Saturday, March 25, 2023

Saiyidina Mahmoodun ﷺ Parhne Ke Barakaat

 سَیِّدِنَا مَحْمُوْدٌ ﷺ

اس اسم پاک کے اعداد 98 ہیں اس کے معنی میں تعریف کیے گیے سراہے گئے پسند یدہ ۔ یعنی حضور نبی کریم علیہ الصلوٰۃ السلام کی تعریف اللہ تعالیٰ خود کرتا ہے اللہ تعالیٰ کے فرشتے کرتے ہیں کائنات کی ہر چیز  آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی تعریف و ستائش کرتی ہے اللہ تعالیٰ نے حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کی تعریف کرنے کا ایمان والوں کو حکم بھی فرمایا ہے۔حضور سرورکائنات صلے اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے اس اسم پاک کی فضلیت یہ ہے کہ جو کوئی تنگ دست ہوکاروبار ٹھیک طرح سے نہ چلتا ہو تو اُسے چاہئیے کہ وہ روزانہ با وضوحالت میں چالیس مرتبہ پڑھ کر اللہ تعا لےٰ سے دُعا مانگے انشاء اللہ تعالےٰ بہت جلد دولت مند ہو جائے گا اس عمل کی مدادمت کرنے سے کاروبار میں خوب خیروبرکت  پیدا ہو گی اور رزق کی تنگی جاتی رہے گی بفضل باری تعالیٰ اس کے دن پھر جایئں گے ۔ جو کوئی یہ چاہے کہ لوگ اس پر مہربان ہو جائیں تو وہ ہر نماز کے بعد اکیس مرتبہ یہ اسم پاک پڑھ لیا کرے  انشاء اللہ تعالےٰ لو گوں کو اپنے لیے مہربان پائے گا ہر کوئی اس کی عزّت کرے گا ہر طرح کی جائز حاجت پوری ہوگی۔حضور اقدس ﷺ نے فرمایا میں  احمد ہوں اللہ تعالیٰ میرے ذریعہ سے کُفر کو مٹا ئے گا اور میں حاشر ہوں تمام لوگ میرے قدموں تلے جمع ہوں گے اور میں عاقب یعنی آخری نبی ہوں ۔




Teesre Roze Ki Tasbeeh تیسرے روزے کی تسبیح


 

Friday, March 24, 2023

Dusre Roze Ki Tasbeeh دوسرے روزے کی تسبیح


 

Tasbeeh e Ramazan (Tees Rozo.n Ka Azkaar) تسبیح رمضان (تیس روزوں کے اذکار)

تسبیح رمضان

بسم اللہ الرحمن الرحیم

نحمدہ و نصلی و نسل علی رسولہ الکریم

رمضان المبارک کا چاند آپ سب احباب کو اور تمام عالم اسلام کو مبارک ہو شیخ احمد سرہندی مجدد الف ثانی رحمۃ اللہ علیہ  نے فرمایا مفہوم یہ ہے کہ رمضان کا پورا مہینہ آپ جس طرح گذاریں  آپ کا پورا سال انہیں اعمال کے زیر اثر گذرے گا اگر آپ اس ماہ  مقدس کو غفلت میں گذاریں گے وقت کو بے کار کاموں میں برباد کرتے ہوئے گذاریں گے تو آپ کا پورا سال بھی ایسے ہی گذرنے والا ہے یہ ایک نہایت عجیب بات حضرت نے فرمائی جو کہ سو فی صد درست ہے اور ہر مسلمان اس کا تجربہ کر سکتا ہے

                                                  لہذا ہمیں چاہئیے کہ ہم اس ماہ مبارک کو ذکر و اذکار صوم و صلوٰۃ ،تلاوت قرآن اور کثرت درود و استغفار کے ساتھ گذاریں تاکہ اس ماہ میں کئے جانے والے اعمال کے برکات  اورنیک  توفیقات سے ہم سب آئندہ سال بھر مستفید ہوتے رہیں

                                                   بہت سارے احباب رمضان میں ذکر کے لئےپوچھتے ہیں  کوئی وظیفہ پوچھتا ہے تو فقیر قادری نے سوچا کہ اذکارِ مسنونہ سے جنہیں حضور اقدس ﷺ نے اس امت کو عطاء فرمائے ہیں ہر دن کا ایک ذکر منتخب کیا جائے اور اسے خود بھی کروں اور تمام احباب کو اس میں شامل ہونے کی دعوت دوں تاکہ احادیث میں مذکور تسبیح و تحلیل و تحمید کہ جن سے لوگ اکثر غافل ہو چکے ہیں   اس بہانے ان مسنون کلمات کا  ہم ورد کر لیں  

