Posts

Showing posts from April, 2026

Featured Post

Sharaf e Aftab Ka Waqt 2026 | Sun glory timing | شرف آفتاب کا وقت

Image
  اس ویڈیو کا خلاصہ اور اہم نکات درج ذیل ہیں، جس میں صوفی عمران رضوی صاحب نے شرفِ آفتاب 2026 کے اوقات اور اس میں لکھے جانے والے نقوش کے بارے میں رہنمائی فرمائی ہے: شرفِ آفتاب 2026 کا وقت ویڈیو کے مطابق اس سال شرفِ آفتاب کا درست وقت یہ ہے:  * آغاز: 8 اپریل 2026، رات 1 بج کر 25 منٹ سے۔  * اختتام: 9 اپریل 2026، رات 1 بج کر 45 منٹ تک۔  * گویا 8 اپریل کا پورا دن شرفِ آفتاب کے دائرہ کار میں رہے گا۔ اہم نقوش اور اعمال  * یا اللہ المحمود کا نقش: صوفی صاحب نے اس خاص نقش کی بہت تاکید کی ہے، جو "تسخیرِ خلائق" (لوگوں کی توجہ حاصل کرنے) کے لیے نہایت مفید ہے۔  * عاملین کے لیے ہدایت: جو لوگ کسی خاص عمل (جیسے سورہ مزمل، دعائے حزب البحر، نادِ علی یا چہل کاف وغیرہ) کے عامل ہیں، انہیں چاہیے کہ شرف کے وقت اس عمل کا نقش اپنے لیے ضرور لکھیں، یہ ان کے لیے ایک روحانی تحفہ ثابت ہوگا۔  * اجازت: انہوں نے اپنے زیرِ نگرانی کام کرنے والے احباب اور عاملین کو شرفِ آفتاب میں نقوش و الواح تیار کر کے حاجت مندوں کو دینے کی اجازت دی ہے۔ نقش لکھنے کا طریقہ اور ترتیب  * یہ نقوش کاغذ پر...

Ism e Azam | اسم اعظم

 سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ایک شخص کو کہتے سنا:     اَللّٰھُمَّ إِنِّيْ أَسْأَلُکَ بِأَنِّيْ أَشْھَدُ أَنَّکَ أَنْتَ اللہُ لَا إِلٰـہَ إِلَّا أَنْتَ الْأَحَدُ الصَّمَدُ الَّذِيْ لَمْ یَلِدْ وَلَمْ یُوْلَدْ وَلَمْ یَکُنْ لَّہ، کُفُوًا أَحَدٌ.     ارشاد فرمایا: ''قسم خدا کی تو نے اللہ تعالیٰ سے وہ اسمِ اعظم لے کر سوال کیا کہ جب اس سے سوال کیا جاتا ہے، اللہ تعالیٰ عطا کرتا ہے اور جب اس سے دعا کی جاتی ہے، قبول فرماتا ہے۔''    قال الرضاء: رواہ أحمد وابن أبي شیبۃ وأبو داود والترمذي

Qarz Ada Hone Ki Dua | قرض ادا ہونے کی دعا

  "اَللّٰهُمَّ اكْفِنِيْ بِحَلَالِكَ عَنْ حَرَامِكَ  وَأَغْنِنِيْ بِفَضْلِكَ عَمَّنْ سِوَاكَ"    حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے بارہ میں منقول ہے کہ ان کے پاس ایک مکاتب آیا اور کہنے لگا کہ میں اپنا بدل کتابت ادا کرنے پر قادر نہیں ہوں (یعنی مالِ کتابت ادا کرنے کا وقت آگیا ہے مگر میرے پاس مال نہیں ہے)اس لیے آپ (مال ودعا سے) میری مدد کیجئے ،حضرت علی  رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ"کیا تمہیں وہ دعا نہ بتادوں جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے سکھائی تھی ( کہ جس کی برکت سے ) اگر تمہارے اوپر پہاڑ کی مانند بھی قرض ہو تو اللہ تعالیٰ تمہارے ذمہ سے ادا کردے  گا( تو سنو وہ دعا یہ ہے ) تم اس کو پڑھ لیا کرو " اللهم اكفني بحلالك عن حرامك وأغنني بفضلك عمن سواك "( اے اللہ ! مجھے حلال مال کے ذریعہ حرام مال سے بے نیاز کردے ( یعنی حلال رزق عطا فرما تاکہ اس کی وجہ سے حرام مال سے بے نیاز ہوجاؤں ) اوراپنے فضل و کرم کے ذریعہ اپنے ماسوا سے مجھے مستغنی کردے)

