Ashura ME In Panch Mujarrab Amaal Ke Amil Bane | عاشورہ میں ان پانچ مجرب اعمال کے عامل بنیں | Sufi Imran Razvee Sb | Idara Roohani Imdad
بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم ادارہ روحانی امداد ایک مستند اور معتمد روحانی علاج کا پلیٹ فارم ہے ۔ یہاں قرآن و سنت اور سلف صالحین و بزرگان دین کے طریقے سے روحانی علاجات و معالجات کئے جاتے ہیں۔ ادارہ روحانی امداد میں رابطہ کرنے والے حضرات و خواتین کو قرآنی آیات ، اسمائے حسنیٰ ، ادعیہ ماثورہ ، اور بزرگان دین و صوفیائے کاملین کے اوراد و وظائف تعلیم کئے جاتے ہیں۔ اداراہ روحانی امداد بندگان خدا کو دین و سنیت اور تصوف و اخلاق و آداب اسلامی کی صحیح تعلیمات فراہم کرتا ہے۔
سَیِّدِنَا بَشِیرٌﷺ پڑھنے کے برکات
اس اسم پاک کے
اعداد پانچ سو بارہ (512) ہیں اور اس کے معنی ہیں خوشخبری دینے والے ، بشارت دینے
والے ۔ خوشی کی خبر سنانے والے ۔حضور نبی کریم علیہ الصّلوٰۃ والسلام کے اس اسم
پاک کے فضائل بھی بہت زیادہ ہیں جو کوئی اس بات کا خواہاں ہو کہ اسے کوئی رنج وغم
نہ پہنچے تو اُسے چاہیئے کہ وہ روزانہ نماز مغرب کے بعد ایک سو مرتبہ یہ اسم پاک
پڑھ لیا کرے انشاء اللہ تعالےٰ اسے کوئی بڑا غم نہ پہنچے گا قلب مطمُن اور خوش رہے
گا جو ہر نماز کے بعد ایک سو مرتبہ پڑھنے کا معمول بناے تو انشاء اللہ تعالیٰ قبر
کی تاریکی سے بچارہے گا اس کی قبر میں اندھیرا نہ ہو گا اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم
سے قبر روشن رہے گی اور قیامت کے دن خوشی حاصل ہوگی خاتمہ بالایمان ہوگا ۔جو کوئی
روزانہ نماز فجر کے بعد بکثرت اس اسم پاک کو پڑھنے پر مداومت رکھے تو اشاء اللہ
تعالیٰ قلب روشن رہے گا ۔ جو یہ چاہے کہ اُسے دن بھر کوئی برُی خبر سننے کو نہ ملے
تو وہ نماز فجر کی سُنّت اور فرض نماز کے درمیانی وقفہ میں ایک سو اسم پاک کو پڑھ
کر اللہ تعالیٰ سے دُعا مانگے انشاء اللہ تعالےٰخوشی ومسرت حاصل ہوگی اور سارا دن
بہت ہی آرام وسکون سے گزرے گا۔