Friday, July 7, 2023

Sat Mubeen Ka CHillah - Surah Yaseen


 

Saiyiduna Naasirun ﷺ Parhne Ke Barakaat - سَیِّدُنَا نَاصِرٌﷺ پڑھنے کے برکات

سَیِّدُنَا  نَاصِرٌﷺ پڑھنے کے برکات

اس اسم پاک کے اعداد تین سو اکتالیس(341) ہیں اور اس کے معنی ہیں مدد گار مدد دینے والا ،مدد کرنے والا ۔ یہ اسم پاک قرآن مجید میں بھی مذکور ہوا ہے بلا شبہ حضور بنی کریم علیہ الصّلوٰۃ والسلام کی صفاتِ کاملہ میں یہ بات شامل ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم قیامت کے دن مسلمان گناہ گار مردوں اور عورتوں کی شفاعت وسفارش کرکے جنت میں داخلہ کے سلسلہ میں ان کی مدد فرمائیں گے۔اس اسم پاک کو پڑھنے اور اس کا ذکر تو جہّ ویکسوئی کے ساتھ کرنے بہت سے فوائدحاصل ہوتے ہیں ۔ جو کوئی سفر پر جائے تو باوضو ہو کر روانہ ہواور کثرت سے یہ اسم پاک پڑھ کر جائے ۔انشاء اللہ تعالےٰ سفر کی صعو بتوں سے بچار ہے گا ۔سفر آسانی سے کٹے گا کسی قسم کی پریشانی ومصیبت کا سامنا نہ کرنا پڑے گا تھکاوٹ کا احساس تک نہ ہوگا۔ پروردگار عالم سفر کا میاب بنا دے گا اور اس کی مدد فر مائے گا ۔جو کوئی چاہے کہ اللہ تعالیٰ اس پر اپناخصوصی فضل وکرم نازل فرمائے قیامت کے دن اسے حضور بنی کریم علیہ الصّلوٰۃ والسلام کی شفاعت نصیب فرمائے تو اُسے چاہیئے کہ وہ ہر نماز کے بعد ایک سو مرتبہ یہ اسم پاک  کوخلوص نیّت کے ساتھ پڑھ کر بار گاہ الہیٰ میں دعا مانگے انشاء اللہ تعالیٰ اسے شفاعت نصیب ہوگی      ۔                                        

 

Thursday, July 6, 2023

Chalees Sanso.n Ki Mashq - Increas Your Will Power

 


NAQSH SURAH FATIHA

 

Yeh Naqsh Surah fatiha Ka Shifa e Amraaz , Talab e Hidayat aur har maqsad me kamyabi ke liye umdah hai isey jumerat ke din subh ke waqt likha jaye aur 41 martaba surah fatiha parh kar dam kia jaye aur istemal me layen 

      har banda e khuda khud apne liye likh sakta hai ya kisi likhne wale se likha le Allah tala barkat farmaye.

Note: Naqsh ke a'daad mutabiq Amal e Raza ke hain , jisme digar tamam choti badi surto.n ke adaad mahalle nazar hai , chunke aksar nuqoosh tajribe se mossar sabit hue islye awamunnas aur amileen ko istifaade se gharaz hona chahiye.

         Ha.n albatta  har ek surat haaye quran ke  adaad ka saheeh istikhraaj  bila shubha ek fanni zarurat hai , Arsa Qabal faqeer e Quadri ne apne mamool ke kai ek badi surto.n ke adaad az khud nikale, aur ab bhi yeh mamool e matab hai.n.

          ab thoda thoda karke har ek surat par kaam jari hai Allah ne chaha to ek mustaanad bayaz Nuqoosh e Quraani ki tarteeb de di jayegi . jise hum AL AUFAAQ me.n gaahe gaahe shaya karte rahenge in shah Allah.

