Thursday, November 24, 2022

Ayat e Qutub Ke 28 Khwas Aur Zakat Ka Tariqa آیت قطب کے اٹھائیس ۲۸؎خواص اور زکات کا طریقہ

 AL-AUFAAQ #1



حروفِ تہجی کی نسبت سے آیت قطب کے اٹھائیس ۲۸؎خواص اور زکات کا طریقہ

اس ضمن میں حروفِ تہجی کی نسبت سے اٹھائیس خواص سپردِ قرطاس کرتا ہوں ان میں سے بعض ایسے ہیں کہ آپ کو کہیں نا ملیں گے اور اکثر ان میں ایک جدا مضمون چاہتا ہے ،میں صرف اشارہ دیکر گذر جاؤں گا باقی عاملین اپنے صوابدید پر کام میں لائیں

(۱) اس کا عامل کبھی مقروض نہیں ہوگا اور روزی اس کی کشادہ ہوگی

(۲)اس کی زکات ادا کرنے والا ہر قسم کے جادو ،جنات و شیاطین ،آفات و بلیات سے محفوط رہتا ہے

(۳)یہ چونکہ ایک بہترین حصار بھی ہے لہذا اس کا عامل حصار کا عامل گردانا جائیگا اور کسی بھی مکان و دکان یا فیکٹری کا حصار کر سکے گا

(۴)جسم میں کہیں بھی درد ہو اس کا عامل محض ایک بار پڑھ کر دم کرے تو آرام ہوگا

(۵)آسیب زدہ کو اس کا نقش لکھ کرپلائے تو آسیب دفع ہو جائے

(۶) سحر زدہ کے لئے اس کا پلیتہ بنا کر جلوائیں تو سحر باطل و ناکارہ ہو جائے

(۷)وبائی امراض سے حفاظت کے لئے لکھ کر دروازے پر آویزاں کرے تو اہل خانہ محفوظ رہے

(۸)اس کا نقش مربع بچے کے گلے میں ڈالیں تو ہر بلا ء سے محفوظ رہے 

(۹)اس کا عامل ہر قسم کے اعمال کی رجعت سے محفوط رہتا ہے اس لئے میرا طریقہ ہے مبتدیوں کو اس کی زکات اوائل میں ہی دلواتا ہوں

(۱۰) حروف تہجی کی زکات سے قبل ہمارے یہاں آیت قطب کی زکات ادا کرائی جاتی ہے اس کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ حروف تہجی کی روحانیات عامل سے پہلے ہی آشنا ہوتی ہیں ،یہ شناسائی آیت قطب کے وسیلے سے ہوتی ہے لہٰذا جب عامل حروف کی زکات ادا کرتا ہے موکلین بلا تامل دعوت قبول کرتے ہیں

(۱۱)آیت قطب کا عامل دنیا میں کبھی بھی ذلیل و خوار نہیں ہوتا بلکہ ہمیشہ معزز و محترم رہتا ہے

(۱۲)حصار قطبی جو کہ اسی آیت سے ترتیب دی گئی ہے،عامل اس کے ذریعہ ہر قسم کا حصار کر سکتا ہے مثلا حاضری والے مریض کا حصار کرنا کہ اس پر جن شیطان ہمزاد کی حاضری نا ہو ،اسی طرح کسی کے جان کو خطرہ ہو یاکسی کا مال نقصان ہونے سے بچانا ہو وغیرہ وغیرہ

(۱۳)دوران سفر ۳ بار پڑھ لیں تو چوری اور حادثات سے مکمل حفاظت رہے۔

(۱۴) کسی مکان کو کیلنے کے لئے دو انچ لوہے کی کیل پر ۷ مرتبہ حصارِ قطبی دم کرے اور مکان کے کونوں میں اوپر کی جانب کلوا دے جس قدر کونے ہوں گے اتنے کیل اور ہر کیل پر ۷ مرتبہ دم کرنا ہوگا۔

(۱۵)لا علاج مرض کے لئے چینی کے پلیٹ میں آیت قطب زعفران سے لکھیں اور اصلی عرقِ گلاب یا آب زمزم سے دھو کر روزانہ مریض کو پلائیں پھر اس آیت کا معجزہ دیکھیں۔

