Monday, January 7, 2019

Nad e Ali Shareef Ki Zakat Ka Tariqa ناد علی شریف کی زکات کا طریقہ

نادعلی شریف کی زکات
                       از ۔ صوفی محمد عمران رضوی القادری 

طریقہ زکات مشائخ قادریہ برکاتیہ رضویہ


احباب کی فرمائش پر ناد علی شریف کی زکات کا آسان طریقہ نقل کر تا ہوں اس طریقے سے زکات ادا کرنے پر عامل مستجاب الدعوات ہو گا اور ہر جائز مقصد کے لئے جب بھی پڑھے گا باب استجابت کو کھلا پائیگا ،ہر قسم کا جادوسحرسفلی و علوی کا علاج کر سکے گا ،کسی اڑی مشکل میں ورد کریگا تو مشکل خود مشکل میں پڑ جائیگی ،حاجتمندوں کو اس کا نقش جس مقصد کے لئے لکھ کر دے گا انہیں کامیابی ملے گی ،جسمانی امراض
والوں کو شفاء ملے گی درد مندوں کو دوا ملے گی،ناد علی شریف کا عامل اپنی قسمت پر ناز کرے گااسے کسی محاز
پر ناکامیوں کا منھ نہیں دیکھنا پڑے گا ،اس کے دشمن ذلیل و خوار ہونگے جادو ٹونے سحر سے حفاظت رہےگی ،ہر حاجت غیب سے پوری ہو جایا کرے گی ،ناد علی شریف کی زکات کا یہ طریقہ درمیانہ ہے لیکن مبتدی حضرات کے لئے عمدہ اور آسان یہ طریقہ ہمارے مشائخ قادریہ برکاتیہ رضویہ کے معمولات میں رہا اول اجازت کسی صاحب مجاز سے حاصل کرے پھر ترک جمالی کے ساتھ بد ھ یا جمعرات سے شروع کرے بعد نماز فجر کا وقت مناسب ہے چہار قل و آیۃ الکرسی پڑھ کر اپنا حصار کرے تین دن چار ہزار ۴۰۰۰ مرتبہ نصاب کی نیت سے پڑھیں یہ کل ۱۲۰۰۰ بارہ ہزار ہوئے اور اس کی نصاب ہمارے مشائخ نے اتنی ہی مقرر فرمائی، پھرزکات کی نیت سے چوتھے اور پانچویں دن ۳۰۰۰ تین ہزار مرتبہ پڑھیں یہ نصاف کا نصف ہوا اور اس کی ز کات اتنی ہی ٹھہری اب چھٹے اور آخری دن قفل کی نیت سے ۱۵۰۰ پندرہ سو مرتبہ پڑھ کر ختم کرے روزانہ ناد علی شریف سے قبل ۱۱۰ مرتبہ درود غوثیہ اور ۱۰ مرتبہ اعتصام پڑھ کر ناد علی شروع کرے تعداد مکمل ہونے پر ۱۰ مرتبہ اختتام اور ۱۱۰ مرتبہ درود غوثیہ پڑھنا ہے ،چھٹے دن حسب توفیق نیاز
مولائے کائنات حضرت علی شیر خدا کرم اللہ وجہہ الکریم کی دلاکر بچوں میں تقسیم کرے،اب آپ عامل ناد علی شریف کے ہو گئے اسے باقی رکھنے کے لئے بلکہ اس میں مزید ترقی کے لئے ۱۱۰ ایک سو دس مرتبہ مع اعتصام و اختتا روزانہ پڑھتے رہیں مداومت کے لئے اب ۳ مرتبہ درود غوثیہ اور ایک مرتبہ اعتصام ۱۱۰ مرتبہ ناد علی ایک مرتبہ اختتام اور ۳ مرتبہ درود غوثیہ پڑھا کرے،دوران زکات پرہیز جمالی لازمی ہے اوپرجو تعداد زکات کی مذکور ہوئی آسانی کے لئے اسے ترتیب وار لکھے دیتا ہوں
تعدادِ نصاب و زکات ناد علی شریف
پہلے دن۔۔۔۔۔۔ ۴۰۰۰ چار ہزار مرتبہ
دوسرے دن ۔۔۔۔۔۴۰۰۰ چار ہزار مرتبہ
تیسرے دن۔۔۔۔۔۴۰۰۰ چار ہزار مرتبہ
چوتھے دن ۔۔۔۔۔۔۳۰۰۰ تین ہزار مرتبہ
پانچویں دن ۔۔۔۔۔۳۰۰۰ تین ہزار مرتبہ
چھٹے دن ۔۔۔۔۔۔۔۱۵۰۰ پندرہ سو مرتبہ
احباب اس ز کات کی ادائیگی سے قبل اجازت ضرور حاصل کریں تاکہ آپ کی محنت رائیگاں نا جائے اور کسی قسم کاضرر نا پہنچے عامل بننے کے بعد آپ رد سحر و دفع آسیب کے لئے مریضوں کو نقش سیفی لکھ کر دے سکتے ہیں اس نقش کو مزید قوی الاثر بنانے کے لئے اس کی زکات بھی ادا کر لیں تو بہتر یہ نقش سینکڑوں مسائل میں تنہا کافی ہے فقیر نے اس سے بے شمار کام لئے اور احباب کو بھی اس سے کام لینے کے مختلف طریقے نقل
 کر وائے یہاں ناد علی شریف کا نقشِ مثلث اور مربع حاضر کرتا ہوں انہیں معمول بنایا جائے مثلث رد سحر وغیرہ میں جلانے کے لئے استعمال کرائیں بربادی دشمناں کے لئے قبر میں دفن کر وائےا ور دیگر مقاصد میں اپنے صوابدید پر لکھ کر دےاور مربع حفاظت از دشمناں و نظر بد کے لئے لکھ دے سحر زدہ کو پینے کےلئے دیاکرے  اس کے ساتھ منسب آیات کا بھی اضافہ کر سکتے ہیں