Barkaat e Nubuwat Ka Zuhoor | Seerat Mustafa ﷺ

Image
   برکات نبوت کا ظہور جس طرح سورج نکلنے سے پہلے ستاروں کی روپوشی،صبح صادق کی سفیدی، شفق کی سرخی سورج نکلنے کی خوشخبری دینے لگتی ہیں اسی طرح جب آفتاب رسالت کے طلوع کا زمانہ قریب آ گیا تواطراف عالم میں بہت سے ایسے عجیب عجیب واقعات اور خوارق عادات بطور علامات کے ظاہر ہونے لگے جو ساری کائنات کو جھنجھوڑ جھنجھوڑ کر یہچنانچہ اصحابِ فیل کی ہلاکت کا واقعہ، ناگہاں بارانِ رحمت سے سرزمین عرب کا سر سبز و شاداب ہو جانا،اور برسوں کی خشک سالی دفع ہو کر پورے ملک میں خوشحالی کا دور دورہ ہو جانا، بتوں کا منہ کے بل گر پڑنا، فارس کے مجوسیوں کی ایک ہزار سال سے جلائی ہوئی آگ کا ایک لمحہ میں بجھ جانا، کسریٰ کے محل کا زلزلہ، اور اس کے چودہ کنگوروں کا منہدم ہو جانا،''ہمدان'' اور ''قم'' کے درمیان چھ میل لمبے چھ میل چوڑے ''بحرهٔ ساوہ'' کا یکایک بالکل خشک ہو جانا، شام اور کوفہ کے درمیان وادی ''سماوہ'' کی خشک ندی کا اچانک جاری ہو جانا،حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی والدہ کے بدن سے ایک ایسے نور کا نکلنا جس سے ''بصریٰ''کے محل روشن ہو گ...

Nad e Ali Shareef Ke Mashhoor Khwas | Sufi Imran Razvee Sb | Idara Roohani Imdad

Image
📿 نادِ علی شریف کے مشہور خواص 🛡️ 1. مشکلات کا حل  نادِ علی پڑھنے سے بڑی سے بڑی مشکل آسان ہو جاتی ہے اور بند راستے کھلنے لگتے ہیں۔ ⚔️ 2. دشمن سے حفاظت روحانی روایات کے مطابق: دشمن کے شر سے بچاؤ نظرِ بد اور حسد سے حفاظت خوف اور ڈر کا خاتمہ 😌 3. دل کا سکون اس کے ورد سے: بے چینی کم ہوتی ہے ذہنی دباؤ میں کمی آتی ہے دل کو اطمینان حاصل ہوتا ہے 💰 4. رزق اور برکت  اسے رزق میں کشادگی اور کاروبار میں برکت کے لیے پڑھتے ہیں۔ 🤲 5. فوری مدد کے لیے مشہور ہے کہ: مشکل وقت میں فوری پڑھنے سے اللہ کی مدد شامل حال ہوتی ہے خاص طور پر اچانک پریشانی میں پڑھا جاتا ہے 🌙 6. روحانی قوت میں اضافہ اس کے مستقل ورد سے: روحانی طاقت بڑھتی ہے اعتماد اور یقین میں اضافہ ہوتا ہے 📿 پڑھنے کا طریقہ 🌹 عام وظیفہ اول و آخر درود شریف 11 مرتبہ درمیان میں نادِ علی 11 یا 21 مرتبہ پھر دعا کریں ⚡ فوری حاجت کے لیے 41 مرتبہ ایک ہی نشست میں پڑھیں مکمل یقین کے ساتھ 🛡️ حفاظت کے لیے روزانہ 7 مرتبہ پڑھیں اپنے اوپر دم کریں ⚠️ ناد علی شریف کو بطور وضیفہ ہر انسان پڑھ سکتا ہے لیکن اس کاعامل بننے کے لئے اجازت اور نگرانی شرط ہے۔ ?...

