Posts
Showing posts from July, 2026
Featured Post
Dast e Ghaib Wali Aayat Aur Ek Khabees Jinn | AL AUFAAQ (VOL-3)
- Get link
- X
- Other Apps
خبیث جن حضرت ابو اسحاق محمد بن رشیدمعتصم باللہ سے مروی ہے:''بحری جہاز سمند ر کے سینے کو چیر تا قدرت الٰہی عزوجل کا مظاہر ہ کرتا ہوا جانبِ منزل جھومتا چلا جارہا تھا۔ اس جہاز میں ایک شخص کے پاس دس ہزار سونے کی اشرفیاں تھیں۔بحری جہاز کے مسافر اپنی منزل کی طرف گا مزن تھے۔ اچانک کسی کہنے والے نے کہا:''میں ایک ایسا کلمہ جانتا ہوں کہ اگر کوئی شخص اسے کیسی ہی بڑی مصیبت میں پڑھے اللہ عزوجل اس مصیبت کو اس پاکیزہ کلمہ کی برکت سے دور فرمادے گا،کیا کوئی شخص مجھ سے یہ کلمہ سیکھنا چاہتا ہے؟ جو شخص سونے کی دس ہزار اشرفیاں خرچ کر ے گا میں اسے یہ پاکیزہ کلمہ سکھاؤں گا۔جس کے پاس دس ہزار سونے کی اشرفیاں تھیں اس نے سن کر کہا: مَیں یہ عمل آپ سے سیکھنا چاہتا ہوں۔ کہنے والے نے کہا:''اپنی ساری رقم سمندر میں ڈال دو۔'' اس مردِ صالح نے ساری رقم سمند ر میں ڈال دی ، کہنے والے نے کہا : ''پڑھ! وہ کلمہ یہ آیت مبارکہ ہے: وَ مَنۡ یَّـتَّقِ اللہَ یَجْعَلْ لَّہٗ مَخْرَجًا ۙ﴿2﴾وَّ یَرْزُقْہُ مِنْ حَیۡثُ لَا یَحْتَسِبُ ؕ وَ مَنۡ یَّتَوَکَّلْ عَلَی اللہِ فَہُوَ حَسْبُہ...
Qudrat Ka Karishma - Hamal Ki Hifazat
- Get link
- X
- Other Apps
قدرت کا کرشمہ ۔حمل کی حفاظت حضرت سیدنا زید بن اسلم رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں: میرے والد نے بتایا کہ ایک مرتبہ حضرت سیدنا عمر بن خطا ب رضی اللہ تعالیٰ عنہ لوگو ں کے درمیان جلوہ فرماتھے کہ اچانک ہمارے قریب سے ایک شخص گزرا جس نے اپنے بچے کو کندھوں پر بٹھا رکھا تھا۔ حضرت سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جب ان باپ بیٹے کو دیکھا تو فرمایا : ''جتنی مشابہت ان دونوں میں پائی جارہی ہے میں نے آج تک ایسی مشابہت اور کسی میں نہیں دیکھی۔''یہ سن کر اس شخص نے عرض کی : ''اے امیر المؤمنین رضی اللہ تعالیٰ عنہ! میرے اس بچے کا واقعہ بہت عجیب وغریب ہے، اس کی ماں کے فوت ہونے کے بعد اس کی ولادت ہوئی ہے۔'' یہ سن کر آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا:'' پوراواقعہ بیان کرو۔'' وہ شخص عرض کرنے لگا:''اے امیر المؤمنین رضی اللہ تعالیٰ عنہ !میں جہاد کے لئے جانے لگا تو اس کی والدہ حاملہ تھی،میں نے جاتے وقت دعا کی :''اے اللہ عزوجل! میری زوجہ کے پیٹ میں جو حمل ہے میں اُسے تیرے حوالے کرتاہوں، تُوہی اس کی حفاظت فرمانا۔ '' یہ ...
