Friday, June 28, 2019
Sunday, June 16, 2019
دعائے سیفی شریف کے اشارات کے متعلق جواب کا خلاص
بسم اللہ الرحمن الرحیم
نحمدہ و نصلی علی رسولہ
الکریم
بنارس کے ایک صاحب نے
میری وڈیو حزب البحر شریف کے اشارات کے تعلق سے دیکھی اور اس کے بعد مجھے یہ سوال
لکھ کر بھیجا تھا کہ جس طرح آپنے دعائے حزب البحر شریف کے اشارات کا بتایا ہے
کیادعائے سیفی شریف میں بھی ویسے ہی اشارات ہیں ،اگر ہیں تو بتا دیجئے ،اسکا جو جواب
میں نے لکھا اس کا خلاصہ یہ ہے کہ دعائے سیفی ہمارے یہاں ویسے ہی پڑھی جاتی ہے اس
میں اشارات نہیں ہیں مطلب اس کا یہ ہے کہ جس طرح روز مرہ حزب البحر شریف خاص
اشاراتِ حسی سے پڑھی جاتی ہے اس طرح روزانہ دعائے سیفی کو اشارات حسی ،معنوی و خفی
کے ساتھ پڑھنے کا معمول ہمارے یہاں نہیں ہے ، یہ جواب سائل کے سوال کے عین مطابق
تھا کہ اس نے اشارہ مثل حزب البحر کو ذہن میں رکھتے ہوئے سوال کیا تھا جس میں
کھیعص حمعسق وغیرہ پر انگلیوں کو بند کرنا اور کھولنا ہوتا ہے شاہت الوجوہ پر زمیں
پے ہاتھ مارنا ہوتا ہے اور حم پر جہات ستہ میں دم کرنا ہوتا ہے اور اس طرح اشارات
ِ حسی سے پڑھنا روز مرہ کا معمول ہے جب کہ دعائے سیفی کو اشاراتِ حسی ومعنوی و خفی
کے ساتھ روز پڑھنے کا معمول نہیں بلکہ اس
کے مخصوص اشارات کا لحاظ مخصوص مواقع پر
اشد ضرورت کے تحت شرائطِ عامل بجا لا کر کیا جاتا ہے اور اہل فہم پر شرائطِ عامل
کا مطلب و معنی خوب روشن ہے ساتھ ہی یہ دعاء اپنی عظمت و بزرگی کے لحاظ سے آج بھی
اس قدر عام نہیں کہ ہرکس و ناکس اس کے پڑھنے کا مجاز ہو سکے اس کے بالمقابل اگرچہ
حزب البحر شریف کا شمار بھی بڑی علوی دعاوں میں ہوتا ہے لیکن عوام الناس میں کثرت
سے پڑھی جانےوالی دعاء ہے اور معمولی اہلیت پر مشائخ اس کے پڑھنے کی اجازت بھی دے
دیتے ہیں لیکن حرزِ مرتضوی کرم اللہ وجہہ الکریم کی اجازت ہر کسی کونہیں ملتی ہے
نا عوام اس دعاء کے طریق قراءت سے واقف نا انہیں ہونے ضرورت ،اس تناظر میں سائل کے
فہم و ادراک اور موقع محل کی مناسبت سے جو جواب اسے دینا تھا وہ دیا گیا مطلب اس کا یہی تھا کہ روز مرہ کے وظیفے میں جس
طرح کے اشارات حزب البحر میں پڑھے جاتے ہیں ،دعائے سیفی شریف میں پڑھنے کا معمول
نہیں اور اس جواب کے پیچھے میرے Subconscious Mind میں جو بات میرے
معمولات کے مطابق تھی وہ میں نے دیا یعنی میں دعائے سیفی کو بغیر کسی اشارے کے روز
پڑھتا ہوں اور ہمارے مشائخ قادریہ برکاتیہ
رضویہ میں سے کسی کا معمول یا تحریر میری نظر سے نہیں گذری جس میں انہوں نے روزمرہ
