Featured Post

Saiyiduna Mahdiun ﷺ Parhne Ke Barakaat سَیِّدُنَا مَھدِیٌﷺ پڑھنے کے برکات (The Blessing Of Reading Saiyiduna Mahdiun ﷺ)

 

سَیِّدُنَا  مَھدِیٌﷺ پڑھنے کے برکات

اس اسم پاک کے اعداد انسٹھ (59) ہیں اور اس کے معنی ہیں ہدایت والے حضور نبی کریم علیہ الصّلوٰۃ والسّلام کے اس اسم پاک کو بکثرت پڑھنے والا بفضل باری تعالےٰ کبھی راہ حق سے نہیں بھٹکے گا ہمیشہ صراط ِ مستقیم پر گا مزان رہے گا جو یہ چاہے کہ اللہ تعالیٰ اس پر اپنا خصوصی فضل وکرم نازل فرمائے اس کے گناہوں کی معافی عطا فرمائے اور اسے حق کی راہ پر استقامت عطا فرمائے تو وہ ہر نماز کے بعد 59 مرتبہ اس اسم پاک کو پڑھنے پر مدادمت کرے انشاء اللہ تعالےٰ اسے مطلوبہ مقصد میں کامیابی حاصل ہوگی جو کوئی کھانا کھانے سے پہلے دس مرتبہ پڑھے تو اللہ تعالےٰ کے فضل وکرم سے کھانا ہضم ہو جائے اور کبھی بد ہضمی کی شکایت پیدا نہ ہو پیٹ اور معدے کے جملہ امراض سے محفوظ رہے مگر چاہیئے کہ یقین کامل اور خصوصی نیت پڑھے ۔ اگر کسی کا بچہ یا بچی نافرمان ہوں اور اچھی باتوں پر دھیان نہ دھرتے ہو ں تو چاہیئے کہ باوضو حالت میں اُنسٹھ مرتبہ یہ اسم پاک پڑھ کر پانی پر دم کرے اور نافرمان کو یہ دم کیا ہوا پانی پلادے روزانہ اسی طرح کرے انشاء اللہ تعالےٰ نافرمان اولاد راہ رِاست پر آجائے گی اورتا بعداری کرے گی۔

 


Popular posts from this blog

ADAD NIKALNE KA TARIQA اعداد نکالنے کا طریقہ (Method Of Reckoning Number By Abjad )

Asmaye Baari Ta'ala Ke Mujarrab Amaliyat اسمائے باری تعالی کے مجرب عملیات (The Names Of Allah And Their Beneficial Remedy )