(۱۶)دعائے حزب البحر کی زکات یا مداومت سے قبل آیت قطب کی زکات ادا کرنا بہت عمدہ ہے۔

(۱۷)کسی بھی عمل با موکل کی زکات سے قبل تقریبا ۳ ماہ پیشتر آیت قطب کی زکات ادا کی جا چکی ہو اور عامل اس کی مدوامت کرتا آرہا ہو تو عمل با موکل میں رجعت کا امکان کم ہو جاتا ہے۔

(۱۸)اگر کسی کو رجعت ہو جائے تو اس آیت کا نقش مثلث ساعت قمر میں لکھ کر گلے میں ڈالے اور ۲۱ مرتبہ پانی پر دم کر کے پلائے

(۱۹) ضدی بچے کے گلے میں ڈالے تو ضد کرنا ترک کردے

(۲۰)مرگی زدہ یا مجنون کے کان میں ۷ مرتبہ پڑھ کر پھونکے تو افاقہ ہو۔

(۲۱)حروف صوامت سے جو بندش لگائی جاتی ہے اس کی کاٹ کے لئے اس آیت کا نقش مربع کام میں لائیں۔

(۲۲)عداوت کے واسطے آیت قطب کو مفرد لکھ کر آگے البغض فلاں بن فلاں علی قلب فلاں بنت فلاں لکھے اور دو قبروں کے درمیان دفن کرے تو ناجائز تعلق کا خاتمہ ہو۔

(۲۳)دائرہ آیت قطب پر نظر رکھتے ہوئے حروفِ تہجی کی زکات نکالی جائے تو حروف کا ناسوتی عمل جاری ہو۔

(۲۴)دشمنوں سے حفاظت کے لئے آیت قطب کو اتوار کے دن اول ساعت میں لکھیں اور اپنے دشمنوں کا نام مع والدہ لکھیں ،اس کاغذ کو فولڈ کر کے اپنے مکان کی غربی دیوار پر کیل کے ساتھ گاڑ دے تو دشمن خواہ کتنے ہوں کوئی نقصان نا پہنچا سکے

(۲۵)زبان بندی کے لئے اس کا نقش مثلث لکھے اور نقش کے نیچے بستم بستم بستم زبان فلاں بن فلاں لکھ کر اپنے گھر میں کسی بھاری سامان کے نیچے دبائے۔

(۲۶) قضائے حاجت کے لئے روزانہ ایک مرتبہ آیت قطب لکھ کر اپنا مقصد لکھے اور پھر یہ لکھے 

بحق قطب الکونین سید الثقلین سیدنا و مولانا محمد واٰلہ و اصحابہ وبارک وسلم ۲۸ دنوں میں حاجت پوری ہو لکھے ہوئے کاغذ کو گولی بنا کر دریا میں ڈالے۔

(۲۷)اگر کوئی اپنے اندر نفاق کا مادہ پائے اور وہ اس بلاء سے چھٹکارہ پانا چاہے اور اخلاص و ایمان کی حلاوت سے سرشار ہونے کا خواہشمند ہو تو صدق دل سے اس آیت کو بعد نماز عصر کے ۱۱ مرتبہ پڑھا کرے ان شاء اللہ ایمان قوی ہوگا اور نفاق زائل ۔

(۲۸)اس آیت کی بڑی زکات جس سے عامل دوسروں کو اجازت دے سکے گا اس کا طریقہ یہ ہے کہ شرائط معلومہ کے ساتھ ۴۰ دنوں تک ۳۶۰ مرتبہ ایک نششت میں پڑھ کر ختم کرے یہ زکات تا عمر باقی رہتی ہے اور مداومت کے ترک سے بھی عمل رخصت نہیں ہوتاجب کہ اول الذکر زکات میں مداومت لازمی ہے اگر لگاتار تین دن ناغہ ہو جائے تو از سر نو زکات ادا کرنی ہوگی۔