کے معمولات میں دعائے سیفی شریف کو مثل
اشارات حزب البحر شریف پڑھنے کا لکھا ہو یا ان کا طریقہ رہا ہو خلاصہ یہ ہے کہ
ہمارے یہاں یہ دعاء روز مرہ کے معمولات میں یوں ہی بغیر کسی اشارے کے پڑھی جاتی ہے
اوریہ جو میں نے کہا اس میں کوئی اشارہ نہیں اس سے مراد یہی ہے کہ مثل حزب البحرشریف دعائے سیفی میں روزانہ کی قراءت میں اشارات
نہیں اور اگر کوئی دو ایک اشارے مثلا سجدہ کرنا یا نظر بجہت آسمان کرنا روز ملحوظ
رکھتا ہو تو اس سے مجھے کیا اختلاف ہو سکتا ہے،اس قدر تفصیل سے وضاحت کرنے کی
ضرورت اس لئے پیش آئی کہ ہو سکتا ہے کوئی شخص میرے جواب کا پس منظر اور Context کو نا سمجھ پائے خواہ مخواہ
غلط فہمی اور بد زنی کا شکار ہو جائے اللہ تبارک و تعالی مجھے اور میرے تمام احباب
کو علم نافع عطاء فرمائے
دعاء گو
فقیر قادری گدائے چشتی
محمد عمران رضوی القادری
Saturday, June 8, 2019
Naqsh Musallas Ka Ta'ruf Aur Zakat Ka Tariqa نقش مثلث کا تعارف اور زکات کا طریقہ
نقشِ مثلث کا تعارف اور طریقہ زکات
از۔ صوفی محمد عمران رضوی القادری
امام فخرالدین رازی رحمۃ اللہ علیہ نےنقشِ مثلث کو قمر سے
منسوب کیا ہے جبکہ امام احمد بونی رحمۃ اللہ علیہ نے اسے منسوب بہ زحل بتایا ہے
،امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی کتاب میں ہر دو موقف کا ذکر فرمایا اور نقشِ
مثلث کے اسرار و رموز کو اس شرح و بسط کے ساتھ بیان فرمایا کہ یہ نقش ان کے نام سے
منسوب ہو گیا ،اس نقش کی تاریخ اتنی ہی پانی جتنی کہ حضرتِ انسان کی تاریخ ہے ،یہ
نقش حضرتِ حوا علیہا السلام کا ہے اور ان سے کامل نسبت رکھتا ہے آپ دیکھِں گے نقشِ
مثلث کے خانوں میں اسمِ حوا کس خوبصورتی
سے ظاہر ہے
۷۸۶
و۶
|
ا۱
|
ح۸
|
ز۷
|
ہ۵
|
ج۳
|
ب۲
|
ط۹
|
د۴
|
اس نقش کا عدد طبعی ۱۵ ہے اسے پندرہ کا نقش بھی کہتے ہیں ، اس نقش کے تین ضلعیں
ہیں انہیں اگر عدد طبعی میں ضرب دیا جائے تو ابوالبشرحضرتِ آدم علیہ السلام کا عدد نکل کر آئے
گا پتا چلا یہ نقش حضرت آدم علیہ السلام
سے نسبتِ کلی رکھتا ہے جس طرح ماں حواء علیہا السلام حضرت آدم علیہ السلام کی پسلی
سے پیدا کی گئیں ٹھیک اسی طرح ۴۵ یعنی عدد آدم سے ۱۵ یعنی عددِ حواء کا ظہور ہوا ،پندرہ
کا عدد مجموعہ ہے مرتبہ احاد کا یعنی ایک سے لے کر نو تک کے ہندسوں کو جب ہم باہم
جوڑتے جائیں گے تو حاصل جمع پینتالیس ہوگا،جس طرح انسانی نسل کی اصل حضرتِ آدم
و حضرتِ حواء علیہا السلام ہیں اسی طرح تمام تر اعداد کی اصل مرتبہ احاد یعنی ایک
