Wednesday, May 10, 2023

Saiyiduna Taha ﷺ Parhne Ke Barakatسَیِّدُنَا طٰہٰ ﷺ پڑھنے کے برکات

 

سَیِّدُنَا طٰہٰ ﷺ پڑھنے کے برکات

 اس اسم پاک کے اعدا د (14) ہیں ۔ حضُور نبی کریم علیہ الصّلوٰۃ والسّلام کے اس اسم مبارک کے معنی بہت سے علماء کرام نے بیان کیئے ہیں بعض نے خاموشی اختیار کی ہے چنانچہ اس ضمن میں "شرح المواھب "میں علامہ زرقانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ تفسیر واسطی کے حوالے سے تحریر فرماتے ہیں کہ اس اسم پاک کے معنی ہیں اسے انسان ائے آدمی  اے طاہر اور ائے ہادی 'اور ان تمام معانی میں رخ حضرت محّمدمصطفےٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہی طرف ہے ۔ بعض علماءنے یہ معنی مراد لیے ہیں ۔ کہ ائے گناہوں سے پاک  ومنزہ اور مخلوقِ باری تعالیٰ کے رہنماوہادی ۔ اس ضمن ہیں انہوں نے ط سےمراد طہارت اور ہ سے مراد ہدایت ہے۔حضور سرور کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اس اسم پاک کو پڑھنے سے  بہت سی برکات حاصل ہوتی ہیں اللہ تعالیٰ نعمت وبرکات سے سر فراز فرماتا ہے ۔ جو کوئی کسی اچھے کام کا آغاز کرتے وقت بکثرت یہ اسم پاک پڑھے تو انشاء اللہ تعالیٰ اُسے اپنے مقصد میں کامیابی حاصل ہوگی اور کام حسب منشاء ہوگا ۔ نئے کاروبار کا آغاز کرتے ہوئے باوضوحالت میں قبلہ رُخ بیٹھ کر بکثرت اس اسم پاک کی تلاوت کرے تو انشاء اللہ تعالیٰ کاروبار میں خیروبرکت پیدا ہوگی اور کاروبار خوب پھلے پُھولے  گا اللہ تعالیٰ خصو صی فضل وکرم نازل فرمائے گا ان شاء اللہ۔

                                 

 

Sehar Zada Ki Pehchan سحر زدہ کی پہچان (Recognition of the bewitched)

 


سحر زدہ کی پہچان

ہر بیماری اپنی علامات سے پہچانی جاتی ہے۔علامات نہ ہو تو بیماری کا پتہ نہیں چل سکتا ۔جادو لاعلاج ہرگز نہیں ہے یہ اور بات ہےکہ علاج ذرا صبرآزماہے۔ذیل میں سحر زدہ پر جادو کے بد اثرات سے جو علامات ظاہرہوتی ہے۔درج کی جاتی ہیں تاکہ آپ مسحور کی پہچان کر سکیں۔کہیں ایسا نہ ہو کہ آپ سحر زدہ کا جسمانی علاج کرتے رہیں کیوں کہ سحر زدہ کا شافی علاج روحانی علم سے ہی کیا جاسکتا ہے اس لیے علامات سے آگاہی ضروری ہے۔علامات سحر مندرجہ ذیل ہیں۔

1۔ایک سحر زدہ انسان یا جادو زدہ فرد کا زندگی کے معاملات میں رویہ بالکل ایساہوتا ہے جیسا کے شوگر اور دل کے مریض کا یعنی مریض چڑ چڑ ا اور بہت زیادہ حساس ہو جاتا ہے۔ بات بات پر رونے دھونے اور لڑنےجھگڑنے کے لئے تیار رہتا ہے ذہنی طور پر بے زاری کا شکار اور ہر اس شے سے جو کچھ روز قبل اسے پسند تھی۔ نفرت کرنے لگتا ہے۔

2۔ شیطانی اعمال اسے بہت اچھے معلوم ہونے لگتے ہیں اور ماضی کے کردار اسے پسند آنے لگتے ہیں۔ہر برا کام اسے اچھا لگنے لگتا ہے۔وہ ما ضی کی طرف بار بار لوٹ جاتا ہے اور جن سے اسے کبھی رغبت رہی ہو، انہیں شدت سے یاد کرنے لگتا ہے اور مستقبل کے بہت سے خواب اور بہت سے خدشات اسے گھیرتے ہیں یعنی اگلے پچھلےاعمال میں شیطان اسے الٹا پلٹا دیتا ہے۔

3۔ مریض خود کو بد قسمت جاننے لگتا ہے اور اللہ  تعالیٰ کی رحمت سے مایوس ہوکر کفر کی راہ اختیار کرلیتا ہے۔تمام اچھے کام ایک ایک کرکے چھوٹ جاتے ہیں اور بُرے کاموں میں اضافہ ہونے لگتا ہے۔

