Ashura ME In Panch Mujarrab Amaal Ke Amil Bane | عاشورہ میں ان پانچ مجرب اعمال کے عامل بنیں | Sufi Imran Razvee Sb | Idara Roohani Imdad
بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم ادارہ روحانی امداد ایک مستند اور معتمد روحانی علاج کا پلیٹ فارم ہے ۔ یہاں قرآن و سنت اور سلف صالحین و بزرگان دین کے طریقے سے روحانی علاجات و معالجات کئے جاتے ہیں۔ ادارہ روحانی امداد میں رابطہ کرنے والے حضرات و خواتین کو قرآنی آیات ، اسمائے حسنیٰ ، ادعیہ ماثورہ ، اور بزرگان دین و صوفیائے کاملین کے اوراد و وظائف تعلیم کئے جاتے ہیں۔ اداراہ روحانی امداد بندگان خدا کو دین و سنیت اور تصوف و اخلاق و آداب اسلامی کی صحیح تعلیمات فراہم کرتا ہے۔
نقش مقطعہ الر سورۃ ابراھیم مع آیت کی مختصر خاصیت یہ ہے
· دفعیہ آفات و بلیات
· لا علاج امراض سے شفاء
· نا فرمان اولاد کا تابع ہونا
· دکان و مکان کی حفاظت
· کینسر کا روحانی علاج
اس آیتِ مقطعاتِ قرآنی اور نقش کا عامل بننے کے لئے اکتالیس دنوں تک مسلسل
اس آیت کو پانچ ہزار چھ سو اکہتر مرتبہ ایک نشست میں پڑھا جائےگا اول آخر ایک ایک
مرتبہ درودِ تاج اور روزانہ قراءت سے قبل چودہ نقوش کالی سیاہی سے لکھ کر سامنے
رکھلیں اور قراءت شروع کریں بعد ختم نقوش پر دم کریں اور آٹے میں لپیٹ کر دریا میں
ڈالے ،اخیر والے دن ایک نقش زائد لکھنا ہے اور زعفران سے لکھیں تو بہتر یا چاندی
/تانبے کے پترے پر کندہ کرالیں یہ آخری نقش سنبھال کر رکھیں جب تک نقش پاس رہےگا
ہر قسم کے موذی امراض سے حفاظت رہے گی اولاد کبھی نا فرمانی نہیں ہونگے، شفاء
امراض کے لئے پانی پر اول آخر درودِتاج کے ساتھ ایک سو گیارہ مرتبہ پڑھ کر دیا
جائےاور نقش گلے میں ڈلوائے۔