Featured Post
اس ویڈیو کا خلاصہ اور اہم نکات درج ذیل ہیں، جس میں صوفی عمران رضوی صاحب نے شرفِ آفتاب 2026 کے اوقات اور اس میں لکھے جانے والے نقوش کے بارے میں رہنمائی فرمائی ہے: شرفِ آفتاب 2026 کا وقت ویڈیو کے مطابق اس سال شرفِ آفتاب کا درست وقت یہ ہے: * آغاز: 8 اپریل 2026، رات 1 بج کر 25 منٹ سے۔ * اختتام: 9 اپریل 2026، رات 1 بج کر 45 منٹ تک۔ * گویا 8 اپریل کا پورا دن شرفِ آفتاب کے دائرہ کار میں رہے گا۔ اہم نقوش اور اعمال * یا اللہ المحمود کا نقش: صوفی صاحب نے اس خاص نقش کی بہت تاکید کی ہے، جو "تسخیرِ خلائق" (لوگوں کی توجہ حاصل کرنے) کے لیے نہایت مفید ہے۔ * عاملین کے لیے ہدایت: جو لوگ کسی خاص عمل (جیسے سورہ مزمل، دعائے حزب البحر، نادِ علی یا چہل کاف وغیرہ) کے عامل ہیں، انہیں چاہیے کہ شرف کے وقت اس عمل کا نقش اپنے لیے ضرور لکھیں، یہ ان کے لیے ایک روحانی تحفہ ثابت ہوگا۔ * اجازت: انہوں نے اپنے زیرِ نگرانی کام کرنے والے احباب اور عاملین کو شرفِ آفتاب میں نقوش و الواح تیار کر کے حاجت مندوں کو دینے کی اجازت دی ہے۔ نقش لکھنے کا طریقہ اور ترتیب * یہ نقوش کاغذ پر...
Wilaadat e Baa S'aadat | Seerat e Mustafa ﷺ
- Get link
- X
- Other Apps
ولادت با سعادت
حضوراقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی تاریخ پیدائش میں اختلاف ہے۔ مگر قول مشہور یہی ہے کہ واقعہ ''اصحاب فیل''سے پچپن دن کے بعد 12ربیع الاول مطابق 20 ا پر یل 571 ولادت باسعادت کی تاریخ ہے۔ اہل مکہ کا بھی اسی پر عملدرآمد ہے کہ وہ لوگ بارہویں ربیع الاول ہی کو کاشانۂ نبوت کی زیارت کے لئے جاتے ہیں اور وہاں میلاد شریف کی محفلیں منعقد کرتے ہیں۔ (2) (مدارج النبوۃ ج2 ص14)
تاریخ عالم میں یہ وہ نرالااور عظمت والا دن ہے کہ اسی روز عالم ہستی کے ایجاد کا باعث، گردش لیل و نہار کا مطلوب، خلق آدم کارمز، کشتی نوح کی حفاظت کا راز، بانی کعبہ کی دعا،ابن مریم کی بشارت کا ظہور ہوا۔کائناتِ وجود کے الجھے ہوئے گیسوؤں کو سنوارنے والا، تمام جہان کے بگڑے نظاموں کو سدھارنے والا یعنی ؎
وہ نبیوں میں رحمت لقب پانے والا
مرادیں غریبوں کی بر لانے والا
مصیبت میں غیروں کے کام آنے والا
وہ اپنے پرائے کا غم کھانے والا
فقیروں کا ماویٰ، ضعیفوں کا ملجا
یتیموں کا والی، غلاموں کا مولیٰ
سند الاصفیاء، اشرف الانبیاء، احمد مجتبیٰ،محمد مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم عالمِ وجود میں رونق افروز ہوئے اور پاکیزہ بدن، ناف بریدہ، ختنہ کئے ہوئے خوشبو میں بسے ہوئے بحالت سجدہ، مکہ مکرمہ کی مقدس سرزمین میں اپنے والد ماجد کے مکان کے اندر پیدا ہوئے باپ کہاں تھے جو بلائے جاتے اور اپنے نونہال کو دیکھ کر نہال ہوتے۔ وہ تو پہلے ہی وفات پا چکے تھے۔ دادا بلائے گئے جو اس وقت طوافِ کعبہ میں مشغول تھے۔ یہ خوشخبری سن کر دادا ''عبدالمطلب'' خوش خوش حرم کعبہ سے اپنے گھر آئے اور والہانہ جوشِ محبت میں اپنے پوتے کو کلیجے سے لگا لیا۔ پھر کعبہ میں لے جا کر خیروبرکت کی دعا مانگی اور ''محمد'' نام رکھا۔(1) آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کے چچا ابو لہب کی لونڈی''ثویبہ'' خوشی میں دوڑتی ہوئی گئی اور ''ابو لہب'' کو بھتیجا پیدا ہونے کی خوشخبری دی تو اس نے اس خوشی میں شہادت کی انگلی کے اشارہ سے ''ثویبہ'' کو آزاد کر دیا جس کا ثمرہ ابو لہب کو یہ ملاکہ اس کی موت کے بعد اس کے گھر والوں نے اس کو خواب میں دیکھااور حال پوچھا،تو اس نے اپنی انگلی اٹھا کر یہ کہا کہ تم لوگوں سے جدا ہونے کے بعد مجھے کچھ(کھانے پینے) کو نہیں ملا بجز اس کے کہ ''ثویبہ'' کو آزاد کرنے کے سبب سے اس انگلی کے ذریعہ کچھ پانی پلا دیا جاتاہوں۔(2) (بخاری ج2 باب و امہاتکم التی ارضعنکم)-
اس موقع پر حضرت شیخ عبدالحق محدث دہلوی رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے ایک بہت ہی فکر انگیز اور بصیرت افروز بات تحریر فرمائی ہے جو اہل محبت کے لئے نہایت ہی لذت بخش ہے،وہ لکھتے ہیں کہ
اس جگہ میلاد کرنے والوں کے لئے ایک سند ہے کہ یہ آنحضرت صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی شب ولادت میں خوشی مناتے ہیں اور اپنا مال خرچ کرتے ہیں ۔مطلب یہ ہے کہ جب ابو لہب کو جو کافر تھااور اس کی مذمت میں قرآن نازل ہوا، آنحضرت صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی ولادت پر خوشی منانے،اور باندی کا دودھ خرچ کرنے پرجزا دی گئی تو اس مسلمان کا کیا حال ہو گا جو آنحضرت صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی محبت میں سرشار ہو کر خوشی مناتا ہے اور اپنا مال خرچ کرتا ہے۔(1) (مدارج النبوۃ ج2 ص19)
مولد النبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم
جس مقدس مکان میں حضوراقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی ولادت ہوئی،تاریخ اسلام میں اس مقام کا نام ''مولد النبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم '' (نبی کی پیدائش کی جگہ) ہے ،یہ بہت ہی متبرک مقام ہے۔ سلاطینِ اسلام نے اس مبارک یادگار پر بہت ہی شاندار عمارت بنا دی تھی،جہاں اہل حرمین شریفین اور تمام دنیا سے آنے والے مسلمان دن رات محفل میلاد شریف منعقد کرتے اور صلوٰۃ و سلام پڑھتے رہتے تھے۔ چنانچہ حضرت شاہ ولی اللہ صاحب محدث دہلوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے اپنی کتاب ''فیوض الحرمین'' میں تحریر فرمایا ہے کہ میں ایک مرتبہ اس محفل میلاد شریف میں حاضر ہوا،جو مکہ مکرمہ میں بارہویں ربیع الاول کو ''مولد النبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم '' میں منعقد ہوئی تھی جس وقت ولادت کا ذکر پڑھا جا رہا تھا تو میں نے دیکھا کہ یکبارگی اس مجلس سے کچھ انوار بلند ہوئے، میں نے ان انوار پر غور کیا تو معلوم ہوا کہ وہ رحمتِ الٰہی اور ان فرشتوں کے انوار تھے جو ایسی محفلوں میں حاضر ہوا کرتے ہیں۔ (فیوض الحرمین)
