Tuesday, July 4, 2023

Muraqba Ki Barkat - The blessing of meditation (مراقبہ کی برکت)

مراقبہ کی برکت

    حضرتِ سیِّدُنا ابوبَکْر دَقَّاق علیہ رحمۃ اللہ الرزاق سے منقول ہے کہ میں نے حضرتِ سیِّدُنا احمد بن عیسیٰ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے سنا کہ''ایک مرتبہ میں صحراء میں جارہاتھاکہ اچانک چرواہوں کے دس شکاری کتوں پر میری نظر پڑی۔ مجھے دیکھ کر وہ میری جانب لپکے ، جب قریب آئے تو میں نے مراقبہ شروع کردیا(یعنی دل میں خوفِ خداعزو جل کاتصورجمایا)۔اچانک ان کے درمیان سے ایک سفیدرنگ کا کتا نکلااور ان کتو ں پر حملہ کر کے مسلسل میرا دفاع کرتا رہا۔جب میں ان کتو ں سے کافی دور ہوگیاتواس سفیدکتے کودیکھنے کے لئے مڑامگروہ کہیں نظر نہ آیا، نہ جانے کہاں غائب ہوگیا ۔میں کتوں سے اس لئے محفوظ رہاکیونکہ میرے ایک استاذ مجھے خوف سے متعلق سکھایا کرتے تھے ،ایک دن انہوں نے مجھ سے کہا :'' آج میں تمہیں ایک ایسے خوف کے بارے میں بتاؤں گا جس سے تمام امورِ خیر تمہارے لئے جمع ہوجائیں گے۔'' میں نے پوچھا:'' وہ کیا ہے ؟ '' فرمایا : ''اللہ تعالیٰ  کاخوف دل میں بٹھا لینا ۔''

(اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو..اور.. اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلي اللہ عليہ وسلم)

Never miss out on future posts by Follow this blog



Monday, July 3, 2023

Musibat Se Bachne Ka Masnoon Wazifa (مصیبت سے بچنے کامسنون وظیفہ) Masnoon wazifa to avoid trouble


 مصیبت سے بچنے کامسنون  وظیفہ

    حضرتِ سیِّدُنا ابو درداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے کہا گیا: '' آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا گھر جل گیاہے۔'' تو آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا:''اُن کلمات کی برکت سے نہيں جل سکتا جو میں نے نبی مُکَرَّم،نُورِ مُجسَّم، رسولِ اَکرم، شہنشاہ ِبنی آدم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم سے سُنےہیں۔ چنانچہ،(آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم نے ارشا د فرمایا:) جو شخص صبح کے وقت یہ کلمات پڑھے گاتو شام تک اسے کوئی مصیبت نہ پہنچے گی اور جو شام کے وقت پڑھے گا تو صبح تک اسے کوئی مصیبت نہ پہنچے گی اور وہ کلمات یہ ہیں:

     ''اَللّٰھُمَّ اَنْتَ رَبِّیْ لَا ۤ اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ عَلَیْکَ تَوَکَّلْتُ وَاَنْتَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ مَا شَآءَ اللہُ کَانَ وَمَا لَمْ یَشَآءْ لَمْ یَکُنْ لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّابِاللہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ اَعْلَمُ اَنَّ اللہَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌوَاَنَّ اللہَ قَدْ اَحَاطَ بِکُلِّ شَیْءٍ عِلْماً اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّ نَفْسِیْ وَمِنْ شَرِّ کُلِّ ذِیْ شَرٍّ وَمِنْ شَرِّ کُلِّ دَابَۃٍ اَنْتَ اٰخِذٌ م بِنَاصِیَتِھَااِنَّ رَبِّیْ عَلٰی صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ۔''

