Posts
Showing posts from April, 2026
Featured Post
حضور اقدس ﷺ کے مخصوص احباب | سیرت مصطفےٰ ﷺ
- Get link
- X
- Other Apps
حضور اقدس ﷺ کے مخصوص احباب اعلانِ نبوت سے قبل جو لوگ حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے مخصوص احباب و رفقاء تھے وہ سب نہایت ہی بلند اخلاق، عالی مرتبہ، ہوش مند اور باوقار لوگ تھے۔ ان میں سب سے زیادہ مقرب حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ تھے جو برسوں آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے ساتھ وطن اور سفر میں رہے۔ اور تجارت نیز دوسرے کاروباری معاملات میں ہمیشہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے شریک کا رو راز دار رہے۔ اسی طرح حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے چچا زاد بھائی حضرت حکیم بن حزام رضی اللہ تعالیٰ عنہ جو قریش کے نہایت ہی معزز رئیس تھے اور جن کا ایک خصوصی شرف یہ ہے کہ ان کی ولادت خانہ کعبہ کے اندر ہوئی تھی،یہ بھی حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے مخصوص احباب میں خصوصی امتیاز رکھتے تھے۔ حضرت ضماد بن ثعلبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ جو زمانہ جاہلیت میں طبابت اور جراہی کا پیشہ کرتے تھے یہ بھی احباب خاص میں سے تھے۔ حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے اعلانِ نبوت کے بعد یہ اپنے گاؤں سے مکہ آئے تو کفار قریش کی زبانی یہ پروپیگنڈا سنا کہ محمد( صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ) مجنون ہو گئے ہیں ۔ پھر یہ دیکھ...
"ALLAH" ISM E ZAAT KHUDA E T'ALA | اللہ اسم ذات خدائے تعالیٰ | SUFI IMRAN RAZVEE SB | IDARA ROOHANI IMDAD
- Get link
- X
- Other Apps
اسم ذات خدائے تعالیٰ اما م نووی نے اس بات پر اہل سنت کا اجماع نقل کیا ہے ۔ "اللہ" باری تعالیٰ کا اسم ذات ہے اس کے معنی ہے وہ ذات عبادت کے لائق ہے۔ اکثر علماء کہتے ہیں کہ اسماء باری تعالیٰ میں یہ نام سب سے بڑا ہے نیز کہا گیا ہے کہ عوام کو چاہئے کہ وہ اس نام کو اپنی زبان پر جاری کریں اور خشیت و تعظیم کے طور پر اس نام کے ساتھ ذکر کریں۔ خواص کو چاہئے کہ وہ اس نام کے معنی میں غور وفکر کریں اور یہ جانیں کہ اس نام کا اطلاق صرف اسی ذات پر ہو سکتا ہے جو صفات الوہیت کی جامع ہے۔ اور خواص الخواص کو چاہئے کہ وہ اپنا دل اللہ میں مستغر ق رکھیں اور اس ذات کے علاوہ اور کسی بھی طرف التفات نہ کریں اور صرف اسی سے ڈریں کیوں کہ وہی حق اور ثابت ہے اس کے علاوہ ہر چیز فانی اور باطل ہے جیسا کہ بخاری میں منقول ہے کہ آنحضرت صلی علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ شاعروں کے کلام میں سب سے صحیح کلام شاعر لبید کا یہ ہے کہ ۔ یاد رکھو کہ اللہ تعالٰی کے سوا ہر چیز باطل ہے ۔ خاصیت جو شخص اس اسم ذات (اللہ) کو ہزار بار پڑھے وہ صاحب یقین ہو اور جو شخص نماز کے بع...
