Featured Post

Sharaf e Aftab Ka Waqt 2026 | Sun glory timing | شرف آفتاب کا وقت

Image
  اس ویڈیو کا خلاصہ اور اہم نکات درج ذیل ہیں، جس میں صوفی عمران رضوی صاحب نے شرفِ آفتاب 2026 کے اوقات اور اس میں لکھے جانے والے نقوش کے بارے میں رہنمائی فرمائی ہے: شرفِ آفتاب 2026 کا وقت ویڈیو کے مطابق اس سال شرفِ آفتاب کا درست وقت یہ ہے:  * آغاز: 8 اپریل 2026، رات 1 بج کر 25 منٹ سے۔  * اختتام: 9 اپریل 2026، رات 1 بج کر 45 منٹ تک۔  * گویا 8 اپریل کا پورا دن شرفِ آفتاب کے دائرہ کار میں رہے گا۔ اہم نقوش اور اعمال  * یا اللہ المحمود کا نقش: صوفی صاحب نے اس خاص نقش کی بہت تاکید کی ہے، جو "تسخیرِ خلائق" (لوگوں کی توجہ حاصل کرنے) کے لیے نہایت مفید ہے۔  * عاملین کے لیے ہدایت: جو لوگ کسی خاص عمل (جیسے سورہ مزمل، دعائے حزب البحر، نادِ علی یا چہل کاف وغیرہ) کے عامل ہیں، انہیں چاہیے کہ شرف کے وقت اس عمل کا نقش اپنے لیے ضرور لکھیں، یہ ان کے لیے ایک روحانی تحفہ ثابت ہوگا۔  * اجازت: انہوں نے اپنے زیرِ نگرانی کام کرنے والے احباب اور عاملین کو شرفِ آفتاب میں نقوش و الواح تیار کر کے حاجت مندوں کو دینے کی اجازت دی ہے۔ نقش لکھنے کا طریقہ اور ترتیب  * یہ نقوش کاغذ پر...

Shaitani Asarat Ka Ghar Se Khaatma گھر سے اثراتِ بد اور شریر جناتوں کو دفع کرنا (Eliminating evil influences from the house)

از صوفی محمد عران رضوی القادری

گھر سے اثراتِ بد اور شریر جناتوں کو دفع کرنا

کسی مکان میں میں اگر اثرات بد ہو اور اس وجہ سے اس گھر کے مکین ہمیشہ بیمار رہتے ہوں یا آپس میں لڑائیاں ہوتی ہیں ،بچے عورتوں رات کے وقت اکثر چونک جایا کرتے ہوں تو چاہئیے کہ افراد خانہ نمازوں کی پابندی کریں گھر کو صاف ستھرا رکھیں اور یہ عمل چالیش شب کرے یا کسی نمازی شخص سے کر وائے کہ بعد نماز مغرب سات مرتبہ اس قدر آواز سے اذان کے کلمات پڑھے کہ گھر کے چاروں کونوں میں آواز پہنچ جائے پھر اس کے فورًا بعد سورہ بقرہ کی بیس آیتیں الم ذلک الکتب سے ان اللہ علی کل شئی قدیر تک ایک مرتبہ پڑھ کر ایک باتل پانی میں دم کرے ،اس پانی کو مکان کے چاروں گوشوں میں چھڑک دے اور بچا ہوا پانی افراد خانہ تھوڑا تھوڑا پی لیں  ان شاء چالیس شب ایسا کرنے سے گھر ہر قسم کے بد اثر سے پاک ہو جائےگا ۔اس عمل میں نیت تعوذ کی کرنی ہے  یعنی اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم  شیطان مردود سے اللہ کی پناہ اس چلے کی نیت ہو جیسے بچہ ڈر اور خوف کے وقت ماں کی گود سے چمٹ جاتا ہے کیوں کہ ماں کی گود بچے کے لئے سب سے عظیم پناہ گاہ سب سے عظیم حصار ہوتی ہے  ایسے ہی آپ کو مع افراد خانہ یہ نیت کرنی کہ ہم   اللہ تعالیٰ سے پناہ مانگنے ہیں کہ اس قادر مطلق  کی رحمت اور اس کی سلامتی اور اس کی حفاظت ہم سب کو اپنے حصار اور احاطے میں لے لے  بس یہ  نیت کرنی ہے  علاوہ اس کے کوئی ہرگز یہ نیت نہ کرے کہ میرے پڑھنے سے جنات شیطان بھاگ جائے گا  یا میں بھگا دوں گا اگر ایسا سوچ کے کرے گا تو فائدہ نہ ہوگا البتہ پریشانی بڑھ جانے کا اندیشہ ہے ۔لہذا اثرات ِ بد یا شیاطین جنات سے دو دو ہاتھ کرنے کی نیت ہرگذ نہ کرے باقی اس میں کوئی خطرے اور اندیشے کی بات نہیں اور جن حضرات و خواتین کو یہ عمل کرنا ہو وہ ادارے میں اطلاع دے کر کرے تو ان شاء اللہ یہاں سے خصوصی دعاء اور توجہ کا بھی اہتمام کیا جائےگا ۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو شریر جنات اور شیاطین کے بد اثرات سے محفوظ فرمائے آمین۔




 

Popular posts from this blog

ADAD NIKALNE KA TARIQA اعداد نکالنے کا طریقہ (Method Of Reckoning Number By Abjad )

Asmaye Baari Ta'ala Ke Mujarrab Amaliyat اسمائے باری تعالی کے مجرب عملیات (The Names Of Allah And Their Beneficial Remedy )