Monday, June 5, 2023

The Blessing Of Reciting Saiyiduna Nabiun ﷺ

 

سَیِّدُنَا  نَبِیٌپڑھنے کے برکات

اس اسم پاک کے اعداد باسٹھ (62) ہیں اور اس کے معنی ہیں خبر دینے والے ۔ حضور نبی کریم علیہ الصلوٰۃ والسلام کو قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ نے بہت سے مقامات پر اس نام سے خطاب فرمایا ہے ۔ اس اسم مبارک کو پڑھنے اور اس کا ذکر کرنے کی بھی بہت زیادہ فضلیت ہے اس کو پڑھنے سے بہت زیادہ فوائد حاصل ہوتے ہیں رحمت وبرکت کا حصول ہوتا ہے مشکلات وپریشانیاں رفع ہوتی ہیں ۔ جو کوئی یہ چاہے کہ اس پر اسرار الہیٰ منکشف ہو جائیں اور وہ بارگاہِ  الہیٰ میں مقبول بندہ بن جائے تو اُسے چاہیئے کہ وہ روزانہ نماز  تہجّد کے بعد ایک ہزار مرتبہ اسم پاک نہایت توجہ و خلوص نیت سے پڑھے پھر بارگاہِ الہیٰ میں دُعا مانگے چالیس یوم تک بلاناغہ یہ عمل کرے انشاء اللہ تعالیٰ اس پر بہت جلد اسرار الہیٰ کا انکشاف ہو گا اللہ تعالےٰ اسے کشف کی دولت سے نوازے گا۔ جو کوئی ہر نماز کے بعد باسٹھ مرتبہ پڑھے تو عرفانِ حق حاصل ہو مگر چاہیئے کہ اس میں ناغہ نہ کرے انشاء اللہ تعالیٰ بہت زیادہ فائدہ ہو گا۔ کسی مشکل کے وقت باوضوحالت میں بکثرت پڑھے تو بفضل باری تعالیٰ مشکل آسان ہو جائے ۔



                                              

Featured Post

AL AUFAAQ (Vol-14) الاوفاق

Book Your Copy Now +91-9883021668