4۔مریض  کو کچھ سمجھایا جائے تو وہ سمجھنےکے لئے تیار  نہیں ہوتا ۔ ہر بات رد کرتا ہے اور پاگلوں کی طرح شیطانی اعمال کی طرف رجوع کرتا ہے۔

5۔مسحور پر جادو کا حملہ ہوتا ہے تو اس کی سانس اکھڑ جاتی ہےاور دل زور زور سے دھڑکنے لگتا ہے۔ ایسے میں مریض  کےدل پر ہاتھ رکھ کر دیکھا جا سکتا ہےکہ وہ کس قدر قابو سے باہر ہو رہا ہے۔ اگر پورے گھر میں جادو  کا اثر ہو تو ہر ایک لڑنے مرنے پر اتر آتا ہے۔

6۔مسلسل جادو کے زیرِ اثر رہنے والے مریضوں کے بال اترنے لگتے ہیں یہاں تک کہ بعض گنجے ہو جاتے ہیں۔

7۔ جادو سے بعض اوقات مریض بالکل پاگل ہو جاتا ہے اور اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھتا ہے۔

8۔جادو زدہ شخص کا نماز میں  دل نہیں لگتا یا نماز میں دل لگا نہیں پاتا۔

9۔جادو زدہ گھر میں اگر جانور یا پرندےہوں تو ان کے بھی بال و پر جھڑنے لگتے ہیں اور گھر پر جادو کے شدید حملے کی صورت میں وہ کھانا پینا یکسر ترک کر دیتے ہیں اور چند روز بیمار رہ کر مر جاتے ہیں۔ بعض اوقات کپڑوں یا دیواروں پر خون کے چھینٹے بھی نظرآتے ہیں۔

10۔اگر سحر زدہ مریض کوئی لائق طالب علم ہو یا طالبہ ہو تو علم کے حصول سے اس کی دل چسپی ختم ہو جاتی ہے۔دماغ سست رہنے لگتا ہے اور بعض اوقات تو بالکل الٹ جاتا ہے۔ کالجوں اور یونیورسٹیوں میں ایسے جادو زدہ طالب علم اچانک آنا بند کر دیتے ہیں۔اور یہ سمجھنے لگتے ہیں کہ وہ علم حاصل کرنے کے قابل نہیں رہے۔یوں وہ امتحان میں ناکام ہو جاتے ہیں۔ بالخصوص مقابلے کے امتحانوں میں اس قسم کی صورت حال بار بار دیکھنے میں آتی ہے۔

11۔جادو زدہ مرد،عورت ، کے  سر میں مسلسل درد رہتا ہےجو ادویات سے ٹھیک نہیں ہوتا ۔ جسم انتہائی تھکا ہوا محسوس ہوتا ہے۔تھکاوٹ کا احساس بہت ہی زیادہ ہو جاتا ہیں۔صبح اٹھ کر بھی تازگی کا احساس نہیں ہوتا۔نیند نا آنے کی شکایت بھی اکثر پیدا ہو جاتی ہے یا پھر ضرورت سے زیادہ نیندآتی ہے اور اہم کام نہیں ہو پاتے ۔ گردن کے پچھلے حصے پر بوجھ اور کھینچاؤ رہتا ہے اور بائیں طرف کی پسلیاں گرفت زدہ محسوس ہوتا ہے۔ان تاریک جگہوں پر رکنے سے یہ تین بیزار اور سست رہتی ہے۔

12۔ گھر کے سنسان اور تاریک کونوں اور کمروں سے خوف محسوس ہوتا ہے۔ان تاریک جگہوں پر رکنے سے یہ تین چیزیں محسوس ہوتی ہے۔

(الف) جسم میں عجیب سی سر سراہٹ اور سر کو چڑھتی ہوئی چیونٹیاں سی۔

(ب) جسم کے بائیں جانب بوجھ یا عجیب سی حرارت۔

(ج)سرکے بال سرکٹے محسوس ہوتے ہیں۔ جسم اور آواز دونوں بھاری ہوجاتے ہیں۔

13۔گھر میں عجیب سی بو پھیلی رہتی ہے۔بعض اوقات ایسی بدبو کے جھونکے آتے ہیں کہ جیسے کوئی زخمی پٹیاں کھول رہا ہو اور بعض اوقات گندگی کی بھی بدبوآتی ہے۔

