Ashura ME In Panch Mujarrab Amaal Ke Amil Bane | عاشورہ میں ان پانچ مجرب اعمال کے عامل بنیں | Sufi Imran Razvee Sb | Idara Roohani Imdad
بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم ادارہ روحانی امداد ایک مستند اور معتمد روحانی علاج کا پلیٹ فارم ہے ۔ یہاں قرآن و سنت اور سلف صالحین و بزرگان دین کے طریقے سے روحانی علاجات و معالجات کئے جاتے ہیں۔ ادارہ روحانی امداد میں رابطہ کرنے والے حضرات و خواتین کو قرآنی آیات ، اسمائے حسنیٰ ، ادعیہ ماثورہ ، اور بزرگان دین و صوفیائے کاملین کے اوراد و وظائف تعلیم کئے جاتے ہیں۔ اداراہ روحانی امداد بندگان خدا کو دین و سنیت اور تصوف و اخلاق و آداب اسلامی کی صحیح تعلیمات فراہم کرتا ہے۔
عمل و نقشِ مقطعہ الم سورۃ
آلِ عمران مع آیت کی مختصر خاصیت یہ ہے:
· یہ
آیت اسمِ اعظم ہے
· استقرار
و حفاظتِ حمل میں مفید
· دعاء
کی قبولیت کا ضامن
· تصرفاتِ
باطنی کا حصول
· کشف
القلوب و ارواح و قبور
طریقہ زکات و ریاضت
اس آیتِ مقطعاتِ
قرآنی اور نقش کا عامل بننے کے لئے لئے اکتالیس دنوں تک مسلسل اس آیت کو چار سو تراسی
مرتبہ ایک نشست میں پڑھا جائےگا اول آخر ایک ایک مرتبہ درودِ تاج اور روزانہ قراءت
سے قبل چودہ نقوش کالی سیاہی سے لکھ کر سامنے رکھ لیں اور قراءت شروع کریں بعد ختم
نقوش پر دم کریں اور آٹے میں لپیٹ کر دریا میں ڈالے ،اخیر والے دن ایک نقش زائد
لکھنا ہے اور زعفران سے لکھیں تو بہتر یا چاندی/تانبے کے پترے پر کندہ کرالیں یہ
آخری نقش سنبھال کر رکھیں جب تک نقش پاس رہےگا ہر جائز دعاء قبول ہوگی ان شاء اللہ
اور عامل بننے کے بعد اس کا نقش جس مقصد کے لئے لکھ کر دیگا باذ ن اللہ موثر پائے
گا اور کسی مقصد کے لئے چار سو تہتر مرتبہ پڑھ کر دعاء کرےگا تودعاء قبول ہوگی ۔
نوٹ: دیگر عملیات کے ساتھ حروف مقطعات کے تمام اعمال شیخ الروحانیات کی نگرانی میں کرائے جاتے ہیں