طریقہ زکات ناد علی دیگر
ناد علی شریف کی زکات کا ایک دوسرا طریقہ یہ ہے کہ اسے چایس دنوں میں سوا لاکھ مرتبہ پڑھ کر ختم کرے اس میں پرہیز جمالی کرےروزانہ ۳۱۲۵  تین ہزار ایک سوپچیس مرتبہ اسی سابقہ طریقے سے پڑھنا ہے
اس زکات کو ادا کرنے کے بعد اگر کبھی خدانخواستہ چند دنوں کے لئے مداومت ترک ہو جائے جب بھی عمل قائم رہتا ہے البتہ بلا وجہ اور شدید حرج کے مداومت ترک کرنا محرومی کا سبب بن سکتاہے
طریقہ زکات ناد علی شریف دیگر
یہ زکات سوا لاکھ والی زکات سے عمدہ اور میرا پسندیدہ زکات ہے اس زکات میں زیارت مولائے کائنات حضرت علی شیر خدا کرم اللہ وجہہ الکریم کی بطریق منام ہوجاتی ہے اس کا یہ معنی نا لیاجائے کہ پچھلی دو زکاتوں میں زیارت نہیں ہو سکتی ،دوران زکات عامل کو خواب میں بشارتیں ہوتی ہیں اور سچے خواب دکھتے ہیں میں سمجھتا ہوں اگر کس نے اس عمل کو پار لگا لیا تو اسے رد سحر وغیرہ کے لئے کسی دوسرے عمل کی ضرورت پیش نہیں آئیگی اور ساری ضرورتیں غیب سے پوری ہوتی رہیںگی اس زکات کے اصول وہی ہیںجو پہلے مزکور ہوئےیعنی پرہیز جمالی وغیرہ بس اس میں اتنا اضافہ ہے اگر ہو سکے تو کرے کہ دوران چلہ مکمل خاموشی اختیار کرے اور لکھ کر یا اشارے سے بات کرےاول تو بات کرنے کی نوبت ہی نہیں آئیگی کیوں کہ جو دل میں خواہش کریگا وہ چند لمحوں میں اپنے سامنے پائےگا یا اس چیز کے مہیّا ہونے میں اتنا ہی وقت لگے گا جتنا کہ درکار ہے ،اگر خاموش رہنا مشکل ہو تو کم از کم ضرورت کے مطابق بات کرے یعنی کچھ مانگنا ہو یا کسی کو بلانا ہو وغیرہ یہ زکات کبریت احمر ہےجس نے اسے پار لگا لیا وہ کامیاب و کامران ہوا روزانہ کی تعداد ۵۱۸۴ ہےچالیس دنوں میں عامل ہو جائےگااور یہ عمل تا عمر قائم رہےگا ان شاء اللہ
طریقہ زکات ناد علی شریف دیگر
اس زکات میں پرہیز کچھ نہیں اور یہ زکات شادی شدہ عاملین افراد کے لئے بہت عمدہ ہےکیوں شادی شدہ افراد کو ترک حیوانات بہت مشکل ہوتا ہے اس لئے اپنے احباب سے کہتا ہوں جوانی اور تجرد کے عالم میں جتنی ریاضت چاہو کرلو ورنہ بعد کو بہت مشکل ہوتا ہے ،یہ زکات    ۱۱۰ دنوں میں مکمل ہوتی ہے روزانہ ۱۱۰۰ گیارہ سو کی تعداد میں ناد علی شریف پڑھا جائےگا پڑھنے کا طریقہ وہی سابقہ ہے دوران زکات اگر سفر
در پیش ہو تو اس کا انتظام پہلے سے کرے شروع دن سے ہی ایک مصلیٰ اس عمل کے لئے خاص رکھے اور اسی پر روزانہ وظیفہ کرے جب سفر میں جانا ہو مصلیٰ ساتھ لے جائے،بعد ۱۱۰ دن کے عامل ہو جائینگے پھر جسے چاہے نقش لکھ کر دے پانی دم کرے تاثیر باذاللہ پائینگےعمل قائم رکھنے کے لئے ۱۱۰ مرتبہ روزانہ ورد میں رکھےمع اعتصام و اختتام و درود غوثیہ
ناد علی شریف بطور وظیفہ
ہر مقصد میں کایابی ،شفائے بیماراںچاہے کیسا مرض ہو،مغلوبی دشمناں،مقدمات میں کامیابی،سحر جادو سے حفاظت،امتحان میں کایابی الیکشن میں کامیابی،جاہ و حشمت کا حصول،دشمن کی زبان بندی نظر بد سے حفاطت،قید سے رہائی،دفع بلاء حصول علم لدنی غرضیکہ کسی بھی نیک مقصد و خواہش کے لئے بلا زکات بھی اس کا ورد کرنے والا نا مراد نہیں رہتا لہٰذاچاہئیے کہ کسی صاحب مجاز سے اجازت لیکر روزانہ ۱۱۰ مرتبہ بطور وظیفہ ناد علی شریف پڑھا کرے ان شاء اللہ مراد کو پہنچے گا