نوٹ:ہمارے یہاں آیت قطب کے اس زکات کو ابتدائی نو چلوں کو بعد کرایا جاتا ہے تاکہ عمل مستحکم اور پائیدار ہو احباب جو پہلے مرحلے کے چلوں سے فارغ ہیں وہ علاج و معالجہ جاری رکھتے ہوئے اس کی زکات فقیر کی نگرانی میں ادا کر سکتے ہیں



 


Adawat Aur Judai Ka Naqsh عداوت اور جدائی کا نقش (Amulet For Separation)

AL-AUFAAQ #1

 یہ نقش واسطے عداوت کے آزمودہ ہے اور فقیر نے اس نقش سے ناجانے کتنے کا م لئے آئے دن نا جائز تعلقات کا خاتمہ اس نقش سے کیا جاتا ہے احباب معمول بنائے چالیس نقوش واسطے احراق کے لکھ دے انشا ءاللہ ۴۰ دنوں میں جدائی واقع ہوگی نقش یہ ہے 


Wednesday, November 23, 2022

Tuesday, November 22, 2022

Ek Asan Aur Mujarrab Istekhara ایک آسان اور مجرب استخارہ (A simple and effective istikhara)

AL-AUFAAQ #1

ایک آسان اور مجرب استخارہ

اکثر لوگ آسان اور مجرب استخارہ پوچھتے ہیں ویسے تو بہت سارے آسان استخارے ہیں لیکن یہ استخارہ نہایت آسان اور آزمودہ ہے،جب کسی کو کسی کام میں ہاتھ ڈالنا ہو اور نہیں جانتا کہ اس میں اس کے لئے خیر ہے یا نہیں تو چاہئے کہ دو رکعت نفل بہ نیت استخارہ ادا کرے ہر دو رکعت میں سورۃ الفاتحہ کے بعد ۴۰ بار سورہ اخلاص یعنی قل ھو اللہ احد پڑھے بعد سلام پھیرے کے ایک ہزار مرتبہ یَا خَبِیْرُ اَخبِرْنِیْ پڑھے اول آخر درود شریف ۱۱۔۱۱ بار پھر پاک بستر پر بیٹھ کر بائیں ہاتھ سے دائیں ہاتھ کی ہتھیلی پر کالی سیاہی سے مندرجہ ذیل نقش لکھے اور داہنا ہاتھ اپنے سر کے نیچے رکھ کر سو جائے اور اپنے مقصد کو ذہن میں رکھیں کہ مثلا فلاں کام میرے لئے کیسا ہے،یا فلاں کام میں میرے لئے کیا حکم ہے انشاء اللہ پہلے روز ہی آپ کو خواب میں جواب مل جائیگا ورنہ تیسرے دن تو ضرور بالضرور مل جاتا ہے بعض اوقات بجائے عالمِ رویا کے جواب بیداری میں بھی مل جاتاہے وہ نقش جو ہتھیلی میں لکھی جائیگی یہ ہے۔


 

Panch Roohani ilaj | पांच रूहानी इलाज | پانچ روحانی علاج | Episode #12

 

(1) Bars (White Leprosy) Ka Roohani Elaj

(2) Sehar e Madfoona Maloom Karna

 (3) Imtehan me Kamyabi Ka Wazifa

 (4) Dast e Ghaib Ka Asan Nuskha

(5) Ayat e Karima Ka Amal



Saturday, November 19, 2022

Friday, November 18, 2022

Tahajjud Ka Waqt | تہجد کا وقت


 

Naqsh Baraye Mafroor نقش برائے گریختہ

AL-AUFAAQ #1

نقش برائے گریختہ

اگر کوئی مرد یا بچہ یا کسی کا نوکر بھاگ جائے تو اس نقش کو فوراً لکھ کر ہوا میں لٹکائے انشا اللہ گریختہ واپس آئیگا مجرب و آز مودہ ہے 



 

Thursday, November 17, 2022

Naqsh Taskheer e Khalq نقش تسخیر خلق

Taskheer e Khalq Ka ye naqsh Khas Tarkeeb Se Makhsoos Waqt me taiyaar Kia jata hai,Sahulat e Kaar Aur Taskheer Quloob e Khalaiq Khususan Hukkam , Zojain , Mulazimeen , Dushmanan , Hasideen waghaira ki taskheer o tabedari ke liye Umdah Hai.

