Featured Post

Sharaf e Aftab Ka Waqt 2026 | Sun glory timing | شرف آفتاب کا وقت

Image
  اس ویڈیو کا خلاصہ اور اہم نکات درج ذیل ہیں، جس میں صوفی عمران رضوی صاحب نے شرفِ آفتاب 2026 کے اوقات اور اس میں لکھے جانے والے نقوش کے بارے میں رہنمائی فرمائی ہے: شرفِ آفتاب 2026 کا وقت ویڈیو کے مطابق اس سال شرفِ آفتاب کا درست وقت یہ ہے:  * آغاز: 8 اپریل 2026، رات 1 بج کر 25 منٹ سے۔  * اختتام: 9 اپریل 2026، رات 1 بج کر 45 منٹ تک۔  * گویا 8 اپریل کا پورا دن شرفِ آفتاب کے دائرہ کار میں رہے گا۔ اہم نقوش اور اعمال  * یا اللہ المحمود کا نقش: صوفی صاحب نے اس خاص نقش کی بہت تاکید کی ہے، جو "تسخیرِ خلائق" (لوگوں کی توجہ حاصل کرنے) کے لیے نہایت مفید ہے۔  * عاملین کے لیے ہدایت: جو لوگ کسی خاص عمل (جیسے سورہ مزمل، دعائے حزب البحر، نادِ علی یا چہل کاف وغیرہ) کے عامل ہیں، انہیں چاہیے کہ شرف کے وقت اس عمل کا نقش اپنے لیے ضرور لکھیں، یہ ان کے لیے ایک روحانی تحفہ ثابت ہوگا۔  * اجازت: انہوں نے اپنے زیرِ نگرانی کام کرنے والے احباب اور عاملین کو شرفِ آفتاب میں نقوش و الواح تیار کر کے حاجت مندوں کو دینے کی اجازت دی ہے۔ نقش لکھنے کا طریقہ اور ترتیب  * یہ نقوش کاغذ پر...

Ism Haashir Parhne Ke Barakaat اسم حاشر ﷺ پڑھنے کے برکات

 سَیِّدِنَا حَاشِرٌ  ﷺ

اس اسم پاک کے اعداد پانچ سو نو (509) ہیں اس کے معنی ہیں اکٹھا کرنے والے ؛اٹھنے والے ؛ حشر کرنے والے ۔ اس اسم پاک کے بارے میں حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ جب حضور نبی کریم علیہ الصلوٰۃ والسلام ہمارے لیے اپنے نام  بیان فرماتے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے کہ میں محّمد ہوں ؛احمد ہوں ؛مقفی ہوں اور حاشر ہوں ۔ حضوُر نبی کریم علیہ الصّلوٰۃ والسّلام کے اس اسم پاک کا ذکر کرنے سے بہت سے فوائد حاصل ہوتے ہیں ۔ جو کوئی کُند ذہن ہو پڑھا ئی میں دل نہ لگتا ہو جو بھی بات یاد کرتا ہو یاد نہ ہوتی ہو ۔ حافظہ بہت زیادہ کمزور ہو تو اُسے چاہئیے کہ وہ ہر نماز کے بعد ایک سو مرتبہ پڑھ لیا کرے انشاء اللہ تعالیٰ بہت جلد کند ذہنی دُور ہو جائے گی علم کے دروازے اس پر کھل جایئں گے اور سینہ علم کے نُور سے منّور ہو جائے گا ' جو کوئی یہ چاہے کہ قیامت کے دن حساب وکتاب کا خوف اسے نہ ہوبے خوف ہو جائے اور اللہ تعالیٰ اسے نیکی کے کاموں کے کرنے کی توفیق عطا فرمائے تو وہ روزانہ بکژت اس اسم پاک کا ذکر کیا کرے اگر کوئی کسی خاص مگر جائز علم کو حاصل کرنے کی خواہش رکھتا ہو اور اسے اس علم کے حصول میں دشواری پیش آتی ہویعنی اُس کے ذہن میں اس علم کے اسرار ورموز  محفوظ نہ رہتے ہوں تو اُسے چاہئیے کہ وہ روزانہ باوضو حالت میں ایک سو مرتبہ اس اسم پاک کو پڑھ لیا کرے انشاء اللہ تعالےٰ علم زیادہ ہوگا اور مطلوبہ مقصد میں کامیابی ہوگی



Popular posts from this blog

ADAD NIKALNE KA TARIQA اعداد نکالنے کا طریقہ (Method Of Reckoning Number By Abjad )

Asmaye Baari Ta'ala Ke Mujarrab Amaliyat اسمائے باری تعالی کے مجرب عملیات (The Names Of Allah And Their Beneficial Remedy )