نقش مثمن حرفی ناد علی شریف

یہ نقش اوپر بیان ہوئے تمام تر مقاصد کے لئے جمعرا ت کے دن بساعت مشتری زعفران سے لکھیں یا دھات پر کندہ کرائیں اور اس کی دوسری جانب نقش سورہ اخلاص یا نقش سورہ نصر کا حرفی بنائیں تو یہ ایک کامل لوح جملہ مقاصد کے لئے تیار ہوگی روزی کا مسئلہ ہو ترقی کاروبار کا یا دشمنوں سے حفاظت کا جادو کی کاٹ کا یا دفع آسیب و شیاطین کا سب میں یکساں کارگر پائینگے اس نقش کو دکان و مکان میں آویزاں کرنا بھی خیر وبرکت لاتا ہے عامل اپنے فہم و فراست کو بروئےکار لاکر استعمال کرائے




اجازت نامہ ناد علی شریف
میں فقیر قادری گدائے چشتی محمد عمران رضوی القادری ناد علی شریف کی اجازت برائے ادائے زکات اور ورد بطور وظیفہ کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ساکن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کودیتا ہوں اور رب قدیر کی با رگاہ میں دعاء گو ہوں کہ وہ آپ کو اس عظیم الشان وظیفے کے فیوض و برکات اور انوار و تجلیات سے مالامال فرمائے اور حقیقی معنوں میں آپ کو اس امانت کا اہل بنائے

Featured Post

AL AUFAAQ (Vol-14) الاوفاق

Book Your Copy Now +91-9883021668