Featured Post

Sharaf e Aftab Ka Waqt 2026 | Sun glory timing | شرف آفتاب کا وقت

Image
  اس ویڈیو کا خلاصہ اور اہم نکات درج ذیل ہیں، جس میں صوفی عمران رضوی صاحب نے شرفِ آفتاب 2026 کے اوقات اور اس میں لکھے جانے والے نقوش کے بارے میں رہنمائی فرمائی ہے: شرفِ آفتاب 2026 کا وقت ویڈیو کے مطابق اس سال شرفِ آفتاب کا درست وقت یہ ہے:  * آغاز: 8 اپریل 2026، رات 1 بج کر 25 منٹ سے۔  * اختتام: 9 اپریل 2026، رات 1 بج کر 45 منٹ تک۔  * گویا 8 اپریل کا پورا دن شرفِ آفتاب کے دائرہ کار میں رہے گا۔ اہم نقوش اور اعمال  * یا اللہ المحمود کا نقش: صوفی صاحب نے اس خاص نقش کی بہت تاکید کی ہے، جو "تسخیرِ خلائق" (لوگوں کی توجہ حاصل کرنے) کے لیے نہایت مفید ہے۔  * عاملین کے لیے ہدایت: جو لوگ کسی خاص عمل (جیسے سورہ مزمل، دعائے حزب البحر، نادِ علی یا چہل کاف وغیرہ) کے عامل ہیں، انہیں چاہیے کہ شرف کے وقت اس عمل کا نقش اپنے لیے ضرور لکھیں، یہ ان کے لیے ایک روحانی تحفہ ثابت ہوگا۔  * اجازت: انہوں نے اپنے زیرِ نگرانی کام کرنے والے احباب اور عاملین کو شرفِ آفتاب میں نقوش و الواح تیار کر کے حاجت مندوں کو دینے کی اجازت دی ہے۔ نقش لکھنے کا طریقہ اور ترتیب  * یہ نقوش کاغذ پر...

Khatam Ya Fattahu Ya Lateefu ختم یا فتاح یا لطیف

از صوفی محمد عمران رضوی القادری

الاوفاق قسط ۱۱

بسم اللہ الرحمن الرحیم

نحمدہ و نصلی و نسلم علیٰ رسولہ الکریم

 

ختم یَا فَتَّاحُ یَا لَطِیْفُ

بہ نیت ختم  اسم یا فتاح یا لطیف کو ۷۰ ہزار مرتبہ پڑھنا چاہئیے پانچ ،سات یا گیارہ افراد مل کر یہ ختم پڑھ سکتے ہیں بچے بچیوں کی شادی کے لئے ،کاروبار ی نقصانات ختم کرنے کے لئے،مقدمات میں کامیابی کے لئےپڑھ سکتے ہیں ،چاہیئے کہ نئے چاند میں شبِ جمعہ کو بعد نماز عشاء افراد خانہ مل کر پڑھیں  ،پڑھنے والے نمازی ہوں تو بہت عمدہ پاکیزہ سفید چادر بچھا کر اس پر سب بیٹھیں یا کوئی بھی دھلا ہوا چادر بچھا سکتے ہیں ،تسبیح کے دانوں کوسب لوگ  پہلے گن لیں تاکہ تعداد میں کمی بیشی نہ ہو ستر چنے یا  کجھور کی گٹھلیاں یا ثابت پستہ رکھ لیں ہر  ایک ہزار پر ایک ایک گٹھلی الگ کرتے جائیں  اول ہر ایک گیارہ مرتبہ کوئی سا درود شریف پڑھے پھر اخیر میں بھی سب گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھ کر ختم کرے اور کوئی ایک بندہ سات مرتبہ درود غوثیہ ایک مرتبہ آیۃ الکرسی سات مرتبہ سورہ اخلاص اور تین مرتبہ درود غوثیہ پڑھ کر ان سب کا ثواب سرکار غوث اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی بارگاہ میں پیش کرے اور ساتھ ہی کل مومنین و مومنات کی ارواح کو ایصال کریں پھر اپنے مقصد کے لئے رب تبارک و تعالی کی بارگاہ میں نہایت عاجزی کے ساتھ دعاء کرے باقی افراد آمین کہیں جن لوگوں کو باقائدہ اس طرح دعاء کرنی نہیں آتی وہ اپنی دعاء کو پہلے کسی کاغذ میں اپنی زبان میں لکھ لیں اوراسے دیکھ کر دعاء مانگ لیں ان شاء اللہ مراد بر آئے گی  پہلی بار کے ختم سے ہی آثار نمایا ہوں گے کام بننے لگیں گے پھر چاہیں تو تین یا پانچ یا سات ماہ تک ہر مہینے یہ ختم پڑھ لیں اس کے برکات بے شمار ہیں  ،فقیرِ قادری کو اپنی دعاوں میں یاد رکھیں

نوٹ: کوئی بھی ختم بلند آواز نہیں پڑھا جاتا لہذا ہر کوئی اتنی آواز سے پڑھے کے خود سن لے ایسا بھی نہ ہو کہ تعداد پوری کرنے کے چکر میں دل ہی دل میں پڑھ جائے یہ غلط ہوگا ان باتوں کا خیال رکھنا چاہیے

Log into PositivUS to start using it. Click in the toolbar button

Log into PositivUS to start using it. Click in the toolbar button