Saturday, June 10, 2023

Amal Nasuuti Alif Lam Meem Surah Ale Imran عمل ناسوتی الم سورہ آل عمران

  از۔شیخ الروحانیات صوفی محمدعمران رضوی القادری



عمل و نقشِ مقطعہ الم سورۃ آلِ عمران مع آیت کی مختصر خاصیت یہ ہے:

·    یہ آیت اسمِ اعظم ہے

·    استقرار و حفاظتِ حمل میں مفید

·    دعاء کی قبولیت کا ضامن

·    تصرفاتِ باطنی کا حصول

·    کشف القلوب و ارواح و قبور

طریقہ زکات و ریاضت

اس آیتِ مقطعاتِ قرآنی اور نقش کا عامل بننے کے لئے لئے اکتالیس دنوں تک مسلسل اس آیت کو چار سو تراسی مرتبہ ایک نشست میں پڑھا جائےگا اول آخر ایک ایک مرتبہ درودِ تاج اور روزانہ قراءت سے قبل چودہ نقوش کالی سیاہی سے لکھ کر سامنے رکھ لیں اور قراءت شروع کریں بعد ختم نقوش پر دم کریں اور آٹے میں لپیٹ کر دریا میں ڈالے ،اخیر والے دن ایک نقش زائد لکھنا ہے اور زعفران سے لکھیں تو بہتر یا چاندی/تانبے کے پترے پر کندہ کرالیں یہ آخری نقش سنبھال کر رکھیں جب تک نقش پاس رہےگا ہر جائز دعاء قبول ہوگی ان شاء اللہ اور عامل بننے کے بعد اس کا نقش جس مقصد کے لئے لکھ کر دیگا باذ ن اللہ موثر پائے گا اور کسی مقصد کے لئے چار سو تہتر مرتبہ پڑھ کر دعاء کرےگا تودعاء قبول ہوگی ۔

نوٹ: دیگر عملیات کے ساتھ حروف مقطعات کے تمام اعمال شیخ الروحانیات کی نگرانی میں کرائے جاتے ہیں 

 

Friday, June 9, 2023

Amal Nasuuti Alif Lam Meem Surah Baqrah عمل ناسوتی الم سورہ بقرہ

 

 از۔شیخ الروحانیات صوفی محمدعمران رضوی القادری

عمل نقش مقطعہ الم  سورۃ البقرہ

·    سحر جادو سفلی کا صفایا

·    امراضِ روحانی و جسمانی سے شفاء

·    غربت و تنگ دستی کا خاتمہ

·    یقینِ کامل کا حصول

·    دولتِ تقوی و پرہیزگاری

طریقہ زکات و ریاضت

اس آیتِ مقطعاتِ قرآنی اور نقش کا عامل بننے کے لئے اکتالیس دنوں تک مسلسل اس آیت کو دو ہزار دو سو اکانوے مرتبہ ایک نشست میں پڑھا جائےگااول آخر ایک ایک مرتبہ درودِ تاج اور روزانہ قراءت سے قبل چودہ نقوش کالی سیاہی سے لکھ کر سامنے رکھ لیں اور قراءت شروع کریں بعد ختم نقوش پر دم کریں اور آٹے میں لپیٹ کر دریا میں ڈالے ،اخیر والے دن ایک نقش زائد لکھنا ہے اور زعفران سے لکھیں تو بہتر یا چاندی/تانبے کے پترے پر کندہ کرالیں یہ آخری نقش سنبھال کر رکھیں جب تک نقش پاس رہےگا فقر و فاقہ کا منھ نہیں دیکھنا پڑے گا ان شاء اللہ ،اور عامل بننے کے بعد سحر زدہ اور بیماری والے کو ایک سو گیارہ مرتبہ پانی میں دم کرے تو شفاء ہو اور مریض اگر دور ہو تو جب بھی فائدہ پہنچے اور نقش جس مقصد کے لئے لکھ کر دیگا باذن اللہ موثر پائےگا۔

نوٹ: دیگر عملیات کے ساتھ حروف مقطعات کے تمام اعمال شیخ الروحانیات کی نگرانی میں کرائے جاتے ہیں 

 

Monday, June 5, 2023

The Blessing Of Reciting Saiyiduna Nabiun ﷺ

 

سَیِّدُنَا  نَبِیٌپڑھنے کے برکات

اس اسم پاک کے اعداد باسٹھ (62) ہیں اور اس کے معنی ہیں خبر دینے والے ۔ حضور نبی کریم علیہ الصلوٰۃ والسلام کو قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ نے بہت سے مقامات پر اس نام سے خطاب فرمایا ہے ۔ اس اسم مبارک کو پڑھنے اور اس کا ذکر کرنے کی بھی بہت زیادہ فضلیت ہے اس کو پڑھنے سے بہت زیادہ فوائد حاصل ہوتے ہیں رحمت وبرکت کا حصول ہوتا ہے مشکلات وپریشانیاں رفع ہوتی ہیں ۔ جو کوئی یہ چاہے کہ اس پر اسرار الہیٰ منکشف ہو جائیں اور وہ بارگاہِ  الہیٰ میں مقبول بندہ بن جائے تو اُسے چاہیئے کہ وہ روزانہ نماز  تہجّد کے بعد ایک ہزار مرتبہ اسم پاک نہایت توجہ و خلوص نیت سے پڑھے پھر بارگاہِ الہیٰ میں دُعا مانگے چالیس یوم تک بلاناغہ یہ عمل کرے انشاء اللہ تعالیٰ اس پر بہت جلد اسرار الہیٰ کا انکشاف ہو گا اللہ تعالےٰ اسے کشف کی دولت سے نوازے گا۔ جو کوئی ہر نماز کے بعد باسٹھ مرتبہ پڑھے تو عرفانِ حق حاصل ہو مگر چاہیئے کہ اس میں ناغہ نہ کرے انشاء اللہ تعالیٰ بہت زیادہ فائدہ ہو گا۔ کسی مشکل کے وقت باوضوحالت میں بکثرت پڑھے تو بفضل باری تعالیٰ مشکل آسان ہو جائے ۔