                                                ذکر جو ہر دن کا بتایا جائے  گا اس کے پڑھنے کا طریقہ ہے ہوگا کہ بعدسحری سے لیکر افطار تک کسی بھی وقت سو مرتبہ پڑھ لیں یا نماز عصر یا افطار سے دس پندرہ منٹ قبل شروع کریں گے  اور ایک تسبیح یعنی سو مرتبہ گن کر پڑیں گے پہلے تین بار کوئی سا درود شریف پڑھیں گے اور پھر سو بار اس دن کا ذکر پڑھیں گے پھر تین بار دردو شریف پڑھ کر دعاء کریں ۔

                                               فقیر خود بھی اس طریقے سو روزانہ ذکر کرے گا اپنے گھر والوں کو کرائےگا اپنے تمام احباب و متعلقین کو تلقین کرتا ہون کہ اس ذکر میں آپ سب شامل ہوں اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق دے ہم سب کو علم نافع اور خیر کثیر عطاء فرمائے۔

                                                  ہر دن کا ذکر آپ میرے واٹس ایپ سٹیٹس پر ،ویب سائٹ ،فیس بک پیج اور فروفائل پر،انسٹا گرام   اور یو ٹیوب کے کمیونٹی پوسٹ پر دیکھ سکیں گے اور یہ پوسٹ بعد افطار لگوا دیا جائےگا ان شاء اللہ فقیر قادری نے ان اذکار اور اس حلقہ ذکر کا نام تسبیح ِ رمضان رکھا اللہ تعالیٰ برکت فرمائے آمین

پہلے روزے کا ذکر: سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہِ (مشکوۃ المصابیح)




 

Tuesday, March 21, 2023

Ism e Haamid Parhne Ke Barakaat اسم حامد ﷺ پڑھنے کے برکات

 


سَیِّدِنَا حَامِدٌﷺ

اس اسم پاک کے اعداد 53 ہیں ۔اس کے معنی ہیں اللہ تعالیٰ کی تعریف کرنے والے سراہنے والے ۔بخاری شریف میں حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضوُر نبی کریم علیہ الصّلوٰۃوالسّلام نے فرمایا"قیامت کے دن جب لوگ سفارش کے لیے حضرت ابراہیم علیہ السّلام ،حضرت موسیٰ السّلام اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے پاس جائیں گے ہر نبی باری باری کہے گا کہ میری کیا مجال کہ آج پروردگار کی بار گاہ میں جاؤں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے پاس ساری مخلوق اکٹھی ہوکر آئے گی اور شفارش کرنے کے لئے کہے گی تو حضرت عیسیٰ علیہ السّلام فرمائیں گے کہ میں اس جگہ نہیں جا سکتا لیکن تم لوگ حضرت محمد صلے اللہ علیہ وسلم کے پاس جاؤ جو کہ اللہ کےسب سے محبوب بندے ہیں وہ تمہاری سفارش کرسکتے ہیں ۔ارشاد فرمایا وہ میرے پاس آئیں گے اور میں اپنے رب سے اجازت طلب کروں گا مجھے اجازت دی جائے گی جب میں اپنے پروردگار کو دیکھوں گا تو میں اس کے لیے سجدے میں گر جاؤں گا پھر اللہ تعالےٰ جتنی مدّت چاہے گا مجھے سجدے کی حالت میں رکھے گا ۔ پھر پروردگار عالم فرمائے گا اے محمد صلے اللہ علیہ وسلم سراٹھائیے آپ کی بات سُنی جائے گی اور جو مانگیں گے وہ آپ صلی اللہ علیہ علیہ وسلم کو دیا جائے گا اور شفاعت کیجئے آپ  صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت قبول ہوگی ۔پھر میں حامد بن کر اپنے پروردگار کی وہ تعریفیں کروں گا جو میرا پروردگار مجھے سکھائےگا پھر میں سفارش کروں گا میرے لیے ایک حد مقرر ہوگی ان کو جنت میں داخل کروں گا ۔ حضور نبی کریم علیہ الصلوٰۃ والسلام کے اس اسم پاک کی فضلیت یہ ہے کہ جو کوئی بکژت پڑھے گا اللہ تعالےٰ اس پر اپنا خصوصی فضل و کرم نازل فرمائے گا اگر کوئی ذہنی پریشانی میں مبتلا ہو یا ہر وقت پریشان رہتا ہو معمولی معمولی باتوں سے پریشان ہو جاتا ہو تو اُسےچاہئیے کہ روزانہ باوضو حالت میں ایک  سومرتبہ اس اسم پاک کو پڑھ لیا کرے انشاء اللہ تعالیٰ ذہنی و دماغی پریشانی دُور ہو گائے گی ۔ ہمیشہ  خوش وخرم رہے گا اور پر مسرت زندگی گزرےگی ۔ اس اسم پاک کا پڑھنے والا اللہ تعالےٰ کی ہر نعمت سے مالا مال ہوگا اور اللہ تعالیٰ اس کے لیے اپنا خاص فضل وکرم فرماکر رحمت کے دروازے کھول دے گا ۔ اگر کسی کو حاکم وقت سے کوئی کام ہو تو وہ حاکم کے پاس جانے سے پہلے تین سو مرتبہ یہ اسم پاک باوضو حالت میں پڑھ کر بارگاہ الہٰی میں دعا مانگے اس کے بعد حاکم کے پاس جائے جو بھی جائز کام ہو گا انشاء اللہ تعالیٰ ہو جائے گا  حاکم حسُن ِ سلوک  سے پیش آئے گا ۔ اگر کوئی کسی مشکل میں گرفتار ہو کسی بھی طرح مشکل آسان نہ ہو تو ہر نماز کے بعد ایک سومرتبہ یہ اسم پاک پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے دعا مانگے ان شاء اللہ تعالیٰ بہت جلد آسان ہو جائے گی۔

