نقش لکھنے سے قبل کاغذ پر ۱۹ مرتبہ درود غوثیہ پڑھ کر دم کرے اور نقش مکمل کرنے کے بعد سات سو چھیاسی ۷۸۶ مرتبہ بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑ ھ کر دم کر ے جس مقصد کے لئے لکھا جائیگا وہ مقصد ضرور پورا ہوگا نقوش یہ ہیں
استعمال کا طریقہ 
نقش کو چاندی کے خول میں بند کرکے بچیوں کو استعمال کرائیں ان کی شادی سے لیکر سسرال ، اولاد اور صحت کسی بھی مقصد کیلئے اور مرد یا لڑکے کو ہرے کپڑے میں سل کر موم جامہ کرکے ہر مقصد خیر کیلئے پہنائے
نوٹ
عاملین و احباب جنہیں اجازت ہے وہ دوسروں کو لکھ کر دے اور عوام الناس میں ہر کوئی خود اپنے لئے لکھ سکتا ہے


Wednesday, December 19, 2018

Na farmaan Aulad Ke Liye Course Wale Taweezat 🇮🇳 نا فرمان اولاد کے لئے کورس والے تعویذات

yeh nuqoosh unke liye taiyar kia jata hai course wale jinki aulad nafarman ho ya be rah rawi ka shikar ho, ghar aur karobar me'n jo dhiyan nahi dete ya jinka man kam me'n nahi lagta to unke liye aise taweezat 40 se lekar 90 tak taiyar karke diye jate hai'n jinke istemal se yeh hota hai ke mijaz me tahrao aur mustaqil mijazi paida hoti hai aur uske sath ma'n bap aur bade budho'n ki qadar o manzilat ka jazba bhi mijaz me'n  qarar pakadta hai aur banda sidhe raste pe aa jata hai Allah ke fazal se aur iske sath ek naqsh islahe qalb ka bhi dia jata hai.

Friday, December 14, 2018

Al Aufaaq -Vol 1 (A Unique Magazine On The Art Of Spiritual Healing) الاوفاق قسط نمبر۱

بسم اللہ الرحمن الرحیم
فن تعویذات ، نقوش و طلسمات ،اوراد و وظائف پر ایک منفرد رسالہ





Friday, October 26, 2018

Tuesday, October 16, 2018

Dua e Hizbul Bahar Shareef دعاء حزب البحر شریف


حزب البحر شریف کا یہ نسخہ احباب محفوظ کر لیں ان شاہ اللہ پی ڈی ایف بھی براڈکاسٹ کے ذریعہ بھیج دی جائیگی