حضور اقدس ﷺ کے والدین کریمین رضی اللہ تعالیٰ عنہما از سیرت مصطفےٰ ﷺ

حضور اقدس ﷺ کے والدین کریمین رضی اللہ تعالیٰ عنہما حضرت عبد اللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ی ہ ہمارے حضور رحمتِ عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کے والد ماجد ہیں ۔یہ عبد المطلب کے تمام بیٹوں میں سب سے زیادہ باپ کے لاڈلے اور پیارے تھے۔ چونکہ ان کی پیشانی میں نور محمدی اپنی پوری شان و شوکت کے ساتھ جلوہ گر تھا اس لئے حسن و خوبی کے پیکر، اور جمالِ صورت و کمال سیرت کے آئینہ دار، اور عفت و پارسائی میں یکتائے روزگار تھے۔ قبیلۂ قریش کی تمام حسین عورتیں ان کے حسن و جمال پر فریفتہ اور ان سے شادی کی خواست گار تھیں۔ مگر عبدالمطلب ان کے لئے ایک ایسی عورت کی تلاش میں تھے جو حسن و جمال کے ساتھ ساتھ حسب و نسب کی شرافت اور عفت و پارسائی میں بھی ممتاز ہو۔ عجیب اتفاق کہ ایک دن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ شکار کے لئے جنگل میں تشریف لے گئے تھے ملک شام کے یہودی چند علامتوں سے پہچان گئے تھے کہ نبی آخرالزماں کے والد ماجد یہی ہیں۔ چنانچہ ان یہودیوں نے حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو بارہا قتل کر ڈالنے کی کوشش کی۔ اس مرتبہ بھی یہودیوں کی ایک بہت بڑی جماعت مسلح ہو کر اس نیت سے جنگل میں گئی کہ حضرت عبداللہ رضی...

Ashaab e Feel Ka Waqeyah اصحاب فیل کا واقعہ | Seerat e Mustafa ﷺ

Image
اصحابِ فیل کا واقعہ     حضوراکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی پیدائش سے صرف پچپن دن پہلے یمن کا بادشاہ ''ابرہہ'' ہاتھیوں کی فوج لے کر کعبہ ڈھانے کے لئے مکہ پر حملہ آور ہوا تھا۔ اس کا سبب یہ تھا کہ ''ابرہہ'' نے یمن کے دارالسلطنت ''صنعاء'' میں ایک بہت ہی شاندار اور عالی شان ''گرجاگھر'' بنایا اور یہ کوشش کرنے لگا کہ عرب کے لوگ بجائے خانہ کعبہ کے یمن آ کر اس گرجا گھر کا حج کیا کریں۔ جب مکہ والوں کو یہ معلوم ہوا تو قبیلہ ''کنانہ'' کا ایک شخص غیظ و غضب میں جل بھن کر یمن گیا،اور وہاں کے گرجا گھر میں پاخانہ پھر کر اس کو نجاست سے لت پت کر دیا۔ جب ابرہہ نے یہ واقعہ سنا تو وہ طیش میں آپے سے باہر ہو گیا اور خانہ کعبہ کو ڈھانے کے لئے ہاتھیوں کی فوج لے کر مکہ پر حملہ کر دیا۔ اور اس کی فوج کے اگلے دستہ نے مکہ والوں کے تمام اونٹوں اور دوسرے مویشیوں کو چھین لیا اس میں دو سو یا چار سو اونٹ عبدالمطلب کے بھی تھے۔ (زرقانی ج1 ص85) عبدالمطلب کو اس واقعہ سے بڑا رنج پہنچا۔ چنانچہ آپ اس معاملہ میں گفتگو کرنے کے لئے اس کے لشکر میں تش...