Sufi Muhammad Imran Razvi Al Quadri


Never miss out on future posts by Follow this blog

 نئے پوسٹ اور مضامین سے باخبر رہنے کے لئے فالو کیجئے

Wednesday, July 5, 2023

Kushadgi Rizq Ka Anmol Wazifa کشادگی رزق کا انمول وظیفہ (The priceless ritual of sustenance)

 

کشادگی رزق کا انمول وظیفہ

 لَااِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ الْمَلِکُ الْحَقُّ الْمُبِیْنْ

صبح و شام ایک سو مرتبہ پڑھنے کا معمول بنائیں  دنیا میں  فاقہ نہ ہو، قبر میں  وحشت نہ ہو،حشر میں  گھبراہٹ نہ ہو اعلیٰ حضرت عظیم البرکت نے اس عظیم کلمے کو الوظیفۃ الکریمہ میں شامل فرمایا۔



  Never miss out on future posts by Follow this blog

 نئے پوسٹ اور مضامین سے باخبر رہنے کے لئے فالو کیجئے

NAQSH FATH E MUBEEN نقش فتح مبین

 نقش فتح مبین

مقدمات، کورٹ کیس ،مقابلہ جاتی امتحانات ،انٹرویوں اور  ہر قسم کے چھوٹے بڑے پراجیکٹس و مقصد و منصوبہ و دیگر محاذات میں کامیابی کے لئے بعونہ و بفضلہ تعالیٰ بہترین نقش ہے خاص وقت میں تیار کیا جاتا ہے۔


  Never miss out on future posts by Follow this blog

Tuesday, July 4, 2023

LAUH E SABA SAIYARGAN KHAS لوح سبعہ سیارگان خاص


Never miss out on future posts by Follow this blog

Muraqba Ki Barkat - The blessing of meditation (مراقبہ کی برکت)

مراقبہ کی برکت

    حضرتِ سیِّدُنا ابوبَکْر دَقَّاق علیہ رحمۃ اللہ الرزاق سے منقول ہے کہ میں نے حضرتِ سیِّدُنا احمد بن عیسیٰ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے سنا کہ''ایک مرتبہ میں صحراء میں جارہاتھاکہ اچانک چرواہوں کے دس شکاری کتوں پر میری نظر پڑی۔ مجھے دیکھ کر وہ میری جانب لپکے ، جب قریب آئے تو میں نے مراقبہ شروع کردیا(یعنی دل میں خوفِ خداعزو جل کاتصورجمایا)۔اچانک ان کے درمیان سے ایک سفیدرنگ کا کتا نکلااور ان کتو ں پر حملہ کر کے مسلسل میرا دفاع کرتا رہا۔جب میں ان کتو ں سے کافی دور ہوگیاتواس سفیدکتے کودیکھنے کے لئے مڑامگروہ کہیں نظر نہ آیا، نہ جانے کہاں غائب ہوگیا ۔میں کتوں سے اس لئے محفوظ رہاکیونکہ میرے ایک استاذ مجھے خوف سے متعلق سکھایا کرتے تھے ،ایک دن انہوں نے مجھ سے کہا :'' آج میں تمہیں ایک ایسے خوف کے بارے میں بتاؤں گا جس سے تمام امورِ خیر تمہارے لئے جمع ہوجائیں گے۔'' میں نے پوچھا:'' وہ کیا ہے ؟ '' فرمایا : ''اللہ تعالیٰ  کاخوف دل میں بٹھا لینا ۔''

(اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو..اور.. اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلي اللہ عليہ وسلم)

Never miss out on future posts by Follow this blog



Monday, July 3, 2023

Musibat Se Bachne Ka Masnoon Wazifa (مصیبت سے بچنے کامسنون وظیفہ) Masnoon wazifa to avoid trouble


 مصیبت سے بچنے کامسنون  وظیفہ

    حضرتِ سیِّدُنا ابو درداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے کہا گیا: '' آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا گھر جل گیاہے۔'' تو آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا:''اُن کلمات کی برکت سے نہيں جل سکتا جو میں نے نبی مُکَرَّم،نُورِ مُجسَّم، رسولِ اَکرم، شہنشاہ ِبنی آدم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم سے سُنےہیں۔ چنانچہ،(آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشا د فرمایا:) جو شخص صبح کے وقت یہ کلمات پڑھے گاتو شام تک اسے کوئی مصیبت نہ پہنچے گی اور جو شام کے وقت پڑھے گا تو صبح تک اسے کوئی مصیبت نہ پہنچے گی اور وہ کلمات یہ ہیں:

     ''اَللّٰھُمَّ اَنْتَ رَبِّیْ لَا ۤ اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ عَلَیْکَ تَوَکَّلْتُ وَاَنْتَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ مَا شَآءَ اللہُ کَانَ وَمَا لَمْ یَشَآءْ لَمْ یَکُنْ لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّابِاللہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ اَعْلَمُ اَنَّ اللہَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌوَاَنَّ اللہَ قَدْ اَحَاطَ بِکُلِّ شَیْءٍ عِلْماً اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّ نَفْسِیْ وَمِنْ شَرِّ کُلِّ ذِیْ شَرٍّ وَمِنْ شَرِّ کُلِّ دَابَۃٍ اَنْتَ اٰخِذٌ م بِنَاصِیَتِھَااِنَّ رَبِّیْ عَلٰی صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ۔''

    ترجمہ:اے اللہ ع! توہی میرا رب ہے،تیرے سوا کوئی معبود نہیں،میں نے تجھی پربھروسا کیا اور تو ہی عرشِ عظیم کا مالک ہے، جواللہ عَزَّوَجَلَّ نے چاہا وہ ہوا اورجونہ چاہاوہ نہ ہوا، نیکی کی قوت اورگناہ سے بچنے کی قدرت اللہ عَزَّوَجَلَّ کی توفیق سے ہی ہے جو بلند رتبہ وعظمت والا ہے۔ میں جانتاہوں کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ سب کچھ کر سکتا ہے اور اس کا علم ہرشے کومحیط ہے۔ اے پاک پروردگارعَزَّوَجَلَّ! میں اپنے نفس کے شر سے، ہر شریر کے شر سے اور ہر اس چوپائے کے شر سے تیری پناہ مانگتاہوں جس کی پیشانی تیرے قبضہ قدرت میں ہے۔ بے شک اللہ عَزَّوَجَلَّ ہی سیدھے راستے کی ہدایت عطا فرماتا ہے۔

    (عمل الیوم واللیلۃ لابن السُّنِّی، مایقول اذا اصبح، الحدیث۵۷، ص۲۷، دار الکتاب العربی بیروت)

 

