Friday, March 17, 2023

Roohani Taraqqi Ka Wazifa روحانی ترقی کا وظیفہ | Chhata Chillah | Sufi Imran Razvee

 



Ism e Muhammad Parhne Ke Barakaat اسم محمد ﷺ پڑھنے کے برکات

سَیِّدِنَا مُحَمَّدٌ ﷺ

سلسلہ اسماء النبی ﷺ #1

اس اسم پاک کے اعداد بانوے ہیں اس کے معنی ہیں تعریف والا جس کی بار بار تعریف کی جائے صفاتِ حمیدہ کے لائق۔ حضور نبی کریم علیہ الصلوٰ ۃ والسلام کے اسم محمد ﷺکے بارے میں حضرت محمد بن جبیر ین مطعم رضی  اللہ تعالیٰ عنہ اپنے والد محترم سے روایٔت فرماتے ہیں کہ حضور نبی کریم علیہ الصلوٰ ۃ والسلام نے فرمایاِ-‘‘میرے کیٔ نام ہیں۔میں محمدہوں احمدہوں اور ماحی ہوں میری وجہ سے اللہ تعالےٰکفر کو مٹائےگا   (مسلم شریف)یہ اسم پاک بہت ہی برکت وفضیلت والا ہے جو کوئی غربت ومفلسی کا شکار ہو گھرمیں خوشحالی نہ ہو۔ذرائع  أمدنی بہت ہی محدود  ہوں   گھر کا خرچہ بمشکل پورا ہو تا ہو تو اسے چاہئےکہ وہ روزانہ بلاناغہ با وضو حالت میں چار سو مرتبہ اس نام پاک کو پڑہ کر بارگاہ الہیٰ میں دعا مانگے انشاءاللہ تعالےٰاسم محمدصلےّ اللہ علیہ وسلمّ کی برکت کے طفیل بہت جلد غنی ہو جائے گا  غربت اور تنگدستی دور ہوجائے گی۔پروردگار عالم اس پر رزق کے دروازے کھول دے گا ۔اگر کوئی کسی اسیی مشکل میں  مبتلا ہوکہ جس سے نکلنے کی کوئی راہ دکھائ نہ دیتی ہو تو اسے چاہیے کہ وہ بھی بکشرت اس اسمِ پاک کو پٹرھے ۔انشاءاللہ تعالےٰ جو بھی مشکل ہوگی آسان ہو جائے گی جو کوئ یہ چاہے کہ وہ چشم خلائق میں معزز  ہو جائے ہر کوئی اس کے ساتھ اچھا سلوک کرے ۔اس کی تعریف کرے ۔تو وہ ہر نماز کے بعد  بکثرت اس اسم پاک کو پٹرھے ۔جو کوئ یہ چاہے کہ اس کا قلب نیکی کی طرف راغب ہو بُرائ اور گناہوں سے چھٹکارا مل جائے تو وہ روزانہ نماز فجراور عشاءکے بعد ایک ایک سو مرتبہ اسم محمد صلےّاللہ وسلمّ پٹرھ لیا کرے  حضور نبی کریم علیہ الصلوۃ والسلام کے اسم پاک کو پٹر ھنے اور دِود کرنے کا طریقہ یہی ہے کہ درود پاک پٹرھتےہوئے حضور علیہ  الصلوٰۃ والسلام کے اسم پاک کو پٹرھا جائے انشاءاللہ تعالےٰ اسم محمد صلے علیہ وسلمَ کی برکت سے قلبیِ سکون حاصل ہوگا ۔ دل نیکی کے کاموں کی طرف رغبت کرے گا۔ اللہ تعالےٰ خصوصی رحمت وفضل نازل فرمائے گا




Wednesday, March 15, 2023

Khilaye Hue Jadu Ka Elaj سحر الطعام کا روحانی علاج (A cure for fed magic)

 


از۔شیخ الروحانیات صوفی محمد عمران رضوی القادری

الاوفاقAL-AUFAAQ#8 

سحر الطعام کا روحانی علاج

بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہ و نصلی ونسلم علیٰ رسولہ الکریم