                                              

Wednesday, May 31, 2023

AL AUFAAQ (Vol-14) الاوفاق

Book Your Copy Now

+91-9883021668



Thursday, May 25, 2023

Taweezat O Nuqoosh Ki Ijazat نقوش و تعویذات کی اجازت

Sab Ki Murade.n Puri Ho

 Salaam Masnoon.

Ap Tamam Ahbab Ke Liye Khususi Dua Ki Gai Aur Yeh Mamool Jab Tak Yaha'n Hazir Hu.n Jari Rahega. Allah T'ala Qabool Farmaye آمین



Monday, May 15, 2023

Roohani Safar | Delhi Aur Ajmer Sharif | Spiritual Visit Of Delhi & Ajmer Sharif


 

Saiyiduna Mahdiun ﷺ Parhne Ke Barakaat سَیِّدُنَا مَھدِیٌﷺ پڑھنے کے برکات (The Blessing Of Reading Saiyiduna Mahdiun ﷺ)

 

سَیِّدُنَا  مَھدِیٌﷺ پڑھنے کے برکات

اس اسم پاک کے اعداد انسٹھ (59) ہیں اور اس کے معنی ہیں ہدایت والے حضور نبی کریم علیہ الصّلوٰۃ والسّلام کے اس اسم پاک کو بکثرت پڑھنے والا بفضل باری تعالےٰ کبھی راہ حق سے نہیں بھٹکے گا ہمیشہ صراط ِ مستقیم پر گا مزان رہے گا جو یہ چاہے کہ اللہ تعالیٰ اس پر اپنا خصوصی فضل وکرم نازل فرمائے اس کے گناہوں کی معافی عطا فرمائے اور اسے حق کی راہ پر استقامت عطا فرمائے تو وہ ہر نماز کے بعد 59 مرتبہ اس اسم پاک کو پڑھنے پر مدادمت کرے انشاء اللہ تعالےٰ اسے مطلوبہ مقصد میں کامیابی حاصل ہوگی جو کوئی کھانا کھانے سے پہلے دس مرتبہ پڑھے تو اللہ تعالےٰ کے فضل وکرم سے کھانا ہضم ہو جائے اور کبھی بد ہضمی کی شکایت پیدا نہ ہو پیٹ اور معدے کے جملہ امراض سے محفوظ رہے مگر چاہیئے کہ یقین کامل اور خصوصی نیت پڑھے ۔ اگر کسی کا بچہ یا بچی نافرمان ہوں اور اچھی باتوں پر دھیان نہ دھرتے ہو ں تو چاہیئے کہ باوضو حالت میں اُنسٹھ مرتبہ یہ اسم پاک پڑھ کر پانی پر دم کرے اور نافرمان کو یہ دم کیا ہوا پانی پلادے روزانہ اسی طرح کرے انشاء اللہ تعالےٰ نافرمان اولاد راہ رِاست پر آجائے گی اورتا بعداری کرے گی۔

 


Thursday, May 11, 2023

Shaitani Asarat Ka Ghar Se Khaatma گھر سے اثراتِ بد اور شریر جناتوں کو دفع کرنا (Eliminating evil influences from the house)