سے نو تک کے ہندسے ہیں اور اسی طرح تمام تر نقوش و تعویذات کی اصل اور ان کا مبداء
نقشِ مثلث ہے ،یہ نقش جملہ نقوش کی ماں ہے، اس نقش کے اعداد حضرتِ موسیٰ علیہ السلام کی عصاء پر موجود تھے
، خاتم سلیمانی جو حضرتِ سلیمان علیہ
السلام کے نام سے مشہور ہے وہ در اصل نقش مثلث ہی کی ایک
شکل ہے اور اس کی برکت سے آپ کی حکومت پوری دنیا میں جن و انس حیوش و طیور بلکہ
ہوا پر قائم تھی ان کے بعد یہ خاتم حضرت آصف بن برخیاء کو ملی تھی پھر یہ مختلف
قوموں میں منتقل ہوتی رہی حتیٰ کہ امام غزالی نے اسے بلخ کے ایک بزرگ سے حاصل کر
لیا
نقش مثلث اسم اعظم ہے وہ اس طرح کہ اس میں کھیعص حمعسق کے
اعداد جملِ صغیر پوسیدہ ہیں اور ہر ایک حرف کا جملِ صغیر مثلث کے ایک خانے کے لئے
مختص ہے،کھیعص میں ک کا جملِ صغیر ۲ ہےاسے دوسرے خانے میں رکھا ہ کا جملِ صغیر ۵ ہے اسے پانچویں خانے میں
رکھا ی کا جملِ صغیر ۱ ہےاسے پہلے خانے
میں رکھا ع کا جملِ صغیر ۷ ہے اسے ساتویں
خانے میں رکھا ص کا جملِ صغیر ۹ ہے اسے
نویں خانے میں رکھا اسی طرح حمعسق میں ح
کا جملِ صغیر ۸ ہے اسے آٹھویں خانے میں رکھا
م کا جملِ صغیر ۴ ہے اسے چوتھے
خانے میں رکھا ع کا جملِ صغیر ۷ مکرر
آیا جو کہ ساتویں خانہ کے لئے مختص ہےس کا
جملِ صغیر ۶ ہے اسے چھٹے خانے میں ق کا جملِ صغیر ایک ہے لیکن مثلث کے خانوں میں
صرف تیسرا خانہ باقی ہے جس میں عدد ۳ لکھا جائےگا اس لئے ق کا جملِ صغیراگرچہ ایک
ہوا لیکن اس کے دو نقطوں کو بھی شامل کرینگے تو اس کا جملِ صغیر ۳ ہوگا اسے تیسرے
خانے میں رکھا اور طرح نقش مثلث کھیعص
حمعسق کے ساتھ کامل ہوا ،یہاں ایک بات کسی کے ذہن میں آسکتی ہے کہ ق کا عدد ۳ جبرا
لیا گیا ہے تو اس وسوسے کا علاج یوں کیا جا ئے گا کہ کھیعص حمعسق میں صرف دو حروف
ایسے ہیں جن میں نقطے ہیں اور دو نقطے ہیں
اور ان دونوں حروف کا جملِ صغیر ایک
بنتا ہے اور نقطوں کے شمار سے تین چونکہ ی مرتبہ میں دہائی کا عدد ہے اور
دہائی اکائی سے قریب تر ہے اس لئے ی کو مثلث کے خانہ اول کے لئے مختص کیا اور ق کا
تعلق چونکہ سینکڑہ سے ہے اور سینکڑہ ۳ عدد کا ہوتا ہے اس لئے ق سے تیسرا خانہ پر
کیا گیا ملاحظہ کریں
۷۸۶
ح-۸
|
ی-۱
|
س-۶
|
ق-۳
|
ہ-۵
|
ع-۷
|
م-۴
|
ص-۹
|
ک-۲
|
اس طرح یہ نقش اسم اعظم ہوا، میری کتاب حروف مقطعات و اسم
اعظم میں کھیعص وغیرہ حروف مقطعات کے اسم اعظم ہونے کی تحقیق ہے زیادہ تفصیل کے
لئے اس کتاب کا مطالعہ ضرور کیجئے
نقش مثلث فرد الفرد
Matchlessہے کیوں کہ اس کے ایک ضلع کے خانوں کو