جب حجاز پر نجدی حکومت کا تسلط ہوا تو مقابر جنۃ المعلی وجنۃ البقیع کے گنبدوں کے ساتھ ساتھ نجدی حکومت نے اس مقدس یادگار کو بھی توڑ پھوڑ کر مسمار کر دیا اور برسوں یہ مبارک مقام ویران پڑا رہا، مگر میں جب جون 1959ء میں اس مرکز خیروبرکت کی زیارت کے لئے حاضر ہوا تو میں نے اس جگہ ایک چھوٹی سی بلڈنگ دیکھی جو مقفل تھی۔ بعض عربوں نے بتایا کہ اب اس بلڈنگ میں ایک مختصر سی لائبریری اور ایک چھوٹا سا مکتب ہے، اب اس جگہ نہ میلاد شریف ہو سکتا ہے نہ صلاۃ و سلام پڑھنے کی اجازت ہے ۔میں نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ بلڈنگ سے کچھ دور کھڑے ہو کر چپکے چپکے صلاۃ و سلام پڑھا، اور مجھ پر ایسی رقت طاری ہوئی کہ میں کچھ دیر تک روتا رہا۔
- Get link
- X
- Other Apps
Popular posts from this blog
ADAD NIKALNE KA TARIQA اعداد نکالنے کا طریقہ (Method Of Reckoning Number By Abjad )
ADAD NIKALNE KA AASAN TARIQA KISI BHI NAAM KA ADAD NIKALNE KA AASAN TARIQA YEH HAI KE NAAM KE HUROOF KO MUFARRAD YANI ALAG ALAG LIKH LE.N PHIR IN HUROOF KE ADAAD ABJAD QAMRI SE HAASIL KARKE SAB KO JAMA KARDE.N TO NAAM YA KISI BHI KALMA KA SAHEEH ADAD BAR AAMAD HOJAYEGA MASLAN HUME.N KASHIF KHAN KE ADAD NIKALNE HAIN TO YOU.N LIKHE.N GE KAAF ک 20 ALIF الف 1 SHEEN ش 300 FA ف 80 KHA خ 600 ALIF الف 1 NOON ن 50 IN SAB KO JAMA KARNE PAR 1052 ADAD NIKLA BAHISAAB ABJAD QAMRI YEH KASHIF KHAN KA ADAD MAKTUBI HAASIL HUA IS TARIQE SE AAP KISI BHI SHAI KA ADAD BA AASANI NIKAL SAKTE HAI.N JADWAL ABJAD QAMRI YEH HAI ا ب ج د ہ و ز ح ط ی 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 ک ل م ن س ع ف ص ق ر 20 30 40 50 60 70 80 ...
Amal Be Nazeer & 33 Ayaat عمل بے نظیر و سی و سہ آیات
Asmaye Baari Ta'ala Ke Mujarrab Amaliyat اسمائے باری تعالی کے مجرب عملیات (The Names Of Allah And Their Beneficial Remedy )
MUKHTASAR FAWAYED ISMAYE BARI TA’ALA YA HOO: ISME ZAAT BARI TA’ALA HAI SAHAB TANWEER UL ASMATEHREER FARMATE HAI KE AHLE TAHQEEQ NE ISM E AZAM KAH-A HAI AUR YE KHAAS TAREEN ISM HAI-ASMAYE BARI TA’ALA SE AUR ASMAAYE HASNAH ME SAB SE PEHLE WAQEA HUA HAI AGAR KOI SHAKHS 29 MARTABA YA HOO KAHE TO ATISHE DOZAKH US PAR HARAAM HO-JIS KA DIL AKHERAT KE ANJAM SE LARZA WATARSA HO ALLAH’HU KA ZIKR KARE HASHR ME MUTMAEEN HOGA- TANWEERUL ASMA ME HAI HUZOOR SALLALLAHU ALAIHE WASALLAM NE IRSHAD FARMAYA AGAR KOI SHAKHS PANCHSHAMBA KO ROZA RAKHE AUR CHINI KE PYALE PAR LA’ILAHA’ILALLAHU LIKH KAR AABE BARA.N YA AABE CHASHMA SE DHO KAR ROZA IFTAR KARE MARZ NASYAAN KHATAM HO JAYE JO YAAD KARE KABHI NA BHULE MASHOOR KO PILAYE SEHAR DAFA HO AGARLIKH KAR APNE PAAS RAKHE TO HAR BALA SE MAHFUZ RAHE –DUSHMANO PAR MUZAFFAR O ...