Sunday, March 19, 2023

Surah Muzammil Se Bandish Jadu Ka Elaj سورہ مزمل سے بندش جادو کا علاج (Easy Remedy Of Magic)

 


Ism e Ahmad Parhne Ke Barakaat اسم احمد ﷺ پڑھنے کے برکات

                                         سَیِّدِنَا  اَحْمَدٌ  

سلسلہ اسماء النبی ﷺ #1


اس اسِم پاک کے اعداد53 میِں اس کے معنی ہیں  سب سے زیادہ پروردگار عالم کی تعریف کرنے والےیعنی سب سے زیادہ بڑھ کر اللہ تعالےٰ کی صفات بیان کرنے والے یہ حضور نبی کریم علیہ الصلوٰۃ والسلام کا ذاتی اسم پاک ہے ۔ اس کے ایک  معنی یہ بھی ہیں کہ تمام  لوگوں میں سب سے زیادو تعریف  و تو صیف  کے لائق  آپ صلَے اللہ تعالیٰ علیہ وسلَم  کے اسم پاک احمد کے بارے میں خصائص  الکبریٰ میں   حضرت ا نس رضی اللہ تعالےٰ عنہ سے  روایت ہے  کہ حضور نبی کریم علیہ الصلوۃ والسلام نے ارشاد فرمایا  کہ پروردِگار عالم نے حضرت موسی علیہ  السلام کی طرف وحی فرمائی جو شخص احمد  کا منکر ہوگا  میں اسے دوزخ میں ڈال دوں گا حضرت موسٰی علیہ السلام نے  عرض کی  یا اللہ احمد کون ہیں ؟ ارشاد باری تعالیٰ ہوا ۔ مخلوقات میں جن سے بہتر کوئی   نہیں وہ جن کا اسم پاک زمین وآسمان کی پیدائشِ سے پہلے میں نے عرش پر لکھ دیا اور جنَت میں کوئی اُس وقت تک داخل نہ ہوگا جب تک کہ وہ خود اور ان کی ساری اُمّت داخل نہ ہو جائیں۔اس اسم پاک کی فضلیت یہ ہے کہ اگر کوئ یہ چاہے کہ اللہ تعالیٰ کی مخلوق اس کی مطیع ہو جائے وہ جہاں بھی جائے لوگ اس کی طرف توجہ کریں اس کی بات غور سے سنیں اور اس کے گر ویدہ ہوجائیں تو اُسے چاہئیے کہ وہ روزانہ ایک سو مرتبہ اسم پاک  احمد صلی اللہ وسلم با وضو حالت میں پڑھ لیا کرے انشاء اللہ تعالےٰ خلقت اس کی مطیع ہو جائے گی لوگوں میں ہردلعزیز ہوگا چشم خلائق میں معزّزو محترم ہو جائے گا لوگوں کی نگاہوں میں عزّت والا ہو جائے گا جہاں بھی جائے گا لوگ اس پر مہربان ہوں گے اور اس کے حسب ِ توقع اس کے ساتھ پیش آئیں گے ۔ جو کو ئی ہر نماز کے بعد  بکثر   ت اسم پاک کا بلا ناغہ ورد کرے تو اللہ تعالےٰ اس اسم پاک کی برکت کے  طفیل اس کی روزی کا خود ذمہ دار ہو گا ۔ اس کے رزق میں کمی واقع نہ ہوگی ۔ رزق حلال میں خیرو برکت پیدا ہو جائے گی کاروبار خوُب ترقی کرےگا ہر مشکل آسان ہو جائے گی ۔اوراللہ تعالےٰ اس کی کاروبار ی پریشا نیوں کو دُور فرمادےگا۔ان شاء اللہ

Featured Post

AL AUFAAQ (Vol-14) الاوفاق

Book Your Copy Now +91-9883021668