The blessings of reciting Sayyiduna Muhammad ﷺ
- Get link
- X
- Other Apps
سَیِّدُنَا مُحَمَّدٌ ﷺ پڑھنے کے برکات اس اسم پاک کے اعداد بانوے ہیں اس کے معنی ہیں تعریف والا جس کی بار بار تعریف کی جائے صفاتِ حمیدہ کے لائق۔ حضور نبی کریم علیہ الصلوٰ ۃ والسلام کے اسم محمد ﷺکے بارے میں حضرت محمد بن جبیر ین مطعم رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنے والد محترم سے روایٔت فرماتے ہیں کہ حضور نبی کریم علیہ الصلوٰ ۃ والسلام نے فرمایاِ-‘‘میرے کیٔ نام ہیں۔میں محمدہوں احمدہوں اور ماحی ہوں میری وجہ سے اللہ تعالےٰکفر کو مٹائےگا (مسلم شریف)یہ اسم پاک بہت ہی برکت وفضیلت والا ہے جو کوئی غربت ومفلسی کا شکار ہو گھرمیں خوشحالی نہ ہو۔ذرائع أمدنی بہت ہی محدود ہوں گھر کا خرچہ بمشکل پورا ہو تا ہو تو اسے چاہئےکہ وہ روزانہ بلاناغہ با وضو حالت میں چار سو مرتبہ اس نام پاک کو پڑہ کر بارگاہ الہیٰ میں دعا مانگے انشاءاللہ تعالےٰاسم محمدصلےّ اللہ علیہ وسلمّ کی برکت کے طفیل بہت جلد غنی ہو جائے گا غربت اور تنگدستی دور ہوجائے گی۔پروردگار عالم اس پر رزق کے دروازے کھول دے گا ۔اگر کوئی کسی اسیی مشکل میں مبتلا ہوکہ جس سے نکلنے کی کوئی راہ دکھائ نہ دیتی ہو تو اسے چ...
کعبہ کتنی بار تعمیر کیا گیا؟ | سیرت مصطفےٰ ﷺ
- Get link
- X
- Other Apps
کعبہ کتنی بار تعمیر کیا گیا؟ حضرت علامہ جلال الدین سیوطی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے ''تاریخ مکہ'' میں تحریر فرمایا ہے کہ ''خانہ کعبہ'' دس مرتبہ تعمیر کیا گیا: (۱)سب سے پہلے فرشتوں نے ٹھیک ''بیت المعمور'' کے سامنے زمین پر خانہ کعبہ کو بنایا۔(۲)پھر حضرت آدم علیہ السلام نے اس کی تعمیر فرمائی۔(۳)اس کے بعد حضرت آدم علیہ السلام کے فرزندوں نے اس عمارت کو بنایا۔(۴)اس کے بعد حضرت ابراہیم خلیل اللہ اور ان کے فرزند ارجمند حضرت اسمٰعیل علیہما الصلوٰۃ والسلام نے اس مقدس گھر کو تعمیر کیا۔ جس کا تذکرہ قرآن مجید میں ہے۔(۵) قوم عمالقہ کی عمارت۔(۶)اس کے بعد قبیلہ جرہم نے اس کی عمارت بنائی۔(۷)قریش کے مورث اعلیٰ ''قصی بن کلاب'' کی تعمیر ۔ (۸)قریش کی تعمیر جس میں خود حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے بھی شرکت فرمائی اور قریش کے ساتھ خود بھی اپنے دوش مبارک پر پتھر اٹھا اٹھا کر لاتے رہے۔(۹)حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنے دور خلافت میں حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے تجویز کردہ نقشہ کے مطابق تعمیر کیا۔ یعنی حطیم کی زمین کو ک...
کعبہ کی تعمیر | سیرت مصطفےٰ ﷺ
- Get link
- X
- Other Apps
کعبہ کی تعمیر آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی راست بازی اور امانت و دیانت کی بدولت خداوند عالم عزوجل نے آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کو اس قدر مقبولِ خلائق بنا دیا اور عقلِ سلیم اور بے مثال دانائی کا ایسا عظیم جوہر عطا فرما دیاکہ کم عمری میں آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے عرب کے بڑے بڑے سرداروں کے جھگڑوں کا ایسا لاجواب فیصلہ فرما دیا کہ بڑے بڑے دانشوروں اور سرداروں نے اس فیصلہ کی عظمت کے آگے سر جھکا دیا،اور سب نے بالاتفاق آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو اپنا حکم اور سردارِ اعظم تسلیم کر لیا۔ چنانچہ اس قسم کا ایک واقعہ تعمیر کعبہ کے وقت پیش آیا جس کی تفصیل یہ ہے کہ جب آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی عمر پینتیس (۳۵) برس کی ہوئی تو زور دار بارش سے حرم کعبہ میں ایسا عظیم سیلاب آگیا کہ کعبہ کی عمارت بالکل ہی منہدم ہو گئی۔ حضرت ابراہیم و حضرت اسمٰعیل علیہما السلام کا بنایا ہوا کعبہ بہت پرانا ہو چکا تھا۔ عمالقہ، قبیلۂ جرہم اور قصی وغیرہ اپنے اپنے وقتوں میں اس کعبہ کی تعمیر و مرمت کرتے رہے تھے مگر چونکہ عمارت نشیب میں تھی اس لئے پہاڑوں سے برساتی پانی کے بہاؤ کا ز...
