Ashura ME In Panch Mujarrab Amaal Ke Amil Bane | عاشورہ میں ان پانچ مجرب اعمال کے عامل بنیں | Sufi Imran Razvee Sb | Idara Roohani Imdad
بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم ادارہ روحانی امداد ایک مستند اور معتمد روحانی علاج کا پلیٹ فارم ہے ۔ یہاں قرآن و سنت اور سلف صالحین و بزرگان دین کے طریقے سے روحانی علاجات و معالجات کئے جاتے ہیں۔ ادارہ روحانی امداد میں رابطہ کرنے والے حضرات و خواتین کو قرآنی آیات ، اسمائے حسنیٰ ، ادعیہ ماثورہ ، اور بزرگان دین و صوفیائے کاملین کے اوراد و وظائف تعلیم کئے جاتے ہیں۔ اداراہ روحانی امداد بندگان خدا کو دین و سنیت اور تصوف و اخلاق و آداب اسلامی کی صحیح تعلیمات فراہم کرتا ہے۔
"اَللّٰهُمَّ اكْفِنِيْ بِحَلَالِكَ عَنْ حَرَامِكَ
وَأَغْنِنِيْ بِفَضْلِكَ عَمَّنْ
سِوَاكَ"
حضرت علی کرم اللہ وجہہ
کے بارہ میں منقول ہے کہ ان کے پاس ایک مکاتب آیا اور کہنے لگا کہ میں اپنا بدل
کتابت ادا کرنے پر قادر نہیں ہوں (یعنی مالِ کتابت ادا کرنے کا وقت آگیا ہے مگر
میرے پاس مال نہیں ہے)اس لیے آپ (مال ودعا سے) میری مدد کیجئے ،حضرت علی رضی
اللہ عنہ نے فرمایا کہ"کیا تمہیں وہ دعا نہ بتادوں جو نبی کریم صلی اللہ علیہ
وسلم نے مجھے سکھائی تھی ( کہ جس کی برکت سے ) اگر تمہارے اوپر پہاڑ کی مانند بھی
قرض ہو تو اللہ تعالیٰ تمہارے ذمہ سے ادا کردے گا( تو سنو وہ دعا یہ ہے ) تم
اس کو پڑھ لیا کرو "اللهم اكفني بحلالك عن
حرامك وأغنني بفضلك عمن سواك"( اے اللہ ! مجھے حلال مال کے ذریعہ حرام مال
سے بے نیاز کردے ( یعنی حلال رزق عطا فرما تاکہ اس کی وجہ سے حرام مال سے بے نیاز
ہوجاؤں ) اوراپنے فضل و کرم کے ذریعہ اپنے ماسوا سے مجھے مستغنی کردے)