Wednesday, May 10, 2023

Saiyiduna Taha ﷺ Parhne Ke Barakatسَیِّدُنَا طٰہٰ ﷺ پڑھنے کے برکات

 

سَیِّدُنَا طٰہٰ ﷺ پڑھنے کے برکات

 اس اسم پاک کے اعدا د (14) ہیں ۔ حضُور نبی کریم علیہ الصّلوٰۃ والسّلام کے اس اسم مبارک کے معنی بہت سے علماء کرام نے بیان کیئے ہیں بعض نے خاموشی اختیار کی ہے چنانچہ اس ضمن میں "شرح المواھب "میں علامہ زرقانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ تفسیر واسطی کے حوالے سے تحریر فرماتے ہیں کہ اس اسم پاک کے معنی ہیں اسے انسان ائے آدمی  اے طاہر اور ائے ہادی 'اور ان تمام معانی میں رخ حضرت محّمدمصطفےٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہی طرف ہے ۔ بعض علماءنے یہ معنی مراد لیے ہیں ۔ کہ ائے گناہوں سے پاک  ومنزہ اور مخلوقِ باری تعالیٰ کے رہنماوہادی ۔ اس ضمن ہیں انہوں نے ط سےمراد طہارت اور ہ سے مراد ہدایت ہے۔حضور سرور کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اس اسم پاک کو پڑھنے سے  بہت سی برکات حاصل ہوتی ہیں اللہ تعالیٰ نعمت وبرکات سے سر فراز فرماتا ہے ۔ جو کوئی کسی اچھے کام کا آغاز کرتے وقت بکثرت یہ اسم پاک پڑھے تو انشاء اللہ تعالیٰ اُسے اپنے مقصد میں کامیابی حاصل ہوگی اور کام حسب منشاء ہوگا ۔ نئے کاروبار کا آغاز کرتے ہوئے باوضوحالت میں قبلہ رُخ بیٹھ کر بکثرت اس اسم پاک کی تلاوت کرے تو انشاء اللہ تعالیٰ کاروبار میں خیروبرکت پیدا ہوگی اور کاروبار خوب پھلے پُھولے  گا اللہ تعالیٰ خصو صی فضل وکرم نازل فرمائے گا ان شاء اللہ۔

                                 

 

Featured Post

AL AUFAAQ (Vol-14) الاوفاق

Book Your Copy Now +91-9883021668