Friday, March 24, 2023

Tasbeeh e Ramazan (Tees Rozo.n Ka Azkaar) تسبیح رمضان (تیس روزوں کے اذکار)

تسبیح رمضان

بسم اللہ الرحمن الرحیم

نحمدہ و نصلی و نسل علی رسولہ الکریم

رمضان المبارک کا چاند آپ سب احباب کو اور تمام عالم اسلام کو مبارک ہو شیخ احمد سرہندی مجدد الف ثانی رحمۃ اللہ علیہ  نے فرمایا مفہوم یہ ہے کہ رمضان کا پورا مہینہ آپ جس طرح گذاریں  آپ کا پورا سال انہیں اعمال کے زیر اثر گذرے گا اگر آپ اس ماہ  مقدس کو غفلت میں گذاریں گے وقت کو بے کار کاموں میں برباد کرتے ہوئے گذاریں گے تو آپ کا پورا سال بھی ایسے ہی گذرنے والا ہے یہ ایک نہایت عجیب بات حضرت نے فرمائی جو کہ سو فی صد درست ہے اور ہر مسلمان اس کا تجربہ کر سکتا ہے

                                                  لہذا ہمیں چاہئیے کہ ہم اس ماہ مبارک کو ذکر و اذکار صوم و صلوٰۃ ،تلاوت قرآن اور کثرت درود و استغفار کے ساتھ گذاریں تاکہ اس ماہ میں کئے جانے والے اعمال کے برکات  اورنیک  توفیقات سے ہم سب آئندہ سال بھر مستفید ہوتے رہیں

                                                   بہت سارے احباب رمضان میں ذکر کے لئےپوچھتے ہیں  کوئی وظیفہ پوچھتا ہے تو فقیر قادری نے سوچا کہ اذکارِ مسنونہ سے جنہیں حضور اقدس ﷺ نے اس امت کو عطاء فرمائے ہیں ہر دن کا ایک ذکر منتخب کیا جائے اور اسے خود بھی کروں اور تمام احباب کو اس میں شامل ہونے کی دعوت دوں تاکہ احادیث میں مذکور تسبیح و تحلیل و تحمید کہ جن سے لوگ اکثر غافل ہو چکے ہیں   اس بہانے ان مسنون کلمات کا  ہم ورد کر لیں  

                                                ذکر جو ہر دن کا بتایا جائے  گا اس کے پڑھنے کا طریقہ ہے ہوگا کہ بعدسحری سے لیکر افطار تک کسی بھی وقت سو مرتبہ پڑھ لیں یا نماز عصر یا افطار سے دس پندرہ منٹ قبل شروع کریں گے  اور ایک تسبیح یعنی سو مرتبہ گن کر پڑیں گے پہلے تین بار کوئی سا درود شریف پڑھیں گے اور پھر سو بار اس دن کا ذکر پڑھیں گے پھر تین بار دردو شریف پڑھ کر دعاء کریں ۔

                                               فقیر خود بھی اس طریقے سو روزانہ ذکر کرے گا اپنے گھر والوں کو کرائےگا اپنے تمام احباب و متعلقین کو تلقین کرتا ہون کہ اس ذکر میں آپ سب شامل ہوں اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق دے ہم سب کو علم نافع اور خیر کثیر عطاء فرمائے۔

                                                  ہر دن کا ذکر آپ میرے واٹس ایپ سٹیٹس پر ،ویب سائٹ ،فیس بک پیج اور فروفائل پر،انسٹا گرام   اور یو ٹیوب کے کمیونٹی پوسٹ پر دیکھ سکیں گے اور یہ پوسٹ بعد افطار لگوا دیا جائےگا ان شاء اللہ فقیر قادری نے ان اذکار اور اس حلقہ ذکر کا نام تسبیح ِ رمضان رکھا اللہ تعالیٰ برکت فرمائے آمین

پہلے روزے کا ذکر: سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہِ (مشکوۃ المصابیح)




 

Featured Post

AL AUFAAQ (Vol-14) الاوفاق

Book Your Copy Now +91-9883021668