33 Aayat سی و سہ آیات المعروف بہ ۳۳ آیات


تینتیس آیات کی پیڈی ایف احباب روحانی ممبران کو بھیج دی گئی ہے

Monday, October 15, 2018

Sunday, September 23, 2018

Courses Of Taweezat For All Kind Of Hurdles & Diseases




Quran e Muqaddas me har bimari khwah woh qalbi roohani ho ya jismani ,sehar aaseb shaitani ho ya aafat o bala e nagehani in sab ka kamil ilaj maujood hai is ke elawa insani zindagi se mutalliqa masail maslan shadi biyah ,mohabbat e zaujain, husool e aulad , karobari taraqqi , husool e daulat , talab e shohrat, dushmano se hifazat ,husool e ilm e deeni o dunyawi waghairah waghairah umoor ky liye saheeh ayat ka intekhab taalib mareez ya hajatmand ki maujooda kaifyat ko dekhte hue ek haziq tabeeb e roohani hi kar skta hai jis tarah har jismani maraz ki ek dawa hoti hai thik wese hi quran e muqaddas me us bimari ke liye ek ayat maujood hai jis tarah dunyawi masle ke hal ke liye ek nuskha hua karta hai bilkul usi tarah aayat e qurani azal se insani masail ko hal karne ke liye muqarrar hai,roohani ilaj ke is bunyadi nukte ke pesh e nazar hum ne la tadad Alwah o Naqoosh ,Taweezat o Tilismat Chiragh hama aqsaam tyar ki in me se aaj hum Course wale Qurani o Zafrani Naqoosh ka ta'aruf kara rahe hain taake zaruratmand hazraat o khwateen mustafeed ho.n janna hahiye ke course ke yeh zafrani naqoosh jumla maqasid ke liye tyar ki jati hain agar har ek masle ka tafseelan zikr kia jaye to tahreer pata nahi kahan khatam hogi is waaste hum sirf shifa amraaz wale course ke taweezat ka mukhtasar ta'aruf pesh karte hain behamdehi tabarak wa ta'ala Idara Roohani Imdad ki tyar karda zafrani naqoosh jiske istemal se hazaron marizon ko اللہ رب العزت ne shifa bakhshi jisse najane kitne sehar jadu ke aur jinnat o aaseb ke sataye hue sehatyab hue woh afrad jo kisi bimari me mubtala hain aur shifa yabi ki koi surat nahi banti lakho rupai dawa aur test me kharachne ke bad bhi aaram nahi milta unhe chahiye apna roohani ilaj karayen Khudaye Qadeer ke kalam me woh taseer hai ke murda bhi zinda hojaye is bat par iman aur yaqeen e kamil shart hai ,course ke yeh taweezat mareez ki maujooda mizaji kaifyat maraz ko guzre fauri ya taweel muddat ko dekhte hue tyar ki jati hain is me Zafran khalis Ambar aur Abezamzam ka istemal hota hai.mazkoora teeno ashyaa.n aur woh kaghaz jispar naqoosh likhe jate hain qabal az waqt khas sadri amal parha jata hai aur bad e khatam e naqsh nawesi tamam naqoosh par amal hisaar ka parha jata hai taake yeh nuqoosh jinnati tasarrufaat se  mahfooz rahen nuqoosh ki tyari ke dauran besh qimat bakhoor barabar raushan rahta hai jisse naqoosh ki roohaniyat me mazeed izafa ho jata hai ,saiyaron ki sad o nehas nazraat ka isme khas khayal rakha jata hai kiyonke digar lwazimat ke ilawa yeh ek aham aur lazmi shai hai jiske istikhraj me kafi ehtiyat barta jata hai course ke taweezat wa nuqoosh zakat shuda hote hain yeh nahi ke kisi kitab se dekh kar naqal kar di jaye بحمدللہ faqeer e razavi raqimulhuroof khud apne hatho.n se tyar karta hai naqoosh ki tadad maraz ya mas'ale ki nazakat ko dekhte hue mutaiyan kia jata hai kam se kam 90 naqoosh ya taweezat ka course hota hai mamuli maraz me 40 se bhi kam chal jata hai aur kabhi 6 mah yani 180 nuqoosh ka course dia jata hai in taweezat ke sath sehar jadu aur aaseb ke mariz ko jalane wale nuqoosh bhi diye jate hain maraz khwah kaisa bhi sakht ho ktna bhi purana ho chahe isme kitne rupai apne kharach kiye hon in Nuqoosh ki roohani quwaton se istefada karke dekhye apko pata chal jayega ke roohani ilaj ki zaroorat kal bhi thi aur aj bhi hai ,humne sainkdo.n un afrad ka ilaj ki jinka maraz hi pakad me nahi aata tha aur har kisi ke ilaj me yeh lazm
i hota hai ke 40 dino ke andar doctors ko maraz ka saheeh pata chal jata hai aur hazaron qisam ke test se mariz ke ghar walo ko nijat milti hai ,amraaz ke naamo ki fehrist banane ke bajaye yeh kahunga ke dunya ka koi aisa maraz nahi jiska roohani ilaj Qurani aayaton ke hawale se maujood na ho yeh bat bhi waazeh rahe ke roohani ilaj apko doctors aur hakeemo se be niyaz nahi karti balke unke zarye kiye jane wale ilaj ko kabhi bila waasta kabhi bilwaasta aasan karti hai apne baarha yeh dekha suna hoga ke jisko kisi dawa se faida na hua usko tabeeb e roohani ne qurani o roohani ilaj se acha kar dia ek aham bat yeh ke bahut se log roohani ilaj me iske asar andaz hone ke aqida ko shart samjhte hain ke agar kisi ka eteqad roohani ilaj par nahi to usko faida na hoga aisa harghiz nahi hai jis tarah taryaq aur zahar apne andar manfi o musbat taseer rakhte hain bilkul usi tarah  ayat e qurani se bane zakat shuda naqoosh bhi manfi o musbat taseer ke hamil hua karte hain inko asar andaz hone ke liye samne wale ke eteqad ki pabandi zaroori nahi hum aise afrad ko challenge karte hain jo bilkulya roohani ilaj ke munkir hain woh mahaz tafreeh ke taur par zafrani qurani nuqoosh istemal karke dekhen qasam Khuda ki unka yaqeen is talluq se mustahkam ho jayega aur shak o shubhat ke badal chhat jayenge اللہ تعالی har 
mariz ko shifaye kamil ata farmaye آمین








Nad e Ali Shareef Ki Zakat ناد علی شریف کی زکات

Nad e Ali Sahreef Ki zakat ka tareeqa ahbab ki farmaish par hazir hai ....

Thursday, September 20, 2018

Tuesday, September 11, 2018

Friday, September 7, 2018

Taweez Diseases Cure 🇮🇳 1 تعویذ شفائے امراض

Ashtama, TB Disease,  Lung Disease Back Paim , Hypospermia, Autoerotism etc ke liye taweez...Roohani Membership wale Ahbaab naqal farma le'n

Featured Post

AL AUFAAQ (Vol-14) الاوفاق

Book Your Copy Now +91-9883021668