از صوفی محمد عران رضوی القادری

گھر سے اثراتِ بد اور شریر جناتوں کو دفع کرنا

کسی مکان میں میں اگر اثرات بد ہو اور اس وجہ سے اس گھر کے مکین ہمیشہ بیمار رہتے ہوں یا آپس میں لڑائیاں ہوتی ہیں ،بچے عورتوں رات کے وقت اکثر چونک جایا کرتے ہوں تو چاہئیے کہ افراد خانہ نمازوں کی پابندی کریں گھر کو صاف ستھرا رکھیں اور یہ عمل چالیش شب کرے یا کسی نمازی شخص سے کر وائے کہ بعد نماز مغرب سات مرتبہ اس قدر آواز سے اذان کے کلمات پڑھے کہ گھر کے چاروں کونوں میں آواز پہنچ جائے پھر اس کے فورًا بعد سورہ بقرہ کی بیس آیتیں الم ذلک الکتب سے ان اللہ علی کل شئی قدیر تک ایک مرتبہ پڑھ کر ایک باتل پانی میں دم کرے ،اس پانی کو مکان کے چاروں گوشوں میں چھڑک دے اور بچا ہوا پانی افراد خانہ تھوڑا تھوڑا پی لیں  ان شاء چالیس شب ایسا کرنے سے گھر ہر قسم کے بد اثر سے پاک ہو جائےگا ۔اس عمل میں نیت تعوذ کی کرنی ہے  یعنی اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم  شیطان مردود سے اللہ کی پناہ اس چلے کی نیت ہو جیسے بچہ ڈر اور خوف کے وقت ماں کی گود سے چمٹ جاتا ہے کیوں کہ ماں کی گود بچے کے لئے سب سے عظیم پناہ گاہ سب سے عظیم حصار ہوتی ہے  ایسے ہی آپ کو مع افراد خانہ یہ نیت کرنی کہ ہم   اللہ تعالیٰ سے پناہ مانگنے ہیں کہ اس قادر مطلق  کی رحمت اور اس کی سلامتی اور اس کی حفاظت ہم سب کو اپنے حصار اور احاطے میں لے لے  بس یہ  نیت کرنی ہے  علاوہ اس کے کوئی ہرگز یہ نیت نہ کرے کہ میرے پڑھنے سے جنات شیطان بھاگ جائے گا  یا میں بھگا دوں گا اگر ایسا سوچ کے کرے گا تو فائدہ نہ ہوگا البتہ پریشانی بڑھ جانے کا اندیشہ ہے ۔لہذا اثرات ِ بد یا شیاطین جنات سے دو دو ہاتھ کرنے کی نیت ہرگذ نہ کرے باقی اس میں کوئی خطرے اور اندیشے کی بات نہیں اور جن حضرات و خواتین کو یہ عمل کرنا ہو وہ ادارے میں اطلاع دے کر کرے تو ان شاء اللہ یہاں سے خصوصی دعاء اور توجہ کا بھی اہتمام کیا جائےگا ۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو شریر جنات اور شیاطین کے بد اثرات سے محفوظ فرمائے آمین۔




 

Wednesday, May 10, 2023

Saiyiduna Taha ﷺ Parhne Ke Barakatسَیِّدُنَا طٰہٰ ﷺ پڑھنے کے برکات

 

سَیِّدُنَا طٰہٰ ﷺ پڑھنے کے برکات

 اس اسم پاک کے اعدا د (14) ہیں ۔ حضُور نبی کریم علیہ الصّلوٰۃ والسّلام کے اس اسم مبارک کے معنی بہت سے علماء کرام نے بیان کیئے ہیں بعض نے خاموشی اختیار کی ہے چنانچہ اس ضمن میں "شرح المواھب "میں علامہ زرقانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ تفسیر واسطی کے حوالے سے تحریر فرماتے ہیں کہ اس اسم پاک کے معنی ہیں اسے انسان ائے آدمی  اے طاہر اور ائے ہادی 'اور ان تمام معانی میں رخ حضرت محّمدمصطفےٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہی طرف ہے ۔ بعض علماءنے یہ معنی مراد لیے ہیں ۔ کہ ائے گناہوں سے پاک  ومنزہ اور مخلوقِ باری تعالیٰ کے رہنماوہادی ۔ اس ضمن ہیں انہوں نے ط سےمراد طہارت اور ہ سے مراد ہدایت ہے۔حضور سرور کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اس اسم پاک کو پڑھنے سے  بہت سی برکات حاصل ہوتی ہیں اللہ تعالیٰ نعمت وبرکات سے سر فراز فرماتا ہے ۔ جو کوئی کسی اچھے کام کا آغاز کرتے وقت بکثرت یہ اسم پاک پڑھے تو انشاء اللہ تعالیٰ اُسے اپنے مقصد میں کامیابی حاصل ہوگی اور کام حسب منشاء ہوگا ۔ نئے کاروبار کا آغاز کرتے ہوئے باوضوحالت میں قبلہ رُخ بیٹھ کر بکثرت اس اسم پاک کی تلاوت کرے تو انشاء اللہ تعالیٰ کاروبار میں خیروبرکت پیدا ہوگی اور کاروبار خوب پھلے پُھولے  گا اللہ تعالیٰ خصو صی فضل وکرم نازل فرمائے گا ان شاء اللہ۔

                                 

 

Sehar Zada Ki Pehchan سحر زدہ کی پہچان (Recognition of the bewitched)

 


سحر زدہ کی پہچان

ہر بیماری اپنی علامات سے پہچانی جاتی ہے۔علامات نہ ہو تو بیماری کا پتہ نہیں چل سکتا ۔جادو لاعلاج ہرگز نہیں ہے یہ اور بات ہےکہ علاج ذرا صبرآزماہے۔ذیل میں سحر زدہ پر جادو کے بد اثرات سے جو علامات ظاہرہوتی ہے۔درج کی جاتی ہیں تاکہ آپ مسحور کی پہچان کر سکیں۔کہیں ایسا نہ ہو کہ آپ سحر زدہ کا جسمانی علاج کرتے رہیں کیوں کہ سحر زدہ کا شافی علاج روحانی علم سے ہی کیا جاسکتا ہے اس لیے علامات سے آگاہی ضروری ہے۔علامات سحر مندرجہ ذیل ہیں۔

1۔ایک سحر زدہ انسان یا جادو زدہ فرد کا زندگی کے معاملات میں رویہ بالکل ایساہوتا ہے جیسا کے شوگر اور دل کے مریض کا یعنی مریض چڑ چڑ ا اور بہت زیادہ حساس ہو جاتا ہے۔ بات بات پر رونے دھونے اور لڑنےجھگڑنے کے لئے تیار رہتا ہے ذہنی طور پر بے زاری کا شکار اور ہر اس شے سے جو کچھ روز قبل اسے پسند تھی۔ نفرت کرنے لگتا ہے۔

