Ashura ME In Panch Mujarrab Amaal Ke Amil Bane | عاشورہ میں ان پانچ مجرب اعمال کے عامل بنیں | Sufi Imran Razvee Sb | Idara Roohani Imdad
بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم ادارہ روحانی امداد ایک مستند اور معتمد روحانی علاج کا پلیٹ فارم ہے ۔ یہاں قرآن و سنت اور سلف صالحین و بزرگان دین کے طریقے سے روحانی علاجات و معالجات کئے جاتے ہیں۔ ادارہ روحانی امداد میں رابطہ کرنے والے حضرات و خواتین کو قرآنی آیات ، اسمائے حسنیٰ ، ادعیہ ماثورہ ، اور بزرگان دین و صوفیائے کاملین کے اوراد و وظائف تعلیم کئے جاتے ہیں۔ اداراہ روحانی امداد بندگان خدا کو دین و سنیت اور تصوف و اخلاق و آداب اسلامی کی صحیح تعلیمات فراہم کرتا ہے۔
یہ عمل تسخیر مطلوب کے واسطے ہمارے سلسلے میں رائج ہے
نہایت آزمودہ ،آسان اور زود اثر عمل ہے جب کسی کی تسخیر جائز امور کے لئے کرنی
ہو تو مثلا کسی افسر یا حاکم کی
تسخیر مطلوب ہو،بھائی کوئی روٹھ گیا ہے اسے راضی کرنا ہے ،دوست کوئی خفا ہو گیا ہے
اسے منانا ہے یا زوجین کی تسخیر درکار ہےتو طالب کو چاہئیے کہ بعد نماز عشاء شب ِ
جمعہ سے شروع کرے اور اکیس روز مسلسل ایک ہزار مرتبہ پڑھا کرے اول آخر درود تسخیر
سات مرتبہ پڑھے ان شاء مطلوب مسخر ہوگا اور طالب مراد کو پہنچے گا ۔ہاں شرط یہ ہے
کہ کوئی ناجائز ارادہ نہ کرے ورنہ جتنا پڑھے گا اتنی نفرت بڑھتی جائے گی اور دیگر
نقصانات بھی ہو سکتے ہیں لیکن جائز صورت میں بحمدللہ تیر بہدف ہے ۔فلاں کی جگہ
مطلوب کا نام لینا ہے نام والدہ ضروری نہیں بلکہ مطلوب کا نام بھی مختصر کو پکارنے
کے لئے ہو وہ لے تاکہ عزیمت کے لَے نہ ٹوٹے اگر چہ پورا نام لینے سے بھی حرج نہیں۔