Monday, December 26, 2022

Amal Surah Ikhlas Ba Moakkil عمل سورۃ الاخلاص با موکل

 از۔شیخ الروحانیات صوفی محمد عمران رضوی القادری

الاوفاق۲؎


عمل سورۃ الاخلاص با موکل

یہ عمل تسخیرِ خلائق اور فراوانی رزق کے لئے مشہور ہے ، اس کی ادنیٰ زکات ۱۰۰۲مرتبہ شرائطِ عامل کے ساتھ پڑھنا ہے اس تعداد کو آپ تین دنوں میں مکمل کرنا چاہیں تو روزانہ ۳۳۴ تین سو چونتیس مرتبہ تین دن بدھ ،جمعرات اور جمعہ پڑھ لیں ،اگر اس عمل کا عامل بننے کے لئے پڑھنا ہے تو اجازت کے ساتھ پرہیز لازمی ہے اور اگر محض خیر و برکت کے لئے پڑھتے ہیں تو اجازت کافی ہے پرہیز نہیں بھی کریں گے تو کوئی حرج نہیں اس میں کسی قسم کے نقصان کا ڈر  نہیں ہاں لیکن اجازت ہر دو صورت میں لازمی ہے

                                                                   اگر یہ عمل آپ چھ دنوں میں کریں گے تو روزانہ کی تعداد ۱۶۷ ایک سو سڑستھ ہوگی اور عمل جمعرات یا جمعہ سے شروع کریں جو احباب محض حصول مدعا کے لئے پڑھ رہے ہیں وہ چھ دنوں میں مکمل کریں اور جو عاملین کے شرائط پر حصول تصرف کے لئے پڑھتے ہیں تو  ان کو میرا مشورہ یہ ہے کہ اس تعداد کو تین دنوں میں ہی مکمل کر لیں کہ اس عمل سے فیض پہنچانے کے لئے میں ان کو تلقین کروں گا کہ وہ تین دن سے زیادہ کا وقت اس تعداد کو مکمل کرنے میں نا لگائیں

                                                                    چونکہ یہ عمل با موکل ہے ،اس میں حصار لازمی ہوگا ، حصار جو آپ کو آتا ہو وہ کر لیں یا یوں کریں کہ الحمد شریف آیۃ الکرسی و چہار قل ایک ایک مرتبہ پڑھ کر دونو ہتھیلی پر دم کریں اور بہ نیت حصار پورے جسم میں پھیر لیں اب سکون سے ایک منٹ خاموش رہیں آپ کی طبیعت میں ایک قسم کا ٹھہراو ٔہوگا اور ماحول پر سکون لگنے لگے گا یہ ایک عمدہ علامت ہے جو کسی بھی عمل کے شروع میں ظاہر ہوتا ہے ،اب کوئی سا درود  شریف طاق مرتبہ جس قدر من چاہے پڑھ کر کسی سفید کاغذ پر دم کریں اور زعفران سے نقش لکھ لیں  اگر خود نا لکھ سکے تو ہمارے یہاں سے منگوا لیں فقیر خود اپنے ہاتھ سے لکھ کر بھیجتا ہے،اگر نقش منگوا رکھا ہے تو ایک ہی بار طاق مرتبہ درود شریف پڑھ کر دم کر دے اور اگرخود نقش لکھ رہے ہیں تو کاغذ پر لکھنے سے قبل اور بعد درود شریف پڑھ کر دم کریں نقش یہ ہے

                                                                            نقش  کو اپنے مصلے پر سامنے رکھ کر نظر جمائے اور سورہ اخلاص با موکل مقررہ تعداد میں اس طرح پڑھیں پڑھتے وقت نظر نقش پر مرکوز رہے اگر ہوا تیز ہو کہ نقش اڑ جائے گا تو کوئی وزن نقش کے کنارے رکھ دے اس  طرح کہ نقش کی عبارت اور اعداد وغیرہ نا چھپے اور با آسانی نظر نقش پر جمی رہے ۔

       تنبیہ یہ ایک با موکل عمل ہےلہذا بغیر اجازت کے اس کو کرنے کی حماقت ہرگذ نا کی جائے ، اس عمل میں موکلیں بلا شبہ حاضر ہوتےہیں یہ یقین رکھیں، لیکن ان  کے حاضر ہونے کی نیت نا کریں محض حصولِ برکات اور جس مقصد کے لئے پڑھ رہے ہیں اس میں کامیابی کی نیت کرنی ہے ، اس طرح موکلین آپ کو کوئی ضرر نہیں پہنچائیں گے اور ان کی غیبی مدد بھی آپ کو  ہمیشہ میسر ہوں گی بشرطیکہ آپ مداومت کے طور پر روزانہ سورۃ الاخلاص کے حروف کی تعداد میں یعنی ۴۷ سینتالیس مرتبہ مع اول آخر درود شریف کے ورد میں رکھیں مسلسل تین دنوں کے ناغہ سے یہ عمل رخصت ہو جائےگا خیال رہے

درمیانہ زکات اس عمل کی درمیانہ زکات پانچ ہزار چھ سو ۵۶۰۰ مرتبہ پڑھنے سے ادا ہوگی ،جمعرات کے دن سے شروع کرنا ہے روزانہ ۸۰۰ مرتبہ پڑھیں،اس میں پرہیز لازمی ہے، یہ زکات پہلی والی زکات سے عمدہ اور طاقتور ہے لیکن اس میں بھی مداومت کے مسلسل تین دن تک  ترک ہونے سے عمل کے رخصت ہو جانے کا ڈر ہے

بڑی زکات اس عمل کی ایک بڑی زکات ہے جس کے نکالنے پر عامل کامل طور پر  متصرف ہوگا اور اس کا عمل کبھی بھی ضائع نہیں ہوگا ساتھ ہی وہ اس عمل کا مجاز بھی ہو جائےگا ،اس کی تعداد ۵۶۰۰۰ چھپن ہزار ہے اور اسے چالیس دنوں میں مکمل کرنا ہے ،روزانہ کی تعداد ۱۴۰۰ چودہ سو مرتبہ ہے ،ہر نماز کے بعد ۳۰۰ سو مرتبہ پڑھیں صرف عصر میں ۲۰۰ مرتبہ اس طرح روزانہ ۱۴۰۰ کی تعداد با آسانی نکال لیں گے اگر اس تقسیم کے علاوہ آپ کو کسی بھی طریقے سے ۱۴۰۰ کی تعداد کو مکمل کرنا ہے آپ کر سکتے ہیں ،یہ عمل مکمل پرہیز جلالی کے ساتھ کیا جائےگا اور تمام شرائط اعمال کے بجا لانے ہوں گے ، جس کےنصیب میں یہ عمل ہوگا رب تعالیٰ اسے ضرور توفیق بخشے گا ،یہ عمل کبھی بھی ضائع نہیں ہو سکتا اس کے موکلین ہمیشہ عامل کی امداد و اعانت پر کاربند رہیں گے عامل کو بھی چاہئے کہ تقوی و پرہیز گاری میں خوب کوشش کرے  ۔وہ احباب جو ابتدائی نو چلوں سے فارغ ہیں وہ اس عمل کو فقیر کی نگرانی میں کر سکتے ہیں۔

 

Featured Post

AL AUFAAQ (Vol-14) الاوفاق

Book Your Copy Now +91-9883021668