Featured Post

Sharaf e Aftab Ka Waqt 2026 | Sun glory timing | شرف آفتاب کا وقت

Image
  اس ویڈیو کا خلاصہ اور اہم نکات درج ذیل ہیں، جس میں صوفی عمران رضوی صاحب نے شرفِ آفتاب 2026 کے اوقات اور اس میں لکھے جانے والے نقوش کے بارے میں رہنمائی فرمائی ہے: شرفِ آفتاب 2026 کا وقت ویڈیو کے مطابق اس سال شرفِ آفتاب کا درست وقت یہ ہے:  * آغاز: 8 اپریل 2026، رات 1 بج کر 25 منٹ سے۔  * اختتام: 9 اپریل 2026، رات 1 بج کر 45 منٹ تک۔  * گویا 8 اپریل کا پورا دن شرفِ آفتاب کے دائرہ کار میں رہے گا۔ اہم نقوش اور اعمال  * یا اللہ المحمود کا نقش: صوفی صاحب نے اس خاص نقش کی بہت تاکید کی ہے، جو "تسخیرِ خلائق" (لوگوں کی توجہ حاصل کرنے) کے لیے نہایت مفید ہے۔  * عاملین کے لیے ہدایت: جو لوگ کسی خاص عمل (جیسے سورہ مزمل، دعائے حزب البحر، نادِ علی یا چہل کاف وغیرہ) کے عامل ہیں، انہیں چاہیے کہ شرف کے وقت اس عمل کا نقش اپنے لیے ضرور لکھیں، یہ ان کے لیے ایک روحانی تحفہ ثابت ہوگا۔  * اجازت: انہوں نے اپنے زیرِ نگرانی کام کرنے والے احباب اور عاملین کو شرفِ آفتاب میں نقوش و الواح تیار کر کے حاجت مندوں کو دینے کی اجازت دی ہے۔ نقش لکھنے کا طریقہ اور ترتیب  * یہ نقوش کاغذ پر...

لوح شمس کو استعمال میں لانے کا طریقہ Lohe Shams ko istemal me laane ka Tareeqa

                                                                                                                                                                                                                  لوح شمس کو استعمال میں لانے کا طریقہ                 
ان حضرات و خواتین کے نام جنہونے لوح شمس ہمارے یہاں سے منگوایا ہے         
لوح شمس با موئکل آپ کے ہاتھ میں ہے دو عدد نقش ہیں ایک سنہرے کاغذ پر زعفران سے بنا ہے دوسرا تانبے کی پتر پر کندہ شدہ ہے کاغذ والا لوح گلے میں ڈالنے کے لئے ہےاس نقش کو تہ کر کے کسی پنی میں لپیٹ لیں پنی میں لپیٹنے سے قبل لوبان یا کسی بہترین خوشبو والی اگربتی کی دھونی نقش پر دے لیں اس کے بعد پیلے یا زعفرانی رنگ کے کپڑے میں نقش کو سل لیں اسی طرح تانبے کی پتر والے نقش کو بغیر پنی لپیٹے صرف پیلے یا زعفرانی کپڑے میں سل لیں یہ سب کام اتوار سے قبل یعنی ہفتہ یا جمعہ کے دن کر لیں پھر اتوار کے دن عین طلوع آفتاب کے وقت گلے میں ڈالنے والے نقش کو داہنے ہاتھ میں لیکر پورب کی جانب کھڑے ہو جائیں کوئی سا بھی اور 11 بار درود شریف پڑھ کر 19 مرتبہ بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ کر 66 بار یا اللہُ پڑھیں پحر 11 بار درود شریف کا ورد کر کے دعاء کے لئے ہاتھ اٹھایئں اس طور پر کے لوح شمس داہنے ہاتھ میں ہو اب اللہ رب العزت کی بارگاہ میں یوں عرض کرے ۔۔۔۔یا الرحم الرحمین یا الرحم الرحمین یا الرحم الرحمین جس طرح مولی تونے آفتاب کو رفعت و بلندی عطا کی ہے یا اللہ مجھے بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے میں بلند و بالا مقام عطا فرما اس کے بعد اگر کوئی خاص مقصد ہو جیسے رزق میں اضافہ، کاروبار میں ترقی ،دشمنوں پر غلبہ،مقابلہ جاتی امتحان میں کامیابی،یا کسی بھی امتحان میں کامیابی ، قرض کی ادائیگی، نوکری میں استحکام غرض کہ کوئی بھی مقصدِ خاص ہو اس کا بھی ذکر کریں اور آخر میں درود شریف پڑھ کر دعاء ختم کرکے نقش کو گلے میں ڈال لیں یا داہنے بازو پر باندھ لیں اگر عورت یا لڑکی ہے تو بائیں بازو پر باندھ لے اس کے بعد جو تانبے والا لوح ہے اس کو گھریا آفس میں کسی اونچی جگہ لٹکائیں یا کسی محفوظ جگہ میں چھپا کر بھی رکھ سکتے ہیں بشرطیکہ کوئی کھول کر نا دیکھے اگر صبح کے وقت تانبے والا لوح کو نہیں رکھ پائیں تو اسی دن ایک بجے کے آس پاس یہ کام کر لیں اللہ کے فضل سے دن گزرتے حالات سدھرتے جائنگے اور لوح شمس کے منسوبہ موکل اللہ تعالی کے اذن سے ہر کام میں حامل نقش کے مددگار بنیں گے۔
فقیرِ قادری محمد عمران رضوی

Popular posts from this blog

ADAD NIKALNE KA TARIQA اعداد نکالنے کا طریقہ (Method Of Reckoning Number By Abjad )

Asmaye Baari Ta'ala Ke Mujarrab Amaliyat اسمائے باری تعالی کے مجرب عملیات (The Names Of Allah And Their Beneficial Remedy )