برابردو حصوں میں تقسیم کرنے پر عدد سالم Perfect نہیں رہتا بلکہ ناقص ہو جاتا مثلا مثلث کہ ایک
ضلع میں تین خانے ہیں انہیں دو حصوں میں برا بر تقسیم کیا تو دیڑھ ہوا جو کہ سالم
عدد نہیں اور پھر دیڑھ کو بھی تقسیم کریں گے تو چوتھائی سے ایک کم ناقص عدد ہی
آئےگا اس لئے اس نقش کو فرد الفرد Matchless کہتے ہیں اور یہی
وجہ ہے کہ حکماء نے اس نقش کو بغض و عداوت
اور جدائی کے کاموں میں تیزی سےاثر کرنے والا نقش بتایا ہے
منسوبات نقشِ مثلث یہ نقش طبعی طور پر اربعہ عناصر میں خاک سے نسبت رکھتی ہے
مزاج اس کا سرد تر ہے ، اس پر حضرت عزرائیل علیہ السلام موکل ہیں سیارہ اس کا قمر
ہے
نقشِ مثلث کی زکات با موکل
راقم السطور فقیر قادری کے علم میں مثلث کی زکات کے متعدد
طریقے ہیں ان میں سے ایک ابتدائی درجے کی زکات جو میرے طریقے پر ہے احباب روحانی
ممبران کے لئےنقل کرتا ہوں ، سب سے پہلے اجازت حاصل کریں تاکہ محنت مشقت رنگ لائے
کم از کم تین روز قبل سے ہر قسم کا گوشت انڈا مچھلی اور جماع مطلق ترک کر دے ، ایک
قسم کی سبزی اور روٹی پر دو ہفتے گذارا کرے کہ یہ معمولی سا پرہیز ہے ، بروز پیر
کوشش کرے تہجد میں اٹھ جانے کی پھر تلاوت قرآن اوراد و وظائف میں طلوع آفتاب تک
مشغول رہیں طلوع آفتاب کے بعد تازہ غسل کریں حجرے میں عود،صندل، کافور اور لوبان
کی خوشبو روشن کرے اور خود بھی دھونی لے خالص عطر گلاب میسر ہوجائے تو کپڑوں پر
اور دونوں ہتھیلیوں پر ملے ،عمل کے لئے مصلیٰ خاص رکھیں ،قبلہ رو دو زانوں بیٹھ کر
پانچ منٹ کے لئے مراقب ہو اور نقش مثلث کے اسم اعظم ہونے کا خیال دل میں جمائے اور
یقین کامل رکھے کہ اس کی زکات کے بعد خیر و شر کے تمام امور میں اس نقش سے کام لیا جا سکے
گا ، اب چہار قل و آیۃالکرسی پڑھ کر اپنا
حصار کرے اور مشرق کی جانب رخ کر کے کاغذ کے پندرہ ٹکڑوں پر نقش مثلث آتشی چال سے
لکھےہر بار نقش لکھنے سے قبل ایک بار بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھے یعنی پندرہ نقش
لکھے تو پندرہ بار بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھے ،لکھنے کے لئے پاک کالی سیاہی یا
گہرا لکھنے والی کالی پینسل کا استعمال کر سکتے ہیں جب پندرہ نقوش لکھ چکے تو یہ
عزیمت پندرہ مرتبہ پڑھے
بسم اللہ الرحمن الرحیم یا اسرافیل یا جبرائیل یا کلکائیل
یا دردائیل یا دوریائیل یا رفتمائیل یا شرفائیل یا تنکفیل یا اسمائیل اجیبوا دعوتی
بامراللہ تعالیٰ بحق کھیعص حمعسق
جب عزیمت پڑھ چکے تو اب واپس قبلہ رو ہو جائے یعنی سمتِ