سحر جادو کی قسموں میں ایک قسم سحر الطعام ہے یہ سحر کی قسموں میں سب سے خطرناک قسم ہے کیوں کہ اس میں جادو  ماکول و مشروب  کے ذریعہ کیا جاتا ہے ۔ کھانے پینے کی اشیاء میں جادو یا تسخیر کا عمل کر کےدیا جاتا ہے یا کسی مخصوص شئے پر جادو کر کے کھانے میں شامل کرا دیا جاتا ہے سحر الطعام کبھی جائز مقاصد کے لئے بھی کرتے ہیں جیسے شوہر یا بیوی کے درمیان الفت و محبت کے لئے اوراکثر مقاصد ناجائز ہوتے ہیں جیسے کسی کو اپنے قابو میں کر نا ،کسی کو بیمار یا مجنون بنانا،کسی کی زبان بندی کرنا ،کسی کو کسی کا مخالف کرنا غرض یہ کہ جس مقصد کے لئے کیا جاتا ہے مسحور پر اسی قسم کا اثر مرتب ہوتا ہے مثلا ً کسی کو بیمار کرنے کے لئے کھانے پینے کی چیزوں میں اس قسم کا جادو شامل کر دیا جائے تو ایسا مسحور لا علاج امراض میں گرفتار ہوجاتا شروعاتی دور میں ہی اگر باقائدہ اس کا روحانی کر لیا جائے تو معاملہ رفع دفع ہوجاتا ہے وگرنہ یہ خطرناک صورت اختیار کرتا ہے اور تمام تر علاج و معالجے کے بعد بھی مریض کو شفاء نہیں ملتی اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ جادو مریض کے رگ و پئے میں سرایت کر جاتا ہے اور جس طرح جادو کے عوامل پوشیدہ ہوتے ہیں ٹھیک اسی طرح مریض کو ہونے والی بیماری کی وجہ بھی پوشیدہ ہو جاتی ہے لہذا جب ایسا محسوس ہو شک شبہ ہو تو فوراً کسی روحانی معالج سے رابطہ کرنا چاہئے ۔

علاج سحر الطعام

اس سحر کا علاج  سورہ والصفات میں موجود ہے روحانی معالج کو چاہئے کہ سورہ والصافات کو از اول تا آخر لکھے اور اس کے ساتھ الحمد شریف آیۃ الکرسی اور اخیر کے تینوں قل یہ سب ایک بڑے کاغذ پر زعفران سے لکھے اور تاکید کریں کہ اس کاغذ کو کسی بڑے کانچ کے ضرف میں ڈال کر اتنا پانی بھرے کے ۷ دن میں وہ پانی روزانہ نہار منھ پی کر ختم کرے   اور اس کے ساتھ اسی سورۃ کا نقش مربع اکتالیس عدد لکھے   ان میں سے ایک نقش مریض کے گلے میں ڈالے اور چالیس نقوش پینے کے واسطے دے   یہ نقوش سات دن کے بعد شروع کرائیں  اس کے ساتھ جلانے کے لئے نقش سیفی لکھ کر دیں کہ مریض روزانہ اپنے چہرے اور پورے جسم پر مل کر آگ میں جلائے ان شاء اللہ سحرالطعام کا خاتمہ ہوگا  نقش مربع سورہ والصافات یہ ہے۔

