Friday, April 29, 2022

Mushtari Zohra Qiraan قران السعدین قران مشتری زہرہ (Conjunction Jupiter & Venus)

 

بسم اللہ الرحمن الرحیم

قران السعدین  یعنی قران زہرہ و مشتری

سیارگان سبعہ میں مشتری سعد اکبر اور زہرہ سعد اصغر ہےان  دوسعید  سیاروں کا قران ا مئی سن ۲۰۲۲ کو رات ۲ بجکر ۴۲ منٹ پر برجِ حوت  میں۲۷ درجہ ۵۸ دقیقہ پر ہوگا اس وقت میں تسخیر و محبت اور جلب منفعت و مال و دولت کے لئے نقوش و الواح  تیار کرنا چاہئیے   احباب جو اس وقت سے فائدہ اٹھانا چاہیں وہ نقش سورہ اخلاص مثمن حرفی لکھ لیں اور چاہیں تو اس کے ساتھ تکسیر جنہ لکھ لیں تاکہ یہ فقیر کا مستخرجہ لوحِ کثرتِ رزق ہو جائے  یہ قران اس پہلو سے نہایت اہم ہے کہ زہرہ اپنے شرفی برج میں درجات شرف سے قریب تر ہے اسی طرح شرف زہرہ بھی اس نسبت سے کچھ خاص ہے کہ زہرہ مشتری سے مقارن ہوا چاہتا ہے ،اس وقت میں فقیر کا ارادہ ہے کہ اعداد سورہ مزمل شریف کو مثمن میں پر کروں کہ یہ نقش حصول دولت و غنا ئے ظاہرہ و باطنی کے لئے اکسیر ہے اللہ تعالی برکت فرمائے آمین



Tuesday, March 22, 2022

Sabaq Yad Hafiza Qawi Hoسبق یاد حافظہ قوی

 اگر کوئی بچہ کند ذہن ہو اور اس کا دماغ کمزور ہو اور اسے سبق یاد نہ ہوتا ہو یا قرآن پاک حفظ کررہا ہو اور اس دوران پچھلا سبق بھول جاتا ہو تو اس کیلئے مندرجہ ذیل آیت باوضو ایک کاغذ پر لکھے اور اس کاغذ کو لپیٹ کر اپنی کتاب میں سبق کی جگہ رکھ لے یا قرآن مجید حفظ کررہا ہے تو قرآن مجید کے اس مقام پر رکھ لے جہاں اس کا سبق ہے انشاءاللہ تعالیٰ اس کی برکت سے سبق جلد یاد ہوگا اور پڑھا ہوا اور حفظ کیا ہوا یاد رہے گا اور حفظ اور فہم بہت کامل ہوجائے گی وہ آیت یہ ہے  وَاِذ نَتَقنَا الجَبَلَ فَوقَھُم کَاَنَّہ ظُلَّة وَّ ظَنُّوا اَنَّہ وَاقِع م بِھِم ج خُذُوامَا اٰتَینٰکُم بِقُوَّةٍ وَّاذکُرُوا مَافِیہِ لَعَلَّکُم تَتَّقُونَo (اعراف 171)


Sunday, March 13, 2022

CHARAGH HISAAR O RADDE SEHAR چراغِ حصار و ردِّ سحر (The siege and repulsion magic lamp)