    ترجمہ:اے اللہ ع! توہی میرا رب ہے،تیرے سوا کوئی معبود نہیں،میں نے تجھی پربھروسا کیا اور تو ہی عرشِ عظیم کا مالک ہے، جواللہ عَزَّوَجَلَّ نے چاہا وہ ہوا اورجونہ چاہاوہ نہ ہوا، نیکی کی قوت اورگناہ سے بچنے کی قدرت اللہ عَزَّوَجَلَّ کی توفیق سے ہی ہے جو بلند رتبہ وعظمت والا ہے۔ میں جانتاہوں کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ سب کچھ کر سکتا ہے اور اس کا علم ہرشے کومحیط ہے۔ اے پاک پروردگارعَزَّوَجَلَّ! میں اپنے نفس کے شر سے، ہر شریر کے شر سے اور ہر اس چوپائے کے شر سے تیری پناہ مانگتاہوں جس کی پیشانی تیرے قبضہ قدرت میں ہے۔ بے شک اللہ عَزَّوَجَلَّ ہی سیدھے راستے کی ہدایت عطا فرماتا ہے۔

    (عمل الیوم واللیلۃ لابن السُّنِّی، مایقول اذا اصبح، الحدیث۵۷، ص۲۷، دار الکتاب العربی بیروت)

 