💯

 

Naqsh Taraqqi Dukan نقش دکان کی ترقی کیلئے (Amulet for shop development)

 AL-AUFAAQ #1

نقش دکان کی ترقی کیلئے 

دکان کی ترقی اور خیروبرکت کیلئے یہ نقش ۳ عدد بروز جمعرات لکھ دے ایک فریم کراکر دکان میں آویزاں کرے دوسرا کیش میں ڈالے اور تیسرا نقش بطور تعویذ اپنے پاس رکھے انشا ا للہ خوب خیروبرکت ہوگی 



 

Wednesday, November 16, 2022

Haazirat Tashkhees Aseb Jinnat | حاضرات تشخیص آسیب و جنات


 

Naqsh Baraye Bukhar Har Qisam نقش برائے بخار ہر قسم (Amulet for all types of fever)

AL-AUFAAQ #1

نقش برائے بخار ہر قسم

ہر قسم کے بخار کیلئے اس نقش کو لکھ کر داہنے بازو پر باندھوں انشا اللہ بخار اتر جائیگا 



 

Tuesday, November 15, 2022

Naqsh Nad e Ali Shareef نقش ناد علی شریف (AMULET NADE ALI)

Naqsh Nad e Ali Shareef Dua e Nade Ali Shareef ki tamam tar khususiyat ka jaame hai , Khas Taur pe dushman,sehar,jadu,aseb,tona totka,hasad aur nazar bad se hifazat ke liye umdah hai ,makhsoos auqaat me qawaid ko malhooz rakhte huwe taiyar kiye jaate hai'n. 

WhatsApp+91-9883021668


 

Naqsh Shifa e Kul Amraz نقش برائے شفاء کل امراض (Amulet for healing all diseases)


AL-AUFAAQ #1

نقش برائے شفاء کل امراض 

یہ نقش جملہ امراض کو کافی ہے قمر کی ساعت میں لکھ کر رکھے اور حاجتمندوں کو دیا کرے اگر مرض شدید ہو تو اسے چینی کی رکابی پر زعفران سے لکھ کر پلائیں ساتھ ہی سورۃ الفاتحہ لکھے


 

Monday, November 14, 2022

Naqsh Quwat e Hafiza Aur Zehan Ki Tezi Ke Liye نقش قوت حافظہ اور ذہن کی تیزی کیلئے (Amulet for memory and quickness of mind)

AL-AUFAAQ #1

نقش قوت حافظہ اور ذہن کی تیزی کیلئے

یہ نقش بروز بدھ اول ساعت میں لکھ کر بچے کے گلے میں ڈالے انشاء اللہ حافظہ قوی ہوگا پڑھائی میں دل لگے گا اورذہن تیز ہوگا اگر چاہیں تو یہی نقش پینے کیلئے بھی لکھ کر دے سکتے ہیں 


 

Friday, November 11, 2022

Nuqoosh Hifazat e Atfaal نقوش حفاظت اطفال (Child Protection Amulets)

AL-AUFAAQ #1

بچوں کی حفاظت کیلئے مجرب نقوش

(1)یہ نقش کالی سیاہی سے لکھ کر بچوں کے گلے میں ڈالے انشاء اللہ بچہ ہر قسم کے آفات و بلیات سے محفوظ رہے گا 

(2)ماں اور بچے دونوں کی حفاظت کیلئے یہ نقش دو عدد لکھ کر دونوں کے گلے میں ڈالے اور اگر ایام حمل سے ڈال دے تو زیادہ بہتر ہے 

(3)جس بچے کو نظر بد لگتی ہو یا جو بچہ روتا ہو ضد کرتا ہو اس کے گلے میں یہ نقش لکھ کر ڈالے ان نقوش کو کالی سیاہی سے لکھ سکتے ہیں 



 

Naqsh Mohabbat Zojain نقش محبت زوجین (Amulet For Love Couple)