مغرب اپنا رخ کرے اور کاغذ کے پندرہ ٹکڑوں پر نقش مثلث بادی چال سے لکھے بعدہ
پندرہ مرتبہ عزیمت پڑھے ،اب اپنا چہرہ شمال کی جانب کر لیں اور پندرہ نقوش آبی چال
سے لکھے اور پندرہ مرتبہ عزیمت پڑھ کر اپنا رخ جنوب کی طرف پھیرے اور پندرہ نقوش
خاکی چال سے لکھ کر پندرہ مرتبہ عزیمت پڑھے جب چاروں عناصر کے پندرہ پندرہ نقوش
لکھ کر عزیمت پڑھ چکے تو اب قبلہ رو ہوکر تمام نقوش کو سامنے رکھے اور پندرہ مرتبہ
اسمائے برھتیہ پڑھےتاکہ دعوت مکمل ہو اسمائے برھتیہ یہ ہے
اسمائے برھتیہ شریف
بسم اللہ الرحمن الرحیم
بِسْمِ اللہِ الْمَلِکِ الْمُحِیْطِ الدَّاءِمِ الْقَدِیْمِ الِّذِیْ
مَلَاَ سَاطِعُ نُوْرِ وَجْھِہٖ جَمِیْعُ الْاَکْوَانِ وَ اَمَدَّھَا بِقُوَّۃِ
جَذْبَۃِ ھَیْبَتِہٖ سُلْطَانِہٖ عَلٰی کُلِّ مَلَکٍ وَّجِنٍّ وَّ سُلْطَانٍ وَّ
شَیْطَانٍ فِخَافَتہٗ جَمِیعُ مَخْلُوْقَاتِہٖ وَ اَذْ عَنَتْ وَ تَوَاضَعَتِ
الْمَلٰءِکَۃُ الْکُرُّوْبِیُّونَ مِنْ اَعْلٰی مَقَامَا تِھَا وَ سَجَدَتْ وَ
اَجَابَتْ لِدَعْوَۃِ اِسْمِہٖ الْعَظِیْمِ الْاَعْظَمِ لِمَنْ تَکَلَّمَ بِہٖ وَ
اَسْرَعَتْ بِاالْاِجَابَۃِ وَالْبُرْھَانِ الْمُحْکَمِ الْمَکْتُوْبِ فِیْ
اَلْوَاحِ قُلُوْبِ الْمُتَصَرِّفِینَ بُدُّوحٌ اَجْھَزِطٌ اَقْسَمْتُ عَلَیْکُمْ
اَیَّتُھَاالْاَرْوَاحُ الرُّحَانِیَّۃُ الْعُلْوِ یَۃُ وَ السِّفْلِیَّۃُ وَ خُدَّامُ
ھٰذِہِ الْعَھْدِالْکَبِیْرِ اَنْ تُجِیبُوْا دَعْوَتِیْ وَ تَقْضُوْا حَاجَتِیْ
بِعِزِّہٖ بَرْھَتِیْہٍ بَرْھَتِیْہٍ کَرِیْرٍ کَرِیْرٍ تَتْلِیْہٍ تَتْلِیْہٍ طُوْرَانٍ
طُوْرَانٍ مَزْجَلٍ مَزْجَلٍ بَزجَل بَزجَلٍ تَرْقَبٍ تَرْقَبٍ بَرْھَشٍ بَرْھَشٍ
غَلْمَشٍ غَلْمَشٍ خُوْطِیرٍ خُوْطِیرٍ قَلْنَھُوْدٍ قَلْنَھُوْدٍ بَرْشَانٍ بَرْشَانٍ
کَظَھِیْرٍ کَظَھِیْرٍنَمَوْشَلَخٍ نَمَوْشَلَخٍ بَرْھَیُوْلاَ بَرْھَیُوْلاَ بَشْکَیْلَخ
بَشْکَیْلَخٍ قَزْمَزٍقَزْمَزٍ اَنْغَلَلِیطٍ اَنْغَلَلِیطٍ قَبْرَاتٍ قَبْرَاتٍ
غَیَا ھَا غَیَا ھَا کَیْدُھُوْلَا کَیْدُھُوْلَا شَمْخاَھِرٍ
شَمْخاَھِرٍشَمْخَاھِیْرٍ شَمْخَاھِیْرٍ شَمْھَاہِیْرٍ شَمْھَاہِیْرٍ
بِکَھْطَھُوْنِیَّہٍ بِکَھْطَھُوْنِیَّہٍ بَشَارِشٍ بَشَارِشٍ طُوْنِشٍ طُوْنِشٍ
شَمْخَا بَا رُوْخٍ شَمْخَا بَا رُوْخٍ وَبِحَقِّ اِھْیًا اِشْرَاھِیًا
اَذُوْنَاءِی اَصْبَاوُثُ آلِ شَدَایَ وَ بِحَقِّ بَطَدٍ زَھَجٍ وَاحٍ وَ بِحَقِّ
بُدُّوحٌ اَجْھَزِطٌ وَ اِنَّہٗ لَقَسَمٌ لَوْ تَعْلَمُوْنَ عَظِیْمْ اَلْعَجَل
