Thursday, August 18, 2022

Aayat e Qutub o Ghaus آیاتِ قطب و غوث

 ازشیخ الروحانیات  صوفی محمد عمران رضوی القادری صاحب

الاوفاق قسط ۱۱؎

آیاتِ قطب و غوث

قولہ تعالٰی آیت قطب ثم انزل علیکم من بعد الغم (تا) واللہ علیم بذات الصدور اس آیت کو آیت قطب کہتے ہیں اور سورہ فتح کی آخر آیت کو آیت غوث کہتے ہیں۔ یعنی محمد رسول اللہ والذین معہ اشدا ٔ علی الکفار (تا) اجراعظیما

ثُمَّ  اَنْزَلَ  عَلَیْكُمْ  مِّنْۢ  بَعْدِ  الْغَمِّ  اَمَنَةً  نُّعَاسًا  یَّغْشٰى  طَآىٕفَةً  مِّنْكُمْۙ-وَ  طَآىٕفَةٌ  قَدْ  اَهَمَّتْهُمْ  اَنْفُسُهُمْ  یَظُنُّوْنَ  بِاللّٰهِ  غَیْرَ  الْحَقِّ  ظَنَّ  الْجَاهِلِیَّةِؕ-یَقُوْلُوْنَ  هَلْ  لَّنَا  مِنَ  الْاَمْرِ  مِنْ  شَیْءٍؕ-قُلْ  اِنَّ  الْاَمْرَ  كُلَّهٗ  لِلّٰهِؕ-یُخْفُوْنَ  فِیْۤ  اَنْفُسِهِمْ  مَّا  لَا  یُبْدُوْنَ  لَكَؕ-یَقُوْلُوْنَ  لَوْ  كَانَ  لَنَا  مِنَ  الْاَمْرِ  شَیْءٌ  مَّا  قُتِلْنَا  هٰهُنَاؕقُلْ  لَّوْ  كُنْتُمْ  فِیْ  بُیُوْتِكُمْ  لَبَرَزَ  الَّذِیْنَ  كُتِبَ  عَلَیْهِمُ  الْقَتْلُ  اِلٰى  مَضَاجِعِهِمْۚ-وَ  لِیَبْتَلِیَ  اللّٰهُ  مَا  فِیْ  صُدُوْرِكُمْ  وَ  لِیُمَحِّصَ   مَا  فِیْ  قُلُوْبِكُمْؕ-وَ  اللّٰهُ  عَلِیْمٌۢ  بِذَاتِ  الصُّدُوْرِ(۱۵۴) مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰهِؕوَ الَّذِیْنَ مَعَهٗۤ اَشِدَّآءُ عَلَى الْكُفَّارِ رُحَمَآءُ بَیْنَهُمْ تَرٰىهُمْ رُكَّعًا سُجَّدًا یَّبْتَغُوْنَ فَضْلًا مِّنَ اللّٰهِ وَ رِضْوَانًا٘-سِیْمَاهُمْ فِیْ وُجُوْهِهِمْ مِّنْ اَثَرِ السُّجُوْدِؕ-ذٰلِكَ مَثَلُهُمْ فِی التَّوْرٰىةِ ﳝ- وَ مَثَلُهُمْ فِی الْاِنْجِیْلِ كَزَرْعٍ اَخْرَ جَ شَطْــٴَـهٗ فَاٰزَرَهٗ فَاسْتَغْلَظَ فَاسْتَوٰى عَلٰى سُوْقِهٖ یُعْجِبُ الزُّرَّاعَ لِیَغِیْظَ بِهِمُ الْكُفَّارَؕ-وَعَدَ اللّٰهُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ مِنْهُمْ مَّغْفِرَةً وَّ اَجْرًا عَظِیْمًا۠

ان دونوں آیتوں میں سب حروف تہجی جمع ہوگئے ہیں اور اس کے برکات بہت زیادہ ہیں اس آیت کا نصاب اکتالس بار ہے سات دن میں اور آخری دن پانچ بار پڑھے ۔مگر اس کے پڑھنے کے لئے استخارہ نبویہ(اور اجازت) شرط ہے۔لہذا پہلے استخارہ کرے اگر اثبات میں جواب ملے تو عمل کرے اور ترتیب پڑھنے کی یہ ہےکہ وضو تازہ کرکے خوشبو جلا کر دو رکعت نماز پڑھے اور ہر رکعت میں بعد فاتحہ آیت الکرسی ایک ایک بار پڑھے بعد سلام سو بار درود شریف پڑھ کر آیت قطب و آیت غوث چھ چھ بار پڑھےاور مقصد کا دل میں خیال لائےاس کے بعدیا زَاکِیَ الطَّاھِرُ مِن کُلِّ اٰفَۃٍ بِقُدْسِہٖ یَازَاکِی ایک سو بار پڑھ کر مطلب کی دعا کرےاسی طرح چھ روز پڑھے اور ساتویں دن پانچ بار پڑھے وضو کے بعد سے کسی سے کلام نہ کریں(جن احباب نے  آیت قطب کی زکات فقیر کی نگرانی میں ادا کی ہے وہ اس طریقے سے کسی بھی مقصد کے لئے پڑھ سکتے ہیں اللہ تعالی برکت فرمائےآمین)

برائے ہلاکت و مقہوری

آیت قطب کو مقہوری اعداء کے لئے ۲۹ دن تک ہر روز انتیس بار پڑھے اور غم والم کے دور ہونے کے لئے ۱۹ دن تک ہر روز انیس ۱۹ بار پڑھے۔

حصول روزگار

روزگار اور ملازمت ملنے کے لئے آیت قطب کو ہر روز دس بار پڑھے۔ 

دردسر

 درد سر بلکہ ہر قسم کے درد کے لئے آیت قطب  سات بار پڑھ کر دم کرے ۔

جانوروں کی بیماری کیلئے

آیت ِ قطب کا نقش  لکھ کر مویشیوں کے گلے میں ڈالے ہر قسم کے آفات سے محفوظ رہیں گے 

تپ ولرزہ کے لئے

آٹھ نقش لکھ کر نیچے آیت قطب لکھ کر ایک گلے میں ڈالے اور سات نقش  سات دن پی لے۔

صحت و شفاء کے لئے

صحت کے لئے ہر روز پانچ بار آیت قطب صبح کے وقت اور بعد عصر یا مغرب آیت غوث پانچ بار پڑھ لیا کرے

حاجت پوری ہونے اور دشمن کے دفع کیلئے

بعد فرض نماز کے ایک ایک بار پڑھے اور حاجت پوری ہونے کےلئے آیت قطب کو سو بار رات میں اور دن میں آیت غوث کو سو بار پڑھے یا رات میں دونوں آیتوں کو سو سو  پڑھے اوّل و آخر درود شریف گیارہ بار پڑھے، چالیس روز تک

پھوڑے پھنسی و آبلہ وغیرہ کیلئے

دونوں آیتوں کو حروف علیحدہ علیحدہ جمع کرے چینی یا اور کسی دھات کے برتن میں تیل ڈال کر موضع مرض پر لگائے تین پانچ یا سات دن ایسا کرے ان شاء اللہ شفاء ہو

 سخت مہم کے لئے

ہر سخت مہم کے لئے آیت قطب کو  چالیس مرتبہ چالیس دن تک پڑھے۔



Featured Post

AL AUFAAQ (Vol-14) الاوفاق

Book Your Copy Now +91-9883021668