  •  AL-AUFAAQ #1

  • میاں بیوی کے جھگرے ختم ہوں اور دونوں میں مو افقت رہے اس مقصد کے لئے نقش مذکورہ بالا کو جمعہ کے دن زہرہ کی ساعت میں زعفران سے لکھ دے اگر دونوں میاں بیوی پہننا چاہیں تو دونقوش لکھیں انشاء اللہ محبت بڑھے گے اور جھگڑے ختم ہو جائینگے


 

Thursday, November 10, 2022

Naqsh Pasand Ki Sahdi نقش پسند کی شادی (Amulet for marriage of choice)

AL-AUFAAQ #1

مخصوص جگہ رشتہ اور پسند کی شادی کیلئے یہ نقش بروز جمعہ افضل الساعات میں لکھ کر دے ہرن کی جھلی پر لکھے ورنہ سفید کاغذ پر زعفران و عنبر سے لکھے فقیر کا تجربہ شدہ اور مستخر جہ ہے

 


 

Naqsh Baraye Rishta Mangni Aur Shadi نقش برائے رشتہ منگنی اور شادی (Amulet for relationship engagement and marriage)

AL-AUFAAQ #1

 بروز جمعہ اول ساعت میں لکھ کر گلے میں ڈلوائے ان شاء اللہ جلد شادی و رشتہ ہو جائیگا لڑکے کو کپڑے میں سل کر ڈالے اور لڑکی کو چاندی کے خول میں بند کراکے اوپر سے کچا موم لگا کر گلے میں ڈال دے 



  

اس نقش کو لکھ کر کسی چھوٹی سی ڈبیہ یا شیشی میں بند کرکے ایسی جگہ رکھ دے جہاں لڑکی کے کپڑے یا زیور رکھے ہیں انشاء اللہ بکثرت پیغام موصول ہونگے

Friday, November 4, 2022

Istiqrar e Hamal Ka Ba Karamat Naqsh استقرار حمل کا باکرامت نقش (A dignified Amulet of pregnancy)

از ۔الاوفاق قسط۱؎

استقرارِ حمل کا با کرامت نقش

یہ نقش سرکار اعلیٰ حضرت عظیم البرکت عظیم المرتبت نور اللہ مرقدہ کا مستخرجہ ہے اس نقش سے بانچھ پن کا علاج کیا جاسکتا ہے اور ساتھ ہی او لا د نرینہ کیلئے بھی آز مودہ ثابت ہو اہے اگر کسی کو صرف لڑکیاں ہوتی ہوں تو یہ نقش بروز اتوار شمس اور پہلی ساعت میں لکھ کرحمل قائم ہونے کے بعد عورت کو بند ھوائے ان انشاء اللہ فر زندہ پیدا ہوگا اور اگر کوئی عورت بانجھ ہے تو اس کے علاج کیلئے اس نقش کو ۱۲۰ عدد مشتری کی ساعت میں زعفران و عنبر سے لکھ دے کہ روزانہ بلا ناغہ پانی میں گھول کر پی لیا کرے تو ان شا ء اللہ چارماہ کہ اندر اسے استقرار حمل ہوگا گو ہرمراد سے دامن بھر جائیگا ساتھ ہی ایک نقش گلے میں ڈالے اس کے ساتھ طبی علاج بھی جاری رکھے

گلے میں ڈالنے کیلئے یہ نقش لکھے اور اس کے باوجود حضور مفتی اعظم و الانقش گذر اسے بھی شامل کرکے دے پینے کیلئے نقش اسطرح لکھ کردے ق ف م وو غیرہ حروف کے منھ کھلے ہوں 


 

Roohani Amil Banne Ka Tariqa - How to Become a Spiritual Healer | Episode -3


 

