Featured Post

Sharaf e Aftab Ka Waqt 2026 | Sun glory timing | شرف آفتاب کا وقت

Image
  اس ویڈیو کا خلاصہ اور اہم نکات درج ذیل ہیں، جس میں صوفی عمران رضوی صاحب نے شرفِ آفتاب 2026 کے اوقات اور اس میں لکھے جانے والے نقوش کے بارے میں رہنمائی فرمائی ہے: شرفِ آفتاب 2026 کا وقت ویڈیو کے مطابق اس سال شرفِ آفتاب کا درست وقت یہ ہے:  * آغاز: 8 اپریل 2026، رات 1 بج کر 25 منٹ سے۔  * اختتام: 9 اپریل 2026، رات 1 بج کر 45 منٹ تک۔  * گویا 8 اپریل کا پورا دن شرفِ آفتاب کے دائرہ کار میں رہے گا۔ اہم نقوش اور اعمال  * یا اللہ المحمود کا نقش: صوفی صاحب نے اس خاص نقش کی بہت تاکید کی ہے، جو "تسخیرِ خلائق" (لوگوں کی توجہ حاصل کرنے) کے لیے نہایت مفید ہے۔  * عاملین کے لیے ہدایت: جو لوگ کسی خاص عمل (جیسے سورہ مزمل، دعائے حزب البحر، نادِ علی یا چہل کاف وغیرہ) کے عامل ہیں، انہیں چاہیے کہ شرف کے وقت اس عمل کا نقش اپنے لیے ضرور لکھیں، یہ ان کے لیے ایک روحانی تحفہ ثابت ہوگا۔  * اجازت: انہوں نے اپنے زیرِ نگرانی کام کرنے والے احباب اور عاملین کو شرفِ آفتاب میں نقوش و الواح تیار کر کے حاجت مندوں کو دینے کی اجازت دی ہے۔ نقش لکھنے کا طریقہ اور ترتیب  * یہ نقوش کاغذ پر...

Amaliyati Chillo'n Me'n Tasrifaat Ka Tawazun عملیاتی چلوں میں تصرفات کا توازن

بسم اللہ الرحمن الرحیم

عملیاتی چلوں میں تصریفات کا توازن

روحانی عملیات کے دو مرحلوں میں جو چلے کرائے جا رہے ہیں ان کے تعلق سے یہ بات احباب ذہن نشین کر لیں کہ ان چلوں میں اعمال و اشغال کا تعین ہی فقیر نے اس طرح کیا ہے کہ جس سے عامل کو روحانی قوت و تصرفات مثلاً جلب وطرد،سلب و ایجاب،شفاء و علل،تسخیر خلائق و وسعتِ رزق،دستِ غیب و فتوحاتِ کثیرہ،یکسوئی و سکونِ قلب،ردِ سحر و  دفع آسیب،حفاظت و بندش مکان و دکان اور بخت کشادن دختران وغیرہ کا مجموعی طور پر حصول ہوگا ، جس سے ان معاملات میں عامل اپنے اعمال و نقوش کے ذریعہ متصرف ہوگا اور مخلوق ِ خدا کو مستفیض و مستفید کر سکے گا لہذا جو احباب ان چلوں میں شامل ہیں وہ فی الحال  الگ سےکسی عملِ حب یا تسخیر و فتوح کے اعمال کی طرف قطعا توجہ نہ کریں کیوں کہ آپ جامع التصریف اعمال کو یکے بعد دیگرے عمل میں لا کر پہلے سے ہی ان امور پر متصرف ہوں گے ،ہاں بعد ان چلوں کے کسی عمل کو عمومی یا خصوصی طور پر پڑھنا چاہیں تو بے شک پڑھئے گا  پھر جن اعمال کا عامل ہونا مقدر ہوگا  وہ کرتے جائیں گے ان شاء اللہ،ہاں جو حضرات ان چلوں کے علاوہ کسی خاص مقصد و حاجت مثلاً حب و تسخیر  و شفاء و رد سحر و دفع آسیب کا عامل بننا چاہے تو وہ اس قسم کے اعمال فقیر کی نگرانی میں کر سکتے ہیں  ،اس وضاحت کی ضرورت اس لئے بھی پیش آئی کیوں چلے میں شامل بعض احباب کو یہ وسوسہ لاحق ہوا کہ ان اعمال میں مذکورہ بالا تصریفات کا حصول ہوگا یا ان کے لئے دوسرے اعمال کرنے ہوں گے لہذا صاف صریح لفظوں میں وضاحت کر دی گئی بلکہ دوسرے مرحلے کے چلوں کی تفصیل میں ہی فقیر نے یہ بات لکھ دی تھی کہ اس کے بعد بے شک  آپ ان اعمال کے عامل ہو جائیں گے پھر روحانی علاج و معالجہ کرنے اور حاجتمندوں کو  نقوش و تعویذات دینےکے اہل ہوں گے   ان شاء اللہ العزیز


Popular posts from this blog

ADAD NIKALNE KA TARIQA اعداد نکالنے کا طریقہ (Method Of Reckoning Number By Abjad )

Asmaye Baari Ta'ala Ke Mujarrab Amaliyat اسمائے باری تعالی کے مجرب عملیات (The Names Of Allah And Their Beneficial Remedy )