2۔ شیطانی اعمال اسے بہت اچھے معلوم ہونے لگتے ہیں اور ماضی کے کردار اسے پسند آنے لگتے ہیں۔ہر برا کام اسے اچھا لگنے لگتا ہے۔وہ ما ضی کی طرف بار بار لوٹ جاتا ہے اور جن سے اسے کبھی رغبت رہی ہو، انہیں شدت سے یاد کرنے لگتا ہے اور مستقبل کے بہت سے خواب اور بہت سے خدشات اسے گھیرتے ہیں یعنی اگلے پچھلےاعمال میں شیطان اسے الٹا پلٹا دیتا ہے۔

3۔ مریض خود کو بد قسمت جاننے لگتا ہے اور اللہ  تعالیٰ کی رحمت سے مایوس ہوکر کفر کی راہ اختیار کرلیتا ہے۔تمام اچھے کام ایک ایک کرکے چھوٹ جاتے ہیں اور بُرے کاموں میں اضافہ ہونے لگتا ہے۔

4۔مریض  کو کچھ سمجھایا جائے تو وہ سمجھنےکے لئے تیار  نہیں ہوتا ۔ ہر بات رد کرتا ہے اور پاگلوں کی طرح شیطانی اعمال کی طرف رجوع کرتا ہے۔

5۔مسحور پر جادو کا حملہ ہوتا ہے تو اس کی سانس اکھڑ جاتی ہےاور دل زور زور سے دھڑکنے لگتا ہے۔ ایسے میں مریض  کےدل پر ہاتھ رکھ کر دیکھا جا سکتا ہےکہ وہ کس قدر قابو سے باہر ہو رہا ہے۔ اگر پورے گھر میں جادو  کا اثر ہو تو ہر ایک لڑنے مرنے پر اتر آتا ہے۔

6۔مسلسل جادو کے زیرِ اثر رہنے والے مریضوں کے بال اترنے لگتے ہیں یہاں تک کہ بعض گنجے ہو جاتے ہیں۔

7۔ جادو سے بعض اوقات مریض بالکل پاگل ہو جاتا ہے اور اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھتا ہے۔

8۔جادو زدہ شخص کا نماز میں  دل نہیں لگتا یا نماز میں دل لگا نہیں پاتا۔

9۔جادو زدہ گھر میں اگر جانور یا پرندےہوں تو ان کے بھی بال و پر جھڑنے لگتے ہیں اور گھر پر جادو کے شدید حملے کی صورت میں وہ کھانا پینا یکسر ترک کر دیتے ہیں اور چند روز بیمار رہ کر مر جاتے ہیں۔ بعض اوقات کپڑوں یا دیواروں پر خون کے چھینٹے بھی نظرآتے ہیں۔

10۔اگر سحر زدہ مریض کوئی لائق طالب علم ہو یا طالبہ ہو تو علم کے حصول سے اس کی دل چسپی ختم ہو جاتی ہے۔دماغ سست رہنے لگتا ہے اور بعض اوقات تو بالکل الٹ جاتا ہے۔ کالجوں اور یونیورسٹیوں میں ایسے جادو زدہ طالب علم اچانک آنا بند کر دیتے ہیں۔اور یہ سمجھنے لگتے ہیں کہ وہ علم حاصل کرنے کے قابل نہیں رہے۔یوں وہ امتحان میں ناکام ہو جاتے ہیں۔ بالخصوص مقابلے کے امتحانوں میں اس قسم کی صورت حال بار بار دیکھنے میں آتی ہے۔

11۔جادو زدہ مرد،عورت ، کے  سر میں مسلسل درد رہتا ہےجو ادویات سے ٹھیک نہیں ہوتا ۔ جسم انتہائی تھکا ہوا محسوس ہوتا ہے۔تھکاوٹ کا احساس بہت ہی زیادہ ہو جاتا ہیں۔صبح اٹھ کر بھی تازگی کا احساس نہیں ہوتا۔نیند نا آنے کی شکایت بھی اکثر پیدا ہو جاتی ہے یا پھر ضرورت سے زیادہ نیندآتی ہے اور اہم کام نہیں ہو پاتے ۔ گردن کے پچھلے حصے پر بوجھ اور کھینچاؤ رہتا ہے اور بائیں طرف کی پسلیاں گرفت زدہ محسوس ہوتا ہے۔ان تاریک جگہوں پر رکنے سے یہ تین بیزار اور سست رہتی ہے۔

12۔ گھر کے سنسان اور تاریک کونوں اور کمروں سے خوف محسوس ہوتا ہے۔ان تاریک جگہوں پر رکنے سے یہ تین چیزیں محسوس ہوتی ہے۔

(الف) جسم میں عجیب سی سر سراہٹ اور سر کو چڑھتی ہوئی چیونٹیاں سی۔

(ب) جسم کے بائیں جانب بوجھ یا عجیب سی حرارت۔

(ج)سرکے بال سرکٹے محسوس ہوتے ہیں۔ جسم اور آواز دونوں بھاری ہوجاتے ہیں۔

13۔گھر میں عجیب سی بو پھیلی رہتی ہے۔بعض اوقات ایسی بدبو کے جھونکے آتے ہیں کہ جیسے کوئی زخمی پٹیاں کھول رہا ہو اور بعض اوقات گندگی کی بھی بدبوآتی ہے۔

