Shraait Ijaazat Bara e Amaliyat

بسم اللہ الرحمن الرحیم

المستغاث الی حضرۃ اللہ تعالی الصلوۃ والسلام علیک یا رسول اللہ

شرائط اجازت   برائےعملیات 

فقیرِ قادری کی طرف سے دئے گئے  کسی بھی عمل کی اجازت کے شرائط یہ ہیں اگر ان میں سے ایک شرط بھی مفقود یا فوت ہوئی تو اجازت  کو باطل و مسلوب سمجھنا چاہئیے ،

سنی صحیح العقیدہ ہویعنی  فی زمانہ اعلی حضرت فاضلِ بریلوی رحمہ اللہ کے مسلک کا پیرو ہو

قرآن کریم صحیح پڑھتا ہو یا کم از کم یہ کہ نماز میں پڑھنے کی جوسورتیں ،التحیات و دعائے قنوت و درود غیرہ صحیح ودرست پڑھتا ہو

نماز پنج وقتہ کا سختی سے پابند ہو اور  بلا وجہ شرعی جماعت  چھوڑنے کا عادی نہ ہو

ہر قسم کے گناہ  مثلاًجھوٹ بدی غیبت بد مذہب و بد عقیدے  کی صحبت سے بچتا ہو

طہارت اور نماز کے مسائل اتنا ضرور جانتا ہو کہ جس سے اس کی خود کی نمازصحیح  ہوجائے

جس طرح کا عمل  وہ پڑھنےوالا ہے اس کا اہل ہو اور اس کی اہلیت کا استاد یا مرشد کو اقرار ہوکہ یہ بزعم خود اہل نہیں ہو سکتا

ایسا نہ ہو ، یہ جانتا ہے کہ استاد یا مرشد سے کسی خاص عمل کی اجازت مانگنے پرفی الوقت اجازت نہیں ملے گی ،یہ اوپر والے شرط کا خلاصہ ہوا

چلہ کشی کے آداب مثلااکلِ حلال ،صدقِ مقال ، خلوت گزینی،طریقہ نششت،تقسیم اوقات ، ترکِ حیوانات وغیرہ  وغیرہ امور سےخوب  واقفیت رکھتا ہو اس لئے کہ دوران چلہ کسی سے پوچھنے کی نوبت نہ آئے ، جب خود اپنا راز افشا کردے گا تو کیوں کر کامیاب ہوگا مولانا روم رحمہ اللہ نے فرمایا

 دانہ چوں اندر زمیں پنہا شود

بعد ازاں سرسبزی بستاں شود

یہ مختصرو مجمل شرائط عمل و عامل کے لئے ہیں   ،روحانی علاج و معالجہ اور نقوش و تعویذات کے لئے شرائط مزید درکار ہوں گے

فقیر قادری گدائے چشتی

صوفی محمد عمران رضوی القادری


Featured Post

AL AUFAAQ (Vol-14) الاوفاق

Book Your Copy Now +91-9883021668