Ashura ME In Panch Mujarrab Amaal Ke Amil Bane | عاشورہ میں ان پانچ مجرب اعمال کے عامل بنیں | Sufi Imran Razvee Sb | Idara Roohani Imdad
بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم ادارہ روحانی امداد ایک مستند اور معتمد روحانی علاج کا پلیٹ فارم ہے ۔ یہاں قرآن و سنت اور سلف صالحین و بزرگان دین کے طریقے سے روحانی علاجات و معالجات کئے جاتے ہیں۔ ادارہ روحانی امداد میں رابطہ کرنے والے حضرات و خواتین کو قرآنی آیات ، اسمائے حسنیٰ ، ادعیہ ماثورہ ، اور بزرگان دین و صوفیائے کاملین کے اوراد و وظائف تعلیم کئے جاتے ہیں۔ اداراہ روحانی امداد بندگان خدا کو دین و سنیت اور تصوف و اخلاق و آداب اسلامی کی صحیح تعلیمات فراہم کرتا ہے۔
سَیِّدُنَا یٰسﷺ پڑھنے کے برکات
اس اسم پاک کے اعداد ستّر(70) ہیں
بلا شبہ یہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اسم مبارک ہے اور یہ قرآن
مجید کےحروف مقطعات میں سے ہے علماء کرام ومفسرین کرام نے اس اسم
مبارک کے معنی یَاسَیِّد کیے ہیں ۔علماء
کرام اس کے معنی ومطالب کے بیان میں کہتے ہیں کہ اس اسم پاک کے معنی ومطالب اور
اسرار ورموزا اللہ تعالےٰ اوراس کے رسُول علیہ الصلوٰۃ والسلام ہی بہتر طور پر
جانتے ہیں ۔ حضور خاتم النبین صلی اللہ
تعالیٰ علیہ وسلم کے اس اسم پاک کو پڑھنے کے بے شمار فوائدہیں ۔ اگر کسی کی کوئی
ایسی جائز حاجت ہو جو کسی طرح پُوری نہ ہوتی ہو تو چاہیئے کہ نصف شب کو ننگے سر ہو
کر با وضو حالت میں اکتالیس مرتبہ یہ اسم پاک پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے دُعا مانگے
انشاء اللہ تعالیٰ ہر مراد پُوری ہو گی جو حاجت ہو گی پر وردگار عالم اپنے فضل
وکرم اوراس اسم پاک کی برکت کے طفیل حاجت روائی فرمائے گا جو کوئی کسی امتحان میں
کامیابی کا خواہاں ہو تو اُسے چاہیئے کہ ہر فرض نماز کے بعد اکتالیس مرتبہ پڑھ کر
بار گاہِ الہیٰ میں کامیابی کے لیے دعا مانگے انشاء اللہ تعالیٰ امتحان میں
کامیابی حاصل ہو گی ۔ جو کوئی یہ چاہے کہ وہ دشمن کے شرسے محفوظ رہے دشمن اسے کسِی
قسم کا نقصان نہ پہنچا سکے تو وہ ہر نماز کے بعد نہایت توجہ اوریکسوئی کے ساتھ
ستّر مرتبہ پڑھے اس اسم پاک کی برکت سے دشمن اس پر غلبہ نہ پا سکے گا اور کوئی
نقصان نہ پہنچائے گا۔