14۔جسم سے جب ہو اسی گزرتی محسوس ہو یعنی ایسا لگے کہ جسم جالی دار سی کوئی شے ہے اور سرسراہٹ کے ساتھ کوئی ہوا سی یا تو اس میں داخل ہو رہی ہےیا گزررہی ہےتو سمجھ لیں کہ جادو کا حملہ اپنے عروج پر ہے۔

15۔اذان سے قبل سخت نیند کا غلبہ ہوتا ہے اور جسم تھکاوٹ سی اور بخار سا ظاہر کرتا ہے۔

16۔حملے کی شدت میں مسحور  گھر کی اشیاء توڑنے یا      پر برسنا اور سخت زبان میں بولنا شروع کردیتا ہے ۔ ایسا شخص بات بات پر جھگڑا کرنے لگتا ہے، اور عجیب فساد پیدا ہو جاتا ہے۔

17۔مسحور مریض کا چہرہ سخت تنا ہوااور رنگ زدہ ہو جاتا ہے ۔لہجہ بے رحم اور سمجھ بوجھ رخصت ہو جاتی ہے کمزور بھی طاقت ور بن جاتا ہے۔ ایسے مریض کو اگر بد کلامی کرنے پر مارا پیٹا جائے تو اسے کوئی تکلیف محسوس نہیں ہوتی اور اس کا مزاج اور  بر ہم ہو جاتا ہے ۔ پھر جادو کا حملہ دور ہو جانے کے بعد مریض  پشیمان اور افسر دہ ہو جاتا ہے۔

18۔ جس شخص پر جادو کیا گیا ہو، اس کے معدےمیں مسلسل درد رہنا اس بات کی علامت ہے کہ اسے جادو کا عمل پلایا گیا ہے یا کھلا یا گیا ہے ۔

 


Sunday, May 7, 2023

Kashf Yaksui Aur Quwat e Iradi Ka Amal | Amil Ke Dil Me Ilham Ho (Video)

اس عمل کی برکت سے یکسوئی کشف اور قوت ارادی کی دولت ملے گی اور عاملین کے لئے ایک نسخہ کیمیا ہے جس کی بدولت مریض کے احوال اور علاج سے واقفیت حاصل ہو سکے گی ان شاء اللہ۔



 

Friday, May 5, 2023

Amaliyat Course Update May 2023

 

Important Updates

بسم اللہ الرحمن الرحیم

احباب کو یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ یکم جون سے عملیات کورس کے پہلے اور دوسرے مرحلے کے چلوں کو ہدیہ بڑھا دیا جائےگا لہذا جو احباب یکم جون سے قبل ہدیہ جمع کرائیں گے وہ ابتدائی نو چلوں کا نو ہزار نو سو اور دوسرے مرحلے کو نو چلوں کا ستائیس ہزار جمع کرائیں ۔یکم جون کے بعد ہدیہ تقریباً دگنا ہوگا۔

Dukan Ki Taraqqi Ka Amal | Naqsh Ism Ya Basit | Ghar Me Khair O Barkat (Video)


 

Tuesday, May 2, 2023

Taskheer Matloob Ka Azmooda Amal تسخیر مطلوب کا آزمودہ عمل (The Ritual of Captivation Of Heart )


یہ عمل تسخیر مطلوب کے واسطے ہمارے سلسلے میں رائج ہے نہایت آزمودہ ،آسان اور زود اثر عمل ہے جب کسی کی تسخیر جائز امور کے لئے کرنی ہو تو مثلا کسی افسر یا حاکم کی تسخیر مطلوب ہو،بھائی کوئی روٹھ گیا ہے اسے راضی کرنا ہے ،دوست کوئی خفا ہو گیا ہے اسے منانا ہے یا زوجین کی تسخیر درکار ہےتو طالب کو چاہئیے کہ بعد نماز عشاء شب ِ جمعہ سے شروع کرے اور اکیس روز مسلسل ایک ہزار مرتبہ پڑھا کرے اول آخر درود تسخیر سات مرتبہ پڑھے ان شاء مطلوب مسخر ہوگا اور طالب مراد کو پہنچے گا ۔ہاں شرط یہ ہے کہ کوئی ناجائز ارادہ نہ کرے ورنہ جتنا پڑھے گا اتنی نفرت بڑھتی جائے گی اور دیگر نقصانات بھی ہو سکتے ہیں لیکن جائز صورت میں بحمدللہ تیر بہدف ہے ۔فلاں کی جگہ مطلوب کا نام لینا ہے نام والدہ ضروری نہیں بلکہ مطلوب کا نام بھی مختصر کو پکارنے کے لئے ہو وہ لے تاکہ عزیمت کے لَے نہ ٹوٹے اگر چہ پورا نام لینے سے بھی حرج نہیں۔



Thursday, April 27, 2023

Sifli Jadu Sehar Ka Asan Roohani Elaj (Panch Roohani Elaj - Session 14)

 Panch Roohani Elaj (Session 14)

