Ashura ME In Panch Mujarrab Amaal Ke Amil Bane | عاشورہ میں ان پانچ مجرب اعمال کے عامل بنیں | Sufi Imran Razvee Sb | Idara Roohani Imdad
بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم ادارہ روحانی امداد ایک مستند اور معتمد روحانی علاج کا پلیٹ فارم ہے ۔ یہاں قرآن و سنت اور سلف صالحین و بزرگان دین کے طریقے سے روحانی علاجات و معالجات کئے جاتے ہیں۔ ادارہ روحانی امداد میں رابطہ کرنے والے حضرات و خواتین کو قرآنی آیات ، اسمائے حسنیٰ ، ادعیہ ماثورہ ، اور بزرگان دین و صوفیائے کاملین کے اوراد و وظائف تعلیم کئے جاتے ہیں۔ اداراہ روحانی امداد بندگان خدا کو دین و سنیت اور تصوف و اخلاق و آداب اسلامی کی صحیح تعلیمات فراہم کرتا ہے۔
نقشِ مقطعہ الر سورۃ یونس مع آیت کی مختصر خاصیت یہ ہے
· دشمنوں
پر غالب آنا
· آسیبی
اثرات سے نجات
· حکام
کا مہربان ہونا
· پوشیدہ
امراض سے شفاء
· نظرِ
بد اور حسد سے تحفظ
طریقہ زکات و
ریاضت
اس آیتِ مقطعاتِ قرآنی اور نقش کا عامل بننے کے لئے لئے
اکتالیس دنوں تک مسلسل اس آیت کو ایک ہزار چھ سو چون مرتبہ ایک نشست میں پڑھا
جائےگا اول آخر ایک ایک مرتبہ درودِ تاج اور روزانہ قراءت سے قبل چودہ نقوش کالی
سیاہی سے لکھ کر سامنے رکھ لیں اور قراءت شروع کریں بعد ختم نقوش پر دم کریں اور آٹے
میں لپیٹ کر دریا میں ڈالے ،اخیر والے دن ایک نقش زائد لکھنا ہے اور زعفران سے
لکھیں تو بہتر یا چاندی/تانبے کے پترے پر کندہ کر لیں یہ آخری نقش سنبھال کر رکھیں
جب تک نقش پاس رہےگا تسخیر ِ حکام و غلبہ بر دشمناں ہوگا عامل بننے کے بعد دشمنوں
پر فتح یابی اور مقہوری کے لئے جسے اس کا نقش لکھ کر دیا جائےگا باذن اللہ موثر
ہوگا امراض کے لئے پانی اور شکر پر ایک سو گیارہ مرتبہ اول آخر درودِ تاج پڑھ کر
دیا جائے اور نقش گلے میں ڈلوائیں۔