Dua Jame Al Matllob Ki Riyazat Ka Tariqa دعاء جامع المطلوب کی ریاضت کا طریقہ


دعاء جامع المطلوب و دافع الکروب کی ریاضت کا طریقہ
یہ دعاء بڑی جامع اور اسم با مسمیٰ ہے ،فقیرِ قادری نے اپنے ابتدائی دنوں میں اس کی ریاضت کی تھی اور کئی ایک چلے اس دعاء کے کر ڈالے تھے ، احباب کے لئے اس کی ریاضت کے چند طریقے لکھے دیتا ہوں سب سے پہلا جو مشہور ہے اسے چالیس دنوں تک روزانہ چالیس مرتبہ پڑھ کر عمل میں لائیں فقیر نے بھی اول ایسا ہی کیا تھا لیکن جب اس کے فوائد کثیر دیکھے تو مختلف تعداد میں پڑھ کر اس دعاء سے خوب مستفید ہوا ، تو پہلا طریقہ تو چالیس مرتبہ چالیس دن کا ہے اس کا دوسرا طریقہ یہ ہے کہ روزانہ ایک سو چودہ مرتبہ چالیس دن پڑھ کر عمل میں لائیں یہ پہلے طریقے سے عمدہ ہے اب اس سے بھی عمدہ ایک طریقہ یہ ہے کہ ایک سو چودہ دنوں تک ایک سو چودہ مرتبہ اس دعاء کی تکرار کی جائے ان شاء اللہ کیسی بھی حاجت ہوگی اس عظیم دعاء کی برکت سے ضرور پوری ہوگی پھر چاہئے کہ روزانہ ۷ مرتبہ مطابق سبع سیارگان کے اس کو ورد میں رکھا جائے تاکہ برکات اس دعاء کی جاری رہے ، اس عمل میں کسی قسم کا پرہیز نہیں ہے اور کسی بھی ماہ میں شروع کر سکتے ہیں لیکن بہتر ہے کہ ماہ ثابت یا ذوجسدین میں ہی شروع کرے، اور اس عمل میں اجازت ضروری ہے کہ بلا اجازت کرنے سے ناکامی ہاتھ آئےگی و لہذا اول اجازت اپنے مرشد یا استاذ سے حاصل کریں
دعاء جامع المطلوب ودافع الکروب سے کام لینے کا طریقہ
کسی بھی رکے ہوَئے کام کے لئے روزانہ ۱۱ بار پڑھ کر دعاء کی جائے ان شاء اللہ جلد ہی کام ہو جائےگا،سحر زدہ پر سات مرتبہ پڑھ کر دم کیا جائے تو اسے آرام ہو چاہئے کہ سات روز مسلسل دم کرے اسی طرح آسیب زدہ کو بھی فائدہ ہوتا ہے فقیر کا آزمایا ہوا ہے،جس بچی کا رشتہ نہ آتا ہو رشتے میں رکاوٹ ہو تو یہ دعاء لکھ کر اس کے گلے میں ڈالے اور اسے پڑھنے کو دی جائے روزانہ گیارہ مرتبہ بچی یا اس کے گھر میں کوئی پڑھا کرے ان شاء اللہ بندش رشتے کی ختم ہوگی،اگر کسی کا کاروبار نقصان میں چل رہا ہو تو چاہئے کہ اس دعاء کو سفید کاغذ پر زعفران سے لکھے اور اس پر چالیس مرتبہ پرھ کر دم کرے اور اس شخص کو پاس رکھنے کو دی جائے ان شاء اللہ کاروباری نقصان سے بچا رہے گا ،اگر کوئی زحل کی ساڑھ ستی یا کسی بھی سیارے کی نحوست میں گرفتار ہو تو چاہئے کہ طلسم سبعہ سیارگان کے ساتھ دعاء جامع المطلوب لکھ کر اس پر چالیس مرتبہ پڑھ کر دم کر کے دے کہ وہ شخص اپنے پاس رکھے ان شاء اللہ ساڑھ ستی اور نحوستِ سیارگان سے محفوظ رہے گا فقیرِ قادری عرصہ دراز سے یہ طلسم تیار کرتا آرہا ہے بحمدللہ بے حد موثر ہے، غرضیکہ اس دعاء سے کام لینے کے بے شمار طریقے ہیں عامل کو چاہئے کہ اپنی فراست کو کام میں لائے اللہ تعالی مجھے اور میرے تمام احباب کو علمِ نافع عطاء فرمائے آمین
دعاء جامع المطلوب ودافع الکروب پڑھنے کے فوائد
اس دعاء کو روزانہ بطور وظیفہ پڑھنے کے فوائد کثیر ہیں،میں یہاں مختصرا لکھے دیتا ہوں،اس دعاء کو روزانہ پڑھنے والے کی فرشتے اس کے کاموں میں غیبی مدد فرمائینگے،مقاصد و مراد پورے ہوں گے،جان و مال آل و اولاد دوست و احباب و اخوان گھر بار اہلِ خانہ سب آفات و بلیات و نقصانات سے محفوظ رہینگے ،سیارگان کی نحوست دفع ہو کر ہر کام آسان ہو جایا کرے گا،ہر قسم کے جن شیاطین آسیب اثرات بلیات سے محفوظی ہوگی ،جادوگروں کا جادو ناکام ہوگا اور ساحر عاجز و پریشان ہوگا،ظالم حکام کے ظلم و ستم سے امان میں رہے گا ،یہ دعاء ایک بہترین استخارہ بھی ہے ساتھ ہی آئیندہ پیش آنے والے واقعات کی خواب میں نشاندہی ہو جایا کرےگی اور سچے خواب دکھیں گے، کسی بھی حادثے  یا خوشنما واقعےسے قبل خواب یا بیداری میں اطلاع مل جایا کریگی،دشمنوں پر ہمیشہ غلبہ رہے گا اور مخلوقِ خدا خوب خوب مسخر ہوگی لوگ پیچھا نہیں چھوڑیں گے،بلا زکات بھی اجازت لے کر روزانہ پابندی سے ۱۱ بار پڑھنے والا مذکورہ بالا فوائد کم و بیش ضرور دیکھے گا چاہئے کہ اپنے مرشد یا استاذ سے اجازت حاصل کر کے روزانہ اپنے ورد میں رکھے





Saiyiduna Waliun ﷺ Parhne Ke Barakaat (سَیِّدُنَا وَلِیٌﷺ پڑھنے کے برکات)