  1. Sifli Jadu Sehar Ka Asan Elaj 
  2. Pyorrhea Ka Roohani Elaj
  3. Mirgi Ka Roohai Dam
  4. Jild Phatne Ka Roohani  Elaj
  5. Waqt Pr Bedar Hona Ka Amal


Tuesday, April 25, 2023

سَیِّدِنَا بَشِیرٌﷺ پڑھنے کے برکات

سَیِّدِنَا  بَشِیرٌﷺ پڑھنے کے برکات

اس اسم پاک کے اعداد پانچ سو بارہ (512) ہیں اور اس کے معنی ہیں خوشخبری دینے والے ، بشارت دینے والے ۔ خوشی کی خبر سنانے والے ۔حضور نبی کریم علیہ الصّلوٰۃ والسلام کے اس اسم پاک کے فضائل بھی بہت زیادہ ہیں جو کوئی اس بات کا خواہاں ہو کہ اسے کوئی رنج وغم نہ پہنچے تو اُسے چاہیئے کہ وہ روزانہ نماز مغرب کے بعد ایک سو مرتبہ یہ اسم پاک پڑھ لیا کرے انشاء اللہ تعالےٰ اسے کوئی بڑا غم نہ پہنچے گا قلب مطمُن اور خوش رہے گا جو ہر نماز کے بعد ایک سو مرتبہ پڑھنے کا معمول بناے تو انشاء اللہ تعالیٰ قبر کی تاریکی سے بچارہے گا اس کی قبر میں اندھیرا نہ ہو گا اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے قبر روشن رہے گی اور قیامت کے دن خوشی حاصل ہوگی خاتمہ بالایمان ہوگا ۔جو کوئی روزانہ نماز فجر کے بعد بکثرت اس اسم پاک کو پڑھنے پر مداومت رکھے تو اشاء اللہ تعالیٰ قلب روشن رہے گا ۔ جو یہ چاہے کہ اُسے دن بھر کوئی برُی خبر سننے کو نہ ملے تو وہ نماز فجر کی سُنّت اور فرض نماز کے درمیانی وقفہ میں ایک سو اسم پاک کو پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے دُعا مانگے انشاء اللہ تعالےٰخوشی ومسرت حاصل ہوگی اور سارا دن بہت ہی آرام  وسکون سے گزرے گا۔




Naqsh Ke Istemal Ka Tariqa | Sharaf e Aftab | نقش کے استعمال کا طریقہ


 

Tuesday, April 11, 2023

Namaz e Janaza Ki Dua نماز جنازہ کی دعاء

از۔شیخ الروحانیات صوفی محمد عمران رضوی القادری

الاوفاقAL-AUFAAQ 

نماز جانزہ کی دعائیں

نیت کرکے اللہ اکبر کہتے ہوئے ہاتھ ناف کے نیچے باندھ لیں جیسے اور نماز میں باندھتے ہیں پھر ثنا پڑھیں وَتَعَالیٰ جَدُّکَ کے بعد وَجَلَّ ثَنَآؤُکَ وَلَا اِلٰہَ غَیْرُکَ پڑھیں پھر بغیر ہاتھ اٹھائے تکبیر کہیں اور درود ابراہیمی پڑھیں پھر تکبیر کہیں اور دعاء پڑھیں پھر تکبیر کہیں اور دونوں ہاتھ چھوڑ کر سلام پھیر دیں ۔امام بلند آواز کے تکبیر کہے اور مقتدی آہستہ۔

سلام پھیرنے کے بعد صفیں توڑ کر دعاء مانگیں جنازے کا کاندھا دینا بہت بڑی نیکی اور عبادت ہے


 

Biisvi.n Roze Ki Tasbeeh بیسویں روزے کی تسبیح


 

Monday, April 10, 2023

Lauh e Sharaf e Aftab لوح شرف آفتاب (Sun Glory Amulet)


 

Uneesvi.n Roze Ki Tasbeeh انیسویں روزے کی تسبیح


 

سَیِّدِنَا فَاتِحٌ ﷺ پڑھنے کے برکات

 