Monday, September 19, 2022

Lauh wa Asma Saadat e Qamar لوح و اسماءسعادتِ قمر

 ازشیخ الروحانیات  صوفی محمد عمران رضوی القادری صاحب

الاوفاق قسط 12\

لوح و اسماءسعادتِ قمر

جس کا ستارہ قمر ہے اور وہ قمر کی سعادت کا حصول بذریعہ روحانی بطریق اسمائے ربانی و لوح نورانی چاہے تو اسے چاہئیے کہ شرف قمر یا اوج قمر یا اول ساعت قمر بروز پیر اس لوح کو زعفران سےسفید کاغذ پر لکھے اور روزانہ ساعت قمر میں ۵۵۶ پانچ سو چھپن مرتبہ یا رحمن یا رحیم معو اول آخر درود شریف ۱۱ مرتبہ پڑھ کر لوح پر دم کریں پڑھائی کے وقت  لوح کو اپنے سامنے رکھے ۴۰ روز مسلسل پڑھنے کے بعد لوح کر کچے موم میں لپیٹ کر کسی محفوظ جگہ دکھ دیں انشاءاللہ سعادت قمر کا حصول ہوگا اور قمر کی نحوست سے محفوظی رہے گی لوح یہ ہے۔

نوٹ: ہر ایک چلہ میں اسمائے الہیہ کے ساتھ ۱۱ مرتبہ چہل کاف متصل پڑھنا ہے مع درود غوثیہ ۱۱ مرتبہ اول و آخر 

لوحِ سعادتِ قمر



Sunday, September 18, 2022

Lauh wa Asma Saadat e Mirreekh لوح و اسماء سعادت مریخ

 ازشیخ الروحانیات  صوفی محمد عمران رضوی القادری صاحب

الاوفاق قسط 12\

 لوح و اسماء سعادت مریخ

جس کا ذاتی سیارہ مریخ ہو اسے مریخ کی سعادت کا حصول اس طرح کرنا چاہیئے کہ اس لوح کو شرف مریخ یا اوج مریخ یا اول ساعت مریخ بروز منگل بروز زعفران سے سفید کاغذ پر لکھ لے اور ایک چلہ کامل ہر روز مریخ کی ساعت میں یا مالک یا قدوس دو سو اکسٹھ ۲۶۱ مرتبہ مع اول آخر درود شریف کے لوح پر دم کرے اور پڑھنے کے وقت نظر لوح پر مرکوز رکھے بعد اختتام چلہ  لوح کو محفوظ مقام پر کچے موم میں لپیٹ کر رکھے دیں انشا ء اللہ مریخ کی نحوست ختم ہوگی اور سعادت کا حصول ہوگا

نوٹ: ہر ایک چلہ میں اسمائے الہیہ کے ساتھ ۱۱ مرتبہ چہل کاف متصل پڑھنا ہے مع درود غوثیہ ۱۱ مرتبہ اول و آخر 

لوح ِسعادتِ مریخ



Saturday, September 17, 2022

Taskheer e Hamzad - تسخیرِ ہمزاد


 

Lauh wa Asma Saadat e Zohal طریقہ لوح ِ و اسماءسعادت زحل

 ازشیخ الروحانیات  صوفی محمد عمران رضوی القادری صاحب

الاوفاق قسط 12\

طریقہ لوح ِ و اسماءسعادت زحل

زحل کی سعادت حاصل کرنے کیلئے اس لوح کو شرف زحل یا اوج زحل یا اول ساعت زحل بروز ہفتہ زعفران سے لکھ کر روزانہ بساعت زحل ۷۹۷ سات سو سنتانوے مرتبہ یا فتاح یا رزاق مع اول آخر ۱۱ مرتبہ درود شریف پڑھ کر  لوح پر دم کریں اس طرح مسلسل  ۴۰ روز کرے چلہ  مکمل کرنے کے بعد کچے موم میں لوح مذکور کو لپیٹ کر اپنے مکان میں کسی محفوظ مقام پر رکھ دے ان شاء اللہ زحل کی نحوست کا خاتمہ ہوگا اور سعادت زحل کا حصول ہوگا لوح یہ ہے

نوٹ: ہر ایک چلہ میں اسمائے الہیہ کے ساتھ ۱۱ مرتبہ چہل کاف متصل پڑھنا ہے مع درود غوثیہ ۱۱ مرتبہ اول و آخر 

