Ashura ME In Panch Mujarrab Amaal Ke Amil Bane | عاشورہ میں ان پانچ مجرب اعمال کے عامل بنیں | Sufi Imran Razvee Sb | Idara Roohani Imdad
بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم ادارہ روحانی امداد ایک مستند اور معتمد روحانی علاج کا پلیٹ فارم ہے ۔ یہاں قرآن و سنت اور سلف صالحین و بزرگان دین کے طریقے سے روحانی علاجات و معالجات کئے جاتے ہیں۔ ادارہ روحانی امداد میں رابطہ کرنے والے حضرات و خواتین کو قرآنی آیات ، اسمائے حسنیٰ ، ادعیہ ماثورہ ، اور بزرگان دین و صوفیائے کاملین کے اوراد و وظائف تعلیم کئے جاتے ہیں۔ اداراہ روحانی امداد بندگان خدا کو دین و سنیت اور تصوف و اخلاق و آداب اسلامی کی صحیح تعلیمات فراہم کرتا ہے۔
ازشیخ الروحانیات صوفی محمد عمران رضوی القادری صاحب
الاوفاق قسط ۱۱؎
نفع تجارت کے
لئے
تجارت کرنے والوں کے لئے بیحد مفید ہے روزانہ تین بار پڑھ لیا کریں نفع تجارت کے لئے آیت والارض مددھٰا والقینا فیھا رواسی (الی) ومن لستم لہ برازقین کو(مع اس کے نقش کے) لکھ کر مکان یا دکان میں لٹکائے خیر و برکت ہوگی اورباغ کے چاروں گوشوں میں پانی پر دم کرکے چھڑک دے ، تمام آفات سے حفوظ رہےگا۔
﷽وَ الْاَرْضَ مَدَدْنٰهَا وَ اَلْقَیْنَا فِیْهَا رَوَاسِیَ وَ اَنْۢبَتْنَا فِیْهَا مِنْ كُلِّ شَیْءٍ مَّوْزُوْنٍ وَ جَعَلْنَا لَكُمْ فِیْهَا مَعَایِشَ وَ مَنْ لَّسْتُمْ لَهٗ بِرٰزِقِیْنَ