حضور اقدس ﷺ کا نکاح ؔ سیرت مصطفےٰ ﷺ
- Get link
- X
- Other Apps
حضور اقدس ﷺ کا نکاح حضرت بی بی خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا مال و دولت کے ساتھ انتہائی شریف اور عفت مآب خاتون تھیں ۔اہل مکہ ان کی پاک دامنی اور پارسائی کی وجہ سے ان کو طاہرہ (پاکباز) کہا کرتے تھے۔ ان کی عمر چالیس سال کی ہو چکی تھی پہلے ان کا نکاح ابو ہالہ بن زرارہ تمیمی سے ہوا تھا اور ان سے دو لڑکے ''ہند بن ابو ہالہ'' اور ''ہالہ بن ابو ہالہ'' پیدا ہو چکے تھے۔ پھر ابو ہالہ کے انتقال کے بعد حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے دوسرا نکاح ''عتیق بن عابد مخزومی'' سے کیا۔ ان سے بھی دو اولاد ہوئی ، ایک لڑکا ''عبداللہ بن عتیق'' اور ایک لڑکی ''ہند بنت عتیق'' ۔حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے دوسرے شوہر ''عتیق'' کا بھی انتقال ہو چکا تھا۔ بڑے بڑے سردار ان قریش ان کے ساتھ عقد نکاح کے خواہش مند تھے لیکن انہوں نے سب پیغاموں کو ٹھکرا دیا۔ مگر حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے پیغمبرانہ اخلاق و عادات کو دیکھ کر اور آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے حیرت انگیز حالات کوسن کر یہاں تک ان کا دل آپ کی طرف مائل...
Amulet for excess in sustenance | AL AUFAAQ-9
- Get link
- X
- Other Apps
نقش برائے توسیع رزق بسم اللہ الرحمن الرحیم یا واحد یا حی محیی یاواجد یا لطیف یا مغنی یا رزاق یا معطی یا بصیر یاوھاب الاوفاق یا قدیر یاکبیر یا فتاح یا منعم یا کافی ان ھذا لرزقنا ما لہ من نفاذ ان اللہ یرزق من یشاء بغیر حساب ان اللہ ھو الرزاق ذو القوۃ المتین کلوامن رزق ربکم واشکروالہ (الاوفاق۔۹) نوٹ: الاوفاق کے بجائے سولہویں خانے میں یا غنی لکھیں۔
Palita Dafa Aseb | AL AUFAAQ - 9
- Get link
- X
- Other Apps
پلیتہ برائے دفع سیب ابلیس لعین فرعون لعین ھامان لعین شداد لعین نمرود لعین فرعون لعین ھامان لعین شداد لعین نمرود لعین ابلیس لعین ھامان لعین شداد لعین نمرود لعین ابلیس لعین فرعون لعین شداد لعین نمرود لعین ابلیس لعین وفق نمبر ۳۳۵ ھامان لعین نمرود لعین ابلیس لعین فرعون لعین ھامان لعین شداد لعین علیقاً ملیقاً طلیقاً انت تعلم ما فی قلوبہم ہر علت فلاں بن فلاں دفع شود و بسوزد العجل العجل العجل الساعۃ الساعۃ الساعۃ الوحا الوحا الوحا نوٹ: وفق نمبر ۳۳۵ کے بجائے فرعون لعین لکھیں۔
Naqsh Shifa e Amraz e Qalb | نقش شفائے امراض قلب | Al Aufaaq-13
- Get link
- X
- Other Apps
Qaza e Hajaat Ki Jaame Dua | قضائے حاجات کی جامع دعا
- Get link
- X
- Other Apps