 سَیِّدُنَا وَلِیٌﷺ پڑھنے کے برکات

اس اسم پاک کے اعدا چھیالیس (46) ہیں اور اس کے معنی ہیں دوست ، ساتھی ،مددگار ، رفیق،حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ اسم پاک اللہ تعالیٰ کے اسما ء حسنی ٰ اور آپ صلے اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسمائے مبارکہ میں مشترک ہے اس اسم پاک کا ذکر قرآن پاک میں بھی کیا گیا ہے ۔ اس اسم پاک سے فائدہ حاصل کرنے کے ضمن میں بزرگانِ دین فرماتے ہیں کی جو کوئی یہ چاہے کہ اسے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی اور رضا حاصل ہو جائے تو اُسے چاہیئے کہ وہ بکثرت اس اسم پاک کو پڑھا کرے انشاء اللہ تعالیٰ قربِ الہیٰ نصیب ہوگی پروردگار عالم کی رضا و محّبت حاصل ہوگی ۔ اللہ تعالےٰ اس پر اپنا خصوصی ٖ فضل وکرم نازل فرمائے گا اور اس کی منشاءکو پُورا کرے گا اس کو اپنے برگزیدہ بندوں میں شامل فرمائے گا اس کی ہر مشکل کو حل فرمائے گا اگر کبھی کوئی پریشانی آجائے گی تو اس کو رفع فرمائے گا اور پریشانی کی حالت میں مدد فرمائےگا۔

 

 

Pehli Tareekh Ko Paida Hone Wale Afrad Ki Khususiyat (ایک تاریخ پیدا ہونے والے افراد کی خصوصیات)

Characteristics of people born on date one.     

A born leader,A strong willed person، Ordinance،convinced to make their own way،those who are not unduly critical of themselves ، And haters of such persons، less attentive to others ، While getting their attention is the most difficult task,Seeking the full interest of others ، wanting to be the center of attention of others ، full of mental faculties, Ability to communicate with others ، successful administrator, envy، pride، avoid selfishness ، to consider oneself superior to others ، failed due to negative attitude.

Sunday, July 2, 2023

Sayiduna Muzammil ﷺ Parhne Ke Barakaat سیدنا مزمل ﷺ پڑھنے کے برکات

سَیِّدُنَا مُزَمِلٌﷺ پڑھنے کے برکات

اس اسم پاک کے اعداد ایک سو سترہ (117) ہیں اس کے معنی ہیں چادر اوڑھنے والے ، کمل والے ، کپڑا اور ڑھنے والے ، سونے والے ۔قرآن مجید ہیں حضُورنبی کریم علیہ الصّلوٰۃ والسلام کو اللہ تعالیٰ نے اس اسم پاک سے مخاطب فرمایا ہے ۔ اس اسم مبارک کو پڑھنے اوراس کا دِرد کرنے سے بے شمار مشکلات آسان ہوتی ہیں دلی مراد یں پُوری ہوتی ہیں اگر کوئی تنگدستی اور مفلسی میں مبتلا ہو بہت زیادہ غریب ہو اور چاہتا ہو کہ اس کی تنگ دستی دُور ہو جائے تو اُسے چاہیئے کہ وہ روزانہ مغرب کے وقت اس اسم پاک کو ہزار مرتبہ پڑھے پرھنے کے بعد اللہ تعالیٰ سے دُعا ما نگے اس عمل کی مداومت سے انشاء اللہ تعالےٰ بہت جلد اس کے دن پھر جائیں گے مفلسی دُور ہو جائے گی اور وہ غنی ہو جائے گا ایسی مشکل جو پیش آنے والی ہو اور معلوم ہوتا ہو کہ اس پریشانی ضرور آئے گی تو اس مشکل کو ٹالنے اور آنے والی پریشانی کو دُور کرنے کی غرض سے چاہیئے کہ نماز تہجّد کے وقت اُٹھ کر نماز تہجّد ادا کرے اس کے  بعد ایک ہزار مرتبہ یہ اسم پاک پڑھے اور پھر بار گاہِ الہیٰ میں دعا مانگے روزانہ اسی طرح کرے سات یوم گیارہ یوم یا اکیس یوم تک یہ عمل کرے انشاء اللہ تعالیٰ مشکل  ٹل جانے گی اور پریشانی دُور ہو جائے۔

