Amaliyat Course August 2026 | عملیات کورس ربیع الاول1448 | Sufi Imran Razvee | Idara Roohani Imdad
بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم ادارہ روحانی امداد ایک مستند اور معتمد روحانی علاج کا پلیٹ فارم ہے ۔ یہاں قرآن و سنت اور سلف صالحین و بزرگان دین کے طریقے سے روحانی علاجات و معالجات کئے جاتے ہیں۔ ادارہ روحانی امداد میں رابطہ کرنے والے حضرات و خواتین کو قرآنی آیات ، اسمائے حسنیٰ ، ادعیہ ماثورہ ، اور بزرگان دین و صوفیائے کاملین کے اوراد و وظائف تعلیم کئے جاتے ہیں۔ اداراہ روحانی امداد بندگان خدا کو دین و سنیت اور تصوف و اخلاق و آداب اسلامی کی صحیح تعلیمات فراہم کرتا ہے۔
عمل نقش مقطعہ الم سورۃ البقرہ
· سحر
جادو سفلی کا صفایا
· امراضِ
روحانی و جسمانی سے شفاء
· غربت
و تنگ دستی کا خاتمہ
· یقینِ
کامل کا حصول
· دولتِ
تقوی و پرہیزگاری
طریقہ زکات و ریاضت
اس آیتِ مقطعاتِ قرآنی
اور نقش کا عامل بننے کے لئے اکتالیس دنوں تک مسلسل اس آیت کو دو ہزار دو سو
اکانوے مرتبہ ایک نشست میں پڑھا جائےگااول آخر ایک ایک مرتبہ درودِ تاج اور روزانہ
قراءت سے قبل چودہ نقوش کالی سیاہی سے لکھ کر سامنے رکھ لیں اور قراءت شروع کریں
بعد ختم نقوش پر دم کریں اور آٹے میں لپیٹ کر دریا میں ڈالے ،اخیر والے دن ایک نقش
زائد لکھنا ہے اور زعفران سے لکھیں تو بہتر یا چاندی/تانبے کے پترے پر کندہ کرالیں
یہ آخری نقش سنبھال کر رکھیں جب تک نقش پاس رہےگا فقر و فاقہ کا منھ نہیں دیکھنا
پڑے گا ان شاء اللہ ،اور عامل بننے کے بعد سحر زدہ اور بیماری والے کو ایک سو
گیارہ مرتبہ پانی میں دم کرے تو شفاء ہو اور مریض اگر دور ہو تو جب بھی فائدہ
پہنچے اور نقش جس مقصد کے لئے لکھ کر دیگا باذن اللہ موثر پائےگا۔
نوٹ: دیگر عملیات کے ساتھ حروف مقطعات کے تمام اعمال شیخ الروحانیات کی نگرانی میں کرائے جاتے ہیں