Dua Jame Al Matllob Ki Riyazat Ka Tariqa دعاء جامع المطلوب کی ریاضت کا طریقہ


دعاء جامع المطلوب و دافع الکروب کی ریاضت کا طریقہ
یہ دعاء بڑی جامع اور اسم با مسمیٰ ہے ،فقیرِ قادری نے اپنے ابتدائی دنوں میں اس کی ریاضت کی تھی اور کئی ایک چلے اس دعاء کے کر ڈالے تھے ، احباب کے لئے اس کی ریاضت کے چند طریقے لکھے دیتا ہوں سب سے پہلا جو مشہور ہے اسے چالیس دنوں تک روزانہ چالیس مرتبہ پڑھ کر عمل میں لائیں فقیر نے بھی اول ایسا ہی کیا تھا لیکن جب اس کے فوائد کثیر دیکھے تو مختلف تعداد میں پڑھ کر اس دعاء سے خوب مستفید ہوا ، تو پہلا طریقہ تو چالیس مرتبہ چالیس دن کا ہے اس کا دوسرا طریقہ یہ ہے کہ روزانہ ایک سو چودہ مرتبہ چالیس دن پڑھ کر عمل میں لائیں یہ پہلے طریقے سے عمدہ ہے اب اس سے بھی عمدہ ایک طریقہ یہ ہے کہ ایک سو چودہ دنوں تک ایک سو چودہ مرتبہ اس دعاء کی تکرار کی جائے ان شاء اللہ کیسی بھی حاجت ہوگی اس عظیم دعاء کی برکت سے ضرور پوری ہوگی پھر چاہئے کہ روزانہ ۷ مرتبہ مطابق سبع سیارگان کے اس کو ورد میں رکھا جائے تاکہ برکات اس دعاء کی جاری رہے ، اس عمل میں کسی قسم کا پرہیز نہیں ہے اور کسی بھی ماہ میں شروع کر سکتے ہیں لیکن بہتر ہے کہ ماہ ثابت یا ذوجسدین میں ہی شروع کرے، اور اس عمل میں اجازت ضروری ہے کہ بلا اجازت کرنے سے ناکامی ہاتھ آئےگی و لہذا اول اجازت اپنے مرشد یا استاذ سے حاصل کریں
دعاء جامع المطلوب ودافع الکروب سے کام لینے کا طریقہ
کسی بھی رکے ہوَئے کام کے لئے روزانہ ۱۱ بار پڑھ کر دعاء کی جائے ان شاء اللہ جلد ہی کام ہو جائےگا،سحر زدہ پر سات مرتبہ پڑھ کر دم کیا جائے تو اسے آرام ہو چاہئے کہ سات روز مسلسل دم کرے اسی طرح آسیب زدہ کو بھی فائدہ ہوتا ہے فقیر کا آزمایا ہوا ہے،جس بچی کا رشتہ نہ آتا ہو رشتے میں رکاوٹ ہو تو یہ دعاء لکھ کر اس کے گلے میں ڈالے اور اسے پڑھنے کو دی جائے روزانہ گیارہ مرتبہ بچی یا اس کے گھر میں کوئی پڑھا کرے ان شاء اللہ بندش رشتے کی ختم ہوگی،اگر کسی کا کاروبار نقصان میں چل رہا ہو تو چاہئے کہ اس دعاء کو سفید کاغذ پر زعفران سے لکھے اور اس پر چالیس مرتبہ پرھ کر دم کرے اور اس شخص کو پاس رکھنے کو دی جائے ان شاء اللہ کاروباری نقصان سے بچا رہے گا ،اگر کوئی زحل کی ساڑھ ستی یا کسی بھی سیارے کی نحوست میں گرفتار ہو تو چاہئے کہ طلسم سبعہ سیارگان کے ساتھ دعاء جامع المطلوب لکھ کر اس پر چالیس مرتبہ پڑھ کر دم کر کے دے کہ وہ شخص اپنے پاس رکھے ان شاء اللہ ساڑھ ستی اور نحوستِ سیارگان سے محفوظ رہے گا فقیرِ قادری عرصہ دراز سے یہ طلسم تیار کرتا آرہا ہے بحمدللہ بے حد موثر ہے، غرضیکہ اس دعاء سے کام لینے کے بے شمار طریقے ہیں عامل کو چاہئے کہ اپنی فراست کو کام میں لائے اللہ تعالی مجھے اور میرے تمام احباب کو علمِ نافع عطاء فرمائے آمین
دعاء جامع المطلوب ودافع الکروب پڑھنے کے فوائد
اس دعاء کو روزانہ بطور وظیفہ پڑھنے کے فوائد کثیر ہیں،میں یہاں مختصرا لکھے دیتا ہوں،اس دعاء کو روزانہ پڑھنے والے کی فرشتے اس کے کاموں میں غیبی مدد فرمائینگے،مقاصد و مراد پورے ہوں گے،جان و مال آل و اولاد دوست و احباب و اخوان گھر بار اہلِ خانہ سب آفات و بلیات و نقصانات سے محفوظ رہینگے ،سیارگان کی نحوست دفع ہو کر ہر کام آسان ہو جایا کرے گا،ہر قسم کے جن شیاطین آسیب اثرات بلیات سے محفوظی ہوگی ،جادوگروں کا جادو ناکام ہوگا اور ساحر عاجز و پریشان ہوگا،ظالم حکام کے ظلم و ستم سے امان میں رہے گا ،یہ دعاء ایک بہترین استخارہ بھی ہے ساتھ ہی آئیندہ پیش آنے والے واقعات کی خواب میں نشاندہی ہو جایا کرےگی اور سچے خواب دکھیں گے، کسی بھی حادثے  یا خوشنما واقعےسے قبل خواب یا بیداری میں اطلاع مل جایا کریگی،دشمنوں پر ہمیشہ غلبہ رہے گا اور مخلوقِ خدا خوب خوب مسخر ہوگی لوگ پیچھا نہیں چھوڑیں گے،بلا زکات بھی اجازت لے کر روزانہ پابندی سے ۱۱ بار پڑھنے والا مذکورہ بالا فوائد کم و بیش ضرور دیکھے گا چاہئے کہ اپنے مرشد یا استاذ سے اجازت حاصل کر کے روزانہ اپنے ورد میں رکھے





Featured Post

AL AUFAAQ (Vol-14) الاوفاق

Book Your Copy Now +91-9883021668