Featured Post

Sharaf e Aftab Ka Waqt 2026 | Sun glory timing | شرف آفتاب کا وقت

Image
  اس ویڈیو کا خلاصہ اور اہم نکات درج ذیل ہیں، جس میں صوفی عمران رضوی صاحب نے شرفِ آفتاب 2026 کے اوقات اور اس میں لکھے جانے والے نقوش کے بارے میں رہنمائی فرمائی ہے: شرفِ آفتاب 2026 کا وقت ویڈیو کے مطابق اس سال شرفِ آفتاب کا درست وقت یہ ہے:  * آغاز: 8 اپریل 2026، رات 1 بج کر 25 منٹ سے۔  * اختتام: 9 اپریل 2026، رات 1 بج کر 45 منٹ تک۔  * گویا 8 اپریل کا پورا دن شرفِ آفتاب کے دائرہ کار میں رہے گا۔ اہم نقوش اور اعمال  * یا اللہ المحمود کا نقش: صوفی صاحب نے اس خاص نقش کی بہت تاکید کی ہے، جو "تسخیرِ خلائق" (لوگوں کی توجہ حاصل کرنے) کے لیے نہایت مفید ہے۔  * عاملین کے لیے ہدایت: جو لوگ کسی خاص عمل (جیسے سورہ مزمل، دعائے حزب البحر، نادِ علی یا چہل کاف وغیرہ) کے عامل ہیں، انہیں چاہیے کہ شرف کے وقت اس عمل کا نقش اپنے لیے ضرور لکھیں، یہ ان کے لیے ایک روحانی تحفہ ثابت ہوگا۔  * اجازت: انہوں نے اپنے زیرِ نگرانی کام کرنے والے احباب اور عاملین کو شرفِ آفتاب میں نقوش و الواح تیار کر کے حاجت مندوں کو دینے کی اجازت دی ہے۔ نقش لکھنے کا طریقہ اور ترتیب  * یہ نقوش کاغذ پر...

Lauh wa Asma Saadat e Shams لوح و اسماء سعادت ِشمس

 ازشیخ الروحانیات  صوفی محمد عمران رضوی القادری صاحب

الاوفاق قسط 12\

طریقہ اسماءو الواح برائے حصول سعادتِ سیارگان

اکثر احباب سوال کرتے ہیں کہ میرے ذاتی سیارے کی  سعادت کا حصول کس طرح ہویا اس کا ضعف کیسے دور ہو اور اس کی نحوست سے کیسے بچا جائے تو اس واسطے  فقر نے یہ طریقہ اسما ء والواح سیارگان کا مرتب کردیا ہے جس کا جو سیارہ ہو اس کی لوح تیار کرےاور چالیس دنوں کا چلہ کرلے انشا ء اللہ سیارہ کی سعادت کا حصول ہوگا اور نحوست سے محفوظی رہےگی اور اگر کوئی چاہے بیک وقت سات سیاروں کی الواح تیار کرلے چالیس دن پڑھائی کرسکتا ہے لیکن یہ ضروری ہے کہ ہر سیارہ کی پڑھائی خاص اسی کی ساعت میں ہو ، یہ طریقہ ان احباب کیلئے مفید ہے جو زائچہ سازی کرتے ہیں وہ اس طرح ہر ایک سیارہ کی لوح تیار کرکے اس پر عمل کرکے سائل کو دے سکیں گے جاننا چاہیے کہ کارساز حقیقی اور قادرمطلق ایک واحد اللہ کی ذات ہے اور سیارگان کی نحوست اور سعادت کا تعلق اسباب قدرت سے اور اسبابِ قدرت خدائی قانوں کی پابند ہیں اللہ تعالیٰ ہم سب کو علم عطا فرمائے  آمین۔

فقرقادری گدائے چشتی

محمدعمران رضوی القادری

 لوح و اسماء سعادت ِشمس

اگر کسی کے زائچے میں شمس نحوست کا شکار ہو یا کمزور ہو یا کسی کا ذاتی سیارہ شمس ہو اور وہ سعادت شمس کا حصول بطریق روحانی بذریعہ اسمائے ربائی والواح نورانی چاہتا ہے تو اسےچایئے کہ شرف آفتاب یا اوج شمس یا بروز اتوار لوح مبارک کو زعفران سے تحریر کرے اور روزانہ ساعت شمس میں اسمائے عظام یا حی یا قیوم کو ۱۷۴   ایک سو چوہتر مرتبہ مع آول آخر درود شریف ۱۱ بار پڑھ کر لوح پر دم کریں اور اس طرح ایک چلہ کامل کرنے کے بعد لوح کو کچے موم میں لپیٹ کر کسی محفوظ جگہ رکھ چھوڑدیں اور چاہیں تو   بطور تعویذ اپنے پاس بھی رکھ سکتے ہیں  پاس رکھنے کیلئے لوح کو پہلے کپڑے میں لپیٹ لیں انشاء اللہ شمس کی نحوست دور ہوگی اور سعادت شمس کا حصول ہوتا رہےگا لوح یہ ہے۔

نحوستِ شمس کا صحیح اندازہ زائچہ سے ہی لگایا جاسکتا ہے  اس کے علاوہ شمس کی نحوست کا انداہ یوں بھی لگا سکتے ہے کہ جس کسی کو  معاشرے میں عزت کی نگاہ سے نہیں دیکھا جاتا  یا اعلیٰ افسران و حکام تک رسائی نہیں ہو پاتی یا  اپنے ماتحتوں پر  رعب و دبدبہ کا فقدان ہے تو سمجھ لینا چاہیئے کہ یہ کمزوری یا نحوست شمس کا نتیجہ ہے ،اسی دیگر سیارے کی نحوست کا اندازہ کرنا چاہئیے

لوحِ سعادتِ شمس



نوٹ: ہر ایک چلہ میں اسمائے الہیہ کے ساتھ ۱۱ مرتبہ چہل کاف متصل پڑھنا ہے مع درود غوثیہ ۱۱ مرتبہ اول و آخر

 

 

Popular posts from this blog

ADAD NIKALNE KA TARIQA اعداد نکالنے کا طریقہ (Method Of Reckoning Number By Abjad )

Asmaye Baari Ta'ala Ke Mujarrab Amaliyat اسمائے باری تعالی کے مجرب عملیات (The Names Of Allah And Their Beneficial Remedy )