لوحِ سعادت زحل



Thursday, September 15, 2022

Lauh wa Asma Saadat e Mushtari لوح و اسماء سعادت مشتری

 ازشیخ الروحانیات  صوفی محمد عمران رضوی القادری صاحب

الاوفاق قسط 12\

 لوح و اسماء سعادت مشتری

اگر کسی کا ذاتی سیارہ مشتری ہو تو سعادت مشتری کے حصول کے واسطے یوں کرے کہ اس لوح کو شرف مشتری یا اوج مشتری یا اول ساعت مشتری بروز جمعرات زعفران سے سفید کاغذپر لکھے اور روزانہ مشتری کی ساعت میں ۷۷۳ سات سو تہتر مرتبہ مع اول آخر درود شریف ۱۱ مرتبہ پڑھ کر لوح مذکور پر دم کرے اس طرح مسلسل چالیس دن کرے بعد  ہ ٗ    لوح کو کچے موم میں لپیٹ کر اپنے مکان میں کسی بھی محفوظ مقام پر رکھ چھوڑے ان شاء اللہ مشتری کی سعادت جاری ہوگی اور نحوست کا خاتمہ ہوگا

نوٹ: ہر ایک چلہ میں اسمائے الہیہ کے ساتھ ۱۱ مرتبہ چہل کاف متصل پڑھنا ہے مع درود غوثیہ ۱۱ مرتبہ اول و آخر 

لوح ِ سعادت مشتری



Wednesday, September 14, 2022

Insan Ki Istedad e Jibilli Aur Fanne Amaliyat انسان کی استعدادی قوت اور فن عملیات

 ازشیخ الروحانیات  صوفی محمد عمران رضوی القادری صاحب

الاوفاق قسط 12\

بسم اللہ الرحمن الرحیم

انسان کی استعدادی قوت اور فن عملیات

فن عملیات ہو یا دیگر علوم و فنون  دینی و دنیاوی یا راہ سلوک و عرفان   ،کسی فن میں انسان اسی وقت کامیاب ہوسکتا ہے جب وہ اپنی استعدادِ جبلّی(Natural Capability) جو قدرت نے اسے بخشی ہے، پہچان کرصحیح راہ کا انتخاب کرے  ورنہ ناکامیوں کی وادی میں گم ہوجانا اس کا مقدر بن جائےگا اس واسطے پہلے یہ معلوم کرنا چاہئیے کہ ہماری جبلت ہم سے کیا تقاضہ کرتی ہے اور ہمیں قدرت نے کون سی استعدادی قوت بخشی ہے پھر یہ کہ ہم نے صحیح راستے کا انتخاب بھی کرلیا تو یہ ضرور ہے کہ ہم اپنی انتہائے استعداد سے زیادہ کمال حاصل نہیں کر سکتےیہی نظام قدرت اور مشیت خداوندی ہے حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ اللہ تبارک و تعالی نے انسانوں کو مختلف استعدادوں کا پیدا فرمایا ہے اور ہر انسان اپنی فطری استعداد (Capability)کے مطابق ہی کمال حاصل کرتا ہے  اور کوئی شخص ایسا نہیں  کہ اس میں جتنی استعداد ہے اس سے زیادہ وہ کمال حاصل کر لے یہ خدائے علیم و قدیر کا ایک اندازہ ہے   لہذا ہمیں چاہئیے کہ ہم کسی کام کو شروع کرنے سے پہلے اور خاص طور پر اعمال و اشغال میں مشغول  ہونے سے قبل  خود اپنی استعداد کو معلوم کریں  اور اسی کے مطابق عمل پیرا ہوں تاکہ ہمارا وقت لاحاصل تجربات میں ضائع نہ ہونے پائے فرمایا اس علم کا فائدہ یہ ہے کہ ایک سمجھدار سالک اپنی استعداد کی حدود معلوم کر کے انہی کے مطابق اپنی راہ تجویز کرسکتا ہے  یا اگر سالک خود یہ کام نہیں کرسکتا تو اس کے مرشد مشفق کو چاہئیے کہ وہ اس علم کی مدد سے سالک کی جبلی استعداد کو دیکھے پھر اس کے مناسب اس کو راہ پر لگائے   