Monday, March 13, 2023

عاملین احباب کے لئے شب و روز کے معمولات

از۔شیخ الروحانیات صوفی محمد عمران رضوی القادری

الاوفاقAL-AUFAAQ#7 

عاملین احباب کے لئے شب و روز کے معمولات

الحمد للہ رب العالمین والصلوٰۃ السلام علی سید الانبیا والمرسلین

یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوا اذْکُرُوا اللہَ ذِکْرًا کَثِیۡرًا ﴿ۙ41﴾وَّ سَبِّحُوۡہُ بُکْرَۃً وَّ اَصِیۡلًا ﴿42﴾ہُوَ الَّذِیۡ یُصَلِّیۡ عَلَیۡکُمْ وَ مَلٰٓئِکَتُہٗ لِیُخْرِجَکُمۡ مِّنَ الظُّلُمٰتِ اِلَی النُّوۡرِ ؕ وَکَانَ بِالْمُؤْمِنِیۡنَ رَحِیۡمًا ﴿43﴾ اے ایمان والو! اللہ کو بہت یاد کرو اور صبح وشام اس کی پاکی بولو وہی ہے کہ درود بھیجتا ہے تم پر وہ اور اس کے فر شتے کہ تمہیں اندھیروں سے اجالے کی طر ف نکالے اور وہ مسلمانوں پر مہربان ہے۔(پ 22 ،الا حزاب : 41 تا 43)  عامی ہو یا عامل کامیابی کا مدار صرف اور صرف صبح و شام بطورِ دوام اللہ کی پاکی بولنے پرمنحصر ہے وَّ سَبِّحُوۡہُ بُکْرَۃً وَّ اَصِیۡلًا  معمولات شب وروز اور صبح و شام کے تعلق سے الوظیفۃ الکریمہ کو  اپنا راہبر اپنامرشد اپنا استاد بنائیے کہ جو بندۂ خدا  اس میں بتائے گئے طریقے پر شب و روز گذارنے کا عادی ہوگیا اس نےدنیا اور آخرت دونوں کی بھلائیاں جمع کرلیں  ،میں نےسالہا سال سینکڑوں اعمال واذکار  کا شغل اختیار کیا  وظائف کی زنجیر میں خود کو جکڑ لیا  کبھی کثرتِ کار نقش و تعویذ  نویسی کے سبب     وظائف میں کمی بھی واقع ہوئی  لیکن معمولاتِ شب و روز کے حوالے سےچند  بڑی علوی دعائیں اور تلاوت قرآن و دلائل الخیرات شریف جو   الوظیفۃ الکریمہ کو  شامل ہیں ،کبھی بھی ترک نہ کیا  اور یہ محض اس لئے لکھ دیا تاکہ احباب کو وظائف کا شوق زیادہ ہوپھر حدیث شریف میں بھی فرمایا کہ لوگوں کے لئے وہی چیز پسند کرو جو خود اپنے لئے کرتے ہو  لہذا میں اپنے تمام احباب و متعلقین و جملہ خویش و اقارب دور و نزدیک سب  کو تلقین کروں گا کہ الوظیفۃ الکریمہ کا شغل اختیار کیجئے خواہ عامی ہو یاعامل سب کو یکساں مفید  سب کو اس کی حاجت شدید  ،جو لوگ فقیر سے روحانی علوم نقوش و تعویذات و عملیات سیکھتے ہیں ان سب کو الوظیفۃ الکریمہ  پر عامل ہونا لازم ہے  ،جس قدر معمولات اس میں درج ہیں ان میں سے کسی کا ترک مناسب نہیں سوائے مبتدی حضرات کے کہ وہ  تہجد،ذکر چہار ضربی،ذکر خفی،تصورِشیخ اور پاس انفاس  کا شغل چاہیں تو شروع میں نا کریں لیکن دیگر معمولات کی پابندی سے جلد ہی ان کا یہ شوق  بھی جاگ اٹھے گا  اللہ توفیق دے جس قدر اس باغ سے پھول چن سکتے ہیں چن لیں ان پھولوں کی مہک سے دنیا و آخرت معطر ہوں گے   ،وہ احباب جو عامل بننے  اور روحانی علاج و معالجہ سیکھنے کے لئے مشکل ترین اعمال و چلہ کشی کی طرف بے سوچے سمجھے دوڑ پڑتےہیں انہیں جاننا چاہئے کہ روحانی عامل بننے کے لئے  کچھ بنیادی ریاضتوں کا کرنا لازمی ہے   اوروہ تمام تر بنیادی ریاضتیں  الوظیفۃ الکریمہ کے اندر موجود ہے  ،عامل جس کے معمولات میں الوظیفۃ الکریمہ ہوگا وہ کبھی بھی رجعت کا شکار نہیں ہوگا پھر یہ کہ جو ذی صلاحیت احباب ہیں  اور فنِّ تعویذات کے جانکار ہیں ان کو روحانی علاج و معالجہ شروع کرنے کے لئے   نقوش و تعویذات کی اجازت کے ساتھ صرف اس کا عامل ہونا  ہی کافی ہے ہاں فقیر کا مشورہ یہ ضرور ہے کہ آسیب و جنات کے علاج سے گریز کرتے ہوئے ہر قسم کے جادو ٹونے کا علاج ،محبت،شادی بیاہ،شفائے امراض ،محبت زوجین،کاروباری ترقی،امتحان میں کامیابی، وغیرہ وغیرہ  کے نقوش  و تعویذات و علاج و معالجہ کرے اور یہ فن روحانی مطب میں بیٹھنے سے ہی آتا ہے ،ابتدائی ریاضت کے بعد   پھر جس عمل کا شوق ہو جس طرف طبیعت مائل ہو وہ با اجازت کرتا جائے  اور  جب باقائدہ سورہ مزمل،دعاء حزب البحر،چہل اسماء ،دعائے حیدری و دعائے سیفی یا اس قسم کے دوسرے  اعمال  کا عامل ہو تو  بلا تردد آسیب و جنات کا بھی علاج کرے اس واسطے   فقیر ِ قادری نے ابتدائی عاملین احباب کے لئے نہایت سادہ طریقے پر عملیات کے نو چلے  بالترتیب رکھے ہیں جن میں درود تنجینا،درود فضلِ عظیم،درود اسم اعظم ،صلوٰۃ البیر،صیغہ مقبول،بسم اللہ شریف،استغفار،یا شیخ عبد القادر جیلانی اور سورہ یس کا چلہ  شامل ہے،یہ چلے ان حضرات کے لئے لازمی ہوں گے جو کہ عملیات و تعویذات کے ساتھ ساتھ اوراد و وظائف  کے میدان میں بھی نئے ہوں اور وہ احباب جو مختلف قسم کے اعمال سے گذر چکے ہیں اور عرصہ دراز سے مختلف وظائف کی پابندی رکھتے ہیں  ان کے لئے ان چلوں کی ترتیب ضروری نہیں ہوگی  وہ اپنے صوابدید پریا فقیر کے مشورے سے دیگرعملیات و نقوش کی زکات  کی تیاری کر سکتے ہیں   ۔