قضائے حاجات کی جامع دعاء بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمْ یَآ اَللّٰہُ یَا اَحَدُ یَاوَاحِدُ یَامَوْجُوْدُ یَاجَوَّادُ یَا بَاسِطُ یَا کَرِیْمُ یَا وَھَّابُ یَا ذَاالطَّوْلِ یَا غَنِیُّ یَامُغْنِیْ یَافَتَّاحُ یَارَزَّاقُ یَاعَلِیْمُ یِاحَکِیْمُ یَاحَیُّ یَاقَیُّوْمُ یَارَحْمٰنُ یَارَحِیْمُ یَابَدِیْعَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِیَاذَالْجَلَالِ وَالْاِکْرَامِ یَا حَنَّانُ یَا مَنَّانُ نَفِّحْنِیْ مِنْکَ بِنَفْحَۃِخَیْرٍ تُغْنِنِیْ بِھَا عَمَّنْ سِوَاکَ اِنْ تَسْتَفْتِحُوْافَقَدْجَآءَکُمُ الْفَتْحُ اِنَّافَتَحْنَالَکَ فَتْحًامُّبِیْنًانَصْرٌمِّنَ اللّٰہِ وَفَتْحٌ قَرِیْبٌاَللّٰہُمَّ یَاغَنِیُّ یَاحَمِیْدُ یَامُبْدِیُٔ یَامُعِیْدُ یَاوَدُوْدُ یَاذَالْعَرْشِ الْمَجِیْدِ یَافَعَّالِّمَایُرِیْدُاِکْفِنِیْ بِحَلَالِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَاغْنِنِیْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ وَاحْفَظْنِیْ بِمَا حَفِظْتَ بِہٖ الذِّکْرَوَانْصُرْنِیْ بِمَانَصَرْتَ بِہِ الرُّسُلَ اِنَّکَ عَلیٰ کُلِّ شَیْ ءٍقَدِیْرٌ عامۃ المسلمین کے لئے دعاء قضائے حاجات ایک مفید و موثر دعاء ہے ا...
Naqsh Dast e Ghaib | نقش دست غیب و فتوح
- Get link
- X
- Other Apps
نقش دستِ غیب و فتوح ۷۸۶ حح ح لے لے لا ع ۹ ۶۱ ۱۱ لا ۶ اس نقش ِ معظم کو روزانہ علی الصبح بارہ عدد لکھ کر آگ میں ڈالیں ان شاء اللہ تعالی پابندی کرنے پر دستِ غیب حسب حال جاری ہوگا ،نقش کو عروج ماہ جمعرات کے دن سے لکھنا شروع کریں واضح رہے کہ یہ نقش صدری ہے اگرچہ فنی اعتبار سے اس میں کلام کی بہت گنجائش ہے لیکن مشائخ سے یوں ہی پہنچا ہے لہذا بے قائدہ صحیح لیکن بے فائدہ ہرگز نہیں ہو سکتا ،نقش کو مثلث کی آتشی چال سے لکھ لیا کریں جلا کر راکھ ایک کوزے میں جمع کرے اور دریا میں ڈال دیا کریں (الاوفاق۔۱۳)
Dua e Siddiq e Akbar دعائے صدیق اکبر رضی اللہ عنہ
- Get link
- X
- Other Apps
از۔شیخ الروحانیات صوفی محمد عمران رضوی القادری الاوفاق AL-AUFAAQ#7 دُعائے صدِّیقِ اکبر حضورنبی ٔکریم روف رحیم صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا ابوبکر صدیق رَضِی َاللّٰہ تَعَالٰی عَنْہ کو یہ دعا سکھائی۔ اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ بِمُحَمَّدٍ نَّبِیِّکَ وَاِبْرَاہِیْمَ خَلِیْلِکَ وَمُوْسٰی نَجِیِّکَ وَعِیْسٰی کَلِمَتِکَ وَرُوْحِکَ وَبِتَوْرَاۃِ مُوْسٰی وَاِنْجِیْلِ عِیْسٰی وَزَبُوْرِ دَاوٗدَ وَفُرْقَانِ مُحَمَّدٍصَلَّی اللّٰہ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَعَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْنَ وَبِکُلِّ وَحْیٍ اَوْحَیْتَہٗ اَوْ قَضَا ءٍ قَضَیْتَہٗ اَوْ سَائِلٍ اَعْطَیْتَہٗ اَوْ غَنِیٍّ اَفْقَرْتَہٗ اَوْ فَقِیْرٍ اَغْنَیْتَہٗ اَوْضَالٍّ ہَدَیْتَہٗ وَاَسْئَلُکَ بِاسْمِکَ الَّذِیْ اَنْزَلْتَہٗ عَلٰی مُوْسٰی عَلَیْہِ السَّلَام وَاَسْئَلُکَ بِاسْمِکَ الَّذِیْ بَثَثْتَ بِہٖ اَرْزَاقَ الْعِبَادِ وَاَسْئَلُکَ بِاسْمِکَ الَّذِیْ وَضَعْتَہٗ عَلَی الْاَرْضِ فَاسْتَقَرَّتْ وَاَسْئَلُکَ بِاسْمِکَ الَّذِیْ وَضَعْتَہٗ عَلَی السَّمٰوَاتِ فَاسْتَقَل...