14۔جسم سے جب ہو اسی گزرتی محسوس ہو یعنی ایسا لگے کہ جسم جالی دار سی کوئی شے ہے اور سرسراہٹ کے ساتھ کوئی ہوا سی یا تو اس میں داخل ہو رہی ہےیا گزررہی ہےتو سمجھ لیں کہ جادو کا حملہ اپنے عروج پر ہے۔

15۔اذان سے قبل سخت نیند کا غلبہ ہوتا ہے اور جسم تھکاوٹ سی اور بخار سا ظاہر کرتا ہے۔

16۔حملے کی شدت میں مسحور  گھر کی اشیاء توڑنے یا      پر برسنا اور سخت زبان میں بولنا شروع کردیتا ہے ۔ ایسا شخص بات بات پر جھگڑا کرنے لگتا ہے، اور عجیب فساد پیدا ہو جاتا ہے۔

17۔مسحور مریض کا چہرہ سخت تنا ہوااور رنگ زدہ ہو جاتا ہے ۔لہجہ بے رحم اور سمجھ بوجھ رخصت ہو جاتی ہے کمزور بھی طاقت ور بن جاتا ہے۔ ایسے مریض کو اگر بد کلامی کرنے پر مارا پیٹا جائے تو اسے کوئی تکلیف محسوس نہیں ہوتی اور اس کا مزاج اور  بر ہم ہو جاتا ہے ۔ پھر جادو کا حملہ دور ہو جانے کے بعد مریض  پشیمان اور افسر دہ ہو جاتا ہے۔

18۔ جس شخص پر جادو کیا گیا ہو، اس کے معدےمیں مسلسل درد رہنا اس بات کی علامت ہے کہ اسے جادو کا عمل پلایا گیا ہے یا کھلا یا گیا ہے ۔

 


Sunday, May 7, 2023

Kashf Yaksui Aur Quwat e Iradi Ka Amal | Amil Ke Dil Me Ilham Ho (Video)

اس عمل کی برکت سے یکسوئی کشف اور قوت ارادی کی دولت ملے گی اور عاملین کے لئے ایک نسخہ کیمیا ہے جس کی بدولت مریض کے احوال اور علاج سے واقفیت حاصل ہو سکے گی ان شاء اللہ۔



 

Friday, May 5, 2023

Amaliyat Course Update May 2023

 

Important Updates

بسم اللہ الرحمن الرحیم

احباب کو یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ یکم جون سے عملیات کورس کے پہلے اور دوسرے مرحلے کے چلوں کو ہدیہ بڑھا دیا جائےگا لہذا جو احباب یکم جون سے قبل ہدیہ جمع کرائیں گے وہ ابتدائی نو چلوں کا نو ہزار نو سو اور دوسرے مرحلے کو نو چلوں کا ستائیس ہزار جمع کرائیں ۔یکم جون کے بعد ہدیہ تقریباً دگنا ہوگا۔

Dukan Ki Taraqqi Ka Amal | Naqsh Ism Ya Basit | Ghar Me Khair O Barkat (Video)


 

Tuesday, May 2, 2023

Taskheer Matloob Ka Azmooda Amal تسخیر مطلوب کا آزمودہ عمل (The Ritual of Captivation Of Heart )


یہ عمل تسخیر مطلوب کے واسطے ہمارے سلسلے میں رائج ہے نہایت آزمودہ ،آسان اور زود اثر عمل ہے جب کسی کی تسخیر جائز امور کے لئے کرنی ہو تو مثلا کسی افسر یا حاکم کی تسخیر مطلوب ہو،بھائی کوئی روٹھ گیا ہے اسے راضی کرنا ہے ،دوست کوئی خفا ہو گیا ہے اسے منانا ہے یا زوجین کی تسخیر درکار ہےتو طالب کو چاہئیے کہ بعد نماز عشاء شب ِ جمعہ سے شروع کرے اور اکیس روز مسلسل ایک ہزار مرتبہ پڑھا کرے اول آخر درود تسخیر سات مرتبہ پڑھے ان شاء مطلوب مسخر ہوگا اور طالب مراد کو پہنچے گا ۔ہاں شرط یہ ہے کہ کوئی ناجائز ارادہ نہ کرے ورنہ جتنا پڑھے گا اتنی نفرت بڑھتی جائے گی اور دیگر نقصانات بھی ہو سکتے ہیں لیکن جائز صورت میں بحمدللہ تیر بہدف ہے ۔فلاں کی جگہ مطلوب کا نام لینا ہے نام والدہ ضروری نہیں بلکہ مطلوب کا نام بھی مختصر کو پکارنے کے لئے ہو وہ لے تاکہ عزیمت کے لَے نہ ٹوٹے اگر چہ پورا نام لینے سے بھی حرج نہیں۔



Featured Post

AL AUFAAQ (Vol-14) الاوفاق

Book Your Copy Now +91-9883021668