نوٹ: یہ مضمون الاوفاق کی ساتویں قسط میں شائع ہوا تھا ۔اس عرصے میں مبدتی حضرات کی کارگزاری سے جو   تجربات  اور نتائج بر آمد ہوئے ہیں ان کے پیش نظر اب یہ لازم ٹھہراہے کہ ہمارے یہاں  نقوش و تعویذات و دیگر عملیات و اوراد و وظائف و اعمال و اشغال   وچلہ کشی اور روحانی علاجات ومعالجات  کی  اجازت شروع کے نو چلوں سے فارغ ہونے اور الوظیفۃ الکریمہ پر پختہ طریقے سے عمل پیرا ہونے پر موقوف ہے

احقر العباد محمد عمران رضوی القادری 

Saturday, March 11, 2023

نقش اسم سوم یا اللہ المحمود فی کل فعالہ

 نقش اسم سوم

یا اللہ المحمود فی کل فعالہ

خاصیت: تسخیرِ خلق اور دفع نحوست سیارگان کے لئے دن کی نیک ساعتوں میں لکھا جائے نقش یہ ہے



Friday, March 10, 2023

نقش اسم دوم سبحانک یالا الہ الا لھیۃ الرفیع جلالہ

 نقش اسم دوم

سبحانک یالا الہ الا لھیۃ الرفیع جلالہ

خاصیت: عزت و جاہ،عملہ پر کنٹرول ،عوام الناس میں مقبولیت کے لئے رات کی نیک ساعت میں لکھا جائے نقش یہ ہے۔



Thursday, March 9, 2023

Naqsh Ism Auwal Subhanaka Laa Ilaha نقش اسم اول سبحانک لا الہ

 

از۔شیخ الروحانیات صوفی محمد عمران رضوی القادری

الاوفاقAL-AUFAAQ#5 

نقش اسم اول سبحانک لا الہ

سبحانک لا الہ الا انت یا رب کل شئی ووارثہ و راقہ و راحمہ

خاصیت: کشائشِ رزق،تسخیرِ حکام،تیزی ذہن،تسخیرِ عام ،بر آمدن حاجات وغیرہ کے لئے رات کی نیک ساعتوں میں لکھا جائے نقش یہ ہے



Featured Post

AL AUFAAQ (Vol-14) الاوفاق

Book Your Copy Now +91-9883021668