ملک شام کا دوسرا سفر | سیرت مصطفےٰ ﷺ
- Get link
- X
- Other Apps
ملک ِشام کا دوسرا سفر جب آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی عمر شریف تقریباً پچیس سال کی ہوئی تو آپ کی امانت و صداقت کا چرچا دور دور تک پہنچ چکا تھا۔ حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا مکہ کی ایک بہت ہی مالدار عورت تھیں۔ ان کے شوہر کا انتقال ہو چکا تھا۔ ان کو ضرورت تھی کہ کوئی امانت دار آدمی مل جائے تو اس کے ساتھ اپنی تجارت کا مال و سامان ملک شام بھیجیں۔ چنانچہ ان کی نظر انتخاب نے اس کام کے لئے حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو منتخب کیا اور کہلا بھیجا کہ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم میرا مال تجارت لے کر ملک شام جائیں جو معاوضہ میں دوسروں کو دیتی ہوں آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی امانت و دیانت داری کی بنا پر میں آپ کو اس کا دوگنا دوں گی۔ حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ان کی درخواست منظور فرما لی اورتجارت کا مال و سامان لے کر ملک شام کو روانہ ہو گئے۔ اس سفر میں حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے اپنے ایک معتمد غلام ''میسرہ'' کو بھی آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے ساتھ روانہ کر دیا تا کہ وہ آپ کی خدمت کرتا رہے۔ جب آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ملک شام کے مشہور ...
حلف الفضول | سیرت مصطفےٰ ﷺ
- Get link
- X
- Other Apps
حلف الفُضول روز روز کی لڑائیوں سے عرب کے سیکڑوں گھرانے برباد ہو گئے تھے۔ ہر طرف بدامنی اور آئے دن کی لوٹ مار سے ملک کا امن و امان غارت ہو چکا تھا۔ کوئی شخص اپنی جان و مال کو محفوظ نہیں سمجھتا تھا۔ نہ دن کو چین،نہ رات کو آرام،اس وحشت ناک صور تِ حال سے تنگ آکر کچھ صلح پسند لوگوں نے جنگ فجار کے خاتمہ کے بعد ایک اصلاحی تحریک چلائی۔ چنانچہ بنو ہاشم، بنو زہرہ، بنو اسد وغیرہ قبائل قریش کے بڑے بڑے سردار ان عبداللہ بن جدعان کے مکان پر جمع ہوئے اور حضورصلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے چچا زبیر بن عبدالمطلب نے یہ تجویز پیش کی کہ موجودہ حالات کو سدھارنے کے لئے کوئی معاہدہ کرنا چاہیے۔ چنانچہ خاندان قریش کے سرداروں نے ''بقائے باہم'' کے اصول پر ''جیو اور جینے دو'' کے قسم کا ایک معاہدہ کیا اور حلف اٹھا کر عہد کیا کہ ہم لوگ: (۱)ملک سے بے امنی دور کریں گے۔(۲) مسافروں کی حفاظت کریں گے۔ (۳)غریبوں کی امداد کرتے رہیں گے۔(۴) مظلوم کی حمایت کریں گے۔ (۵)کسی ظالم یا غاصب کو مکہ میں نہیں رہنے دیں گے۔ اس معاہدہ میں حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم بھی شریک ہوئے اور آپ کو یہ م...