Drop Down MenusCSS Drop Down MenuPure CSS Dropdown Menu

Thursday, November 21, 2019

Updatse For Online Amaliyat Course 19/11/2019

علومِ روحانیہ اوراد و وظائف اور   اعمال واشغال سے شغف رکھنے والے احباب جنہوں نے آن لائن عملیات کورس کے لئے ادارہ روحانی امداد کا فارم بھیجا ہوا ہے یا وہ تمام لوگ جو آئندہ اس کا ارادہ  رکھتے ہیں یا وہ عاملین احباب جو فقیر کو فالو کرتے ہیں میری وڈیوں اور مضامین کے ذریعہ میں سب سے مخاطب ہوکر یہ اپڈیٹ جاری کر رہا ہوں ، چوں کہ فقیر سراپا تقصیر کو روحانی علاج و معالجہ کے لئے نقوش و الواح سازی اور اوراد و وظائف کے معمولات سے زرہ برابر بھی فرصت نہیں ملتی کہ سینکڑوں کی تعداد میں ممبران کے آئے ہوئے سوالوں کے جوابات لکھ سکوں پھر اگر یہی کرنے لگوں تو روحانی علاج و نقش نویسی مطلق ترک کرنے کی نوبت آئے ،لہذا کئی ماہ کی غور و فکر اورمخصوص احباب کے صلاح مشورہ سے میں نے یہ طے کیا ہے کہ اب  انفرادی طور پر ہرکسی کو نہیں سکھایا جائے گا لہذا اب کسی بھی کو فارم بھیجنے کی حاجت نہیں میرے مضامین اور وڈیوں جو عام شائع ہیں انہیں دیکھ کر آپ سیکھتے رہیں اور ان شاء بہت کچھ آئندہ سیکھیں گے  بحمد اللہ میرے مضامین اور وڈیوز  عوام و خواص سب کے لئے مفید و نفع بخش ہے اور نفع رسانی کا یہ سلسلہ ان شاء اللہ ہمیشہ جاری رہے گا ،اجازاتِ اعمال و نقوش  اور چلہ کشی کے تعلق سے اپڈیٹ یہ ہے کہ چونکہ اجازت کا مسئلہ شروع دن سے ہی میرے یہاں بڑا سخت رہا ہےمیرے نزدیک اجازت ِ اعمال ونقوش  کا مسئلہ حد درجہ حساس  و لطیف تر ہے اجازت کس کو کتنا اور کس قدر دینا ہے یہ میں خوب جانتا ہوں   میں بغیر  اعتماد کے رو برو با لمشافہ ہر کسی کو اجازت نہیں دیتا جیسا کہ ہمارے مشائخ کا طریقہ رہا ہے  چہ جائیکہ فون یا واٹساپ پر بنا کسی سابقہ تعارف کے اجازت دوں ، یہ بات دس سال کے بچے کو سمجھ آتی ہے لیکن یہاں پختہ عمر کو پہنچے نا بالغو ں   کے عجائبات اور نا اہلوں کے خرافات اور طوفانِ بد تمیزی کو جھیلنے کے بعد اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ ساری جانکاری فن ِ عملیات و تعویذات کے حوالے سے جیسا دیتا آیا ہوں ان شاء اللہ دیتا رہوں گا سوائے اجازت کے، لہذا اگر کسی کو  میرے بتاءے گئے طریقے سے کسی عمل کی زکات ادا کرنی ہو تو وہ اپنے مرشد سے اجازت لے یا کسی بھی صاحبِ مجاز سے اجازت حاصل کرے جیسا کہ میں اکثراپنی وڈیوز میں  کہتا رہا ہوں اس کے علاوہ  میری وڈیوز اور مضامین جو اعمال و نقوش پر شائع ہیں ان کی اجازت کے تعلق سے جیسا اس میں کہا گیا ہے  یا آئندہ کہا جائے گا ،اسی کا اعتبار کیا جائے مثلاً جہاں کہا گیا ہو کہ یہ وظیفہ ہر کوئی خود اپنے لئے  کر سکتا ہے یا یہ نقش ہر کوئی اپنے لئے لکھ سکتا ہے وہاں اجازت کی ضرورت نہیں اور نا ہی   اس کے لئے ممبر شپ حاصل کرنے  کی ضرورت ہےرب قدیر کی جناب میں دعاء ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نعلینِ مقدس کے صدقے میں میرے اوقات میں بے پناہ برکت ہو تاکہ میں آپ سب کے لئے وقت نکال کر فنِ عملیات کی جانکاری فراہم کرسکوں اللہ تعالی مجھے اور آپ سب کو علمِ نافع عطاء فرمائے



Wednesday, November 20, 2019

Tuesday, November 12, 2019

Naqsh Suratul Fatiha Baraye Jumla Amraz e Jismani |🇮🇳|


Har Qism Ki Mohlak Aur Purani Bimariyo'n Ke Liye Thilya Wala Naqsh |🇮🇳|


Mujhe Chand Azeem Tabarrukat Ata Hue'n

Bara Rabiilawal Sharif Ke Mubarak o masud mauqa par faqeer e Quadri ko chand azeemush shan tabarrukat milee'n jin me Do Zulf Mubarak Aaqa e Do Jaha'n Sarwar e Kaayenat sallallahu alaihi wasallam aur ek Mue Mubarak Sarkar e Ghaus e Azam raziallahu anhu aur inke sath Rauza e Rasool sallallaho alaihi wasallam me diye jane wale jaroob charif ke chand Tinke , iske sath ek iman afroz bat bata du'n ke aj se taqriban 5 sal qabal mujhe Nabi Kareem Sallallahu alaihi wasallam ka ek Mue Mubarak mila tha jiski har sal bara rabiilawal me ziarat karta hu woh pehle se kaafi badh gaya hai سبحان اللہ