سَیِّدِنَا فَاتِحٌ  ﷺ پڑھنے کے برکات

اس اسم پاک کے اعداد 489ہیں ۔ اس کے معنی ہیں کھولنے والے کشادہ کرنے والے ، فتح کرنے والے ۔ حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ حضُور نبی کریم علیہ الصّلوٰۃ والسلام نے فرمایا کہ میں قیامت کے دن جنّت کے دروازے پر آوں گا اور فاتح بن کر کہوں گا دروازہ کھولو جنّت کا خازن عرض کرے گا کہ آپ کون ہیں ؟ میں کہوں گا میں محمّد(صلی اللہ علیہ وسلم ) خازن عرض کرےگا  مجھے آپ ہی کے لیے کھولنے  کاحکم  دیا گیا ہے آپ سے پہلے کسِی کے لیے نہیں کھولوں گا ۔حضُور نبی کریم علیہ الصّلوٰۃ والسلام کے اس اسم پاک کو بکثر ت پڑھنے سے ہر مشکل حل ہو جاتی ہے  جو کوئی یہ چاہے کہ اُس کے دل میں اللہ تعالیٰ کی محّبت موجزن ہو جائے اسے عشق الہیٰ کی دولت حاصل ہو جائے تو اسے چاہیئے کہ وہ روزانہ نماز عشاء کی ادائیگی کے بعد باوضو حالت میں دوسو مرتبہ اس اسم پاک کو پڑھنے کا معمول بنا لے انشاء اللہ تعالےٰ اسے مطلوبہ مقصد میں ضرور کامیابی ہوگی ۔ جو کوئی نماز تہجّد کی ادائیگی کے بعد ایک ہزار مرتبہ اس اسم پاک کو پڑھے تو بفضل باری تعالیٰ بارانِ رحمت کا  نزول ہوگاایمان کو تقویّت حاصل ہوگی۔جو کوئی یہ چاہے کہ دشمن کے دل  میں اس کی محّبت پیدا ہو جائے اور نفرت محبّت میں بدل جائے تو وہ ہر نماز کے بعد چار سو نواسی مرتبہ پڑھ کر بارگاہِ الہیٰ میں دُعا مانگے سات یوم تک بلا نا غہ اسی طرح کرے انشاء اللہ تعالےٰ دشمن مغلوب ہو گا اور اس کے دل میں موجود اس کے خلاف نفرت محّبت میں تبدیل ہو جائے گی اور وہ صلح پر آمادہ ہوگا  جو کوئی رات کو سونے سے قبل باوضو حالت میں بکثرت یہ اسم پاک پڑھ کر سوئے تو ا     س عمل کی مدامت کرنے سے اللہ تعالیٰ کی قربت حاصل ہو جاتی ہے اور اس پر مخفی راز کھُل جاتے ہیں۔



Wednesday, April 5, 2023

سَیِّدِنَا دَاعِیٌ ﷺ پڑھنےکے برکات

  سَیِّدِنَا   دَاعِیٌ ﷺ پڑھنےکے برکات

اس اسم پاک کے اعدادپچاسی (85)ہیں اور اس کے معنی ہیں بلانے اور دعوت دینے والے یعنی اللہ  تعالےٰ کے حکم سے اللہ تعالےٰ کی طرف بلانے والے دیِن حق  کی دعوت دینے والے ۔صراطِ مستقیم کی طرف بلا نے والے ۔ حضوُر نبی کریم علیہ الصّلوٰۃ والسلام کے اس اسم پاک کا ذکر بے شمار فیوض وبرکات کے حصول کا باعث ہے جو کوئی یہ چاہے کہ خلق اس کی مطیع وتا بعدار ہو جائے اس کی شہرت ہر خاص وعام میں ہو جائے تو اُسے چاہئیے کہ وہ بکثرت اس اسم مبارک کو پڑھا کر ے انشاء اللہ تعالیٰ خلق اس کی مطیع ہو گی جو بھی بات کرے گا لوگ توجہ اور دلچسپی سے سُنیں گے لوگوں میں ہر دلعزیز ہوگا ۔ عزّت اور شہُرت خُوب حاصل ہوگی جو کوئی ہر نماز کے بعد ایک سو مرتبہ پڑھنے پر مدامت رکھے تو بفضل باری تعالیٰ اس اسم پاک کی برکت سے کسی بھی اچھے کام میں  اُسے ناکامی نہ ہو ۔


 


Chaudhvi.n Roze Ki Tasbeeh چودھویں روزے کی تسبیح


 

Tuesday, April 4, 2023

Matloob Ko Taabe karne Ka 21 Roza Amal مطلوب کو طابع کرنے کا اکیس روزہ عمل

Agara matloob ko hazir karna ho to mandarja zail naqsh kore charagh par likhe.n ,us waqt likhe.n jab talib o matloob ke sitaro.n ke darmian qiran ho agar dono ka sitara ek hi ho to us sitare ke sharaf ya auj me naqsh likhe.n ek naqsh kore mitti ke charagh par likhe.n ek  naqsh kaghaz par likhe.n ,rozana ek cjaragh jala kar uska rukh khana e matloob ki taraf rakhe.n ,charagh nauchandi peer se jalana shuru kare.n aur rozana chragh ke qareeb tin taza gulab ke phool bhi rakhe.n subh ko charagh aur phool nadi ya nahar me.n dal dia kare.n  yeh amal 21 dino ka hai .har koi khud apne liye jaiz surat men kar sakta hai najaiz karne ki surat me balao.n me.n giraftar hoga.

Note: Amal ke talluq se koi sawal fees ada karke puch sakte hai.n

Terhvi.n Roze Ki Tasbeeh تیرھویں روزے کی تسبیح


 

Sharaf e Aftab شرف آفتاب ( Sun Glory 2023 )


 


Tahajjud Ke Liye Uthe To Yeh Dua Parhe تہجد کے لئے اٹھے تو یہ دعاء پڑھے

 عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب رات میں تہجد کے لیے اٹھتے تو یہ دعا پڑھتے اللَّہُمَّ لَکَ الْحَمْدُ أَنْتَ نُورُ السَّمَوَاتِ وَالأَرْضِ وَلَکَ الْحَمْدُ أَنْتَ قَیَّامُ السَّمَوَاتِ وَالأَرْضِ وَلَکَ الْحَمْدُ أَنْتَ رَبُّ السَّمَوَاتِ وَالأَرْضِ وَمَنْ فِیہِنَّ أَنْتَ الْحَقُّ وَوَعْدُکَ الْحَقُّ وَلِقَاؤُکَ حَقٌّ وَالْجَنَّۃُ حَقٌّ وَالنَّارُ حَقٌّ وَالسَّاعَۃُ حَقٌّ اللَّہُمَّ لَکَ أَسْلَمْتُ وَبِکَ آمَنْتُ وَعَلَیْکَ تَوَکَّلْتُ وَإِلَیْکَ أَنَبْتُ وَبِکَ خَاصَمْتُ وَإِلَیْکَ حَاکَمْتُ فَاغْفِرْ لِی مَا قَدَّمْتُ وَمَا أَخَّرْتُ وَمَاأَسْرَرْتُ وَمَا أَعْلَنْتُ أَنْتَ إِلَہِی لاَ إِلَہَ إِلاَّ أَنْتَ(ترمذی شریف)