جیسے اسکولی بچوں کے استعداد کو جانچ کر ماہرین تعلیم یہ مشورہ دینے ہیں کہ  بچے کو  کیا پڑھنا چاہئیے اور کیا نہیں پڑھنا چاہئیے مثلاً اسےسائنس لے کر پڑھنا چاہئیے یا آرٹ لیکر یہ انجینئر بنے گا یا ڈاکٹر اگر انجینئر بنے گا تو سول انجینئر یا الیکٹریکل انجینئر ایسے ہی اگر ڈاکٹر بنے گا تو کس چیز میں اسپیشلائزیشن کرنا اس کے لئے مفید ہوگا ،اسی طرح مرشدِبرحق یا استاد ِفن کسی بندے کی موجودہ استعداد کو دیکھتے ہوئے  اگر کسی خاص عمل میں مشغول ہونے کی اجازت دے یا نہ دے ہر دوصورت میں ان کا احسان ماننا چاہئیے کہ انہوں نے میری موجودہ استعداد کے مطابق مجھے مشورہ دے کر مجھے مشقت میں پڑھنے سے بچا لیا یامجھے صحیح وقت پر اس کام میں لگا کر میری روحانی تشنگی کا سامان کر دیا ،اسی طرح انسانوں کا یک گروہ  وہ ہے جسے  قدرت نے ایسی استعداد ی قوتیں عطاء کیں ہیں جو فن عملیات کو اخذ کرنے  میں قطعا معاون نہیں بلکہ انہیں کسی دوسرے فن میں مہارت کی قوت بخشی گئی ہے تو ایسا شخص کبھی عملیات کے شعبے میں کامیاب نہیں ہوسکے گا اسے چاہئیے کہ اپنی جبلی استعداد سے مطابقت رکھنے والے کام میں کوشش کرے تاکہ اس کا وقت جو سرمایہ حیات ہے ،کہیں خواب و خیال میں گذر کر ضائع نہ ہو جائے

فرمایا اب ایک شخص ہے جسےخاص روش پر چلنے اور ایک مخصوص طریقے کو اخذ کرنے کی قدرت سے استعداد ملی ہے اگر وہ اس کو چھوڑ کر کوئی دوسری راہ اختیار کرنی چاہے تو خواہ وہ کتنی بھی محنت کرے اور اس میں کس قدر بھی مشقت اٹھائے وہ کبھی اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوگا اسی طرح ایک شخص ہے جو ایک چیز میں کمال حاصل کرنا چاہتا ہے لیکن فطرت اور جبلت اس سے کسی دوسرے قسم کے کما ل کا تقاضہ کرتی ہے تو اب وہ اس کے لئے کتنی بھی کوشش کرے اس کی کوشش ہر حال رائگاں جائے گی 

اس واسطے فقیر قادری عرض کرتا ہے کہ جس طرح دیگر شبعہائے حیات ہے اسی طرح فنِ عملیات بھی باقائدہ ایک شعبہ ہے جیسے دوسرے شعبہ جات میں ہر کوئی کامیاب نہیں ہو سکتا ٹھیک اسی طرح عملیات میں کامیاب ہونا ہر کسی کا مقدر نہیں,بہت زیادہ یہ ہوتا ہے کہ جس طرح ہم دوسرے شعبہ جات کا اپنی شوق کی بنا پر سرسری علم حاصل کر لیتے ہیں اسی طرح ممکن ہےکہ سلوک و عملیات سے بھی کچھ واقفیت پیدا کر لیں لیکن باضابطہ کامیابی اور باقائدہ مہارت صرف اسی صورت میں ممکن ہے جب ہماری استعدادی قوت اس تعلق سے معاونت کرے ،اللہ تبارک و تعالی ہم سب کو علم نافع اور خیر کثیر عطاء فرمائے  آمین آمین

 

 

 

Featured Post

AL AUFAAQ (Vol-14) الاوفاق

Book Your Copy Now +91-9883021668