Sunday, July 2, 2023

Sayiduna Muzammil ﷺ Parhne Ke Barakaat سیدنا مزمل ﷺ پڑھنے کے برکات

سَیِّدُنَا مُزَمِلٌﷺ پڑھنے کے برکات

اس اسم پاک کے اعداد ایک سو سترہ (117) ہیں اس کے معنی ہیں چادر اوڑھنے والے ، کمل والے ، کپڑا اور ڑھنے والے ، سونے والے ۔قرآن مجید ہیں حضُورنبی کریم علیہ الصّلوٰۃ والسلام کو اللہ تعالیٰ نے اس اسم پاک سے مخاطب فرمایا ہے ۔ اس اسم مبارک کو پڑھنے اوراس کا دِرد کرنے سے بے شمار مشکلات آسان ہوتی ہیں دلی مراد یں پُوری ہوتی ہیں اگر کوئی تنگدستی اور مفلسی میں مبتلا ہو بہت زیادہ غریب ہو اور چاہتا ہو کہ اس کی تنگ دستی دُور ہو جائے تو اُسے چاہیئے کہ وہ روزانہ مغرب کے وقت اس اسم پاک کو ہزار مرتبہ پڑھے پرھنے کے بعد اللہ تعالیٰ سے دُعا ما نگے اس عمل کی مداومت سے انشاء اللہ تعالےٰ بہت جلد اس کے دن پھر جائیں گے مفلسی دُور ہو جائے گی اور وہ غنی ہو جائے گا ایسی مشکل جو پیش آنے والی ہو اور معلوم ہوتا ہو کہ اس پریشانی ضرور آئے گی تو اس مشکل کو ٹالنے اور آنے والی پریشانی کو دُور کرنے کی غرض سے چاہیئے کہ نماز تہجّد کے وقت اُٹھ کر نماز تہجّد ادا کرے اس کے  بعد ایک ہزار مرتبہ یہ اسم پاک پڑھے اور پھر بار گاہِ الہیٰ میں دعا مانگے روزانہ اسی طرح کرے سات یوم گیارہ یوم یا اکیس یوم تک یہ عمل کرے انشاء اللہ تعالیٰ مشکل  ٹل جانے گی اور پریشانی دُور ہو جائے۔

DUA JAME AL MATLOOB KI 3 ROZA ZAKAT - دعا جامع المطلوب کی تین روزہ زکات | Sufi Imran Razvee


 

Saturday, June 17, 2023

DALAILUL KHAIRAT SE ASEB SEHAR KA ELAJ دلائل الخیرات شریف سے آسیب و سحر کا علاج


 

Amal Nasuuti Alif Lam Raa Surah Ibrahim عمل ناسوتی الر سورہ ابراھیم



نقش مقطعہ الر سورۃ ابراھیم مع آیت کی مختصر خاصیت یہ ہے

·    دفعیہ آفات و بلیات

·    لا علاج امراض سے شفاء

·    نا فرمان اولاد کا تابع ہونا

·    دکان و مکان کی حفاظت

·    کینسر کا روحانی علاج

 

طریقہ زکات و ریاضت

اس آیتِ مقطعاتِ قرآنی اور نقش کا عامل بننے کے لئے لئے اکتالیس دنوں تک مسلسل اس آیت کو پانچ ہزار چھ سو اکہتر مرتبہ ایک نشست میں پڑھا جائےگا اول آخر ایک ایک مرتبہ درودِ تاج اور روزانہ قراءت سے قبل چودہ نقوش کالی سیاہی سے لکھ کر سامنے رکھ

لیں اور قراءت شروع کریں بعد ختم نقوش پر دم کریں اور آٹے میں لپیٹ کر دریا میں ڈالے ،اخیر والے دن ایک نقش زائد لکھنا ہے اور زعفران سے لکھیں تو بہتر یا چاندی /تانبے کے پترے پر کندہ کرالیں یہ آخری نقش سنبھال کر رکھیں جب تک نقش پاس رہےگا ہر قسم کے موذی امراض سے حفاظت رہے گی اولاد کبھی نا فرمانی نہیں ہونگے، شفاء امراض کے لئے پانی پر اول آخر درودِتاج کے ساتھ ایک سو گیارہ مرتبہ پڑھ کر دیا جائےاور نقش گلے میں ڈلوائے۔

  

Featured Post

AL AUFAAQ (Vol-14) الاوفاق

Book Your Copy Now +91-9883021668