Ashura ME In Panch Mujarrab Amaal Ke Amil Bane | عاشورہ میں ان پانچ مجرب اعمال کے عامل بنیں | Sufi Imran Razvee Sb | Idara Roohani Imdad
بسم اللہ الرحمن الرحیم نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم ادارہ روحانی امداد ایک مستند اور معتمد روحانی علاج کا پلیٹ فارم ہے ۔ یہاں قرآن و سنت اور سلف صالحین و بزرگان دین کے طریقے سے روحانی علاجات و معالجات کئے جاتے ہیں۔ ادارہ روحانی امداد میں رابطہ کرنے والے حضرات و خواتین کو قرآنی آیات ، اسمائے حسنیٰ ، ادعیہ ماثورہ ، اور بزرگان دین و صوفیائے کاملین کے اوراد و وظائف تعلیم کئے جاتے ہیں۔ اداراہ روحانی امداد بندگان خدا کو دین و سنیت اور تصوف و اخلاق و آداب اسلامی کی صحیح تعلیمات فراہم کرتا ہے۔
ازشیخ الروحانیات صوفی محمد عمران رضوی القادری صاحب
الاوفاق قسط ۱۰؎
سورہ کوثر
برائے حاجت
جس کسی کو کوئی مہم یا حاجت در پیش ہو اسے
چاہئیے کہ شبِ جمعہ کو بوقت تہجد بارہ
رکعت بہ نیت نفل برائے حاجات پڑھے ہر رکعت میں الحمد شریف کے بعد دس مرتبہ سورہ
کوثر پڑھتا جائے بعدہ نہایت عاجزی سے رب
تعالی کے حضور سجدہ ریز ہو اور جو کچھ بھی حاجاتِ دینی و دنیاوی ہو مانگ لے ان شاء
اللہ سب کچھ عطاء ہوگا یہ عمل عجائبات میں
سے ہے