اَلْعَجَلْ اَلسَّاعَۃ اَلسَّاعَۃَ اَلْوَحَا اَلْوَحَا بِرَحْمَتِکَ یَا اَرْحَمْ
الرّٰحِمِیْنْ
اس طرح مسلسل پندرہ
دنوں تک لکھے اخیر والے دن چاروں عنصر کے ایک ایک نقش زیادہ لکھے اور یہ نقوش
بیوتِ نقش قولہ الحق و لہ الملک مع بسم اللہ اور ملائیکہ مقربین کے ساتھ لکھے اور
ہر نقش کہ نیچے عزیمت لکھے ،ان چاروں نقوش کو اکٹھے موم جامہ کر کے اپنے پاس رکھ
لے اس دوران خواب میں نقوش کی مختلف شکلیں دکھیں گی اگر ان میں سے کسی کو یاد کر
کے آپ نے لکھ لیا تو سمجھو کہ ایک خزانہ ہاتھ آ گیا چاہئیے کہ ضبط کرے اور ہرکس و
ناکس سے ہرگذ ہرگذ ذکر نا کرے ،جس
روز پندرہ دن مکمل ہو جائے اسی دن
نقوش کو اربعہ عناصر کے مطابق عمل میں لائے آتشی نقوش کو جلا دے راکھ کسی اونچی جگہ سے ہوا
میں منتشر کر دے، آبی کو بڑے تالا ب یا دریا میں ڈالے آٹے میں گولی بنانا ضروری
نہیں، بادی کو اکٹھے کسی پیلے کپڑے میں
لپیٹ کر قبرستان یا کسی باغ کے درخت میں لٹکا کر چھوڑ دے اسی طرح خاکی نقوش کو
کالے کپڑے میں لپیٹ کر قبرستان یا کسی باغ کی مٹی میں دفن کرے اور خوب اطمنان کر
لے کہ اس مقام پر کوئی غلاظت نا ہو نا آئیندہ ہونے کا شبہ ہو،اب آپ نقش مثلث کے
عامل ہو گئے زکات قائم رکھنے کے لئے روزانہ چار نقوش اربعہ عناصر کے مطابق لکھ لیا
کرے کسی روز ناغہ ہو جائے تو کوئی حرج نہیں لیکن اس زکات کے بعد اگر روزانہ چار
نقوش بلا ناغہ ایک سال لکھ لیا تو یہ ابتدائی
زکات ہی کافی ہوگی اس کے بعد نقشِ مربع کی
زکات ادا کر لیں گے اور یہ مداومت کے دوران بھی کر سکتے ہیں نقشِ مربع سے
لے کر نقش معشر تک کی زکات میں صرف لکھنے سے کام رہے گا لہذا مثلث کی زکات سب نقوش
سے پہلے ادا کرنی چاہئے
نقشِ مثلث کی زکات کے فائدے بے شمار ہیں ،فقیرِ قادری کہتا ہے کہ یہ
محض مثلث کی زکات نہیں بلکہ مرتبہ احاد کی بھی زکات ہے جیسے حروفِ تہجی کی زکات
اکبر ادا کرنے سے عامل ہر قسم کے عزائم کا عامل ہو جاتا ہے اور اجابت کے لئےصرف پڑھنے کی دیر ہوتی ہے ٹھیک
اسی طرح مثلث کی زکات ادا کرنے کے بعد اس کا عامل اعداد کی روحانی قوت کا حامل
ہوجاتا ہے اور اس کی قلم سے نقوش میں پر کئے گئے اعداد حاجت براری اور شفاء رسانی
میں باذن اللہ تیزی سے اثر کرتے ہیں یہ ایک ایسا نقطہ میں نے اجاگر کر دیا اگر
اہلِ بصیرت اس میں غور کریں گے تو عجیب عجیب رمزیں کھلیں گی ان شاء اللہ ،نقشِ مثلث
کی زکات میں حروفِ مقطعات کھیعص حمعسق کی زکات بھی پوشیدہ ٹھہری ، اس نقش کے اندر قائم مفردات جلالی ا ج ھ ز ط