The blessings of reciting Sayyiduna Yaseen ﷺ
- Get link
- X
- Other Apps
سَیِّدُنَا یٰسﷺ پڑھنے کے برکات اس اسم پاک کے اعداد ستّر(70) ہیں بلا شبہ یہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اسم مبارک ہے اور یہ قرآن مجید کےحروف مقطعات میں سے ہے علماء کرام ومفسرین کرام نے اس اسم مبارک کے معنی یَاسَیِّد کیے ہیں ۔علماء کرام اس کے معنی ومطالب کے بیان میں کہتے ہیں کہ اس اسم پاک کے معنی ومطالب اور اسرار ورموزا اللہ تعالےٰ اوراس کے رسُول علیہ الصلوٰۃ والسلام ہی بہتر طور پر جانتے ہیں ۔ حضور خاتم النبین صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے اس اسم پاک کو پڑھنے کے بے شمار فوائدہیں ۔ اگر کسی کی کوئی ایسی جائز حاجت ہو جو کسی طرح پُوری نہ ہوتی ہو تو چاہیئے کہ نصف شب کو ننگے سر ہو کر با وضو حالت میں اکتالیس مرتبہ یہ اسم پاک پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے دُعا مانگے انشاء اللہ تعالیٰ ہر مراد پُوری ہو گی جو حاجت ہو گی پر وردگار عالم اپنے فضل وکرم اوراس اسم پاک کی برکت کے طفیل حاجت روائی فرمائے گا جو کوئی کسی امتحان میں کامیابی کا خواہاں ہو تو اُسے چاہیئے کہ ہر فرض نماز کے بعد اکتالیس مرتبہ پڑھ کر بار گاہِ الہیٰ میں کامیابی کے لیے دعا مانگے انشاء اللہ...
Khuda e Zahir O Batin | Characteristics of the Divine Name Al-Zahir Al-Batin
- Get link
- X
- Other Apps
خدائے طاہر و باطن اپنی مصنوعات اور مخلوقات کے اعتبار سے جو اس کے کمال صفات کی دلیل ہیں ۔ آشکار! اور اپنی ذات کی حقیقت وکنہ کے اعتبار سے وہم وخیال سے بھی مخفی۔ خاصیت جو شخص نماز اشراق کے بعد اسم پاک الظاہر پانچ سو مرتبہ پڑھ لیا کرے حق تعالٰی اس کی آنکھیں روشن ومنو ر کرے گا ۔اگر طوفان بادوباران وغیرہ کا خوف ہو تو یہ اسم پاک بہت زیادہ پڑھا جائے امن وعافیت حاصل ہوگی۔ اگر اس اسم پاک کوگھر کی دیواروں پر لکھ دیا جائے تو وہ دیواریں محفوظ وسلامت رہیں گی۔ جو شخص ہر روزیا باطن تینتیس بار کہہ لیا کرے حق تعالیٰ اسے صاحب اسرار الہٰی بنائے گا، اور اگر کوئی شخص اس پر مدارمت اختیار کرے تو اس پر جس کی بھی نظر پڑے گی اس کا دوست بن جائےگا۔
Chauthe Asman Ka Farishtah | A powerful Prayer
- Get link
- X
- Other Apps
چوتھے آسمان کا فرشتہ حضرت سیدنا حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت سیدنا انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ حضور نبی کریم،ر ء ُوف رحیم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ و آلہ وسلَّم کے صحابہ کرام علیہم الرضوان میں سے ایک صحابی رضی اللہ تعالیٰ عنہ تجارت کیا کرتے تھے، ایک ُملک سے دوسرے ُملک اورایک شہر سے دوسرے شہر مالِ تجارت لے جاتے ، وہ بہت متقی وپرہیزگار تھے اور ان کی عادت تھی کہ اکیلے ہی سفر کرتے ۔ اسی طرح ایک مرتبہ وہ سامانِ تجارت لے کر سفر پر روانہ ہوئے ۔جب ایک جنگل میں پہنچے تو اچانک آہنی زِرہ پہنے ایک مسلّح ڈاکو نے آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو روک لیا اور کہا :'' اپنا سارا مال میرے حوالے کر دو اور قتل ہونے کے لئے تیار ہوجاؤ ۔'' یہ سن کر وہ صحابی رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرمانے لگے : ''تمہارا مقصودمال ہے تم میرا سارا مال لے لواور مجھے جانے دو ،مجھے قتل کرنے سے تمہیں کیا فائدہ ہوگا ؟ یہ لومیں اپنا تمام مال تمہارے حوالے کرتا ہوں ۔'' یہ سن کر ڈاکونے کہا:'' میں تمہارا مال تو لوں گا ہی مگر تمہیں قتل بھی ضرور کروں گا۔'' ا...