چراغِ حصار و ردِّ سحرکا تعارف

بعونہ ٖ تعالیٰ یہ چراغ مفید ہے  ردسحر ہمہ اقسام و دفع بندش و حصار ِ مکان کیلئے

ہر قسم کے علوی و سفلی سحر جادو کی کاٹ اور ہر طرح کی بندش کی توڑ کے لئے روشن کرتے ہیں  چراغ  ردِّ سحرکےطاقتور موکلین سحر ی و جادوئی طلسمات کو باذن اللہ باطل کر دیتے ہیں خواہ وہ قبرستان میں دفن ہو یا شمسان میں گڑا ہو ،شیاطین جو سحر کے ذریعہ مسلط کرائے جاتے ہیں ان سب کا صفایا اس با برکت چراغ کے موکلین کے ذریعہ سے ہو جاتا ہے،یہ چراغ جس مکان میں روشن ہوگا وہاں کسی قسم کا سحراور اثر باقی نہیں رہ سکتا ایک ایک شیطان کو جو جادو کرنےوالے بھیجتے ہیں مکان سے کھدیڑ دیا جاتا ہے اور چراغ کے مسلسل روشن ہونے کی وجہ سے موکلینِ ارضی و سماوی   کا ایک روحانی حصار اس مکان یا مریض کے گرد قائم ہوجاتا ہے جو کسی بھی قسم کے سحر ی شیاطین کو مکان یا مریض کے قریب نہیں آنے دیتے  ،اس چراغ سے جادوگروں اور دشمنوں کے ممکنہ حملوں کو بھی روکا جا سکتا ہے مثلاًجب  آپ کو یقین ہو کہ کوئی آپ پریا آپ کے گھر پردشمنی کی وجہ سے  شیطانی عمل کرائے گا تو ایسے وقت میں یہ چراغ ایک مضبوط روحانی ڈھال کا کام دے گا ، چراغ رد سحر سے ہمہ اقسام کے سحر کی کاٹ اور اس کا  علاج ممکن ہے مثلاً سحر تفریق ،سحر المرض،سحر الوسواس،سحرہواتف،سحرتعطیل الزوج،سحرتخیل،سحرتحریش الشیاطین،سحرالمحبت،سحر الربط،سحر النزیف،سحرالخمول،سحرالجنون وغیرہ وغیرہ ،چراغ ردِّ سحر ایسے مریض کو بھی نافع ہے جس پر کسی عمل کی رجعت ہوئی ہے اور وہ اس وجہ سے مختلف قسم کی بیماریوں اور پریشانیوں کا شکار ہے ،اور اس چراغ سے ایسے مریضوں کا علاج بھی ممکن ہوجاتا ہے جن کو علاج کے طور پر تعویذ وغیرہ پہنانا اور پلانا مشکل ہوتاہے  ،یہ چراغ مرد و عورت ہر کوئی روشن کر سکتا ہے اس دوران کسی قسم کا کوئی پرہیز نہیں بس جگہ اور وقت کی پابندی کے ساتھ چراغ روشن کرنا چاہئیے تاکہ معالجات مکمل  ہو سکے  ،اس چراغ کے روشن کرنے کی ترکیب چراغ کے ساتھ دی جاتی ہے ،ہمارے یہاں یہ چراغ اوقاتِ مخصوصہ میں نہایت اہتمام کے ساتھ تیار کیا جاتا ہے ،اس چراغ کی سب سے بڑی خاصیت یہ ہے کہ  سحر جادو کے علاج کے ساتھ ساتھ یہ چراغ حصار ِ مکان ودکان و کارخانہ کا بھی کام دیتا ہے گویا ایک شاندارآلہ حصار و حفاظت بھی ہے اور موجبِ خیر و برکت بھی  ،یہ فقیر قادری کا ایک  روحانی صدری تحفہ ہے  احباب و متعلقین و روحانی عاملین و معالجین کے لئے بعونہٖ و  بفضلہ تعالیٰ   

Monday, February 21, 2022

Naqsh farakhi e Rizq نقش فراخی رزق (Amulet for ample sustenance)

الاوفاق۱۲؎

نقش فراخی رزق کا طریقہ کار

یا اللہ

۷۶

۷۸

یا اللہ

۷۹

۷۶

۷۸

۷۵

۷۵

۷۶

۷۸

۷۹

یا اللہ

۸۰

۷۴

یا اللہ

یا فتاح افتح لنا ابواب الخیر کلھا یا اللہ یا فتاح یا لطیف یا وھاب یا باسط یا رزاق یا غنی یا مغنی یا معطی یا منعم بحق اللہ لطیف بعبادہ یرزق من یشاء و ھو القوی العزیز وصلی اللہ تعالی علی سیدنا محمد وآلہ وصحبہ و بارک وسلم

طریقہ کار

عروج ماہ میں جمعرات کے دن طلوع آفتاب کے فورا بعد یہ نقش زعفران سے ۶۶ عدد لکھ لیں اور ساتھ ہی نقش کے نیچے لکھی دعاء کو ۶۶ مرتبہ مع اول آخر درود شریف ۱۱ بار کے پڑھ لیں اور نقوش پر دم کر دیں پھر ان تمام نقوش کوالگ الگ آٹے میں لپیٹ کر دریا یا تالاب جس میں مچھلیاں ہوں ڈال دیں دوسرے دن سے روزانہ ایک نقش لکھ کر رکھ لیا کریں دو تین ہفتے کا اکٹھا دریا میں ڈالا کریں اب الگ الگ گولی بنانے کی حاجت نہیں بلکہ آٹا گوند کر اکٹھے سب نقوش رکھ کر دریا برد کر دیا کرے جب تک یہ نقوش لکھتے رہیں گے اضافی خیر و برکت کا سلسلہ جاری رہے گا ان شاء اللہ اجازت لازمی حاصل کرے تاکہ محنت اکارت نہ جائے



Featured Post

AL AUFAAQ (Vol-14) الاوفاق

Book Your Copy Now +91-9883021668