DUA JAME AL MATLOOB KI 3 ROZA ZAKAT - دعا جامع المطلوب کی تین روزہ زکات | Sufi Imran Razvee


 

Saturday, June 17, 2023

DALAILUL KHAIRAT SE ASEB SEHAR KA ELAJ دلائل الخیرات شریف سے آسیب و سحر کا علاج


 

Amal Nasuuti Alif Lam Raa Surah Ibrahim عمل ناسوتی الر سورہ ابراھیم



نقش مقطعہ الر سورۃ ابراھیم مع آیت کی مختصر خاصیت یہ ہے

·    دفعیہ آفات و بلیات

·    لا علاج امراض سے شفاء

·    نا فرمان اولاد کا تابع ہونا

·    دکان و مکان کی حفاظت

·    کینسر کا روحانی علاج

 

طریقہ زکات و ریاضت

اس آیتِ مقطعاتِ قرآنی اور نقش کا عامل بننے کے لئے لئے اکتالیس دنوں تک مسلسل اس آیت کو پانچ ہزار چھ سو اکہتر مرتبہ ایک نشست میں پڑھا جائےگا اول آخر ایک ایک مرتبہ درودِ تاج اور روزانہ قراءت سے قبل چودہ نقوش کالی سیاہی سے لکھ کر سامنے رکھ

لیں اور قراءت شروع کریں بعد ختم نقوش پر دم کریں اور آٹے میں لپیٹ کر دریا میں ڈالے ،اخیر والے دن ایک نقش زائد لکھنا ہے اور زعفران سے لکھیں تو بہتر یا چاندی /تانبے کے پترے پر کندہ کرالیں یہ آخری نقش سنبھال کر رکھیں جب تک نقش پاس رہےگا ہر قسم کے موذی امراض سے حفاظت رہے گی اولاد کبھی نا فرمانی نہیں ہونگے، شفاء امراض کے لئے پانی پر اول آخر درودِتاج کے ساتھ ایک سو گیارہ مرتبہ پڑھ کر دیا جائےاور نقش گلے میں ڈلوائے۔

  

Friday, June 16, 2023

Amal Nasuuti Alif Lam Meem Raa Surah Ra'd عمل ناسوتی المر سورہ رعد

 


نقش مقطعہ المرسورہ الرعد  مع آیت کی مختصر خاصیت یہ ہے

·    ظالم حکمران کی معزولی

·    اولادِ نرینہ کا حصول

·    بہرے پن کا علاج

·    شفائے امراضِ اطفال

·    طلبِ ھدایت

 

طریقہ زکات و ریاضت

اس آیتِ مقطعاتِ قرآنی اور نقش کا عامل بننے کے لئے لئے اکتالیس دنوں تک مسلسل اس آیت کو چار ہزار دو سو اکیس مرتبہ ایک نشست میں پڑھا جائےگا اول آخر ایک ایک مرتبہ درودِ تاج اور روزانہ قراءت سے قبل چودہ نقوش کالی سیاہی سے لکھ کر سامنے رکھ

لیں اور قراءت شروع کریں بعد ختم نقوش پر دم کریں اور آٹے میں لپیٹ کر دریا میں ڈالے ،اخیر والے دن ایک نقش زائد لکھنا ہے اور زعفران سے لکھیں تو بہتر یا چاندی/تانبے کے پترے پر کندہ کرالیں یہ آخری نقش سنبھال کر رکھیں  جب تک یہ نقش پاس رہےگا ظالم حکومت کے حکام کچھ نہیں بگاڑ  نہیں سکینگے اور ہر دعاء قبول ہوگی نا اہل کی نا اہلی سے محفوظ رہینگے ، شفاء امراض کے لئے پانی پر اول آخر درودِتاج کے ساتھ ایک سو گیارہ مرتبہ پڑھ کر دیا جائےاور نقش گلے میں ڈلوائے

