Monday, April 10, 2023

سَیِّدِنَا فَاتِحٌ ﷺ پڑھنے کے برکات

 

سَیِّدِنَا فَاتِحٌ  ﷺ پڑھنے کے برکات

اس اسم پاک کے اعداد 489ہیں ۔ اس کے معنی ہیں کھولنے والے کشادہ کرنے والے ، فتح کرنے والے ۔ حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ حضُور نبی کریم علیہ الصّلوٰۃ والسلام نے فرمایا کہ میں قیامت کے دن جنّت کے دروازے پر آوں گا اور فاتح بن کر کہوں گا دروازہ کھولو جنّت کا خازن عرض کرے گا کہ آپ کون ہیں ؟ میں کہوں گا میں محمّد(صلی اللہ علیہ وسلم ) خازن عرض کرےگا  مجھے آپ ہی کے لیے کھولنے  کاحکم  دیا گیا ہے آپ سے پہلے کسِی کے لیے نہیں کھولوں گا ۔حضُور نبی کریم علیہ الصّلوٰۃ والسلام کے اس اسم پاک کو بکثر ت پڑھنے سے ہر مشکل حل ہو جاتی ہے  جو کوئی یہ چاہے کہ اُس کے دل میں اللہ تعالیٰ کی محّبت موجزن ہو جائے اسے عشق الہیٰ کی دولت حاصل ہو جائے تو اسے چاہیئے کہ وہ روزانہ نماز عشاء کی ادائیگی کے بعد باوضو حالت میں دوسو مرتبہ اس اسم پاک کو پڑھنے کا معمول بنا لے انشاء اللہ تعالےٰ اسے مطلوبہ مقصد میں ضرور کامیابی ہوگی ۔ جو کوئی نماز تہجّد کی ادائیگی کے بعد ایک ہزار مرتبہ اس اسم پاک کو پڑھے تو بفضل باری تعالیٰ بارانِ رحمت کا  نزول ہوگاایمان کو تقویّت حاصل ہوگی۔جو کوئی یہ چاہے کہ دشمن کے دل  میں اس کی محّبت پیدا ہو جائے اور نفرت محبّت میں بدل جائے تو وہ ہر نماز کے بعد چار سو نواسی مرتبہ پڑھ کر بارگاہِ الہیٰ میں دُعا مانگے سات یوم تک بلا نا غہ اسی طرح کرے انشاء اللہ تعالےٰ دشمن مغلوب ہو گا اور اس کے دل میں موجود اس کے خلاف نفرت محّبت میں تبدیل ہو جائے گی اور وہ صلح پر آمادہ ہوگا  جو کوئی رات کو سونے سے قبل باوضو حالت میں بکثرت یہ اسم پاک پڑھ کر سوئے تو ا     س عمل کی مدامت کرنے سے اللہ تعالیٰ کی قربت حاصل ہو جاتی ہے اور اس پر مخفی راز کھُل جاتے ہیں۔



Featured Post

AL AUFAAQ (Vol-14) الاوفاق

Book Your Copy Now +91-9883021668