اور مفردات جمالی ب د و ح کی بھی زکات ادا ہو گئی اور عامل خیر و شر کے کاموں میں
متصرف ہوا ، اس نقش کی زکات ادا کرنے والا خاتم سلیمانی کا بھی عامل ہو گیا الگ سے
اسکی ریاضت کی ضرورت نہیں اور نا ہی لوح مزوجات و مفردات کی ریاضت کی حاجت
نقشِ مثلث کی چار عنصری چالیں
آتشی چال
۷۸۶
۶
|
۱
|
۸
|
۷
|
۵
|
۳
|
۲
|
۹
|
۴
|
بادی چال
۷۸۶
۶
|
۷
|
۲
|
۱
|
۵
|
۹
|
۸
|
۳
|
۴
|
آبی چال
۷۸۶
۲
|
۷
|
۶
|
۹
|
۵
|
۱
|
۴
|
۳
|
۸
|
خاکی چال
۷۸۶
۲
|
۹
|
۴
|
۸
|
۵
|
۳
|
۷
|
۱
|
۸
|
نقشِ مثلث کا عنصری نقشہ زہن نشیں کرلیں تو اس کی چالیں یاد
رہیں گی ان شاء اللہ
نقشِ مثلث کا عنصری نقشہ
|
آتشی
|
|
بادی
|
|
آبی
|
|
خاکی
|
|
Monday, May 27, 2019
Dukan Ki Taraqqi Aur Hifazat Ka Naqsh 🇮🇳 دکان کی ترقی اور حفاظت کا نقش
Dukan Ki Taraqqi Aur Hifazat Ka Naqsh 🇮🇳 دکان کی ترقی اور حفاظت کا نقش
Friday, May 24, 2019
Dua Ki Qabooliyat Ke Waaste دعاء کی قبولیت کے واسطے
دعاء کی
قبولیت کے واسطے
بسم
اللہ الرحمن الرحیم
اِنَّ
فِیْ خَلْقِ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَاخْتِلَافِ الَّیْلِ وَالنَّہَارِ لَاٰیٰتٍ
لِّاُولِی الْاَلْبَابِOالَّذِیْنَ یَذْکُرُوْنَ اللّٰہَ قِیٰمًا وَّقُعُوْدًا
وَّعَلٰی جُنُوْبِہِمْ وَیَتَفَکَّرُوْنَ فِیْ خَلْقِ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ
رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ ھٰذَا بَاطِلاًج سُبْحٰنَکَ فَقِنَا عَذَابَ النَّارِO رَبَّنَآ
اِنَّکَ مَنْ تُدْخِلِ النَّارَ فَقَدْ اَخْزَیْتَہٗ وَمَا لِلظّٰلِمِیْنَ مِنْ اَنْصَارٍO رَبَّنَآ
اِنَّنَا سَمِعْنَا مُنَادِیًا یُّنَادِیْ لِلْاِیْمَانِ اَنْ اٰمِنُوْا
بِرَبِّکُمْ فَاٰمَنَّا رَبَّنَا فَاغْفِرْلَنَا ذُنُوْبَنَا وَکَفِّرْ عَنَّا
سَیِّاٰتِنَا وَتَوَفَّنَا مَعَ الْاَبْرَارِOج رَبَّنَا
وَاٰتِنَا مَا وَعَدْتَّنَا عَلٰی رُسُلِکَ وَلَا تُخْزِنَایَوْمَ الْقِیٰمَۃِط
اِنَّکَ لَا تُخْلِفُ الْمِیْعَادَO فَاسْتَجَابَ لَھُمْ
رَبُّھُمْ اَنِّیْ لَآ اُضِیْعُ عَمَلَ عَامِلٍ مِّنْکُمْ مِّنْ ذَکَرٍ اَوْ
اُنْثٰی ج بَعْضُکُمْ مِّنْم بَعْضٍ ج فَالَّذِیْنَ ھَاجَرُوْا وَاُخْرِجُوْا مِنْ
دِیَارِھِمْ وَاُوْذُوْا فِیْ سَبِیْلِیْ وَقٰتَلُوْا وَقُتِلُوْا لَاُ کَفِّرَنَّ
عَنْھُمْ سَیِّاٰ تِھِمْ وَلَاُدْخِلَنَّھُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِھَا
الْاَنْھٰرُثَوَابًا مِّنْ عِنْدِ اللّٰہِ وَاللّٰہُ عِنْدَہٗ حُسْنُ الثَّوَابِO لَا
یَغُرَّنَّکَ تَقَلُّبُ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا فِی الْبِلَادِO مَتَاعٌ
قَلِیْلٌ قف ثُمَّ مَاْوٰئہُمْ جَھَنَّمُ وَبِئْسَ الْمِھَادُO لٰکِنِ
الَّذِیْنَ اتَّقَوْا رَبَّہُمْ لَھُمْ جَنّٰتٌ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِھَا
الْاَنْھٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْھَا نُزُلًا مِّنْ عِنْدِاللّٰہِ وَمَا عِنْدَ اللّٰہِ خَیْرٌّ لِلْاَ بْرَارِO وَاِنَّ
مِنْ اَھْلِ الْکِتٰبِ لَمَنْ یُّؤْمِنُ بِاللّٰہِ وَمَآ اُنْزِلَ اِلَیْکُمْ وَمَآ
اُنْزِلَ اِلَیْھِمْ خٰشِعِیْنَ لِلّٰہِ لَا
یَشْتَرُوْنَ بِاٰیٰتِ اللّٰہِ ثَمَنًا قَلِیْلا اُولٰٓئِکَ لَھُمْ اَجْرُھُمْ عِنْدَ رَبِّھِمْ اِنَّ اللّٰہَ
سَرِیْعُ الْحِسَابِO ٰٓیاَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اصْبِرُوْا وَصَابِرُوْا
وَرَابِطُوْا وَاتَّقُوا اللّٰہَ لَعَلَّکُمْ تُفْلِحُوْن
رسولِ
مقبولﷺ نمازِ تہجد کے بعد ان آیات کو پڑھا کرتے تھے، اس سے بڑھ کر اور کیا فضیلت
ہوگی کہ نبی کریمﷺ اس کو پڑھا کرتے تھے، اس کو اس وقت پڑھ کر جو دعا مانگے ان شاء
اللہ تعالیٰ پوری ہوگی چاہئے کہ نماز تہجد سے فارغ ہوکر اول درود شریف طاق مرتبہ پڑھیں پھر آیت مذکورہ بالا کی تلاوت کر کے درود شریف پڑھ کر دعاء مانگے
Tuesday, May 7, 2019
Friday, March 29, 2019
AL AUFAAQ (Vol-2) 🇮🇳 الاوفاق دوسری قسط
مشمولات
اداریہ۔شیخ
اپنے مرید کو اسم کے ساتھ ایک نور بھی دیتا ہے
|
اعداد
نکالنے کا طریقہ/ہمزہ کا عدد ایک ہے نا کہ دس
|
سیارگان
کی ساعات نکالنے کا طریقہ
|
ساعت
سیارگان کا ایپلیکیشن
|
کس
سیارہ کی ساعت میں کون سا کام کرنا چاہئیے
|
ماہ رجب
المرجب کے اعمال و نقوش
|
سورہ یس
شریف کا چلہ
|
عمل
سورۃالاخلاص با موکل
|
نقوش
و الواح شرفِ شمس ۲۰۱۹
|
نقش
مثلث کا تعارف اور زکات کا طریقہ
|
اسمائے
برھتیہ شریف
|
آسیبی و
جناتی مریضوں کا روحانی علاج کس طرح کیا جائے
|
سوال و
جواب روحانی ممبران
|
دعاء
نصف شعبان و فضائلِ شبِ برات
|
سال بھر
جادو ٹونے سے محفوظ رہنے کا آسان نسخہ
|
مقطعہ
کھیعص کی زکات و ریاضت
|
Subscribe to:
Posts (Atom)
Featured Post
AL AUFAAQ (Vol-14) الاوفاق
Book Your Copy Now +91-9883021668
-
ADAD NIKALNE KA AASAN TARIQA KISI BHI NAAM KA ADAD NIKALNE KA AASAN TARIQA YEH HAI KE NAAM KE HUROOF KO MUFARRAD YANI ALAG ALAG LIKH ...