Ashura ME In Panch Mujarrab Amaal Ke Amil Bane | عاشورہ میں ان پانچ مجرب اعمال کے عامل بنیں | Sufi Imran Razvee Sb | Idara Roohani Imdad
بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم ادارہ روحانی امداد ایک مستند اور معتمد روحانی علاج کا پلیٹ فارم ہے ۔ یہاں قرآن و سنت اور سلف صالحین و بزرگان دین کے طریقے سے روحانی علاجات و معالجات کئے جاتے ہیں۔ ادارہ روحانی امداد میں رابطہ کرنے والے حضرات و خواتین کو قرآنی آیات ، اسمائے حسنیٰ ، ادعیہ ماثورہ ، اور بزرگان دین و صوفیائے کاملین کے اوراد و وظائف تعلیم کئے جاتے ہیں۔ اداراہ روحانی امداد بندگان خدا کو دین و سنیت اور تصوف و اخلاق و آداب اسلامی کی صحیح تعلیمات فراہم کرتا ہے۔
الاوفاق۲؎
دم کرنا جائز ہے
عَنْ عَلِیٍّ قَالَ: بَیْنا رسول اللّہ صَلّی اللہ علیہ
وسَلّمَ ذاتَ لَیلۃٍ یُصلِّیْ فَوَضَعَ یدَہ علی الأرضِ فلدغتْہ عقرَبٌ فَنَاولَہا
رسولُ اللہِ صلی اللہ علیہ وسلم بِنعْلہ فقَتَلہا ، فلَمّا اِنْصرَفَ قال: لعنَ
اللّہُ العقربَ، ما تدَعُ مُصَلِّیاً،ولا غیرَہ أونبیّاً وغیرَہ ٗ ثم دعا بمِلْحٍ
وماءٍ فجعلہ فی إناءٍ ثمّ جعلَ یصُبُّہ علٰی إصبعہ حیثُ لدغتْہ ویمسحُہا ، ویعوِّذہا
بالمعوَّذَتیْن۔
(مشکوٰۃ المصابیح ،
کتاب الطب والرقی ، باب الفصل الثالث ، الحدیث ۴۵۶۷، ج۲ ، ص ۱۴۹)
ترجمہ:
روایت ہے حضرت
علی رضی اللہ عنہ سے فرماتے ہیں کہ اس درمیا ن کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ عليہ
وآلہٖ وسلم ایک رات نماز پڑھ رہے تھے آپ نے اپنا ہاتھ زمین پر رکھا تو بچھو نے کاٹ
لیا (۱)تب رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ
عليہ وآلہٖ وسلم نے اپنے جوتہ شریف سے اسے مارا حتیّٰ کہ اسے قتل کردیا پھر جب
فارغ ہوئے تو فرمایا اللہ عزوجل بچھو پر لعنت کرے نمازی غیر نمازی نبی غیر نبی کسی
کو نہیں چھوڑتا (۲)پھر نمک اور پانی منگایا پھر
اسے برتن میں ڈالا پھر اسے اپنی انگلی پر ڈالنے لگے جہاں بچھو نے کاٹا تھا اسے
پونچھنے لگے اور اس پر سورہ فلق وناس سے دم کرنے لگے ۔(۳)
وضاحت :
(۱)آپ کے بائیں ہاتھ کی انگلی پر کاٹ لیا جسم نبی پر زہر ،ڈنک
،تلوار اثر کر سکتی ہے یہ واردات بشریت پر وارد ہوتی ہے
(۲)بعض روایات میں ہے کہ اسے مار کر فرمایا کہ بچھو موذی ہے
اسے حل وحرم ہر جگہ ماردو موذی وہ جانورہے جو اپنے نفع کے بغیر انسان کا نقصان
کردے لہٰذا کھٹمل، جوں ،موذی نہیں کہ انسان کو کاٹتی ہے مگر اپنا پیٹ بھرنے کیلئے۔
(۳)یہ ہے دوا اور دعا کا اجتماع نمک وپانی بھڑ(تنبوڑی)اور بچھو
وغیرہ کے کاٹے کیلئے بہت ہی مفیدہے ۔ یمسحھا سے معلوم ہوا کہ دم کرتے وقت بیماری
کی جگہ پر ہاتھ پھیرنا سنت ہے بعض روایات میں ہے کہ حضور صلی اللہ تعالیٰ عليہ
وآلہٖ وسلم ایسے مریض پر سورت فاتحہ پڑھ کر دم فرماتے۔ (مراۃ ،ج۶،ص۲۴۷)