Thursday, June 15, 2023

Amal Nasuuti Alif Lam Raa Surah Yousuf عمل ناسوتی الر سورہ یوسف


نقش مقطعہ الر سورۃ یوسف مع آیت کی مختصر خاصیت یہ ہے

·    حب و تسخیرِخلق

·    قید سے رہائی

·    امراضِ جشم سے شفا

·    اجابتِ دعاء

·    نزدیکی حکامِ اعلی

 

طریقہ زکات و ریاضت

اس آیتِ مقطعاتِ قرآنی اور نقش کا عامل بننے کے لئے لئے اکتالیس دنوں تک مسلسل اس آیت کو ایک ہزار چھ سو اٹہتر مرتبہ ایک نشست میں پڑھا جائےگا اول آخر ایک ایک مرتبہ درودِ تاج اور روزانہ قراءت سے قبل چودہ نقوش کالی سیاہی سے لکھ کر سامنے رکھ

لیں اور قراءت شروع کریں بعد ختم نقوش پر دم کریں اور آٹے میں لپیٹ کر دریا میں ڈالے ،اخیر والے دن ایک نقش زائد لکھنا ہے اور زعفران سے لکھیں تو بہتر یا چاندی/تانبے کے پترے پر کندہ کرالیں یہ آخری نقش سنبھال کر رکھیں جب تک نقش پاس رہےگا کسی قسم کے قحط میں مبتلاء نہیں ہو نگےحکام کے نزدیک معزز رہینگے، اور عامل بننے کے بعد جس کسی کو اس کا نقش لکھ کر دیا جائے گا فوری تاثیر دکھے گا شفاء امراض کے لئے پانی پر اول آخر درودِتاج کے ساتھ ایک سو گیارہ مرتبہ پڑھ کر دیا جائےاور نقش گلے میں ڈلوائے 

Wednesday, June 14, 2023

Amal Nasuuti Alif Lam Raa Surah Hood عمل ناسوتی الر سورہ ھود

 

 نقش مقطعہ الر سورۃ ھود مع آیت کی مختصر خاصیت یہ ہے

·    علم و حکمت

·    کشف القلوب

·    علاج رنج ع غم

·    نصرت بر اعداء

·    غرقابی سے محفوظی

 

طریقہ زکات و ریاضت

اس آیتِ مقطعاتِ قرآنی اور نقش کا عامل بننے کے لئے لئے اکتالیس دنوں تک مسلسل اس آیت کو تین ہزار سات سو بیالیس مرتبہ ایک نشست میں پڑھا جائےگا اول آخر ایک ایک مرتبہ درودِ تاج اور روزانہ قراءت سے قبل چودہ نقوش کالی سیاہی سے لکھ کر سامنے رکھ لیں اور قراءت شروع کریں بعد ختم نقوش پر دم کریں اور آٹے میں لپیٹ کر دریا میں ڈالے ، اخیر والے دن ایک نقش زائد لکھنا ہے اور زعفران سے لکھیں تو بہتر یا چاندی/تانبے کے پترے پر کندہ کرالیں یہ آخری نقش سنبھال کر رکھیں جب تک نقش پاس رہےگا ہر غم اور پریشانی سے محفوظ رہینگے اور زبان سے علم و حکمت کی باتیں جاری ہونگی ، عامل بننے کے بعد اس کا نقش جس کسی کو لکھ کر دینگے وہ کامیاب ہوگا سب کام بن جائینگے ،ڈپریشن کا علاج کے لئے ایک سو گیارہ مرتبہ پانی پر دم کر کے سات روز پلائے اور نقش گلے میں ڈلوائے

