Amaliyat Course July 2026 | عملیات کورس صفرالمظفر ۱۴۴۸ | Sufi Imran Razvee Sb | Idara Roohani Imdad
بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم ادارہ روحانی امداد ایک مستند اور معتمد روحانی علاج کا پلیٹ فارم ہے ۔ یہاں قرآن و سنت اور سلف صالحین و بزرگان دین کے طریقے سے روحانی علاجات و معالجات کئے جاتے ہیں۔ ادارہ روحانی امداد میں رابطہ کرنے والے حضرات و خواتین کو قرآنی آیات ، اسمائے حسنیٰ ، ادعیہ ماثورہ ، اور بزرگان دین و صوفیائے کاملین کے اوراد و وظائف تعلیم کئے جاتے ہیں۔ اداراہ روحانی امداد بندگان خدا کو دین و سنیت اور تصوف و اخلاق و آداب اسلامی کی صحیح تعلیمات فراہم کرتا ہے۔
جادو سحر کو کاٹنا
اِنَّا جَعَلْنَا فِیْۤ اَعْنَاقِهِمْ اَغْلٰلًا فَهِیَ اِلَى
الْاَذْقَانِ فَهُمْ مُّقْمَحُوْنَ(۸)وَ جَعَلْنَا مِنْۢ بَیْنِ اَیْدِیْهِمْ سَدًّا وَّ مِنْ خَلْفِهِمْ
سَدًّا فَاَغْشَیْنٰهُمْ فَهُمْ لَا یُبْصِرُوْنَ(۹)یَا حَمِیْدَالْفِعَالِ ذَالْمَنِّ عَلےٰ جَمِیْعِ خَلْقِہِ
بِلُطْفِہِ یَا حَمِیْدُ
ہر قسم کے جادو کی کاٹ کے لئے اس آیت اور دعاء کو تین سو
ساٹھ مرتبہ ۷ روز تک پڑھا جائے
پڑھتے وقت مریض کے سامنے ایک طشت میں پانی بھر کر رکھ لیں اور پکے لوہے کی ایک
چھری جس کا دستہ بھی لوہے کا ہو ساتھ رکھے
،پڑھائی ختم کرتے ہی مریض پر دم کریں اور پانی پر دم کرکے اس پانی کو سات
مرتبہ کاٹے اس طرح کہ چار کٹ سامنے کی طرف سے اور تین کٹ بائیں سے دائیں
لگائیں اس پانی سے مریض کو پلائے ،سر،چہرے
دونوں بازوں پر ملے پھر رات تک تھوڑا تھوڑا پانی پی کر ختم کرے اس طرح مسلسل سات
روز تک عمل کریں آزمودہ ہے نقش گلے میں ڈالا جائے گا