Ashura ME In Panch Mujarrab Amaal Ke Amil Bane | عاشورہ میں ان پانچ مجرب اعمال کے عامل بنیں | Sufi Imran Razvee Sb | Idara Roohani Imdad
بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم ادارہ روحانی امداد ایک مستند اور معتمد روحانی علاج کا پلیٹ فارم ہے ۔ یہاں قرآن و سنت اور سلف صالحین و بزرگان دین کے طریقے سے روحانی علاجات و معالجات کئے جاتے ہیں۔ ادارہ روحانی امداد میں رابطہ کرنے والے حضرات و خواتین کو قرآنی آیات ، اسمائے حسنیٰ ، ادعیہ ماثورہ ، اور بزرگان دین و صوفیائے کاملین کے اوراد و وظائف تعلیم کئے جاتے ہیں۔ اداراہ روحانی امداد بندگان خدا کو دین و سنیت اور تصوف و اخلاق و آداب اسلامی کی صحیح تعلیمات فراہم کرتا ہے۔
AL-AUFAAQ #1
ایک آسان اور مجرب استخارہ
اکثر لوگ آسان اور مجرب استخارہ پوچھتے ہیں ویسے تو
بہت سارے آسان استخارے ہیں لیکن یہ استخارہ نہایت آسان اور آزمودہ ہے،جب کسی کو
کسی کام میں ہاتھ ڈالنا ہو اور نہیں جانتا کہ اس میں اس کے لئے خیر ہے یا نہیں تو
چاہئے کہ دو رکعت نفل بہ نیت استخارہ ادا کرے ہر دو رکعت میں سورۃ الفاتحہ کے بعد ۴۰ بار سورہ اخلاص یعنی قل ھو اللہ احد پڑھے بعد سلام پھیرے کے ایک ہزار
مرتبہ یَا خَبِیْرُ اَخبِرْنِیْ پڑھے اول آخر درود شریف ۱۱۔۱۱ بار پھر پاک بستر پر بیٹھ کر بائیں ہاتھ سے دائیں ہاتھ کی
ہتھیلی پر کالی سیاہی سے مندرجہ ذیل نقش لکھے اور داہنا ہاتھ اپنے سر کے نیچے رکھ
کر سو جائے اور اپنے مقصد کو ذہن میں رکھیں کہ مثلا فلاں کام میرے لئے کیسا ہے،یا
فلاں کام میں میرے لئے کیا حکم ہے انشاء اللہ پہلے روز ہی آپ کو خواب میں جواب مل
جائیگا ورنہ تیسرے دن تو ضرور بالضرور مل جاتا ہے بعض اوقات بجائے عالمِ رویا کے
جواب بیداری میں بھی مل جاتاہے وہ نقش جو ہتھیلی میں لکھی جائیگی یہ ہے۔