Featured Post

Amaliyat Course October 2026 | عملیات کورس جمادی الاولی | Sufi Imran Razvee | Idara Roohani Imdad

 عملیات کورس جمادی الاولی [اکتوبر]

﷽

نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم

عملیات کورس ماہ جمادی الاولی ۱۴۴۸ ھجری؎اکتوبر ۲۰۲۶ عیسوی کی تاریخیں احباب نوٹ فرما لیں۔

[۱] عمل سورہ یس شریف (سات روزہ) ؎۲۲ اکتوبر

[۲] عمل دعا جامع المطلوب (گیارہ روزہ)؎ ۲۲ اکتوبر

[۳] عمل درود تاج شریف (گیارہ روزہ)؎ ۲۲ اکتوبر

[۴] عمل بسم اللہ شریف (گیارہ روزہ) ؎ ۲۲ اکتوبر

[۵] عمل حزب البحر شریف (بارہ روزہ) ۲۱۔۲۲۔۲۳ اکتوبر

[۶]عمل سی و سہ آیات (بارہ روزہ)؎۲۱۔۲۲۔۲۳ اکتوبر

[۷] عمل دعائے حیدری شریف (بارہ روزہ)؎۲۱۔۲۲۔۲۳ اکتوبر

[۸] عمل یا کافی الموسع لما خلق (بارہ روزہ) ؎۲۱ اکتوبر

[۹] عمل یا اللہ المحمود فی کل (چالیس روزہ) ؎۲۲ کتوبر

[۱۰] عمل بسم اللہ شریف (چالیس روزہ) ؎۲۲ اکتوبر

[۱۱] عمل آیۃ الکرسی شریف (تین روزہ) ؎۲۱۔۲۲۔۲۳ اکتوبر

[۱۲] عمل آیت قطب شریف (تین روزہ)؎۲۱۔۲۲۔۲۳ اکتوبر

[۱۳] عمل عمل سورہ مزمل شریف (تین روزہ)؎۲۱۔۲۲۔۲۳ اکتوبر

[۱۴] عمل سورہ کوثر شریف (تین روزہ)؎۲۱۔۲۲۔۲۳ اکتوبر

[۱۵] عمل سورہ اخلاص شریف (تین روزہ)؎۲۱۔۲۲۔۲۳ اکتوبر

[۱۶] عمل ناد علی شریف (تین روزہ)؎۲۱۔۲۲۔۲۳ اکتوبر

[۱۷] عمل ناد علی کبیر (تین روزہ)؎۲۱۔۲۲۔۲۳ اکتوبر

[۱۸] عمل چہل کاف شریف (تین روزہ)؎۲۱۔۲۲۔۲۳ اکتوبر

[۱۹] عمل اسم ذات ـ یا اللہ (تین روزہ)؎۲۴اکتوبر

زکات عمل کی پی ڈی ایف

          وقت سے قبل عمل کی پی ڈی ایف ہدیہ بطورِ نذر ادا کر کے حاصل کر کےترکیب عمل دیکھ لیجئے  اور جو سوالات و اشکالات ہوں انہیں پوچھ کر حل کر لیجئے ۔پھر سکون و وقار کے ساتھ عمل کی تیاری کیجئے۔پی ڈی ایف کے اندر عمل کا مکمل طریقہ نہایت سادہ سلیس انداز میں دیا گیا ہے جسے پرھ کر آپ بخوبی سمجھ جائیں گے۔

طریقہ علاج و نقوش

عمل مکمل کر لینے کے بعد اس عمل سے علاج کا طریقہ اور نقوش بھی پی ڈی ایف میں دئے گئے ہیں اور اکثر یہ ہدایت اور وضاحت کر دی گئی ہے کہ عامل بننے کے بعد جہاں سے کوئی معتبر طریقہ علاج کو عامل کو میسر ہو ،وہ اُس طریقے سے علاج کر سکتا ہے۔اور اس سلسلے میں فقیر سے صلاح مشورہ بھی کیا جا سکتا ہے۔

حصار و توجہ

         جیسا کہ احباب جانتے ہیں مکمل حصار اور توجہ روحانی کے ساتھ فقیر قادری کے ہاں  یہ چلے ہر ماہ  کروائے جاتے ہیں ۔احباب کو عمل کی رجعت و نحوست سے محفوظ رکھنے کا حتی المقدور سامانِ روحانی کیا جاتا ہے۔

زکات عمل کا اعادہ

      احباب جو کسی عمل کا اعادہ کرنا چاہیں وہ بھی یہاں اطلاع دی کر بتائے گئے تاریخوں میں اپنے کئے ہوئے عمل کا عادہ کر سکتے ہیں ۔یا اپنے عمل کو زیادہ توداد میں زیادہ دنوں کے لئے پڑھنا چاہیں تو اطلاع دیکر پڑھ سکتے ہیں۔

الاوفاق

     فقیر کا رسالہ الاوفاق کی سترہ قسطیں آ گئی ہیں روحانی معالجین کے لئے اس میں مجرب نقوش کافی وافی ہیں۔اس کی قسطیں پابندی سے حاصل کر تے رہیں۔

فقرات حزب البحر

    فقیر قادری کی کتاب اعمال تصریفیہ فقرات حزب البحر میرے سب احباب کے پاس ہونی لازمی ہے ۔

مطالعہ کتب

    اعمال و اشغال اور علاج و معالجے کے لئے اس فن کی کتابوں کا مطالعہ ضروری ہے ۔احباب سے یہی کزارش کرتا آ رہا ہوں کہ جہاں سے جو ملے اسے پڑھئے کہ بے پڑھے چارہ نہیں۔اللہ تعالیٰ مجھے اور آپ سب کو توفیق عطا فرمائے۔ آمین

خاک پائے غوث اعظم زیر سایہ ہر ولی

فقیر قادری صوفی محمد عمران رضوی غفرلہ

۱۳اکتوبر ۲۰۲۶

Online Centre Of Spiritual Healing & Guidance.

IDARA ROOHANI IMDAD مرکز روحانی علاج و رہبری



Popular posts from this blog

ADAD NIKALNE KA TARIQA اعداد نکالنے کا طریقہ (Method Of Reckoning Number By Abjad )

Asmaye Baari Ta'ala Ke Mujarrab Amaliyat اسمائے باری تعالی کے مجرب عملیات (The Names Of Allah And Their Beneficial Remedy )