Tareeqa Lauh e Shams 🇮🇳 طریقہ لوح شمس 2018 ( Method Of Making Sun glory Amulet)

Lauh e Shams Ki Mushtasar Khasiyat

  • Taskheer e Khalaiq
  • Taraqqi Darajat o Mansab
  • Farawani e Rizq
  • Taskheer e Hukkam o Afsaran
  • Nazdeeki Umara o Salateen
  • Kamyabi Muqablajati Imtehanat
  • Be Panah Shohrat
  • Maqbooliyat Awam o Khawas
  • Taskheer e Quloob
  • Husool e Shan o Shaukat
  • Roab o Dabdaba waghaira ...aur bhi bahut sare fawaid is Lauh e Mukarram ke hai'n

Do qisam ki Lauh hadiya e nazreen o membran e Idara hai ek naqsh e Musaddas hai joke Aftab ka mansoobi Naqsh hai isey sirf Amileen hi pur kare'n awam ke bas ka nahi aur dusra Naqsh e Murabbah hai jise awam joke mamooli faham naqoosh ka rakhte hai'n khud apne liye bana sakte hai'n...ain sharaf e aftab ke waqt joke 8 april subh 3:45 se shuru hokar 9 april 3:00 baje tak rahega is darmiyan 4 sa'te'n shams ki milengi unme sab se ba quwat pehli sa'at hogi phir dusri isi tarah teesri aur chauthi...ek aisa kaghaz jis ka ek rukh sunehra ho aur dusra safed , safedi ki taraf naqsh murabbah mudauwar banaye'n aur dusri taraf yani sunehre rukh ki taraf tilism aftab banaye naqsh taiyar hai phir pile ya zafrani kapde me momjama kar ke hasbe mamool istemal me rakhe'n har shakhsh khud apne liye bana sakta hai meri dua sab ke liye hai.
Uske ilawa yeh naqsh Murabbah Aur Naqsh e Musaddas dono humare yeha'n kaghaz aur dhat par ziada se ziada tyar ki jayegi ap chahe'n to hadia bhej kar naqoish manga sakte hai'n.
Sufi Muhammad Imran Razvee Al Quadri 


Saturday, April 1, 2023

Ism Haashir Parhne Ke Barakaat اسم حاشر ﷺ پڑھنے کے برکات

 سَیِّدِنَا حَاشِرٌ  ﷺ

اس اسم پاک کے اعداد پانچ سو نو (509) ہیں اس کے معنی ہیں اکٹھا کرنے والے ؛اٹھنے والے ؛ حشر کرنے والے ۔ اس اسم پاک کے بارے میں حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ جب حضور نبی کریم علیہ الصلوٰۃ والسلام ہمارے لیے اپنے نام  بیان فرماتے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے کہ میں محّمد ہوں ؛احمد ہوں ؛مقفی ہوں اور حاشر ہوں ۔ حضوُر نبی کریم علیہ الصّلوٰۃ والسّلام کے اس اسم پاک کا ذکر کرنے سے بہت سے فوائد حاصل ہوتے ہیں ۔ جو کوئی کُند ذہن ہو پڑھا ئی میں دل نہ لگتا ہو جو بھی بات یاد کرتا ہو یاد نہ ہوتی ہو ۔ حافظہ بہت زیادہ کمزور ہو تو اُسے چاہئیے کہ وہ ہر نماز کے بعد ایک سو مرتبہ پڑھ لیا کرے انشاء اللہ تعالیٰ بہت جلد کند ذہنی دُور ہو جائے گی علم کے دروازے اس پر کھل جایئں گے اور سینہ علم کے نُور سے منّور ہو جائے گا ' جو کوئی یہ چاہے کہ قیامت کے دن حساب وکتاب کا خوف اسے نہ ہوبے خوف ہو جائے اور اللہ تعالیٰ اسے نیکی کے کاموں کے کرنے کی توفیق عطا فرمائے تو وہ روزانہ بکژت اس اسم پاک کا ذکر کیا کرے اگر کوئی کسی خاص مگر جائز علم کو حاصل کرنے کی خواہش رکھتا ہو اور اسے اس علم کے حصول میں دشواری پیش آتی ہویعنی اُس کے ذہن میں اس علم کے اسرار ورموز  محفوظ نہ رہتے ہوں تو اُسے چاہئیے کہ وہ روزانہ باوضو حالت میں ایک سو مرتبہ اس اسم پاک کو پڑھ لیا کرے انشاء اللہ تعالےٰ علم زیادہ ہوگا اور مطلوبہ مقصد میں کامیابی ہوگی



Featured Post

AL AUFAAQ (Vol-14) الاوفاق

Book Your Copy Now +91-9883021668