Tuesday, June 13, 2023

Amal Nasuuti Alif Lam Raa Surah Younus عمل ناسوتی الر سورہ یونس



نقشِ مقطعہ الر سورۃ یونس مع آیت کی مختصر خاصیت یہ ہے

·    دشمنوں پر غالب آنا

·    آسیبی اثرات سے نجات

·    حکام کا مہربان ہونا

·    پوشیدہ امراض سے شفاء

·    نظرِ بد اور حسد سے تحفظ

طریقہ زکات و ریاضت

اس آیتِ مقطعاتِ قرآنی اور نقش کا عامل بننے کے لئے لئے اکتالیس دنوں تک مسلسل اس آیت کو ایک ہزار چھ سو چون مرتبہ ایک نشست میں پڑھا جائےگا اول آخر ایک ایک مرتبہ درودِ تاج اور روزانہ قراءت سے قبل چودہ نقوش کالی سیاہی سے لکھ کر سامنے رکھ لیں اور قراءت شروع کریں بعد ختم نقوش پر دم کریں اور آٹے میں لپیٹ کر دریا میں ڈالے ،اخیر والے دن ایک نقش زائد لکھنا ہے اور زعفران سے لکھیں تو بہتر یا چاندی/تانبے کے پترے پر کندہ کر لیں یہ آخری نقش سنبھال کر رکھیں جب تک نقش پاس رہےگا تسخیر ِ حکام و غلبہ بر دشمناں ہوگا عامل بننے کے بعد دشمنوں پر فتح یابی اور مقہوری کے لئے جسے اس کا نقش لکھ کر دیا جائےگا باذن اللہ موثر ہوگا امراض کے لئے پانی اور شکر پر ایک سو گیارہ مرتبہ اول آخر درودِ تاج پڑھ کر دیا جائے اور نقش گلے میں ڈلوائیں۔


Monday, June 12, 2023

Amal Nasuuti Alif Lam Meem Saad Surah A'raf عمل ناسوتی المص سورہ اعراف

 


<"div class="urdu">

عمل و نقشِ مقطعہ المص سورۃ اعراف مع آیت کی مختصر خاصیت یہ ہے

·    حاضراتِ ارواح

·    تسخیرِ خلائق

·    استحاضہ کے مرض سے شفاء

·    حیض کی بے اعتدالی کا حل

·    مردانہ امراض سے شفاء

طریقہ زکات و ریاضت

اس آیتِ مقطعاتِ قرآنی اور نقش کا عامل بننے کے لئے لئے اکتالیس دنوں تک مسلسل اس آیت کو چار ہزار دو سو بارہ مرتبہ ایک نشست میں پڑھا جائےگا اول آخر ایک ایک مرتبہ درودِ تاج اور روزانہ قراءت سے قبل چودہ نقوش کالی سیاہی سے لکھ کر سامنے رکھ لیں اور قراءت شروع کریں بعد ختم نقوش پر دم کریں اور آٹے میں لپیٹ کر دریا میں ڈالے  ،اخیر والے دن ایک نقش زائد لکھنا ہے اور زعفران سے لکھیں تو بہتر یا چاندی/تانبے  کے پترے پر کندہ کرالیں یہ آخری نقش سنبھال کر رکھیں جب تک نقش پاس رہےگا تسخیر کی دولت حاصل رہےگی عامل بننے کے بعد جس حاجتمند کو نقش لکھ کر دے گا با ذن اللہ موثر پائے گا امراضِ زنانہ و مردانہ کے لئے پانی پر ایک سو گیارہ مرتبہ پڑھ کر دے اور نقش گلے میں ڈلوائے

نوٹ: دیگر عملیات کے ساتھ حروف مقطعات کے تمام اعمال شیخ الروحانیات کی نگرانی میں کرائے جاتے ہیں

</div>

Sunday, June 11, 2023

Featured Post

AL AUFAAQ (Vol-14) الاوفاق

Book Your Copy Now +91-9883021668